Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی : پولیس اہلکارپرنامعلوم افراد کی فائرنگ

    کراچی : پولیس اہلکارپرنامعلوم افراد کی فائرنگ

    کراچی:شرپسند عناصر کراچی کےحالات ایک بارپھرخراب کرنے کے درپئے ، عوام اورسرکاری عمال شرپسندوں کے نشانے پ ر، اطلاعات کےمطابق تازہ واقعہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شدید زخمی کردیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق تازہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ سی میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار اپنے گھر کے باہرکھڑا تھا کہ دائیں طرف سے آنے والے دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ، اس پولیس اہلکارکوفی الفورایمرجنسی پہنچا دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے

    یاد رہےکہ چند دن سے کراچی میں فائرنگ اورچوری کی وارداتوں میں پھراضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یہی وجہ ہےکہ وزیراعظم کراچی کے حالات کوخراب ہونے سے بچانے کےلیے کوشاں ہیں اورکراچی کی بہتری کے لیئے کل کراچی کا اہم دورہ بھی کررہے ہیں

  • کوئٹہ:گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ:گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ:گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،اطلاعات کےمطابق سرکی روڈ اسماعیل کالونی میں گیس کے باعث دم گھٹنے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والا ایک نوجوان تھا

    باغی ٹی وی کےمطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ اسمٰعیل کالونی میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق شخص کا نام عمر فاروق ولد محمد افضل عمر 26 سال ہے

    ادھر ایدھی ذرائع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ واقعہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے رونما ہوا ہے، یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی بلوچستان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں

  • سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بڑے پیمانے پربھارتی اشیاء برآمد

    سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بڑے پیمانے پربھارتی اشیاء برآمد

    کراچی :سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اطلاعات کےمطابق سندھ رینجرز کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پرکارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پراسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کےمطابق سندھ اوربلوچستان کی سرحد پرواقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء جس میں انڈین گٹکا اور سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والے ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران انڈین گٹکااور سگریٹ بر آمد کرلیے گئے ہیں

    ذرائع کےمطابق سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کا جوسامان ضبط کیا ہے اس کی مالیت تقریباَ 68لاکھ 5ہزار روپے ہے۔ برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اورسگریٹ کی تفصیلات درج ذیل ہے:۔

    1-۔سگریٹ(Gold Sell) 29کارٹن
    2- سگریٹ 15 (Banson)کارٹن
    3-۔سگریٹ(Moden) 20 کارٹن
    4-سگریٹ (Milano) 30کارٹن
    5- سگریٹ(Dunhil) 15 کارٹن
    6- انڈین گٹکا 9 بیگ

    باغی ٹی وی کےمطابق برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اور سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • کامیاب دورہ لاہورکے بعد وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے

    کامیاب دورہ لاہورکے بعد وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے

    کراچی :کامیاب دورہ لاہورکے بعد وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے،اطلاعات کے مطابق کامیاب دورہ لاہور کے بعد وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔جہاں وہ سندھ خصوصا کراچی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات بھی ہوگی جس میں دونوں شخصیات سندھ کے حوالے سے پائے جانے والے اشکالات کا جائزہ لیں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ ، گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ائیرپورٹ پروزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ اور آئی جی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    اس مو قع پر وزیر اعظم کو کراچی پیکج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم گورنر کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ واپسی سے قبل شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے

  • افراتفری پھیلا کر انتظامی تبدیلیوں کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان

    افراتفری پھیلا کر انتظامی تبدیلیوں کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان

    لاہور:افراتفری پھیلا کر انتظامی تبدیلیوں کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود سفرجاری رہے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے منشور کا بنیادی مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے لیکن منظم مافیا حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے۔

     

    امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے مزید سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے عناصر کو کسی صورت مت چھوڑیں اور سخت سزا دیں۔

    "میں زندہ ہوں”دانش کنیریا نے اپنی موت کی تردید کردی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کا بنیادی نقطہ کرپشن کا خاتمہ ہے لیکن ایک منظم مافیا حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے۔ جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ جو ہم مثبت انتظامی تبدیلی لے کر آئے ہیں، اسے ناکام بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بڑے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن ہوا اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آیا ہے۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے اور قرضوں کا سامنا تھا لیکن آج دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کےلئے پرکشش ملک کے طورپر دیکھ رہی ہے۔

    نجی اخبارنے کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگاہ کا غلط نقشہ اورمنظرپیش کردیا

    وزیراعظم نے کہا کہ ڈیووس میں جس طرح پذیرائی ملی، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے صوبائی حکومت، انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے مابین ایک مربوط میکانزم پر زور دیا اور ارکان اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

  • دوغلا پن نہیں چلے گا:خیبر پختونخوا کے 3 وزرا برطرف کر دیئے گئے،

    دوغلا پن نہیں چلے گا:خیبر پختونخوا کے 3 وزرا برطرف کر دیئے گئے،

    پشاور:دوغلا پن نہیں چلے گا:خیبر پختونخوا کے 3 وزرا برطرف کر دیئے گئے، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل،اطلاعات کےمطابق خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں، کے پی حکومت کی جانب سے برطرفیوں‌ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس فیصلے کی توثیق کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ یہ ایکشن پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لیا گیا، اگر پارٹی میں جزا و سزا کا عمل نہ ہو تو ہر کوئی پارٹی کے خلاف بیان بازی کرتا رہے گا،اس حوالے سے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ یہ دوسروں کیلئے مثال ہے کہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے ، ایسے باتوں سے جماعت کا بیانیہ کمزور اور مخالفین کو فائدہ پہنچے گا

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کے پی وزرا کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا،اگر پارٹی میں جزا و سزا کا عمل نہ ہو تو ہر شخص پارٹی کے خلاف بیان بازی کرتا رہے گا،یہ دوسروں کیلئے مثال ہے کہ پارٹی قواعد و ضوابط کا خیال رکھا جائے۔

    دوغلے پن اوروزیراعلیٰ سے تعاون نہ کرنے والےجووزرا کابینہ بدر کئے گئے ان میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں، عاطف خان کے پاس سپورٹس اور کلچر کا قلمدان تھا جبکہ شہرام ترکئی کے پاس صحت اور شکیل احمد ریونیو کے وزیرشامل ہیں ۔

    وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہٹائے گئے وزراء گروپنگ میں ملوث تھے، ان کی طرف سے یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کی گئی کہ وزیراعلیٰ اہل نہیں اورکام نہیں کرتے، حالانکہ فاٹا انضمام وزیراعلی محمود خان کا کارنامہ ہے اور ان وزرا نے فاٹا انضمام میں بھی تعاون نہیں کیا۔ وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں جب یہ بات آئی تو انہوں نے اظہار ناراضی کیا۔

  • امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑٰ کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے فیصل چوک پر تیز رفتار امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے کے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثہ فیصل چوک مرگلا روڈ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی فیملی کشمیر جارہی ہے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • رحیم یار خان روڈٹریفک حادثہ کیا نقصان ہو جانئے

    رحیم یار خان روڈٹریفک حادثہ کیا نقصان ہو جانئے

    رحیم یارخان:موٹروے ایم 5 پرترنڈہ محمدپناہ ٹول پلازہ سدھو والی کے قریب ٹیوٹا کرولا کارنمبری ۔بی کے کیو۔734 تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔
    اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے 3ایمرجنسی گاڑیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پرپہنچ کرریسکیوآپریشن شروع کردیا۔9کارسواروں میں سے 1کی موقع پرجانبحق ہونے کی اطلاع اور8زخمیوں کو ریسکیوایمبولینسوں کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹرلیاقت پور منتقل کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق فیملی کراچی سے مری جارہی تھی۔ٹی ایچ کیو سے تمام مریضوں کو شیخ زید ہپستال ریفرکردیاگیا، ریسکیو1122 کی پیشنٹ ٹرانسفرسروس کے ذریعے مریضوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
    *زخمیوں کی تفصیل*
    1:زبیدہ زوجہ محمد مجیب (عمر 32سال)۔
    2:ملائکہ دختر محمد مجیب (عمر 09ماہ)۔
    3:عمیر ولد عزیز اللہ (عمر 18سال)Dead۔
    4:سبحان ولد سید رحمان (عمر 28سال)۔
    5:حبیب اللہ ولد عزیز اللہ (عمر11سال)۔
    6:زینب دختر محمد مجیب (عمر 09سال)۔
    7:محمد مجیب ولد عبدالرحمان (عمر 35سال)۔
    8:محمد ولد محمد مجیب (عمر 08سال)۔
    09:محب ولد محمد مجیب (عمر 05سال)۔
    *ایڈریس: کراچی*

  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی سے  منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    باغی ٹی وی : آج مورخہ ء26جنوری2020: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ چیکنگ جنرل ایریا گٹی ڈورگوادربوریوں میں چھپائی گئی2,100 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ منشیات کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً -/3,255ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

  • رینجرز سندھ نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    رینجرز سندھ نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    رینجرز سندھ نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی : پاکستان رینجرز) سندھ(کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء جس میں انڈین گٹکا اور سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والے ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران انڈین گٹکااور سگریٹ بر آمد کرلیے گئے جس کی مالیت تقریباَ 68لاکھ 5ہزار روپے ہے۔ برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اورسگریٹ کی تفصیلات درج ذیل ہے:۔

    ۱۔سگریٹ(Gold Sell) 29کارٹن
    ۲۔ سگریٹ 15 (Banson)کارٹن
    ۳۔سگریٹ(Moden) 20 کارٹن
    ۴۔سگریٹ (Milano) 30کارٹن
    ۵۔ سگریٹ(Dunhil) 15 کارٹن
    ۶۔ انڈین گٹکا 9 بیگ
    برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اور سگریٹ کسٹمحکام کے حوالے کردیا گیا۔