Baaghi TV

Author: +9251

  • سازشیں کرنے والے یاد رکھ لیں :صوبائی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو نکال دیا، پرویز خٹک

    سازشیں کرنے والے یاد رکھ لیں :صوبائی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو نکال دیا، پرویز خٹک

    نوشہرہ:سازشیں کرنے والے یاد رکھ لیں :صوبائی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو نکال دیا، اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ڈائلاسز سنٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں انتشار تھا، اس کو ہم نے ختم کر دیا۔

    ن کا کہنا تھا کہ ابھی پارٹی کے خلاف جس نے باتیں کی ہیں، ان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ پارٹی میں انتشار پیدا کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت کے خلاف جو سازش کر رہے تھے، ان کو نکال دیا، انشاء اللہ کل تک بلوچستان اور پنجاب کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ جو معاہدہ کیا گیا تھا، اس پر عمل در آمد جاری ہے۔ اان کا کہنا تھا کہ ان وزرا کے اگر اپنے ذاتی مسئلے حل ہوتے ہیں تو پھر حکومت ٹھیک، اگر نہ ہو تو حکومت کرپٹ، اگر کوئی مسئلہ تھا تو مجھ سے بات کرتے، انتشار پھیلانے کی ضرورت نہیں تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جنگ سمیت تمام راستے کھلے ہیں، بھارت کا یوم جمہوریہ دراصل یوم سیاہ ہے، صدر آزاد جموں کشمیر

    مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جنگ سمیت تمام راستے کھلے ہیں، بھارت کا یوم جمہوریہ دراصل یوم سیاہ ہے، صدر آزاد جموں کشمیر

    اسلام آباد : کشمیر ہاوس میں کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے سوال و جواب کی خصوصی نشست منعقد ہوئی جسے پاکستان ٹیلی ویژن نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ سے متعلق خصوصی نشریات میں نشر بھی کیا، میزبانی کے فرائض سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، ترجمان کشمیر یوتھ الائنس مخدوم شہاب الدین نے سرانجام دیئے، جبکہ نشست میں صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی بھی شریک تھے۔

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے طلبہ و طالبات کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، بھارتی یومِ جمہوریہ ہمارے لیے یومِ سیاہ ہے۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یومِ جمہوریہ پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے 70 سال سے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ اپنایا گیا ہے، بین الاقوامی مبصرین مقبوضہ کشمیر جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیں۔

    سردار مسعود احمد خان نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیریوں کو شامل کر کے مسئلہ کشمیر پر سہ فریقی مذاکرات ہونے چاہئیں۔ دنیا اب برملا تسلیم کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں غیر جمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے۔ یہ صورتِ حال خطے کی سلامتی اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔یوم سیاہ منانے کی اپیل حسب سابق حریت رہنماو¿ں کی جانب سے کی گئی تھی۔کشمیریوں کی آوازکو دبانے کیلئے بھارت نے پہلے سے کرفیو کا شکاروادی میں مزید سختیاںعائد کردی ہیں۔متوقع احتجاج کے پیش نظر جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو شروع ہونے والے بھارتی محاصرے کو 175 دن ہو گئے ہیں۔ وادی میں انٹرنیٹ ، ذرائع نقل و حمل سب منجمد ہیں۔خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے مگر بھارت اپنی ڈھٹائی پر قائم ہے۔

  • گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والی بچی کو تاحال نکالا نہ جاسکا

    گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والی بچی کو تاحال نکالا نہ جاسکا

    کراچی:گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والی بچی کو تاحال نکالا نہ جاسکا ،اطلاعات کےمطابق کل سائٹ ایریا کے نالے میں ڈوبنے والی بچی کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ، پولیس اورایدھی رضاکارمسلسل کوشش کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق کل سائٹ ایریا کے نالے میں ایک بچی گرکرڈوب گئی تھی ، بچی کے ڈوبنے کی اطلاع پولیس اورایدھی رضاکاروں کودی گئی جس کے بعد اس بچی کی تلاش جاری شروع کردی تھی ، تاہم تازہ اطلاعات کےمطابق ابھی تک بچی کو کوئی سراغ نہیں مل سکا

    گزشتہ روزسرچ آپریشن اندھیرے کے سبب روک دیا گیا تھا بچی کی تلاش کے لیے ایدھی رضاکاروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا

  • دوکان دار کو گولی مارنے کی سی سی ویڈیو منظر عام پر آگئی

    دوکان دار کو گولی مارنے کی سی سی ویڈیو منظر عام پر آگئی

    کراچی:فائرنگ کس نے کی ، کراچی کے گلشن جمال ملینیم کے پیچھے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دوکان دار کو گولی مارنےکی سی سی ویڈیو منظر عام پر آگئی،دوکان میں دو ڈکیتوں کو اسلحہ نکال کے اسلحہ لوڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق کراچی کے اس واقعہ میں اسلحہ سے لیس ہونے کے باوجود دوکان دار ڈکیت کو قابو کرنے کی کوشش کرہا ہے،سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے یہ دیکھا جاسکتا ہےکہ ڈاکووں نے کس قدر دیدہ دلیری کی اوردوکاندارپراسلحہ تانا اورپھرلڑائی ہوتی ہے ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوجاتے ہیں

     

    https://www.youtube.com/watch?v=B1kG2es8x2k

    ذرائع کےمطابق دیکھا جا سکتا ہے کہ ساتھی ڈکیت کا قابو ہوتے دیکھ کر ڈکیت ساتھی دوکان دار کو فائرنگ کا نشانہ بناتا ہے،فائرنگ کرکے ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں،واردات کرنے آنے والے دونوں ڈکیتوں کے چہرے واضح سی سی فوٹج میں دیکھے جا سکتے ہیں

  • اسلام آباد میں قتل ہونے والا شخص کون تھا ، معاملہ حل ہوگیا

    اسلام آباد میں قتل ہونے والا شخص کون تھا ، معاملہ حل ہوگیا

    اسلام آباد:اسلام آباد میں قتل ہونے والا شخص کون تھا ، معاملہ حل ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد علاقه تهانه كهنہ کے علاقے سے ملنے والی لاش کا معاملہ حل ہوگیا ہے اورمعلوم ہوا ہےکہ یہ ایک نوجوان کی کی لاش ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق سروس روڈ نزد كهنه پل جنگل ايريا ميں ملنے والی نعش کی شناخت محمد صفدر کے نام سے ہوئی ہے, متوفی راجہ ٹاؤن شکریال راولپنڈی کے رہائشی تھے ،متوفی کے سر ميں گولى لگنے كا نشان هے نعش کے پاس سے ایک پسٹل بھی ملا ,

    ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کھنہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش پولی کلینک ہسپتال شفٹ کر دی ,کھنہ پولیس اور ہومی سائیڈ یونٹ کے افسران اور جوان کاروائی عمل میں لا رہے ہیں,قانون کے مطابق کارروائی کا عمل جاری ہے, متوفی کے ورثاء کو کو بھی اطلاع کر دی گئی

  • اسپنرشاداب خان کو کپتان مقرر کردیا گیا

    اسپنرشاداب خان کو کپتان مقرر کردیا گیا

    اسلام آباد :اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کو پی ایس ایل فائیو کے لئے کپتان کپتان مقرر کردیا، اطلاعات کےمطابق شاداب خان اور آل راونڈر فہیم اشرف نے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کو پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین قرار دے دیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پی ایس ایل فائیو کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ، ادھرذرائع کےمطابق دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لئے لیگ اسپنر شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ،

    شاداب خان نے دو مرتبہ کی چئمئن ٹیم کی قیادت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کی ہمیشہ کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کروں
    آل راونڈر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کاپاکستان میں ہونا خوش آئند ہے فارمیٹ کوئی بھی ہو عمدہ کارکردگی دکھانا ہدف ہے

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے آنر علی نقوی کاکہناتھا کہ تیسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کے لئے پرامیدہیں لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونا بہت بڑی کامیابی ہے ۔

  • ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں،تیسرا میچ بھی جیتیں گے :محمد حٍٍٍٍٍفیظ

    ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں،تیسرا میچ بھی جیتیں گے :محمد حٍٍٍٍٍفیظ

    7970یجلاہور:ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں،تیسرا میچ بھی جیتیں گے ،باغی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئرکھلاڑی محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا میچ جیت کر کلین سویپ کرتے ہوئے نمبرون پوزیشن برقرار رکھیں گے

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ کم بیک کرنے والے سینئر کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ان کی توجہ ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھانے پر رہی ہے ، قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر کا کہنا تھا کہب قومی ٹیم کے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں فتوحات کی راہ پر واپس آنے کی خوشی ہے

    پروفیسر کا کہنا تھا وہ ہمیشہ مثبت سوچتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی مایوس نہیں ہوئے کوشش ہےنوجوان کھلاڑیوں کی جتنی راہنمائی کرسکتا ہوں ضرور کروں پروفیسرکا کہنا تھا کہ سیریز میںنکامیابی کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،،، تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سویپ کریں گے

  • ریپ متاثرہ بچے کے والدین کو جے یوآئی (ف)کی طرف سے دھمکیاں‌دینے کی اطلاعات

    ریپ متاثرہ بچے کے والدین کو جے یوآئی (ف)کی طرف سے دھمکیاں‌دینے کی اطلاعات

    مانسہرہ:ریپ متاثرہ بچے کے والدین کو جے یوآئی (ف)کی طرف سے دھمکیاں‌دینے کی اطلاعات ،اطلاعات کےمطابق مانسہرہ کے مدرسے میں استاد کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے والے بچے کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک رہنما ان پر عدالت کے باہر تصفیے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    نجی اخبارنے کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگاہ کا غلط نقشہ اورمنظرپیش کردیا

    ذرائع کےمطابق اس متاثرہ بچے کے عزیز محمد اقبال کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے ساتھی انہیں عدالت کے باہر تصفیہ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس حوالے سے رقم کی پیش کش بھی کی ہے لیکن ہم نے یہ پیش کش قبول نہیں کی’۔

    "میں زندہ ہوں”دانش کنیریا نے اپنی موت کی تردید کردی

    خیال رہے کہ متاثرہ بچے کے عزیز نے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس لیے ضروری ہے کیونکہ ایسی سزاؤں سے بچوں کے خلاف جرائم میں مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ کے معاون احمد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں بچوں کے خلاف جرائم کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

    امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

  • پیپلزپارٹی کوبچانے کے لیے بلاول بھٹونے وسطی پنجاب میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کرلیا

    پیپلزپارٹی کوبچانے کے لیے بلاول بھٹونے وسطی پنجاب میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور:پیپلزپارٹی کوبچانے کے لیے بلاول بھٹونے وسطی پنجاب میں ڈیرے لگانے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل پنجاب میں اپنی سر گرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نجی اخبارنے کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگاہ کا غلط نقشہ اورمنظرپیش کردیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فروری کے آخری ہفتہ سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، اس کےبعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ساہیوال اوکاڑہ اور پاکپتن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

    "میں زندہ ہوں”دانش کنیریا نے اپنی موت کی تردید کردی

    ذرائع کےمطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ساہیوال ڈویژن کے اضلاع اوکاڑہ پاکپتن ساہیوال کی ڈسٹرکٹ بار سے بھی خطاب کریں گے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری ان اضلاع میں ایک ایک رات قیام بھی کریں گے

    امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گوجرانوالہ گجرات اور منڈی بہاؤ الدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،بلاول بھٹو زرداری جہلم میں بھی کسان کنونشن سے خطاب کریں گے اور گوجرہ میں وفود سے ملاقاتیں کریں گے

  • بزنس ایکسپریس ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترگئی ،شیخ رشید کی شامت آگئی

    بزنس ایکسپریس ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترگئی ،شیخ رشید کی شامت آگئی

    خیرپور : بزنس ایکسپریس ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترگئی ،شیخ رشید کی شامت آگئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان ریلوے کو ایک اور حادثے کا سامنا ہو اہے، جس میں ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اترگئی

    باغی ٹی وی کےمطابق اس ٹرین حادثے میں واری گوٹھ کے قریب بزنس ایکسپریس کی 1 بوگی پٹڑی سے اتر گئی ، بزنس ٹرین پنجاب سے کراچی جا رہی تھی ، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

    پاکستان ریلوے حکام کےمطابق واری گوٹھ کے قریب بزنس ایکسپریس کی 1 بوگی پٹڑی سے اترنے سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے ، جلد ٹریک بحال کر دیا جائے گا