Baaghi TV

Author: +9251

  • 3افغانی باشندوں کا سرگودھا کے نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ۔

    3افغانی باشندوں کا سرگودھا کے نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ۔

    3افغانی باشندوں کا سرگودھا کے نوجوان پر بہیمانہ تشدد اور فائرنگ۔ چودھری قاسم لاہور جنرل ہسپتال میں 3دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق دو حقیقی سے جا ملے
    حکام سے پرزور اپیل ہے کہ ان مفرور قاتل افغانیوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے کےشناختی کارڈ فوری منسوخ کیے جائیں….

  • #بھلوال :پرانا بھلوال میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا وقوعہ ، ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس

    #بھلوال :پرانا بھلوال میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا وقوعہ ، ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس

    #بھلوال :پرانا بھلوال میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا وقوعہ ، ڈی پی او عمارہ اطہر کا نوٹس ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد بھلوال ڈی ایس پی بھلوال سرکل ، موبائل کرائم سین ، ٹیکنیکل یونٹ موقع پر پہنچ گئے بھلوال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کوگرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا بھلوال ڈی ایس پی بھلوال سرکل سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب بھلوال ماچھی اور قصاب گروپ کے درمیان فائرنگ کے دوران ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہو ہوئے تھے اب خبر آرہی ہے کہ دوسرے گروپ کا ندیم بھی جابحق ہو گیا ہے بھلوال :مقتول عرفان کی نعش کو برائے پوسٹمارٹم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

  • سرگودہا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار

    سرگودہا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار

    سرگودہا: ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرٹریفک پولیس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سرگودھا میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج ڈرائیونگ سکول ساجد اقبال، انچارج لائسنسنگ برانچ مظہر عباس اور انکی ٹیم نے طلبا کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں اساتذہ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انچارج لائسنس برانچ مظہر عباس نے سیمینار کے دوران طلبا کو روڈ سیفٹی زبیرا کراس، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے طلبا کو یہ بھی تاکید کی کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی وسیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر وتحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی موٹرسائیکل چلائیں۔انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول ساجد اقبال نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر موثر قابو پایا جا سکتاہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ وارانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر موثر قاطو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ وارانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔

  • بھارتی یوم جمہوریہ کا جشن منافقت ہے، محبوبہ مفتی

    بھارتی یوم جمہوریہ کا جشن منافقت ہے، محبوبہ مفتی

    مقبوضہ کشمیر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کا جشن منافقت ہے۔اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہےکہ یوم جمہوریہ کا جشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی منافقت کا مظاہرہ ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے یوم جمہوریہ کو بھارت میں جمہوریت کی مسخ شدہ شکل کی دردناک یادگار قرار دیا اور کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ اقدام کے ذریعے بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی سے بھارتی آئین کے پرخچے ارا دیے ہیں۔

    بھارتیوں اور کشمیر یوں نے یہ بھی کہا کہ بغیر کسی وجہ کے سیاسی قیادت کو مہینوں نظر بند رکھنا بھارت میں جمہوریت کا تاریک ترین موڑ ہے، بھارتی عدالتوں اور میڈیا کا اس پر سوال نہ اٹھانا شرمناک ہے۔نظر بند کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کا جشن بی جے پی حکومت کی منافقت کا مظاہرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات کے ذریعے ہٹ دھرمی سے بھارتی آئین کے پرخچے اڑا دیے، کشمیریوں کے بھارت میں انضمام کے دعویداروں نے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔

    بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی ایڈیٹوریل ڈائریکٹر سونیا سنگھ نے کہا کہ عمر عبداللّٰہ کی تصویر نے انہیں ہلا کر رکھا دیا ہے، تین سابق وزرائے اعلیٰ کو بغیر کسی جرم کے مہینوں قید میں رکھنا قانونی اور اخلاقی طور پر غلط ہے، بھارتی حکومت کسی طرح بھی اس کو جائز ثابت نہیں کرسکتی۔

    بھارتی صحافی جیوتی ملہوترا نے کہا کہ بھارت کو اپنا یوم جمہوریہ مناتے وقت یہ یاد رکھنا چاہیے کہ منتخب نمائندہ وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ بغیر کسی وجہ کہ 6 مہینے سے زائد سے جیل میں ہیں جبکہ دو سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ اور محبوبہ مفتی کو نظر بند رکھا گیا ہے۔

    بھارتی صحافی نیہا ڈکشٹ نے کہا کہ یوم جمہوریہ پر کشمیر کے لیے پیش کیا جانیوالا ٹیبلیو بھارتی جمہوریت کی مسخ شدہ شکل کی دردناک یادگار ہے، مہینوں سے لاک ڈاؤن مقبوضہ کشمیر میں آج سیاسی قیادت قید ہے، کاروبار بند ہے، لوگ بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں۔

    صحافی روہینی سنگھ نے لکھا کہ بغیر کسی وجہ سیاسی قیادت کو مہینوں نظربند رکھنا بھارت میں جمہوریت کی تاریخ کا تاریک ترین موڑ ہے۔ بھارتی عدالتوں اور میڈیا کا اس پر سوال نہ اٹھانا شرمناک ہے۔

    صحافی سنکرشن ٹھاکر نے کہا کہ کشمیری قیادت کا مضبوط اعصاب اور عزم و استقامت کا مظاہرہ کرکے جبر کا مقابلہ کرنا قابل تحسین ہے۔بھارتی صحافی برکھا دت نے کہا کہ ان کے عمرعبداللّٰہ کے ساتھ اختلافات اپنی جگہ لیکن ان کو اور دیگر سیاسی قیادت کو اتنے طویل عرصے تک بغیر کسی جواز قید کرکے رکھنا غلط ہے۔

  • کورونا وائرس کنٹرول سے باہرہوگیا،کمزورہونے کی بجائے پھیلنے کی طاقت مزید بڑھ گئی، چینی وزیر صحت

    کورونا وائرس کنٹرول سے باہرہوگیا،کمزورہونے کی بجائے پھیلنے کی طاقت مزید بڑھ گئی، چینی وزیر صحت

    بیجنگ :کورونا وائرس کنٹرول سے باہرہوگیا،کمزورہونے کی بجائے پھیلنے کی طاقت مزید بڑھ گئی، چینی وزیر صحت نے مایوس کن خبردے کردنیا بھرمیں مایوسی پھیلا دی ، اطلاعات کےمطابق چین میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اس سے آگاہ ہوئے بغیر کسی بھی دوسرے فرد میں منتقل کرسکتا ہے کیونکہ اس کی علامات ایک سے 14 دن تک سامنے نہیں آتیں۔

    ذرائع کےمطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن وزیر ما شیاﺅوی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے شکار فرد میں ایک سے 14 دن تک کوئی علامات سامنے نہ آنے کا امکان ہوتا ہے اور اس دوران یہ کسی دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔وائرس کو پھیلنے سے روکنا مشکل ہورہا ہے جبکہ اس کے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کی صلاحیت مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق ‘اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے’۔

    یہ وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں رواں ماہ پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب تک چین میں 56 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

  • فوجی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ، 19 اہلکار ہلاک

    فوجی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ، 19 اہلکار ہلاک

    بماکو:افریقی ممالک اس وقت عدم استحکام اورخلفشاری کی طرف تیزی سے بڑھ رہےہیں ادھراطلاعات کےمطابق افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں قائم سوکولو آرمی بیس پر درجنوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران کم سے کم 19 فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں جب کہ مسلح گروہ کے چند کارندے بھی زخمی ہوئے۔

    حملہ آور ایک گاڑی اور 4 موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے اور کارروائی کے بعد مالی فوج کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ تاحال کسی شدید تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں ایک سے زائد شدت پسند جنگجو حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

  • عدم برداشت ، خون سفید ہوگئے :افغانستان میں فٹبال میچ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    عدم برداشت ، خون سفید ہوگئے :افغانستان میں فٹبال میچ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    کابل:عدم برداشت ، خون سفید ہوگئے :افغانستان میں فٹبال میچ پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ،اطلاعات کےمطابق افغانستان میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچ کے دوران ہونے والی تکرار پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    افغان میڈیا کے مطابق اسپین میں ہونے والی فٹبال لیگ میں بارسلونا اور ویلینشیا کے درمیان میچ تھا۔ صوبہ کاپیسا کے دو بھائی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے پر جوش تھے۔ میچ دیکھنے کے دوران اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے حد سے گزرنے والے بھائیوں میں ہونے والی تکرار جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

    افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر غصے سے بپھرے ہوئے ایک بھائی نے اپنے ہی جوان سال بھائی امین آغا کو تیز دھار چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ ہمسائے چیخ پکار سن کر پہنچے تو قاتل فرار ہوچکا تھا۔ مقتول کو اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔

    پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ویلینشیا نے تو یہ میچ 2 کے مقابلے میں صفر گول سے جیت لیا لیکن اس دوران ایک جذباتی مداح قاتل اور دوسرا مقتول بن گیا۔

  • ’یوم جمہوریہ‘ کا جشن مناتا بھارت دھماکوں سے لرز اُٹھا،آسام کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک زورپکڑگئی

    ’یوم جمہوریہ‘ کا جشن مناتا بھارت دھماکوں سے لرز اُٹھا،آسام کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک زورپکڑگئی

    گوہاٹی: ’یوم جمہوریہ‘ کا جشن مناتا بھارت دھماکوں سے لرز اُٹھا،آسام کی بھارت سے علیحدگی کی تحریک زورپکڑگئی ،اطلاعات کےمطابق بھارت کے ’یوم جمہوریہ‘ پر ریاست آسام یکے بعد دیگرے ہونے والے 4 زوردار دھماکوں سے گونج اُٹھا۔

    بھارت میں ہونے والے ان بم دھماکوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں تاہم اس اہم قومی دن کے موقع پر ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے۔

    Demonstrators form a human chain after Republic Day celebrations to protest against a new citizenship law in Kolkata, India, January 26, 2020. REUTRS/Rupak De Chowdhuri

    یہ دھماکے گُورودارہ اور ایک بازار سمیت عوامی مقامات پر ہوئے ہیں تاہم دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گوردوارہ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے بازار بھی خالی تھا۔

    پولیس نے گرنیڈ دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری تنظیم ’الفا‘ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، دھماکے اسی تناظر میں کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جائے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے منفی پالیسیوں کے باعث پیدا ہونے والی محرومیوں نے کئی علیحدگی پسند جماعتوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ایک یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی ULFA بھی ہے جس کی جڑیں پڑوسی ملک میانمار میں بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت کی لوک سبھا اور راجیا سبھا نے متنازع شہریت ترمیمی بل منظور کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں خصوصاً ریاست آسام میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    Demonstrators gesture during a protest against a new citizenship law on the outskirts of Mumbai, India, January 26, 2020. REUTERS/Francis Mascarenhas

    علاوہ ازیں 9 جنوری کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو متنازع شہریت قانون کے نفاذ پر سخت احتجاج کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا آسام کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا تھا۔

    اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع شہریت قانون کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ممبئی میں ایک اجلاس منعقد کروایا تھا جس میں نامور فلمی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ایک بھی اداکار یا اداکارہ نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

    4جنوری کو بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت کے منظور کردہ مسلمان مخالف شہریت قانون کے خلاف جنوبی شہر بنگلور میں تقریباً 30 ہزار، سلی گوری میں 20 ہزار سے زائد اور چنائی میں

  • پی ٹی آئی ورکرپولیس گردی کےخلاف پھٹ پڑا،جھوٹے مقدمات،دہشت گری دفعات،انصاف چاہیے،وزیراعظم سے اپیل

    پی ٹی آئی ورکرپولیس گردی کےخلاف پھٹ پڑا،جھوٹے مقدمات،دہشت گری دفعات،انصاف چاہیے،وزیراعظم سے اپیل

    لاہور:پی ٹی آئی ورکرپولیس گردی کے خلاف پھٹ پڑا،جھوٹے پرچے،دہشت گری دفعات،ہمیں انصاف چاہیے،وزیراعظم سے اپیل.اطلاعات کےمطابق لاہورمیں پولیس گردی کے تازہ واقعہ سے تنگ پی ٹی آئی ورکرنے تھانہ لبرٹی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے علاقہ لبرٹی میں ریسٹورینٹس پرچھاپوں اوران کو غیرقانونی سیل کرنے کے خلاف پی ٹی آئی ورکرمعیز احمد نے تھانہ لبرٹی کے باہر کھڑے ہوکروزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کیا اس پولیس گردی کے لیے ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جس میں پولیس لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کرکے ان کورسوا کرتی ہے

    ذرائع کےمطابق معیز نامی ایک بزنس مین نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ وہ قذافی اورگردونواح میں 12 سے زائد ریسٹورینٹس کا مالک ہے، ان ریسٹورانوں میں بڑی مزدور طبقہ محنت مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹا پالتا ہے،

    معیز احمد بتاتے ہیں کہ آج تھانہ لبرٹی کے ایس ایچ او مسعود نے ایک جھوٹا مقدمہ درج کرکے ان کے ریسٹورینٹس کوسیل کردیاگیا ،معیزاحمد نے بتایا کہ ایک نہیں 22 ریستورینٹس کوسیل کیا گیا ،

    لاہور کے اس تاجر نے سی سی پی او ، وزیراعلٰی اوروزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ایس ایچ او نے ان ریسٹورینٹس میں کام کرنے والے ویٹروں پرجھوٹے مقدمات قائم کردیئے ، یہ پرانا ہتھکنڈہ ہے جو اس نئے دورمیں نہیں چلے گیا

    معیز احمد نے انکشاف کیا کہ ان ریسٹورینٹس سے 1500 مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے جو چھین لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے تویہ ظلم کیا گیا کہ ہمارے ریسٹؤرینٹنس کو سیل کیا گیا پھرپتہ نہیں کس نے وہ سیل توڑی ہے اس کو جواز بنا کر ہمارے اوپرجھوٹے مقدمات دائر کرکے عمران خان کے ویژن کا قتل کیا ،

    معیز احمد نے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کا ورکر ہے اوروہ کبھی یہ ظلم اورزیادتی برداشت نہیں کرے گا،وہ آخر حد تک اپنےاوپراوردیگرسینکڑوں مزدوروں کے خلاف ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز ضرور اٹھائے گا

  • بحریہ ٹاون کراچی کے متعلق خدشات  ملک ریاض نے دورکردیئے

    بحریہ ٹاون کراچی کے متعلق خدشات ملک ریاض نے دورکردیئے

    کراچی :بحریہ ٹاون کراچی کے متعلق خدشات ملک ریاض نے دورکردیئے ، چیئرمین بحریہ ٹاون کراچی ملک ریاض نے کراچی بحریہ ٹاون سے متعلق پائے جانے والے ابہام کودورکرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دنیا کا پہلا جدید ٹاون ہوگا

    باغی ٹی وی کےمطابق ملک ریاض نے کہا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ بحریہ ٹاون کراچی اضافی چارجزوصول کررہی ہے ، ملک ریاض نے کہا کہ جن لوگوں نے بحریہ ٹاون کراچی کی بکنگ کروائی تھی ، ان کو اسی وقت بتا دیا تھا اورلکھا بھی ہوا ہے کہ بجلی گیس ، ٹرانسپورٹ ان سب کے چارجز علیحدہ علیحدہ لیئے جائیں گے

     

    https://mobile.facebook.com/story.php?story_fbid=167766861302517&id=107717620640775&_rdc=1&_rdr

     

    ملک ریاض نے انکشاف کیا کہ ٹرانسمیشن بحریہ خودبچھارہی ہے، ٹرانسفارمرز بحریہ ٹاون خود بنا رہی ہے، بجلی کا ایسا جدید نظام متعارف کروا رہے ہیں وہ دنیا میں کسی اورجگہ نہیں ملے گا،بجلی کا پورا انفراسٹرکچربحریہ ٹاون بچھائے گی ،ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاون 40 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرکے نیپرا کے ریٹ کے مطابق بجلی فراہم کررہے ہیں

    ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاون میں گیس فری دے رہے ہیں بجلی کا اعلیٰ انتظام موجود ہے ، لوگوں کودنیا کی ہرچیز فراہم کی گئی ، صحت ، تعلیم کا بہترین نظام ،کراچی کا بہترین ڈیپارٹمنٹل سٹورکھولا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے،