Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اپنے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتارکرلیا ہے

    سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اپنے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتارکرلیا ہے

    سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی، دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتار
    سرگودہا:تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اپنے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدو بلوچ گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم زاہدعلی عرف زاہدو ولد محمد ریاض قوم بلوچ سکنہ چک نمبر63شمالی تھانہ جھال چکیاں پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا جس نے جون2019میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر چک نمبر74شمالی کے رہائشی محمد منشاء نامی شخص کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا۔ گرفتارملزم زاہد علی قبل ازیں مختلف مقدمات میں چالان ہوچکا ہے اس کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ظفر حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کی اس شاندار کامیابی پر اہل علاقہ نے ڈی پی او آفس آکر ڈی پی او عمارہ اطہر کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے لواحقین کو مقدمہ میرٹ پر یکسوکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوسکتی  یا نہیں ، بتایا ابرار الحق نے

    پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوسکتی یا نہیں ، بتایا ابرار الحق نے

    پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوسکتی یا نہیں ، بتایا ابرار الحق نے

    باغی ٹی وی :چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ابرار الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ایسے کیمیکلز ہی موجود نہیں ہیں جن کے ذریعے کرونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں کہ وہ ہمیں بھی ایسے کیمیکل مہیا کرے جن کی مدد سے مرض کی تشخیص ممکن ہو۔
    کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ پڑوسی ملک میں جان لیوا انتہائی خطرناک کرونا وائرس سے متعدد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ہزاروں اس سے متاثر ہیں۔

    ابرارالحق نے کرونا وائرس کی ہولناکی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ اس کی دوا موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس حوالے سے پاکستان میں خصوصی انتظامات کررہی ہے۔

    چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ نے کہا کہ ہم رضا کاروں کو اس مقصد کے لیے تیار کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں ہم جتنے بھی صوبائی سینٹرز ہیں وہاں کوئک ریسپانس یونٹس کھولیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں ماسک بانٹے جائیں گے۔

  • حکومت کی مہنگائی سے بے حال عوام کو گیس بم مارنے کی تیاری

    حکومت کی مہنگائی سے بے حال عوام کو گیس بم مارنے کی تیاری

    حکومت کی مہنگائی سے بے حال عوام کو گیس بم مارنے کی تیاری

    باغی ٹی وی : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بدھ کو ہوگا، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس موجود ہے۔ عوام پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی بم مارا جاسکتا ہے۔ گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لیے گیس کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان موٹگیج ریفائنری کمپنی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے، وزارت خزانہ کے لیے 8 کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ منظور ہوسکتی ہے، ای گورننس پروگرام کے لیے 10 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 299 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کا آغاز 42 ہزار 539 پوائنٹس پر ہوا۔ اور آغاز سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا جو اختتام تک منفی زون میں ہی رہا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ کمی 386 پوائنٹس کی ہوئی اور انڈیکس 42 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 13 کروڑ، 71 لاکھ، 55 ہزار، 60 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 59 کروڑ، 96 لاکھ، 73 ہزار، 932 بنتی ہے۔

  • گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کیا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کیا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی شرح سود کو 13 اعشاریہ 25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے تاہم مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد ہے۔ اس لیے پالیسی ریٹ کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ طلب اور رسد بنی ہے تاہم کھانے پینے کی اشیا کی کمی بھی مہنگائی کی وجہ بنی ہے۔ رسد کے معاملات خراب ہونے سے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

    گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام میں مزید بہتری آرہی ہے، برآمدی شعبے کوخصوصی طورپرسپورٹ کیا جارہا ہے، برآمدی شعبے کے لیے قرضوں کی حد 200ارب روپے کی جا رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کے لیے سستے قرض میں 200 ارب روپے اضافہ کر رہے ، طویل مدتی قرض کی سہولت میں 100 ارب روپے اضافہ ہورہا ہے، ایل ٹی ایف ایف کی سہولت اس کے لیے ہے جو ایکسپورٹ کرے

  • فردوس عاشق اعوان اور مراد سعید کی مشترکہ پریس کانفرنس، حکمرانوں سے عوام کا پیسہ نکلوانے کا نیا دعویٰ

    فردوس عاشق اعوان اور مراد سعید کی مشترکہ پریس کانفرنس، حکمرانوں سے عوام کا پیسہ نکلوانے کا نیا دعویٰ

    فردوس عاشق اعوان اور مراد سعید کی مشترکہ پریس کانفرنس، حکمرانوں سے عوام کا پیسہ نکلوانے کا نیا دعویٰ

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مراد سعید کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 18 رکنی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے آئی جی کے لیے بھیجے گئے ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا اس لیے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے ایجنڈے کو مؤخر کیا گیا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے ٹیکس کا پیسہ بچا رہے ہیں جبکہ ماضی میں قومی اداروں کو گروی رکھ کر قرضے لیے گئے۔ 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور قرضوں کے باوجود صحت، تعلیم سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی بحران نہیں،اتحادی وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ تمام ایم پی ایزکی سپورٹ کے ساتھ قومی ایجنڈے کوآگے لیکرچل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اوران کی ٹیم کواب فرنٹ فٹ پرآکرکھیلنا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھ اکہ خیبرپختونخوا میں ٹیم کے کپتان نے اپنی ٹیم کو چلانا ہے، اگرکپتان محسوس کرے ٹیم میں کھلاڑی کسی اورجگہ جا کر فیلڈنگ کرے توکپتان کا حق ہے اپنی تجاویزدے، وزیراعلیٰ محمود خان کا ٹیم کیساتھ تحفظات کا ایشوہے، کوئی کرپشن کیس نہیں، تحفظات کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا، سب نے پارٹی آئین کے مطابق چلنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آٹا بحران پر وزیراعظم نے آج عزم کودہرایا جن کی نشاندہی ہوگی کسی کوبھی معاف نہیں کیا جائے گا، کوئی اپنا ہویا پرایا کوئی بھی بچ نہیں پائے گا، وزیراعظم کا اثاثہ پاکستان کی عوام ہے، عوام کے ریلیف کے راستے میں کوئی بھی آئے گا آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کوابہام نہیں ہونا چاہیے، آٹا بحران،حتمی رپورٹ کے بعد کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، فضل الرحمان کو بار بار کہتی رہی جن کندھوں پربندوق چلانا چاہتے ہیں ان میں اتنی جان نہیں ہے، اب مولانا صاحب کیا فائدہ جب چڑیا چگ گئی کھیت، مولانا اتنے سادہ نہیں دونوں جماعتوں نے ان کے ساتھ ہاتھ کیا اورانہیں پتا نہ چلے، مولانا کومزید چند دنوں بعد سمجھ آجائے گی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیرصحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے چین میں موجود پاکستانی طلبا کی مدد کے لیے متعلقہ منسٹری کو ہدایت جاری کیں، وزیرصحت کل کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کوتشویشناک صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا آزادانہ اورشفاف کردارہے، وزیراعظم نے شفاف الیکشن کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو فریقین سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

  • صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی ،کیسےاغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کرایا

    صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی ،کیسےاغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کرایا

    صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی ،کیسےاغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کرایا

    باغی ٹی وی : ڈی پی او صوابی کا میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوابی پولیس نے بروقت کامیاب کاروائی کر کے اغواء کاروں کے چنگل سے 5 سالہ بچہ بازیاب کرایا لیا.اغواء کاروں نے کمسن بچے کے والدین سے 16لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے.تین اغواء کار گرفتار کر لیے.بچہ عمرفاروق اپنے ماموں کی شادی میں شرکت کے لئے گیا تھا
    مدعی مقدمہ عمران علی شاہ ولد عبدالغنی سکنہ بنارس کالونی صوابی نے ابتدائی رپورٹ تھانہ صوابی میں درج کرتے ہوئے بتلایاکہ میرا بھانجا عمر فاروق بعمر5 سال اپنے ماموں ذوہاد علی شاہ ولد عبدالغنی سکنہ بنارس کالونی صوابی کی شادی میں شرکت کے لئے حیات آباد پشاور سے اپنے والدہ مسماۃ (الف) کے ساتھ صوابی آیا تھا۔طفل عمر فاروق بعمر5سال بوقت 16:40بجے مورخہ 26.01.2020گلی میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھاجو کسی ملزم/ملزمان نیوہاں سے اُٹھا کر کہیں لے گیا۔
    اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے زیر نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان ایک ٹیم تشکیل دی ،تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی صوابی جانزادہ خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان ،ایس ایچ او صوابی فاروق خان نے نیٹ ورک پھیلا کر کاروائی شروع کرتے ہوئے اس دوران مخبر کی اطلاع موصول ہوئی کہ مغوی بچہ عمر فاروق کو ملزمان بالا نے تاوان کی عرض سے مردان میں کاشف علی ولد ثمر گل سکنہ کنامل روڈ مردان کے گھر میں شریک واردات ملزمان کے ہمراہ رکھا گیا ہے اور بچہ کی بازیابی کا مطالبہ مبلع16لاکھ روپے کررہے ہیں۔ جس پر پولیس پارٹی نے مخبر کی اطلاع پر کینال روڈ مردان میں کامیاب چھاپہ مارکر مغوی بچہ عمرفاروق کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر بحفاظت بغیر کسی تاوان کے برآمد کرکے 1۔جواد سید ولد شیر سید سکنہ گاڑ مانیری بالا صوابی
    2۔کاشف علی ولد ثمر گل سکنہ کنا ل روڈ مردان سٹی
    3۔آیاز خان ولد شیرین خان سکنہ صوابی۔
    4۔اکرام اللہ ولد گل خان سکنہ گاڑ مانیری بالا صوابی ملزمان کو بھی بمعہ اسلحہ گرفتار کئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی شاہ  سلمان سے ملاقات

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی شاہ سلمان سے ملاقات

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور دورے کے دوران خادم حریمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی ہے۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سیکرٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اور ریاض میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

  • چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    .چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس بے قابو ہوتا جارہا.چین میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 106 تک پہنچ چکی ہے جبکہ آئے روز انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔چین کے ووہان شہر سے پھیلنے والے پراسرار وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک دن میں 4 ہزار 515 تک پہنچ گئی ہے جو 27 جنوری کو 2 ہزار 835 تک تھی۔

    چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی
    دوسری جانب جاپان نے اپنی شہریوں کو ووہان شہر سے نکالنے کے لئے خصوصی طیارہ روانہ کر دیا ہے جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ وائرس 16 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
    ووہان شہر کے ساتھ ساتھ چین کے بڑے صوبے ہوبائی میں نقل و حمل پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ چین کے کچھ شہروں میں عوام میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس کیا ہے؟
    اسے سارس وائرس کا کزن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں میں کئی خصوصیات مشترک ہیں۔ چینی سائنسدان لیو پون کا خیال ہے کہ اس کا آغاز بھی جانوروں سے ہوا اور بعد میں یہ انسانوں میں منتقل ہو گیا۔

    کورونا وائرس دراصل ایک بڑا گروپ ہے جو عموماً جانوروں میں پایا جاتا ہے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہو جائے۔

  • نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں اور نیول تنصیبا ت کا دورہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں اور نیول تنصیبا ت کا دورہ
    باغی ٹی وی رپورٹ :چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی وزیر اعظم سری لنکا اور فوجی سربراہان سے ملاقاتیں اور نیول تنصیبا ت کا دورہ،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سری لنکا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران امیر البحر نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسہ، سیکریٹری دفاع میجر جنرل (ر) کمال گنارنے اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

    سری لنکا کے وزیر اعظم اور سیکریٹری دفاع کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی و استحکام اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تسلیم کیا۔معززین نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے اقدامات اورکردار کو سراہا۔

    کولمبو میں نیول، آرمی اور ایئر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ، ایڈمرل کا متعلقہ سروس کمانڈز نے پرتپاک استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا ، بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیوندرا سلوا اور فضائیہ کے کمانڈر ایئر مارشل سمنگالا ڈیاس سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران ، سمندری تحفظ اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے سمندری دہشت گردی سمیت بحری قزاقی، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔ معززین نے مختلف جہتوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور مختلف دفاعی شعبوں میں باہمی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔


    امیرالبحر نے سری لنکا کے کمانڈر سدرن نیول ایریا ریئر ایڈمرل قصپا پاول ، کمانڈر ایسٹرن نیول ایریا ریئر ایڈمرل میرل وکرماسنگھے اور نیول ڈاکیارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے مختلف بحری امور میں سری لنکا بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
    نیول چیف کاحالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین عموماً اور مسلح افواج کے مابین خصوصاً دفاعی تعلقات میں مزید اضافے کا باعث ہوگا۔