Baaghi TV

Author: +9251

  • آپ بھی کچھ کام کریں، پچھلے سوا سال میں کیا کام کیا ہے:بزدارسے عمران خان کی بازپرس

    آپ بھی کچھ کام کریں، پچھلے سوا سال میں کیا کام کیا ہے:بزدارسے عمران خان کی بازپرس

    لاہور:آپ بھی کچھ کام کریں، پچھلے سوا سال میں کیا کام کیا ہے:بزدارسے عمران خان کی بازپرس،اطلاعات کےمطابق سینئرصحافی عمران یعقوب خان کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے سخت رویہ اپناتےہوئےکہاکہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب تو اب آئےہیں،آپ نے پچھلےسواسال میں کیاکام کیاہے۔

    عمران خان معاملات حل کرنے کے خواہاں :وفاقی حکومت کا کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست…

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام”ویو پوائنٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات نہیں کی ،اور انہوں نے ایک اہم پیغام بھی دیا کہ مجھے سب معلوم ہے کہ کون سازش کر رہا ہے ،اس لیے سب درست ہو جائیں۔انہوں نے ممکنہ طور پر ان تمام لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے جو سازش کر سکتے ہیں۔

    آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر

    سنیئرصحافی عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات اچھی نہیں رہی ،عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار ہی رہیں گے ،مگر وزیراعظم نے عثمان بزدار سے ناراضی کا بھی اظہار کیا ۔

    بھارتی یوم جمہوریہ کا جشن منافقت ہے، محبوبہ مفتی

    عمران یعقوب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آج کی ملاقات میں عثمان بزدار نے عمران خان سے شکایت کی کہ منتخب ارکان اسمبلی کو عزت نہیں دی جاتی،ارکان صوبائی اسمبلی میرے پاس شکوے لے کر آتے ہیں کہ سرکاری افسران ہماری سنتے نہیں ہیں لیکن میں ارکان کو کیا بتاؤں کہ افسر تو میری بھی نہیں سنتے ۔جس پر وزیراعظم نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تو اب آئے ہیں ،اس سے پہلے آپ نے سوا سال میں کیا کام کیا جو میں کہہ سکوں کہ آپ نے اچھا کا م کیا ہے۔

  • عمران خان معاملات حل کرنے کے خواہاں :وفاقی حکومت کا کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے کا گرین سگنل

    عمران خان معاملات حل کرنے کے خواہاں :وفاقی حکومت کا کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے کا گرین سگنل

    عمران خان معاملات حل کرنے کے خواہاں :وفاقی حکومت کا کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے کا گرین سگنل،اطلاعات کےمطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان ذاتی طورپرصوبوں کے ساتھ انتظامی معاملات کوحل کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ،حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین آئی جی سندھ پولیس کےلیے سینئر افسر کےنام پراتفاق ہو گیا ہے اور وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کے حوالے سےنوٹیفکیشن جاری کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5میں سےکسی نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اورآئی جی سندھ پولیس کےلیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو5 نام ارسال کئے گئے تھےجن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل تھے۔

  • آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر

    آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر

    ریاض:آج سے 100 سال قبل سعودی عرب کیساتھا؟ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز اکیڈمی نے ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر جاری کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تصویر 1322 ہجری مطابق 1914 کی ہے۔ الخرازین نامی یہ بازار امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد کے برابر میں محل کی فصیل سور النسا (خواتین والی دیوار) کے نیچے واقع ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بازار کے اطراف کھجور کے درخت نظر آرہے ہیں اور بازار کی دکانیں کچی ہیں۔تصویر میں سامان خریدنے اور فروخت کرنے کے لیے مردوں کے علاوہ خواتین بھی نظر آرہی ہیں۔

     

    کنگ عبد العزیز اکیڈمی نے اس سے قبل مدینہ منورہ کی 100 سال پرانی تصویر بھی جاری کی تھی۔ تصویر میں شہر کے چھوٹے سے رقبے کو دیکھا جاسکتا ہے اور اس میں مسجد نبوی ﷺ کا رقبہ بھی بہت کم ہے۔اس دور میں مدینہ منورہ میں نخلستانوں کے مناظر عام تھے جو تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔ ادارے کے مطابق دارالمدینہ المنورہ عجائب گھر میں بھی مدینہ منورہ کی تاریخ اور ثقافت دیکھنے کو ملتی ہے۔

     

    یاد رہےکہ سعودی عرب کی قدیم تاریخ سے متعلق آئے روز کوئی نہ کوئی اہم دریافت سامنے آتی رہتی ہے، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عجائب گھر اب تک مدینہ منورہ کے تاریخی اور قابل دید مقامات سے متعلق 44 سے زائد کتب شائع کر چکا ہے جبکہ مدینہ منورہ کی تہذیب و تمدن پر خصوصی تحقیق بھی کر رہا ہے۔

  • بارش نے تیسرے ٹی 20 میچ کو تاخیر کا شکار کر دیا

    بارش نے تیسرے ٹی 20 میچ کو تاخیر کا شکار کر دیا

    بارش نے تیسرے ٹی 20 میچ کو تاخیر کا شکار کر دیا

    باغی ٹی وی : لاہور آج پھر ٹی 20 معرکے کا میدان بنے گا، میچ کا ٹاس ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہو گیا، بنگال ٹائیگرز کو آج کم بیک کا چیلنج درپیش ہے تو پاکستان کو نمبر ون کا، دونوں ٹیمیں آج بھرپور تیاری سے میدان میں‌ اتریں گی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں آج پھر چوکوں چھکوں کی برسات، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، پاکستان ٹی ٹونٹی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے واحد آپشن کلین سویپ ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیش 9ویں پوزیشن پر ہے، اگر بنگال ٹائیگرز آج کا میچ جیت جاتے ہیں تو پاکستان سے پہلی پوزیشن چھن جائے گی اور آسٹریلیا پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 12 ٹی20 میچز کھیلے گئے ہیں۔ گرین شرٹس نے دس میچوں میں کامیابی حاصل کی جب کہ بنگلہ دیش کو صرف دو میچوں میں فتح نصیب ہوئی۔

  • امریکی لیجنڈ  حادثے میں چل بسا

    امریکی لیجنڈ حادثے میں چل بسا

    امریکی سٹار حادثے میں چل بسا

    باغی ٹی وی :سکرامنٹو:امریکی باسکٹ بال سٹار اپنی فیملی کے ساتھ کس طرح بے بسی سے چل بسا. ریٹائرڈ این بی اے کھلاڑی کوبی برائینٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا برائینٹ کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کوبی اپنی بیٹی سمیت نو افراد کے ہمراہ نجی ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ بھڑکی جب وہ کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے جن میں نجی کالج کے بیس بال کوچ، ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل ہیں۔لاس اینجلس کاؤنٹی حکام نے بتایا ہے کہ لاشوں کو تلاش کرنے میں کئی دن کا وقت لگ سکتے ہے کیونکہ ہیلی کاپٹر ایک کھردرے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کے نیچے گرنے سے پہلے انجن کی زوردار آواز سنی گئی تھی تاہم حادثے میں زمین پر موجود آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔اس افسوسناک حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ملی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

    لیجنڈ کھلاڑی کی موت کی خبر نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں موجود باسکٹ بال کے مداحوں کو رنجیدہ کر دیا، مداحوں کی جانب سے مختلف طریقوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔ ان کی موت کی خبر پر نامور شخصیات کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے تعزیت کی اور کوبی برائنیٹ کی ہلاکت کو افسوسناک خبر قرار دیا۔

  • بھیرہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    بھیرہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    بھیرہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ورلڈ ٹریڈز آرگنائزیشن WTO میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر محمد مجتبی پراچہ کے بعد سرزمین بھیرہ کے یہ تیسرے باسی ہیں جو اس وقت ملک کے انتہائی کلیدی عہدوں پر فائز کئے گئے ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے سابق سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ کا کیرئیر شاندار ہے وہ ملک کی 3 بڑی متحارب سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے دور میں اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔سول سروس میں آنے سے پہلے انہوں نے کچھ عرصہ رورل ہیلتھ سنٹر جھاوریاں میں بطور میڈیکل آفیسر کام کیا۔ بعد ازاں وہ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان و آزادکشمیر،وفاقی سیکرٹری سفیران،پٹرولیم اور ریلوے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ روباب سکندر پاکستان کسٹمز میں اعلی عہدے پر فائز ہیں جبکہ برادرنسبتی عامر احمد علی اس وقت چیف کمشنر اسلام آباد ہیں۔ وہ سابق سینئر بیوروکریٹ سعید مہدی کے داماد ہیں

  • بورے والا : سعودی عرب میں مزدوری کیلئے جانے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) اپنوں کی خاطر روزی کماتے ھوۓ جان بھی چلی گئی

    سعودی عرب میں بوریوالا کا رہائشی نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی گاٶں 415 کا رہائشی صفدر ایوب روزگار کی سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھا۔ جو کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ صفدر ایوب کی میت ابھی سعودی عرب میں ہے

  • وہاڑی : آٹے سیل پوائنٹس پر آٹا فراہمی مسلسل جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشیدنے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔
    آٹے کے 17سیل پوائنٹس لگائے گئے جن پر روزانہ آٹا فراہم کیاجاتا ہے۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشیدنے لوگوں میں محکمہ جنگلات کی طرف سے مفت پودے بھی تقسیم کیے۔
    کھلی کچہری میں محکمہ صحت،لائیوسٹاک،بہبود آبادی اور کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے خصوصی سٹال بھی لگائے گئے۔ کھلی کچہری میں محکمہ فوڈ کی طرف سے آٹے کا سٹال بھی لگایا گیا
    جس میں 10کلوگرام آٹے کے تھیلے 391روپے کے حساب سے فروخت کیے گئے۔

  • وہاڑی : قتل کے ملزمان گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 25 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا خاوند اور بھائی گرفتار،مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق اس کیس کی ایف آئی آر زیر دفعہ 302/311 درج کی گئی ہے اور مدعی مقتولہ کےخاندان کے کسی فرد کی بجائے سرکار خود ہے تاکہ بعد ازاں خاندان کے دباو یا کسی اور وجہ کی بنیاد پرکیس ختم نہ ہو سکے اور ملزمان کو قرار واقعہ سزا دلوائی جائے۔

  • بورے والا : ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل کی حدود ٹبہ مصطفی آباد میں نامعلوم افراد نے جاز کے ٹاور کو آگ لگا دی۔
    تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل کے علاقہ ٹبہ مصطفی آباد میں واقع موبائل فون کمپنی جاز کے ٹاور کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
    جس سے ٹاور کی مشینری وغیرہ جل گئی۔ آگ لگانے کی وجہ معلوم نا ہو سکی.