Baaghi TV

Author: +9251

  • بی جے پی BJP ایک دہشتگرد جماعت، تحریر: انشال راؤ

    بی جے پی BJP ایک دہشتگرد جماعت، تحریر: انشال راؤ

    آرزوئے سحر: بی جے پی BJP ایک دہشتگرد جماعت

    تحریر: انشال راؤ

    دنیا کا سب سے بڑا اور گھمبیر مسئلہ دہشتگردی ہے جس نے سماج کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے، نائن الیون کے بعد عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا گیا جس کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ دہشتگردی کے خلاف جنگ تو کسی صورت نظر نہیں آتی بلکہ عالم اسلام کے خلاف جنگ معلوم ہوتی ہے جیسا کہ صدر بش نے اعلان کیا تھا کہ "ہم نے صلیبی جنگ کا آغاز کردیا ہے” جس پر عالمی شطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تو فوراً فرانس، کینیڈا، برطانیہ و دیگر امریکی رہنما منظرعام پر آئے اور بش کے جملے کو دہشتگردی کے خلاف جنگ بتایا، اگر ایسا ہی ہے تو ہندوتوا کے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود RSS اور BJP کو دہشتگرد جماعت کیوں ڈیکلیئر نہیں کیا جارہا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 9 دسمبر 1996 کے اعلامیہ میں دہشتگردی کی تعریف بیان کی گئی کہ
    "Criminal acts intended or calculated to provoke a state of terror in the general public, a group of persons or particular persons for political purposes are in any circumstance unjustifiable, whatever the considerations of a political, philosophical, ideological, racial, ethnic, religious or any other nature that may be invoked to justify them”
    اور نائن الیون کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشتگردی کی تعریف کو وسعت کے ساتھ ذکر کیا کہ
    "criminal acts, including against civilians, committed with the intend to cause death or serious bodily injury, or taking of hostages, with the purpose to provoke a state of terror in the general public or in a group of persons or particular persons, intimidate a population or compel a government or an international organization to do or to abstain from doing any act”
    اقوام متحدہ کی اپنی تعریفوں کے مطابق BJP کی تمام تر کاروائیاں مکمل طور پر دہشتگردی کے زمرہ میں آتی ہیں، بھارتی پارلیمنٹ سے CAA اور NRC کی منظوری کے بعد جب مسلمان و دیگر سیکیولر بھارتیوں نے اس متعصبانہ بل کے خلاف احتجاج کیا تو بھارتی پولیس نے پرامن شہریوں پر فائرنگ و انسانیت سوز تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوے جسے پولیس کی جانب سے تسلیم نہ کیا گیا لیکن مختلف فوٹیجز نے بھارتی پولیس کا پول کھول دیا اور BJP رہنما دلیپ گھوش نے سرعام اعتراف کیا کہ BJP حکومت نے پرامن مظاہرین کو قتل کروانے کے لیے پولیس کو حکم دیا، مغربی بنگال کے BJP کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ "انکی حکومت نے کتے کی طرح ان کو مار کے پھینک دیا کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا” اس کے علاوہ متعدد BJP رہنما اشتعال انگیزی پھیلاتے نظر آئے اور کھلم کھلا قتل و غارت کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اس سے پہلے نریندر مودی مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کی آڑ میں بھارتی مداخلت و سرپرستی کا اعتراف بھی کرچکے ہیں جوکہ بھارت کے دہشتگرد ریاست ہونے کے لیے کافی تھا، اس کے علاوہ نریندر مودی کا بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت اور بھارتی ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی رنگے ہاتھوں گرفتاری بھارت کی دہشتگردی کا زندہ ثبوت ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بیگناہوں کی جان گئی لیکن افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی و انسانیت سوز مظالم کو یکسر نظر انداز کیے ہوے ہے، اب BJP ایک بڑے قتل عام کے منصوبے پہ عمل پیرا ہے جس کا اندازہ تلنگانہ میں سرکاری سرپرستی میں نکلنے والی RSS کی لاٹھی بردار ریلی سے لگایا جاسکتا ہے اور اس کے فوراً بعد BJP رہنما C.T Ravi اور سوماشکرا ریڈی Somashekara Reddy کے بیانات سے لگایا جاسکتا ہے دونوں رہنماوں نے مسلمانوں کے حقوق مانگنے کے ردعمل میں کہا کہ "ہم اکثریت میں ہیں اور اگر ہمیں غصہ آگیا تو ہم مسلمانوں کو ختم کردیں گے” اس کے علاوہ ایک اور BJP رہنما رگھو راج سنگھ نے تو "زندہ دفن کرنے کی ترغیب دی” اس سے بڑھ کر BJP کی دہشتگرد جماعت ہونے کی کیا دلیل ہوسکتی ہے کہ BJP کی ایک خاتون رہنما نے تو اپنے ورکرز کو مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر مسلمان خواتین کا ریپ کرنے کا کہا جبکہ نریندر مودی نے تو مسلمانوں کو نشانے پر ہی رکھ لیا، موصوف نے کہا کہ "اپنے کپڑوں سے پہچانے جائیں گے” اگر BJP کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو لاکھوں انسانوں کے خون میں دھنسی پڑی ہے، ایک امریکی اسکالر سائمن نے دہشتگردی پر کتاب لکھی جس میں مختلف افراد و اداروں کی جانب سے دہشتگردی کی 212 تعریفیں بیان کیں اور BJP وہ واحد جماعت ہے جس پر کل کی کل تعریفیں پورا اترتی ہیں، انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا نے دہشتگردی کو یوں بیان کیا
    "Terrorism, the systematic use of terror or unpredictable violence against government, public or individuals to attain political objectives
    اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ہندوتواپرست یہ جماعت ایک عرصے سے سیاسی و دیگر مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے انسانی جانوں سے کھیلتی آرہی ہے اور نفرت، قتل و غارت، خوف و جبر اس جماعت کے نمایاں پہلو ہیں، اگر امریکی معروف ایجنسی FBI کی دہشتگردی کی تعریف کے مطابق BJP کو جانچا جائے تو بھی یہ جماعت 100 میں سے 100 نمبر حاصل کریگی امریکی FBI نے دہشتگردی کی تعریف یوں ذکر کی ہے کہ
    The unlawful use of force or violence against persons or property to
    intimidate or coerce a Government, the civilian population, or any segment thereof, in furtherance of political or social objectives
    کون ہے جو نہیں جانتا کہ RSS ایک دہشتگرد تنظیم ہے جو بھارت میں پچاسیوں فسادات کروانے میں پیش پیش رہی ہے اور BJP اس کی سیاسی ونگ ہے جسے اب عام بھارتی شہری بھارت جلاو پارٹی کے نام سے موسوم کررہے ہیں، C.T Ravi کے انکشاف و اعتراف کہ "گجرات فسادات میں ان کی جماعت شامل تھی” کے بعد BJP کو سیاسی جماعت کہنا نہ صرف سیاسی جماعتوں کی توہین ہے بلکہ سیاست پر عظیم دھبہ ہے C.T Ravi نے کہا کہ مسلمان گجرات قتل عام کو نہ بھولیں اور مزید کہا کہ وہ گجرات کے مسلم نسل کشی جیسے بدترین سانحے کو دوبارہ دوہرانے سے دریغ نہیں کرینگے، یاد رہے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد نریندر مودی نے مسلمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا تھا کہ یہ سبق ہے ان کے لیے جو آبادی کو ڈبل کرتے ہیں، اس اعتراف کے بعد اقوام عالم کا BJP کو دہشتگرد جماعت قرار دینے میں دیر کرنے کا مطلب نہ صرف کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو داو پہ لگانا ہے بلکہ یہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوگا، نریندر مودی کے حلقے ورانسی میں گھر واپسی کے نام سے بڑے بڑے سائن بورڈز و پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ جو مسلمان NRC اور CAA کے عتاب سے چھٹکارہ چاہتے ہیں وہ ہندو دھرم قبول کرلیں اس کے علاوہ اس سے پہلے متعدد ہندوتوا رہنما بھارت کو 2021 تک ہندو راشٹر اور مسلم فری ریاست بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جس میں طاقت کے استعمال اور ظلم و جبر کرنے کا اعلان کیا جوکہ ہندوتوا کی دہشتگردی کا کھلم کھلا ثبوت ہے، لیڈن یونیورسٹی کے پروفیسرز Jogman اور Schmid کی تحقیق کے مطابق BJP کو پرکھا جائے تو کوئی ایک بھی پہلو ایسا نہیں جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ یہ ایک سیاسی جماعت ہے اس کی تمام تر سرگرمیوں سے مذہبی انتہا پسندی، خوف و جبر، اختیارات کا ناجائز استعمال، طاقت کا غلط استعمال، اشتعال انگیزی و تفرقہ پرستی کا پھیلاو اور معصوم لوگوں کا قتل عام کے سوا کوئی چیز نہیں ملتی، مذکورہ پروفیسرز نے اپنے مقالے میں دہشتگردی کی تمام تر تعریفوں پر تحقیق کی اور انکے مطابق کل دہشتگردی کی تعریفوں میں 83.5 فیصد نے مذہبی انتہا پسندی کو دہشتگردی یا اس کی وجہ قرار دیا، 65 فیصد نے سیاسی مقاصد کے ناجائز حصول کو بھی ایک بڑا عنصر کہا، 51 فیصد نے ڈر و خوف پھیلانے کو جبکہ 17.5 فیصد نے سویلین کے قتل کو دہشتگردی کا سبب قرار دیا، اس حساب سے BJP نہ صرف دہشتگردی کی مرتکب ہے بلکہ دہشتگردی کو فروغ دینے اور پیدا کرنے میں بھی سب سے بڑی حصہ دار بن کر سامنے آرہی ہے، ان معروضات کی روشنی میں BJP اور RSS دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی تنظیمیں ہیں جن کا منشور اور اغراض و مقاصد ہی فساد فی الارض ہیں، عالمی قوتیں و اقوام عالم کو سنجیدگی کے ساتھ اس کے خلاف ایکشن لینا چاہئے اور بااثر عالمی طاقتوں کو مسلم دشمنی کی عینک اتار کر حقیقتاً و واقعتاً دہشتگردی کی روک تھام کے لیے BJP و RSS جیسی انسانیت دشمن تنظیموں کے خلاف ایکشن لینا چاہئے تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے اور عالمی سماج کی تقسیم ختم ہوسکے۔

  • کراچی پر اجارہ داری تو سب چاہتے لیکن مسائل حل کوئی نہیں کرتا ، میئر کراچی بول پڑے

    کراچی پر اجارہ داری تو سب چاہتے لیکن مسائل حل کوئی نہیں کرتا ، میئر کراچی بول پڑے

    کراچی پر اجارہ داری تو سب چاہتے لیکن مسائل حل کوئی نہیں کرتا ، میئر کراچی بول پڑے

    باغی ٹی وی : کراچی جیسے شہر سے تمام حکمران کیا امید رکھتے ہیں اور اس کے مسائل حل کرنے کے لیے کیا اقدام کرتے ہیں‌.اس پر میئر کراچی وسیم اختر نے لب کشائی کی ہے . میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اجارہ داری سب چاہتے ہیں مگر شہر میں کام کوئی نہیں کرانا چاہتا، وزیراعظم کراچی کے مسائل حل کروا کر اسلام آباد جائیں۔میئر کراچی وسیم اختر کورنگی نمبر ڈیڑھ پر سڑک کی استرکاری کا جائزہ لینے پہنچے تو شہریوں نے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اب میٹنگ نہیں کراچی کے لوگ بس کام چاہتے ہیں، اگر فنڈ ہوتے تو نہ وزیراعظم کو کہتے نہ وزیراعلیٰ سے کہتے۔وسیم اختر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے مسائل حل کروا کراسلام آباد جائیں۔میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ کراچی (کے ایم سی) کے کاموں میں رخنہ اندازی کی جاتی ہے لیکن ہم گبھرانے والے نہیں کام کرتے رہیں گے
    کراچی کے مسائل پربات کرتے ہوئے میئروسیم اختر نے کہا کہ مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، کورنگی کے ایریا میں 2 کروڑ کی لاگت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کئی سال بعد تعمیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلیں یا نہیں، رابطہ کمیٹی کو عوام کے مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا حال برا ہے، سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بھکاری کی طرح کراچی کا شیئر مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس تجربہ ہے، سہولتیں نہیں ملیں ورنہ کام جانتے ہیں، سپریم کورٹ نے طاقت دی کہ تجاوزات ہٹائیں، ہم نے ہٹا کر دکھا دئیے۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی کے دوران عمر گل کے اعزاز میں تقریب

    بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی کے دوران عمر گل کے اعزاز میں تقریب

    لاہور: پیر کے روزپاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے فاسٹ باؤلر عمر گل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فاسٹ باؤلرعمر گل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ والے دن کیا گیا۔

    عمر گل نےانگلینڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اوورز میں6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جو کہ اس وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ عمر گل نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    عمر گل کا یہ ورلڈریکارڈ اگست 2011 میں سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نےاس وقت توڑا جب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پالی کیلے میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں فی الحال بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بھارت کے دیپک چہار کے پاس ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف نومبر 2019 میں 7رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    فاسٹ باؤلر عمر گل نے 2013 میں ایک بار پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 6رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    عمر گل:

    عمر گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہیں۔

    عمر گل نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معترف ہیں جنہوں نےان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔ فاسٹ باؤلر نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی واضح ہے، یہاں ملک کی خدمت کرنے والے کرکٹرز کو نوازا جانا خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پی سی بی اس سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں جاوید میانداداور کراچی ٹیسٹ میں سلیم یوسف اور راشد خان کو اعزاز سے نواز چکا ہے۔

  • فیاض الحسن چوہان بچپن سے فاروڈ بلاک کی بچگانہ باتیں کررہے ہیں، حمزہ شہباز

    فیاض الحسن چوہان بچپن سے فاروڈ بلاک کی بچگانہ باتیں کررہے ہیں، حمزہ شہباز

    لاہور:فیاض الحسن چوہان بچپن سے فاروڈ بلاک کی بچگانہ باتیں کررہے ہیں، اطلاعات کےمطابق فیاض الحسن چوہان جو دعویٰ کر ریے مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک کا ایسی باتیں بچپن سے سن رہا ہوں ، حمزہ شہباز نے کہاکہ فیاض الحسن کے ایسے خواب آتےہی رہتےہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اورشریف فیملی کے اکلوتے اپنے دیس میں رہ جانے والے ممبرقومی اسمبی حمزہ شہباز نےکہا کہ فارورڈ بلاک کا سن سن کر اب تو میرے بال بھی سفید ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اوررہے گی

    ذرائع کے مطابق یہ جواب حمزہ شہباز نے اس وقت دیا جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پنجاب میں کوئی تبدیلی دیکھ رہے ہیں بارش ہورہی ہے. اتنا کہونگا کہ یہ مقافات عمل ہے،لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور پرانے پاکستان کو ڈھونڈ رہے ہیں غریب آدمی روٹی کو ترس رہا ہے.حکومتی نااہلی کی انتہا ہو چکی، اللہ تعالیٰ عوام کے حال پر رحم کرے

  • آئی جی کی تقرری  بارے دیا سندھ حکومت نے وزیر اعظم کو اختیار

    آئی جی کی تقرری بارے دیا سندھ حکومت نے وزیر اعظم کو اختیار

    آئی جی کی تقرری بارے دیا سندھ حکومت نے وزیر اعظم کو اختیار

    باغی ٹی وی :صوبائی حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی ملاقات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق کو نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے پانچ نام بھیجے گئے ہیں، ان میں سے جس کو بھی چاہیں وزیراعظم سندھ کا پولیس سربراہ نامزد کردیں۔

    حکومت سندھ کی جانب سے نئے آئی جی سندھ کے لیے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی، کامران فضل، انعام غنی، غلام قادر تھیبو اور مشتاق مہر کے نام بھیجے گئے ہیں۔قواعد وضوابط کے مطابق کوئی بھی صوبہ چیف سیکریٹری یا آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین نام وفاق کو بھیج سکتا ہے اور یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو ذمہ داری تفویض کرتے ہیں؟

    حکومت سندھ موجودہ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کےلیے سندھ کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ پی پی کی موجودہ حکومت کو سابقہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے بھی مسئلے مسائل تھے اور وہ ان کے ساتھ بھی کام کرنے میں دشواری محسوس کرتی تھی۔
    دلچسپ امر ہے کہ ماضی میں یہ روایات رہی ہے کہ ن لیگ نے جب اپنے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے وفاق میں قائم یوسف رضا گیلانی حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان کے آئی جی کو تبدیل کردیں تو بحیثیت وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایسا نہیں کیا۔ اسی طرح ن لیگ نے بھی ماضی میں پی پی کی درخواست پر آئی جی کی تبدیلی سے انکارکیا۔
    اس سے قبل سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کیلئے تین نام باضابطہ طور پر وفاق کو بھیج دیئے۔

    آئی جی سندھ ہو گا کون؟ سندھ نے وفاق کو بھجوائے تین نام

    سیکریٹری سروسز نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو غلام قادرتھیبو، کامران فضل اورمشتاق مہر کے نام بھیجے۔ اس حوالے سے پیر کو وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلی کے خطوط کی کاپیاں بھی منسلک ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ دیگر صوبوں کی طرح تین ناموں کا پینل بھیج دیا۔

  • پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے

    پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے،اطلاعات کےمطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آ باد میں پہلی بغیر سرجری دل کے والو کی تبدیلی TAVI Transcatheter Aortic Valve Implantation کے ذریعہ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال ، اسلام آ باد میں شعبہ کارڈیالوجی کی ٹیم نے دل کے والو کی تبدیلی کے لیے جدید اور منفرد علاج یعنی Transcatheter Aortic Valve Implantation TAVIکا پہلا پروسیجر کامیابی کے ساتھ سر انجام دیا ۔ کارڈیالو جی ٹیم نے یہ پروسیجر ایک عمر رسیدہ مریض پر سر انجام دیا جو کہ دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا تھے۔ یہ طریقہ علاج ان مریضوں کے لیے موزوں ہے جن کے دل کے والوز کو آ پریشن کے ذریعے تبدیل کرنا نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے۔

    TAVIتیکنیک انٹروینشنل کارڈیالوجی کے شعبہ میں عالمی سطح پر ایک متبادل اور اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آ ئی ہے۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں TAVIپروسیجر ڈا کٹر اسد اکبر خان (کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالو جسٹ) کی سربراہی میں سر انجام دیا گیاجو کہ امریکہ میں 500سے زائد TAVIپروسیجرز سر انجام دے چکے ہیں۔

    ماضی میں مریضوں کے Aortic Valveکی تبدیلی اوپن ہارٹ سرجری کے ذریعے کی جاتی تھی جبکہ اس نئے انٹروینشنل پروسیجر کی بدولت مریض کے دل کے والو کی تبدیلی ٹانگ میں ایک چھوٹے سے کٹ کی مدد سے Transcatheter کی رسائی کو ممکن بنا کر کی جاتی ہے۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال مریضوں کے بہتر معالجے کے لیے جدید طریقہ علاج متعارف کروانے کے لیے پر عزم ہے۔

  • "تیار ہیں” ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ منگل کو ریلیز ہوگا

    "تیار ہیں” ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ منگل کو ریلیز ہوگا

    لاہو: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ "تیار ہیں” 28جنوری بروز منگل کو بیک وقت ملک بھر کے صف اول کے ٹیلی ویژن نیوز چینلز پر رات 9 بجے کے نیوز بلیٹن سےقبل نشر کیاجائے گا۔آفیشل ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے یوٹیوب چینل پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بھی یہ آفیشل ترانہ بجایا جاتا رہے گا۔

    "تیار ہیں” کی موسیقی اور دھن سننے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو منفرد انداز میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کا جشن مناتی ہیں۔

    آفیشل ترانے کے لانچ کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مارکیٹنگ مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے لیے مربوط مارکیٹنگ مہم کا آغاز 28جنوری بروز پیر سے ہوگا۔ مہم کے تحت آفیشل ہیش ٹیک #HBLPSLV اور #TayyarHain ہیں۔

    "تیار ہیں” کی ویڈیو ملک بھر میں ایونٹ کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کی خوشی اور جوش و جذبہ کی عکاسی کرتی ہے۔

    "تیار ہیں” میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، "آواز "بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادوجگایا ہے۔ آفیشل ترانے کی ہدایتکاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان(ذلفی) اور کمال خان (لال کبوتر)نے کی ہے۔

    "تیار ہیں” کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابراعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔

    علی عظمت:

    معروف راک گلوکار علی عظمت نے کہا کہ وہ باصلاحیت فنکاروں کے ہمراہ اس آفیشل ترانے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے دوران ملک میں موجود مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیمز میں جھومتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

    عارف لوہار:

    فوک گلوکار عارف لوہارنے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کا حصہ بننے پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار لمحات انہیں زندگی بھر مسرور رکھیں گے۔

    ہارون رشید:

    "آواز "بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ اور اس کی ویڈیوحقیقی معنوں میں پوری قوم کو یکجا کرکے بھرپور جوش و خروش کا احساس دلاتی ہے۔

    عاصم اظہر:

    مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ وہ بھی ہر پاکستانی کی طرح کرکٹ کے ایک مداح ہیں اور وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کی گلوکاری کرنے کو اپنے لیے ایک یادگار تجربہ سمجھتے ہیں اور انہوں نے اس ترانے کی گلوکاری کے ذریعے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منایا ہے۔

    ذوالفقار جبار خان:

    آفیشل ترانے کے ہدایتکار معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان نے کہا کہ یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کے ملک میں انعقاد کی تیاری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خودکرکٹ کے مداح ہیں اور وہ لیگ کے پاکستان میں انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔ ذوالفقار جبار خان نے کہاکہ آج وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ "تیار ہیں”۔

  • کرونا وائرس کے بعد نئی بیماری نے آن گھیرا…

    کرونا وائرس کے بعد نئی بیماری نے آن گھیرا…

    کرونا وائرس کے بعد نئی بیماری نے آن گھیرا…

    باغی ٹی وی :چین کے کرونا وائرس کا خوف ابھی لوگوں کے دلوں سے نکلا نہیں تھا کہ ایک اور بیماری نے دنیا کو جکڑنا شروع کردیا.چین میں کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے بعد افریقی ملک نائیجیریا میں مہلک بخار نے درجنوں افراد کی جان لے لی۔

    نائیجیریا میں پھیلنے والے لاسا بخار کے باعث اب تک 29 افراد ہلاک اور 195 افراد متاثر ہیں۔نائیجیریا میں لاسا وائرس کے باعث حکومت نے پورے ملک میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

    نائیجیریا سینٹر آف ڈیزیزز نے ہفتے کو اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 24 جنوری سے اب تک ملک کے 11 صوبوں میں 195 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 29 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔
    لاسا بخار کیا ہے؟
    لاسا وائرل فیور کی ایک قسم ہے جس کا تعلق ایبولا وائرس اور ماربرگ وائرس کے خاندان سے ہے۔ یہ وائرس مغربی افریقا کے مقامی لوگوں کے میں پایا گیا ہے۔مغربی افریقا میں موجود بستی لاسا کے نام پر اس بیماری کا نام رکھاگیا ہے اور نائیجیریا میں پہلی دفعہ اس وائرس کی تشخیص 1969 میں ہوئی تھی۔اس کے علاوہ 2016 میں مغربی افریقا کے ممالک سیرا لیون، لائبیریا، ٹوگو اور بینن میں اس سے متعلق تقریباً 9 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

    یہ کیسے پھیلتا ہے؟
    اس وائرس کے پھیلنے کی بڑی وجہ کھانے کو صحیح طریقے سے دھوئے بغیر استعمال کرنا یا آلودہ غذائی اشیاء کا کھانا بتایا جاتا ہے۔

    علامات اور علاج
    بخار، جسمانی تھکاوٹ، نزلہ زکام، قے آنا، ڈائریا، پیٹ میں درد اور گلے کی خراش جیسی علامات کا ظاہر ہونا لاسا بخار کی تصدیق کرتا ہے لیکن 80 فیصد کیسز میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    کرونا وائرس کی کیا علامات ہیں. اس وائرس کے شکار فرد میں ایک سے 14 دن تک کوئی علامات سامنے نہ آنے کا امکان ہوتا ہے اور اس دوران یہ کسی دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔وائرس کو پھیلنے سے روکنا مشکل ہورہا ہے جبکہ اس کے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کی صلاحیت مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق ‘اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے’۔یہ وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں رواں ماہ پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب تک چین میں 56 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی ! بھارتی ایئرلائن”ایئرانڈیا”خسارے میں پاکستان کی "پی آئی اے ” منافع میں

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ! بھارتی ایئرلائن”ایئرانڈیا”خسارے میں پاکستان کی "پی آئی اے ” منافع میں

    نئی دہلی:اسے کہتے ہیں تبدیلی ! بھارتی ایئرلائن”ایئرانڈیا”خسارے میں پاکستان کی "پی آئی اے ” منافع میں ،اطلاعات کےمطابق بھارت نے ایک بار پھر قرض میں ڈوبی ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کی پیش کش کر دی۔بھارتی حکومت کی جانب سے 17 مارچ تک کوائف جمع کرانے کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی ہے۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قرض میں ڈوبی ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کی پیش کش کے بعد بولی کے لیے آنے والوں کو3.26 بلین خسارہ برداشت کرنا ہوگا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایئرانڈیا اور ایئرانڈیا ایکسپریس کے 232 ارب کے قرض نجکاری کے ساتھ منتقل ہونگے، جبکہ دیگر قرض ایئرانڈیا ایسٹ ہولڈنگ کو منتقل کردیئے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پوری کمپنی کو فروخت کردیا جائے گا لیکن بھارتی شہریوں کے ساتھ موثر کنٹرول رکھنے کی ضرورت ہے۔حکام کے مطابق ایئرلائن ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کے لیے بولی کا انعقاد 17 مارچ کو ہو گا۔ خواہش مند افراد ڈیڈلائن تک کوائف جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ایئر انڈیا نے 1932 میں بطور میل کیریئر کی حیثیت سے آغاز کیا تھا ، بھارتی ایئر لائن ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ناکارہ ہے اور اس پر 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ہے۔قبل ازیں 2018 میں بھی بھارتی حکومت کی جانب سے قرض میں ڈوبی ایئرانڈیا کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم حکومت کو کوئی بولی وصول نہیں ہوئی تھی۔

    دوسری طرف پی آئی اے بالآخر دنیا کی بہترین ائیرلائن بننے کی راہ پر گامزن ہوگئی، 6 ماہ میں 6 سال سے زیادہ کی آمدنی کما لی، قومی ائیرلائن کی گزشتہ 6 ماہ کے دوران 63 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ریکارڈ، جبکہ گزشتہ 6 برس کی کل آمدنی صرف 43 ارب روپے تھی، اخراجات میں بھی 1 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی کر لی گئی۔

    پی آئی اے کی 2012 سے 2018 کے اختتام تک کل 43 ارب روپے کی آمدنی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ 2019 میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران پی آئی اے نے ریکارڈ 63 ارب کمائے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے وژن کے تحت پی آئی اے نے بزنس پلان پرعمل شروع کردیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دو ایئر بس 320 طیارے ڈرائی لیز پر آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوں گے جبکہ مزید5طیارے آئندہ سال پی آئی اےبیڑےمیں شامل ہوجائیں گے، پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37 ہو جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سال میں پی آئی اے کا فلیٹ45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔ دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، ایئربس320 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے روٹس میں اضافہ ہوگا۔ یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے طیاروں کے حصول کی اجازت دی تھی، سال2023تک مجموعی طور پر12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

  • مفتی عبدالقوی کا ’میرے پاس تم ہو‘کے کرداردانش کی موت پرفاتحہ خوانی اوربھرپورٹرول

    مفتی عبدالقوی کا ’میرے پاس تم ہو‘کے کرداردانش کی موت پرفاتحہ خوانی اوربھرپورٹرول

    ملتان :مفتی عبدالقوی کا ’میرے پاس تم ہو‘کے کرداردانش کی موت پرفاتحہ خوانی اوربھرپورٹرول نے سب کو حیران کردیا ،معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط نے بہت سے مداحوں کوحیرت میں متبلا کر دیا تو وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس ڈرامے کے ’پلاٹ ٹوئسٹ‘ پر صارفین مسلسل تبصروں میں مصروف نظر آئے۔

    ڈرامے کا اختتام ہوتے ہی سوشل میڈیا ٹرولز متحرک ہوگئے اور طرح طرح کے مزاحیہ پوسٹس اور تبصروں نے بھی خوب رونق لگائی۔اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی بھی میدان میں آئے اور ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار دانش کی ڈرامے میں موت پر ٹرولنگ میں پیش پیش رہے۔

     

    https://youtu.be/j0YeIWwyEMQ

    ڈرامے میں دانش کی موت کا سین آن ائیر ہوا تو مفتی قوی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دانش کیلئے حقیقی جذبات کو دیکھتے ہوئے اپنا موبائل فون اٹھا لیا اور دانش کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے خوب دعائیں مانگیں اور ساتھ ہی دانش سے بے وفائی کرنے والی مہوش کیلئے صبرواستقامت کی بھی دعا کی۔

    اس موقع پر مفتی قوی کے ساتھ کئی لوگ موجود تھے جو اس ٹرولنگ کا حصہ بنے۔ سوشل میڈیا پر مفتی قوی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق خوب وائرل ہورہا ہے۔یاد رہےکہ اس ڈرامے کے اختتام پرجس طرح دانش کی موت ہوئی ہے اس پرایک طوفان بپا ہے اورہرطرف سے ریمارکس جاری ہیں