Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یار خان گیس پائپ لائن میں دھماکا دہشت گردی قرار

    رحیم یار خان گیس پائپ لائن میں دھماکا دہشت گردی قرار

    رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی)سوئی نادرن نے رحیم یارخان میں گیس پائپ لانے میں آگ لگنے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
    ایم ڈی سوئی ناردرن سہیل گلزار نے کہا کہ گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نےاڑایا اور منصوبہ بندی سے پیک آورز میں ٹائم ڈیوائس سے پائپ لائن کو اڑایا گیا۔
    ایم ڈی کا کہنا تھا کہ چھان بین کے بعد نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے گا، ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں لیکن بحالی کا کام ابھی شروع نہیں ہوا، سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سےکلیئرنس کا انتظار ہے۔
    ایم ڈی سوئی ناردرن نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کوگیس پریشر میں کوئی تعطل نہیں آیا، تمام سیکٹر کو متبادل لوپ سے 175 ملین کیو بک فٹ گیس دے رہے ہیں۔دوسری جانب سینئر جنرل مینیجر سوئی ناردرن نے بتایا کہ گیس کی سپلائی متبادل پائپ لائن سے بحال کردی گئی ہے، قادرپور سے متبادل پائپ لائن کے ذریعے گیس سپلائی جاری ہے، متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب نواز آباد میں 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں لیکیج کے بعدآگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا

  • شجاع آباد جمیعت علماء  پاکستان  کے قائد علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر علماء کرام اور کارکنان کی جانب سے  اظہار تعزیت

    شجاع آباد جمیعت علماء پاکستان کے قائد علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر علماء کرام اور کارکنان کی جانب سے اظہار تعزیت

    شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. و دیگر رہنماؤں صاحبزادہ خالد اقبال اظھری مولانا ابو تہامی قادری علامہ طارق ہاشمی. عبدالوھاب نورانی. بابر قادری. حاجی کامران بھٹی. شکیل بھٹی. وزیر نورانی. عمران خان قادری. ابراہیم سعیدی و دیگر کا قائد ملت اسلامیاں علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رح کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر صاحبزادہ شاہ انس نورانی قادری. صاحبزادہ شاہ اویس نورانی سے اظہار افسوس تعزیت و غم کا اظہار محترمہ امی جان کی وفات پر ہم بھی نورانی خاندان کے غم میں برابرا کے شریک ہیں اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں خاتون جنت بی بی فاطمہ زھرا رضہ کا پڑوس عطاء فرمائیں آمین رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • فیصل آباد امین پور انٹر چینج پر ٹریفک حادثہ

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد نڑوالا روڈ پر امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، 2 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی

  • کفایت شعاری مہم، صدر اور وزیراعظم کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ

    کفایت شعاری مہم، صدر اور وزیراعظم کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: کفایت شعاری مہم، صدر اور وزیراعظم کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کی ایک اور نئی مثال قائم کردی۔ حکومت نے صدر اور وزیراعظم کا کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ اخراجات میں کمی کے لیے کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ آفسز کے خاتمے کے لیے صدر اور وزیراعظم کے اختیار سے متعلق ایکٹ 1975میں ترمیم لائی جائے گی۔ ترمیم کا مسودہ تیار لیا گیا، کل وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    سمری میں کہا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کا حصہ ہے۔ صدر، وزیراعظم دفاتر اور رہائش کے علاوہ کوئی کیمپ آفس نہیں بناسکیں گے۔ ترمیم کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ سے زائد کی بچت کی گئی تھی۔خیال رہے کہ ملک میں وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کررکھا ہے، جس کے تحت سرکاری افسران کے اخراجات میں کمی لاکر عوامی امور پر خرچ کرنا ہے، جو ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

  • پاکستان کا افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار،

    پاکستان کا افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار،

    اسلام آباد: پاکستان کا افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ پر تشویش کا اظہار، ،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ ٹویٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے معاون نہیں ہو سکتے۔

     

    ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر قریبی اور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغانستان اور خطے میں امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

     

     

    یاد رہےکہ افغان صدر اشرف غنی نے آج پاکستان مخالف منظورپشتین کی گرفتاری پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے اوراس ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اس کی رہائی کی درخواست کی ہے

  • میڈیا ورکرز کوتنخواہیں نہیں مل رہیں تووہ بیچارے کیسے گزارہ کرتے ہوں گے،وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

    میڈیا ورکرز کوتنخواہیں نہیں مل رہیں تووہ بیچارے کیسے گزارہ کرتے ہوں گے،وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد:میڈیا ورکرز کوتنخواہیں نہیں مل رہیں تووہ بیچارے کیسے گزارہ کرتے ہوں گے،وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا.اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کا میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام سامنے آگیا

    ذرائع کےمطابق وزیرعظم نے اشتہارات سے متعلق مجوزہ پالیسی میں میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ سرکاری اشتہارات کا اجراء میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے۔عمران خان نے یہ ہدایت بھی کی کہ سرکاری اشتہارات کو میڈیا ورکرز کے واجبات کی ادائیگی سے بھی مشروط کیا جائے ۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے میڈیا مالکان صحافیوں کو ایک توبےروزگارکررہےہیں جبکہ دوسری طرف ساتھ ساتھ یہ ظلم بھی روا رکھا جارہا ہےکہ ان کی تنخواہیں بھی روک رکھیں ہیں اوراگرچند لوگ رہ گئے ہیں تو ان کو کئی کئی ماہ تک تنخواہیں نہیں ملتیں‌

  • ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیلیے درخواست دائر ، اب کیا کریں گے سوشل میڈیا یوزرز؟

    ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیلیے درخواست دائر ، اب کیا کریں گے سوشل میڈیا یوزرز؟

    کراچی: ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیلیے درخواست دائر ، اب کیا کریں گے سوشل میڈیا یوزرز؟،اطلاعات کےمطابق سماجی رابطے کی ایپس کے ذریعے غیراخلاقی مواد دکھانے اور ٹک ٹاک سمیت متعدد سوشل ایپس کی بندش کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    دائر درخواست میں مظہر علی شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہماری معاشرتی اقدار ختم کی جا رہی ہیں، سماجی رابطے کے نام پر بننے والی ایپس غیر اخلاقی اقدار کا پرچار کر رہی ہیں، اسلامی ملک میں ایسی سماجی رابطے کی ویب ایپس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    درخواست میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا، نجی موبائل فون کمپنیوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہےکہ ٹک ٹاک پر پابندی نہ صرف پاکستان میں لگانےکے مطالبات آرہے ہیں بلکہ امریکہ میں بھی ٹک ٹاک پرپابندی لگا دی گئی ہے

  • بچے کی پیدائش پر مرد کو تین ماہ کی چھٹی کا قانون پاس ہوگیا

    بچے کی پیدائش پر مرد کو تین ماہ کی چھٹی کا قانون پاس ہوگیا

    اسلام آباد:بچے کی پیدائش پر مرد کو تین ماہ کی چھٹی کا قانون پاس ہوگیا،اطلاعات کےمطابق اب باپ بننے پر مردوں کو تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی۔سینیٹ نے بل منظور کرلیا ہے اور اب بچے کی ولادت پر صرف والدہ کو نہیں بلکہ والد کو بھی چھٹی ملے گی۔

    یاد رہے کہ خاتون کو زچگی کیلئے چھ ماہ اور شوہر کو تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی اور چھٹی نہ دینے پر ان کے ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی۔بل سینیٹرعینی مری نے پیش کیا،جسےکثرت رائے سے منظورکیاگیا اوربل میں واضح طور پر بتایا کہ اگر آجر، ملازمین کو چھٹی نہیں دیتے تو انکے خلاف کاروائی کی جائے۔

    حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی ، وفاقی وزیرحماد اظہرنے بتایا کہ ہمارے قانون میں پہلے ہی90 دن میٹرنٹی اور مرد کو 48 دن کی لیو دی جاتی ہے وفاقی وزیر حماد اظہر نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اتنی طویل 3 ماہ کی چھٹی بلاجواز ہے۔

    دوسری جانب سینیٹ نے لازمی ٹیکے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ والدین بنیادی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں کیونکہ ویکسینشن نہ ہونے پر نادرا بچے کو فارم ب اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کرے گا ، نہ ہی بچے کو اسکول میں داخلہ ملےگا۔واضح رہے کہ بل کے مطابق حکومت ہیلتھ ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔

  • صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی سی آئی اے کا ہے:عالمی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

    صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی سی آئی اے کا ہے:عالمی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

    کابل:صوبہ غزنی میں تباہ ہونے والا طیارہ امریکی سی آئی اے کا ہے ، اطلاعات کےمطابق اس امریکی طیارے کے مارگرائے جانے کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ نے افغان طالبان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ افسران اور دیگر تمام ارکان مارے گئے ہیں۔ یہ طیارہ ضلع دہ یک کے علاقے سدو خیلو میں گر کر تباہ ہوا۔افغان طالبان کے حوالے سے کہا ہے کہ طیارے کا ملبہ اور امریکی حکام کی لاشیں کریش سائٹ پر پڑی ہوئی ہیں۔ تباہ ہونے والا یہ امریکی طیارہ انٹیلی جنس آپریشن پر تھا۔

    دوسری جانب امریکا نے ابھی تک طیارہ حادثے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن اطلاعات ہیں کہ امریکی فوج کی جانب سے اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ادھر افغان حکومت نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب گرا۔ یہ ایک مسافر بردار طیارہ تھا جو ضلع دہ یک میں گرا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اس طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد وہ سیدھا زمین پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔

     

     

    امریکی سینٹرل کمانڈ کی ترجمان میجر بیتھ ریاورڈن نے طالبان کے دعوے پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تفتیش کار طیارہ کریش ہونے کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تباہ ہونے والے طیارہ ملٹری کا تھا۔

     

     

    بعدازاں ایک اعلیٰ ملٹری افسر نے طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خبررساں ادارے کو بتایا کہ امریکی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔یاد رہے کہ ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ یہ طیارہ افغان ایئر لائن آریانا کا ہے لیکن کمپنی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارہ ان کا نہیں ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی کامیاب ترین،پیپلزپارٹی سمیت سب نے حمایت کا یقین دلادیا

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی کامیاب ترین،پیپلزپارٹی سمیت سب نے حمایت کا یقین دلادیا

    کراچی: وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی کامیاب ترین،پیپلزپارٹی سمیت سب نے حمایت کا یقین دلادیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی بہت کامیاب رہا ،جس میں تمام حکومتی اتحادی جی ڈی اے اور تحریک انصاف کے درمیان تحفظات ختم ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق پیرپگارا نے وزیراعظم سے ملاقات کےدوران اپنے تمام شکوے رکھے اورعمران خان کیطرف سے تمام خدشات پرمدلل جواب کے بعد پیر پگارا کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے گھر آئے آپ کے لیے عزت ہے، وزیراعظم نے کہا کہ کنگری ہاؤس کے باہر سے جب بھی گزرتا تھا یہاں آنے کی خواہش تھی، آج کنگری ہاؤس آیا ہوں یہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں آپ کے تحفظات کیا تھے اور نہ مجھے بتایا گیا، آپ رابطے میں رہیں تاکہ کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے جس پر پیر پگارا نے کہا کہ ہم بھی تو یہی چاہتے ہیں کہ آپ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں اور اتحادی اس بات پر متفق ہیں کہ عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔پیر پگارا نے کہا کہ ہم عوام کو انصاف دلانے کے لیے آپ کے ساتھ ہیں، پہلے بھی وزرائے اعظم کنگری ہاؤس آئے ہم نے انہیں دل میں جگہ دی۔