Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کی تعلیمی اداروں میں اصطلاحات کے اثرات آزادکشمیرمیں پہنچنے لگے، طالبات کے لپ اسٹک لگانے پرپابندی

    عمران خان کی تعلیمی اداروں میں اصطلاحات کے اثرات آزادکشمیرمیں پہنچنے لگے، طالبات کے لپ اسٹک لگانے پرپابندی

    مظفرآباد:عمران خان کی تعلیمی اداروں میں اصطلاحات کے اثرات آزادکشمیرمیں پہنچنے لگے، طالبات کے لپ اسٹک لگانے پرپابندی،اطلاعات کےمطابق آزادکشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی کےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک سرکلر جاری کیا ہےجس میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جامعات کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    یاد رہےکہ پنجاب اورکے پی میں تعلیمی اداروں میں عریانی اورفحاشی کےخلاف آپریشن کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، چند دن قبل پنجاب میں میڈیکل شعبہ سے وابستہ سٹوڈنٹس اوردیگرعملے پرجینز کی تنگ پینٹ پہننے پرپابندی عائد کردی ہے جسے بہت زیادہ سراہا جارہا ہے،

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

    باغی ٹی وی :آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 42633 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں 30 سے زائد پوائنٹس اوپر گیا تھا لیکن اگلے ہی گھنٹے 63 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس اب تک کی کم ترین سطح 42570 پر آگیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ساہیوال :نجی ہسپتال کی عمارت گرگئی ، بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے نیچے دب گئے ، ریسکیوجاری

    ساہیوال :نجی ہسپتال کی عمارت گرگئی ، بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے نیچے دب گئے ، ریسکیوجاری

    ساہیوال:ساہیوال :نجی ہسپتال کی عمارت گرگئی ، بڑی تعداد میں لوگ عمارت کے نیچے دب گئے ، ریسکیوجاری،باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال شہرکے وسط میں ایک نجی ہسپتال کی زیرتعمیر عمارت گرگئی ہے اورآخری اطلاعات آنے تک بڑی تعداد میں لوگ اورمریض اس عمارت تلے دب کررہ گئے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال کے الحسیب ٹاون میں روبینہ میٹرنٹی ہوم کے نام سے قائم ہسپتال کے ایک حصہ کی عمارت کی تعمیر جاری تھی کہ اچانک لینٹرگرجانے سے اس عمارت کے نیچے رکنے والے مریض اوردیگرافراد اس عمارت کےتلے دب گئے ہیں‌، ادھر اطلاعات کےمطابق ریسکیوٹیمیں وہاں پہنچ چکی ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق ریسکیوآپریشن جاری ہے اورابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، دوسری طرف ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ اس عمارت کے تلے کچھ بچے ، خواتین اورمرد حضرات دبے ہوئے ہیں ان کو نکالنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں

  • پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن

    پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن

    صادق آباد:پولیس کااحمد پورشرقیہ کے واقعہ کودوبارہ ہونے سے روکنے کےلیے ہنگامی آپریشن،اطلاعات کےمطابق موٹروے پر صادق آباد کے درمیان پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار، ایمنبولینس اور ایک فائر وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ حادثے کا شکار ٹینکر کراچی سے ساہیوال جا رہا تھا جس میں 48 ہزار پیٹرول موجود ہے، ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائی جاری ہے، جلد آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

    ادھرپولیس حکام اورریسکیورضارکاروں کا کہنا ہےکہ انہوں نے بروقت پہنچ کرلوگوں کواس کنٹینرکے قریب نہیں آنے دیا ، کیونکہ ہوسکتا تھا کہ سانحہ احمد پورشرقیہ کے واقعہ کی طرح صادق آباد میں لوگ پٹرول اکٹھاکرنے کے آگے بڑھتے توبہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا

  • ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق فیصل آباد امین پور بنگلہ انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

    عمران خان معاملات حل کرنے کے خواہاں :وفاقی حکومت کا کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست…

    ذرائع کےمطابق فیصل آباد نڑوالا روڈ پر امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، 2 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    آپ بھی کچھ کام کریں، پچھلے سوا سال میں کیا کام کیا ہے:بزدارسے عمران خان کی بازپرس

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔اس گاڑی کوٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے .ریسکیوحکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ زخمیوں کو بہتر سے بہترعلاج کی سہولتیں دی جارہی ہیں

    آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت مستحکم

    روپے کی قیمت مستحکم

    باغی ٹی وی :ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ جمعے کو بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر اسی قیمت میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہوا۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہوا تھا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • بستی ملوک جوائنٹ سیکرٹری بستی ملوک  پریس کلب ملک عنصر کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

    بستی ملوک جوائنٹ سیکرٹری بستی ملوک پریس کلب ملک عنصر کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )کاروباری شخصیت نجی مشروب کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر جوائنٹ سیکرٹری بستی ملوک پریس کلب ملک انصر عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے بستی ملوک پریس کلب کے صدر چوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر۔سابق صدر رانا محمد عرفان۔کاروباری شخصیت چوہدری نور جمال۔ملک اصغر۔چوہدری نعیم شعبان۔چوہدری عمران نے ملک انصر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔جبکہ ملک انصر نے تمام دوستوں کو آپ زم زم سمیت دیگر بابرکت اشیاء کا تحفہ دیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھا پیش کیا،پاکستانیوں‌ کواپنے سپوت پرفخرہوناچاہیے

    حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھا پیش کیا،پاکستانیوں‌ کواپنے سپوت پرفخرہوناچاہیے

    اسلام آباد:حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھا پیش کیا،پاکستانیوں‌ کواپنے سپوت پرفخرہوناچاہیے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی مشکل سے نکالنے کےلیے عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن بیرسٹرحماد اظہرنے ملک وقوم کی بہت خوبصورت انداز میں ترجمانی کی ،

    ذرائع کےمطابق حماد اظہر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہدمسعودکاکہناہےکہ وفاقی وزیرحماد اظہرنےایف اےٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھےطریقےسے پیش کیا،اس وقت امر یکہ اورچین دونوں پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالنے کیلئے تیار ہیں۔

    ذرائع کےمطابق نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام ” لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا کیس بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ،پاکستان کو اس کے لیے تقریبا 2 مہینے اور ملے ہیں۔

    ڈاکٹرشاہد مسعود نے پاکستان کے اس نوجوان رہمنا کی ملک وقوم کےلیے ترجمانی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس حماد اظہرکی مدبرانہ کوششوں اوربھرپورترجمانی کی بدولت اس وقت امریکہ اور چین بیک وقت میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے رضامند ہیں،جبکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کی لابیز نہیں چاہتی کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے،کیونکہ یہ ممالک پاکستان کو بڑھتے دیکھنا نہیں چاہتے۔

    ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ دنیا کی دو سپر پاورز ،جن میں سے ایک اپنے آپ کو دنیا کی سپر پاور کہلاتی ہے یعنی امریکہ اور دوسری جو کہتی ہے کہ ہم اب سپر پاور بن چکے ہیں یعنی چین ،کا سینٹر پوائنٹ اس وقت پاکستان ہے ۔

  • لیڈی وارڈنز کا  کھلاڑیوں کو پھول  پیش کر کے خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

    لیڈی وارڈنز کا کھلاڑیوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

    لیڈی وارڈنز کا کھلاڑیوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہنے کا منفرد انداز

    باغی ٹی وی :پاکستان دنیا بھر میں مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے . پاکستانیوں کی زندہ دلی کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے .پ.اس سلسلے کی کڑی ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کھلاڑیوں کو پھول پیش کیے گئے، لیڈی وارڈنز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھول پیش کرتے ہوئے ویلکم کیا،اس موقع پر لیڈی وارڈنز کا کہنا تھا کرکٹ پسندیدہ کھیل ہے. بھرپور طریقے سے ویلکم کیا گیا، واضح رہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کھیل کے دروازے کھل چکے ہیں. بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 میچ کی سیریز کھیل رہی ہے ، جبکہ اب پی ایس ایل کا انعقاد بھی ہونے جا رہا ہے اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر کے سٹارز پاکستان تشریف لارہے ہیں. جنہیں پاکستانی زندہ دلی اور مہمان نوازی کے جذبے سے لبریز ہو کر خوش آمدید کہہ رہے ہیں.

  • بستی ملوک کینال ویو سٹی پرو جیکٹ کا افتتاح

    بستی ملوک کینال ویو سٹی پرو جیکٹ کا افتتاح

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گذشتہ روز الجاوید پراپرٹی ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈرز چوہدری جاوید اقبال و ملک اللہ رکھا نے اپنے نئے پروجیکٹ کینال ویو سٹی کا افتتاح کیا سابق ایم این اے لودھراں مسلم لیگ ن پیپر اقبال شاہ۔سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ سے کروایا دیگر معزز مہمانوں میں میپکو ہائیڈرویونین کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر۔چوہدری عبدالغفار۔چوہدری احسان سرور۔چوہدری عبدالمجید۔چوہدری عبدالحفیظ۔انجمن تاجران راو مقیم انجم۔رانا ہارون۔مہر ذیشان سہارن۔صدر بستی ملوک پریس کلب چوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر۔سابق صدر رانا محمد عرفان۔پراپرٹی ڈیلرچوہدری نورجمال۔چوہدری عنایت۔چوہدری عمران۔ملک اصغر۔چوہدری مقصود سمیت دیگر مشہور شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پر پیپر اقبال شاہ نے چوہدری جاوید کو مبارکباد دیتے ہوکہا کہ منگائی کے اس دور میں غریب آدمی کےلئے اپنا گھر بنانا بہت مشکل کام ہے لیکن الجاوید ڈویلپمنٹ اینڈ بلڈرز کی طرف سے آسان اقساط پر بہترین رہائشی منصوبہ کسی نعمت سے کم نہیں جہاں پر ضرورت زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات پہلے سے ہی مہیا کی گئی ہیں۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد