Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکٹریاسمین راشدکی اسلام آباد میں وزارت صحت کے اجلاس میں شرکت ،کیا ہوئے امور طے

    ڈاکٹریاسمین راشدکی اسلام آباد میں وزارت صحت کے اجلاس میں شرکت ،کیا ہوئے امور طے

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی اسلام آباد میں وزارت صحت کے اجلاس میں شرکت

    لاہور : باغی ٹی وی :   وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اسلام آباد میں وزارت صحت کے اہم اجلاس میں شرکت کی،جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا، صوبائی وزیرپاپولیشن اینڈویلفیئرپنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیرزراعت بلوچستان، صوبائی وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس خیبرپختونخواہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، خاندانی منصوبہ بندی اورمختلف ورٹیکل پروگرامزبارے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے شرکاء کوصحت کے شعبہ میں اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے اورخاندانی منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اورمؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ورٹیکل پروگرامزکے ذریعے صوبہ میں ہزاروں مریضوں کومفت علاج معالجہ اورادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے۔ کروناوائرس کے حوالہ سے ایئرپورٹس پرمسافروں کی سکریننگ کے عمل میں مکمل معاونت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) عثمان یونس کرونا وائرس پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاخودجائزہ لے رہے ہیں۔

  • امریکی تھنک ٹینک بھی مان گئے، پاکستان میں معاشی آزادی میں اضافہ،وزیراعظم عمران خان کوپاکستان اورپاکستانیوں کی بڑی فکرہے

    امریکی تھنک ٹینک بھی مان گئے، پاکستان میں معاشی آزادی میں اضافہ،وزیراعظم عمران خان کوپاکستان اورپاکستانیوں کی بڑی فکرہے

    واشنگٹن :امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ، پاکستان میں معاشی آزادی میں اضافہ،وزیراعظم عمران خان کوپاکستان اورپاکستانیوں کی بڑی فکرہے،اطلاعات کےمطابق امریکی تھنک ٹینک ہریٹیج فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی آزادی بڑھی ہے اور پاکستان کےمجموعی اسکورمیں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ہیرٹیج اکنامک فریڈم انڈیکس رپورٹ جاری کردی ، جس میں پاکستان کے مجموعی اسکورمیں0.6 پوائنٹس کااضافہ ہواہے، انڈیکس میں پاکستان کامجموعی اسکور 55 ہےاور نمبر131 واں ہے جبکہ ایشیا پیسفک میں پاکستان کا نمبر 32 واں ہے۔پاکستان کی بہتری کی طرف سفر جاری ہے اورحکومتی اقدامات سے ملک بہت جلد سنبھل جائے گا

    ہیریٹج فاؤنڈیشن گزشتہ 25 برس سےممالک کی رینکنگ جاری کررہاہے، فاؤنڈیشن قانون کی حکمرانی، حکومت، ریگولیٹری کارکردگی اور اوپن مارکیٹ تک رسائی کی بنیاد پر معاشی آزادی کی پیمائش کرتی ہے، اس حوالے سے ڈیٹا سرمایہ کاروں، کاروباری اور فنانس لیڈرز، پالیسی میکرز، اکیڈمکس،صحافیوں اور اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

    امریکی تھنک ٹینک کےمطابق پاکستان میں پراپرٹی رائٹس، عدالتی نظام، کاروباری آزادی اورلیبرفریڈم میں بہتری آئی ہے، انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہانگ کانگ ہے۔
    رپورٹ کے ساتھ فراہم کیے گئے حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی 19 کروڑ 73 لاکھ ہے، شرح نمو 5.3 ترقی کے ساتھ 11 کھرب ڈالر اور 5 سالہ کمپاؤنڈ سالانہ ترقی 4.3 فیصد ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری 4 فیصد ہے ہے جبکہ افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ غیررسمی شعبے میں جزوی ملازمت کررہا ہے۔اس کے مطابق حکومت کے 2018، 2019 کے بجٹ میں تعمیراتی سیکٹر اور غذائی اشیا (خصوصا چینی)، توانائی، پانی اور ٹیکسٹائیلز میں سبسڈیز میں 36 فیصد تک اضافہ ہوا۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹیکس بیس میں توسیع سے متعلق اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس نظام پیچیدہ ہے۔

    ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان میں معاشی آزادی کے کچھ پہلو آگے بڑھے ہیں تاہم دہائیوں سے جاری سیاسی تنازعات اور غیرملکی سرمایہ کاری کی کم سطح کی وجہ سے کم ترقی ہوئی۔لیکن اگرموجودہ حکومت اور اس حکومت کے وزیراعظم کی کوششوں کودیکھا جائے تواس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کو ملک وقوم کی بہت زیادہ فکر ہے اس لیئے وہ معیشت کو مستقل بنیادوں پرمضبوط کرنا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہےکہ اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید اورمحاذآرائی کے باوجود عمران خان نے ایک ہی چیز پرفوکس کیا ہوا ہے اوروہ ہے پاکستان کی معیشت، یہی وجہ ہےکہ عمران خان سخت ترین مخالف کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں‌

    خیال رہے 2018 میں پاکستان 54.4 اسکور کے ساتھ 131ویں آزاد معیشت تھا،ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے رپورٹ میں کہا تھا کہ 2018 میں کاروبار میں آسانی اور حکومتی سالمیت کی وجہ سے مالی صورتحال میں نمایاں بہتری کے ساتھ پاکستان کے مجموعی اسکور میں 1.6 پوائنٹس اضافہ ہو اتھا، یہ 2017 کے بعد ایک بڑی بہتری تھی جب پاکستان 52.8 اسکور کے ساتھ 141ویں آزاد معیشت تھا۔

  • صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اسلام آباد کس اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے گئیں، خبرنے کھلبلی مچادی

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اسلام آباد کس اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے گئیں، خبرنے کھلبلی مچادی

    لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اسلام آباد میں وزارت صحت کے اہم اجلاس میں شرکت کی،جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا، صوبائی وزیرپاپولیشن اینڈویلفیئرپنجاب کرنل(ر) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیرزراعت بلوچستان، صوبائی وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس خیبرپختونخواہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، خاندانی منصوبہ بندی اورمختلف ورٹیکل پروگرامزبارے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے شرکاء کوصحت کے شعبہ میں اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

     صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی پرقابوپانے اورخاندانی منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اورمؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ورٹیکل پروگرامزکے ذریعے صوبہ میں ہزاروں مریضوں کومفت علاج معالجہ اورادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے۔

    کروناوائرس کے حوالہ سے ایئرپورٹس پرمسافروں کی سکریننگ کے عمل میں مکمل معاونت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) عثمان یونس کرونا وائرس پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاخودجائزہ لے رہے ہیں۔
    ٭٭٭٭

  • "ہو گا صاف پاکستان” ڈیٹول کی ملک کو صاف ستھرا بنانے اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کی مہم،آئی بی اے کا بھرپورتعاون

    "ہو گا صاف پاکستان” ڈیٹول کی ملک کو صاف ستھرا بنانے اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کی مہم،آئی بی اے کا بھرپورتعاون

    کراچی :”ہو گا صاف پاکستان” ڈیٹول کی ملک کو صاف ستھرا بنانے اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کی مہم،آئی بی اے کا بھرپورتعاون،اطلاعات کےمطابق قابل اعتماد اینٹی بیکٹیریل برانڈ ڈیٹول نے پاکستان کو ایک صاف ستھرا ملک بنانے کیلئے کمر کس لی ہے۔ اس سلسلے میں ڈیٹول کی جانب سے "ہو گا صاف پاکستان” نامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا پاکستان کے مقصد کے حصول کیلئے بااختیار بنایا جائے گا۔ ڈیٹول نے اپنی اس خاص مہم کے سلسلے میں "صفائی ترانہ” بھی جاری کیا ہے جسے عوام میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں ویسے توبڑے ادارے اس مہم جوئی میں مل کرکام کررہے ہیں ، تاہم کسی بڑے تعلیمی ادارے کی طرف سے اس سے پہلے کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی جارہی تھی، لیکن اب انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے باقاعدہ اسے ایک ہم نصابی سرگرمی سمجھتے ہوئے کراچی کے کونے کونے میں پہنچانے کا تہیہ کررکھا ہے

    اب ڈیٹول "ہوگا صاف پاکستان” مہم کے ذریعے صفائی کی اہمیت کے معاملے کو اجاگر کر رہا ہے تاکہ پاکستان کو ایک بہتر اور صحت مند ملک بنایا جا سکے۔ موسیقی عوام کو متحرک کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے، "ہوگا صاف پاکستان” صرف ایک معاشرتی مقصد ہی نہیں بلکہ معاشرتی تحریک بھی ہے جسے ڈیٹول لیڈ کر رہا ہے، تاکہ صفائی کی اہمیت سے متعلق گفتگو ہر جانب ہوتی دکھائی دے۔

    ملک میں گندگی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں اینوائرمینٹل پروٹیکشن پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہرسال 20 ملین ٹن فضلہ اورگند ادھر ادھرپھینکا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے تقریبا 39000 ہزاربچے اس موسمی انحطاط کی وجہ سے جاں بحق ہوجاتے ہیں

    راکٹ بینسرکے چیف ایگزیکٹوکاشن حسن کہتے ہیں کہ اس سے پہلے صفائ ستھرائی کے حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہیں کیئے جاتے تھے تاہم اس پروگرام سے بہت زیادہ آگاہی پیدا ہوتی ہے،ڈیٹول اس حوالے سے اہم مشن سرانجام دے رہا ہے اورپاکستان میں صفائی ستھرائی لانے کےلیئے اس مہم میں ہرپاکستانی کوشامل ہونا چاہیے تاکہ ہمیں ایک صحت مںد معاشرہ مل سکے

    چونکہ یہ مخصوص پروگرامز بھرپور انداز میں حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کے بارے میں شعور اجاگر کرتے ہیں، اس لیے ان کی بدولت ملک گیر اسکولوں کے 20 لاکھ بچے، 500 دیہات اور 1 لاکھ 40 ہزار مائیں مستفید ہوئی ہیں۔ ڈیٹول کوشش جاری رکھے ہوئے ہے کہ پاکستانیوں میں ایک مشترکہ نظریہ پیدا کیا جائے جس کے تحت مشترکہ ذمے داری کا احساس پیدا ہو اور اس بے حد ضروری مقصد کے حصول کیلئے کوشش کی جائے۔

  • کرونا وائرس کی تباہیاں : ملائیشیا نے چینی باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

    کرونا وائرس کی تباہیاں : ملائیشیا نے چینی باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

    پتالنگ جیا:کرونا وائرس کی تباہیاں : ملائیشیا نے چینی باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق ملائشیا نے نئے مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظرصوبہ ووہان ،ہوبئی اور اس کےملحقہ علاقوں سے چینی شہریوں کے لئے ویزے معطل کردئیے ہیں۔

    چینی مہلک وائرس کی تباہی سے بچنے کے لیئے ملائیشین وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ پابندی ویزا فری انٹری ، آمد،الیکٹرانک اور مینول ویزے پر عائد کی گئی ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال کے بہتر ہونے پر یہ سہولت بحال کر دی جائے گی ۔

    وزیراعظم ہاؤس سے جار ی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویزا معطلی پر عمل درآمد کے لئے چینی حکومت اور وزارت خارجہ سے بات چیت جاری ہے ۔ملائشیا عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ طریقہ کار پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس نے کرونا وائرس کے خطرے سےے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا ہے۔

    ملائیشین حکومت کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ ریگولیٹری ملائیشین کمیونیکیشن اور ملٹی میڈیا کمیشن (ایم سی ایم سی) اور پولیس نے آج متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد80 تک جا پہنچی ہے جبکہ دوہزار سے زائد افراد اس سے متاثرہوئے ہیں ۔ مہلک کرونا وائرس سے اب تک 11ممالک متاثر ہوئے ہیں ۔امریکہ میں کرونا وائرس کے 5 کیسز ایروزونا،الیونئے ،کیلیفورنیا ور واشنگٹن میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کینیڈا میں ایک شخص ، فرانس میں2 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔چینی صدر شی چن پنگ کے مطابق اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے اور ملک ایک ’نازک مرحلے‘ سے گزر رہا ہے ۔ دوسری جانب برطانوی محققین نے خبردار کیا ہے کہ چین اس وائرس پر قابو نہیں پا سکے گا۔چین کی متعدد متاثرہ ریاستوں میں سفری پابندیاں عائد ہیں۔

    حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔اس وباء کا مرکز چینی شہر ووہان ہے ، جس کی آبادی 8.9 ملین کے قریب ہے ۔ اور یہ مہلک وباء ووہان سے لے کر چین کے کئی صوبوں سمیت تھائی لینڈ ، امریکہ اور جنوبی کوریا تک پھیل چکا ہے۔چینی شہر ووہان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے سے منع کر دیا گیا ہے جبکہ بس،سب وے،فیری سروسزبند،ٹرینیں اورپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

  • پاکستان میں کھیلوں کی بہار آ گئی ، کس کھیل کی میزبانی کرنے جارہا ہے پاکستان ، اہم خبرنے دل خوش کردیئے

    پاکستان میں کھیلوں کی بہار آ گئی ، کس کھیل کی میزبانی کرنے جارہا ہے پاکستان ، اہم خبرنے دل خوش کردیئے

    لاہور:پاکستان میں کھیلوں کی بہارآ گئی ، کس کھیل کی میزبانی کرنے جارہا ہے پاکستان ، اہم خبرنے دل خوش کردیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کی بہار آگی ہے اورتازہ ترین اطلاعات کےمطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے بعد پی ایس ایل فائیو اور کبڈی ورلڈ کے بعد ایشن رگبی کی میزبانی بھی پاکستان کو مل گی

    باغی ٹی وی کےمطابق اب ایشین رگبی یونین نے پاکستان رگبی یونین کو ایشیا رگبی مینز15 چیمپئن شپ 2020 ڈویژن ٹو کی میزبانی سونپ دی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ چیمپئن شپ فروری میں لاہور میں ہوگی، اطلاعات کےمطابق رگبی میچ 26 سے 29 فروری  تک لاہور میں کھیلے جائیں گے،صدر پاکستان رگبی یونین عارف سعید نے کہا ہےکہ ایشیا رگبی ایک بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا عزاز کی بات ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق ایشیاء رگبی چیمپئن شپ میں چین، تھائی لینڈ، چائنز تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔ پہلا میچ 26 فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے درمیان ہوگادوسرا میچ بھی 26 فروری کو پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا

    باغی ٹی وی کے مطابق 29 فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کرجائے گی۔ٹیم کیمپ ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاہور میں جبکہ 7، 8 ا ور نو فروری کو اسلام آباد  میں ہوگا۔

  • ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، اہم فیصلےاوراہم منصوبے بھی زیربحث آئے

    ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، اہم فیصلےاوراہم منصوبے بھی زیربحث آئے

    لاہور: ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، اہم فیصلےاوراہم منصوبے بھی زیربحث آئے،اطلاعات کےمطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی زیر صدارت منعقدہ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں فردوس مارکیٹ گلبرگ کے قریب انڈر پاس کی تعمیر اور جوہر ٹاﺅن میں اینٹرٹینمنٹ پارک کے قیام کے منصوبوں کوعمل درآمد کے لئے کلیئر کر دیا گیا۔

    لاہور کی ترقی کے حوالے سے اجلاس کوبتایاگیا کہ سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراﺅنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کی سہولت کے لئے فردو س مارکیٹ چوک میں ایک ارب 80کروڑ روپے کی لاگت سے انڈر پاس کی تعمیر کامنصوبہ مکمل کیاجائے گا۔یہ دو رویہ انڈر پاس 540 میٹرطویل اور دونوں طرف سے دو دو لینز پر مشتمل ہوگا۔یہاں سے بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

    منصوبے کے لئے تقریباً سات کنال اراضی بھی ایکوائر کی جائے گی اور اس کی تعمیر سے فردوس مارکیٹ چوک میں واقع کوئی عمارت متاثر نہیں ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جوہر ٹاﺅن میں علیم ڈارکرکٹ اکیڈمی سے ملحقہ 140کنال اراضی پر 33کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور کا پہلا اینٹر ٹینمنٹ پارک تعمیر کیاجائے گا۔

    یہاں جوگنگ ٹریک، جھیل،جم،باسکٹ بال کورٹ،ٹینس کورٹ،منی گالف کلب اوردیگرآﺅٹ ڈور کھیلوں کی سہولتیں مہیا کی جائیں گیئں۔ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا،پراجیکٹ ڈائریکٹر عبد الرزاق چوہان اور اقرار حسین، صوبائی محکمہ فنانس اورپی اینڈ ڈی اورمنصوبوں کے کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی.

  • پرویز مشرف کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    پرویز مشرف کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور:پرویز مشرف کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری،اطلاعات کےمطابق سابق صدرجنرل پرویز مشرف کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے

     

     

    ڈی جی ایل ڈی اے کی زیرصدارت اہم اجلاس، اہم فیصلےاوراہم منصوبے بھی زیربحث آئے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق لاہورہائی کورٹ کی طرف سے پرویز مشرف کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اٹھارویں ترمیم کے زریعے آرٹیکل 6 میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا

     

    ساہیوال :نجی ہسپتال کی عمارت گرگئی ، بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے نیچے دب گئے ،

     

    غداری کامقدمہ درج کرنے کی شکایت اور سپیشل کورٹ کی تشکیل کے لیے فوجداری قانون کے سیکشن 4 کے تحت اجازت نہ لینا قانون کے خلاف ہے۔غیر موجودگی میں سیکشن 9 کے تحت ٹرائل اسلامی تعلیمات اور آئین کے خلاف ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف یہ فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے

  • وزیر اعظم عمران خان  سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں  پاکستانی نژاد اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں پاکستانی نژاد اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات

    اسلام آباد:پاکستان کی کاروباری شخصیات کا عمران خان پربھرپوراعتماد، اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں قطرمیں مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد اہم شخصیات کی اسلام آباد میں ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم سے ملقات کرنےوالے وفد میں ڈائریکٹر پراڈکٹ اینڈ مارکیٹ ڈویلپمنٹ قطر اسٹاک ایکسچینج محسن مجتبیٰ ، جنرل کونسل قطر فنانشل سنٹر اسحٰق برنی، سینئر ڈائریکٹر الریان انویسٹمنٹ اکبر خان، لیگل ڈائریکٹر فیفا ورلڈ کپ قطر 2022عارج سید واسطی، چیف اکانومسٹ اکنامک پالیسی اینڈ ریسرچ وزارت خزانہ قطر عرفان علیم و دیگر شریک ہیں

    ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں پاکستان اور قطر کے مابین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے خصوصاً ملک میں معیشت کے مختلف شعبے میں قطر ی سرمایہ کاری اور قطر میں پاکستانی جوانوں اور ہنر مندوں کے لئے نوکریوں کے مواقع و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت بھی ہوئی

    وزیراعظم نے اس موقع پر یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کے لئے سازگارفضا کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کاروبار دوست معاشی پالیسیاں، استحکام اورایزآف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے سازگار ماحول کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جو ملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ چلتا ہےہماری نوجوان آبادی اور خصوصاً تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور حکومت نے ان کو ہنرمند اور باروزگار بنانے کے لیے اہم پروگرام کا اجرا کیا۔پاکستانی ورک فورس قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ وفد نے قطر میں پاکستانی ہنرمندوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

  • بغداد کے گرین زون کی سیکیورٹی پھر ہوئی تارتار ، امریکی سفارت خانہ بنا نشانہ

    بغداد کے گرین زون کی سیکیورٹی پھر ہوئی تارتار ، امریکی سفارت خانہ بنا نشانہ

    بغداد کے گرین زون کی سیکیورٹی پھر ہوئی تارتار ، امریکی سفارت خانہ بنا نشانہ

    باغی ٹی وی : عراق کے دارالحکومت بغداد میں قلعہ نما گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے امریکا کی تنصیبات کے نزدیک راکٹ گرنے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر ، پارلیمان اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔

    فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دریائے دجلہ کے مغربی جانب سے دھماکوں کی متعدد آوازیں سنی گئی ہیں۔اسی حصے میں غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔

    ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے نزدیک تین کاتیوشا راکٹ گرے ہیں جبکہ ایک اورذریعے نے بتایا ہے کہ انتہائی سکیورٹی کے حامل سفارتی کمپاؤنڈ کے نزدیک کل پانچ راکٹ گرے ہیں۔ فوری طور پر واقعے میں کسی ہلاکت یا زخمی افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔