Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت اقدام

    کرونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت اقدام

    کرونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت اظہار تشویش

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا وائرس کے بعض مشتبہ کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے .محکمہ صحت اورصوبائی انتظامیہ کو کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی
    محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ ادارے کرونا وائرس کے حوالے سے چوکس رہیں۔کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا ئے جائیں -عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا

    عوام کوکرونا وائرس سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے- مشتبہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- علاج معالجے کے دوران احتیاطی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے- رکرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

  • کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف پشاور انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف پشاور انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف پشاور انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    باغی ٹی وی :ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا.پشاور کے مختلف علاقوں سے 59 نان بائی گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیے گئے ۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر پشاور بھر میں کاروائیاں جاریں ہیں.اس سلسلے میں حیات آباد سے کم وزن روٹی پر 23 نانبائی گرفتارہوئے..صدر کے علاقے سے کم وزن روٹی پر 12 گرفتار کیے گئے. بڈھ بیر سے کم وزن روٹی پر 6 نانبائی گرفتار کیے گئے. متنی، اندرون شہر اور چارسدہ روڈ سے کم وزن روٹی پر 12 نانبائی گرفتار ہوئے.. یونیورسٹی روڈ اور دلزاک روڈ سے کم وزن روٹی پر 6 نانبائی گرفتارہوئے

    ڈی سی پشاور نے آرڈر جاری کیا ہے کہ نانبائی 10 روپے کی روٹی 115 گرام سے کم فروخت نہ کریں۔15 روپے کی روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی یا کم ہوئی ، ٹرانسپیرنسی کی وضاحت آگئی

    پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی یا کم ہوئی ، ٹرانسپیرنسی کی وضاحت آگئی

    پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی یا کم ہوئی ، ٹرانسپیرنسی کی وضاحت آگئی .

    باغی ٹی وی :پاکستان پی ٹی ٹی حکومت میں کرپشن بڑھنے کے متعلق ادارے کی نئی وضاحت آگئی. ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن سے متعلق اپنی رپورٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیکس میں کہیں نہیں کہا کہ پاکستان میں کرپشن بڑھی، اخبارات اور کچھ سیاستدانوں نے رپورٹ کو غلط انداز میں بیان کیا ہے، موجودہ حکومت کے بدعنوانی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں۔
    چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سہیل مظفر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں نیب کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، بعض اخبارات اور سیاستدانوں نے غلط بیانی کی جس سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    سہیل مظفر نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انڈیکس میں شامل ڈیٹا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نہیں ہوتا، رپورٹ میں 13 مختلف ذرائع کے اعدادوشمار شامل ہوتے ہیں، اسکور کم ہونا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

    ’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈالی‘یہ سازش کس نے تیارکی حکومت جلد بے نقاب کردے گی

    واضح‌ رہے کہ خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا، پاکستان کا گراف نیچے آیا، 2018 میں پاکستان کا اسکور 33 تھا، اب پاکستان 32 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

  • خیبر پختون خوا میں تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

    خیبر پختون خوا میں تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

    خیبر پختون خوا میں تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں اپنے تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے . ذرائع کے مطابق گورنر کے پی مشتاق غنی صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے سبکدوش کردیا گیا۔

    واضح رہے صوبائی وزیر ریونیو شکیل خان نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے جس پر مجھ سمیت پی ٹی آئی کے حکومتی ممبران اور ورکرز کو شدید تحفظات ہیں جنہیں وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان شکایت لے کر وزیراعظم عمران خان کے پاس بنی گالہ پہنچ گئے تھے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات کے معاملہ کو حل کرنے کے لیے صوبائی اسپیکر مشتاق غنی نے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

  • ووہان شہر میں‌ مقیم پاکستانی کس حال میں‌

    ووہان شہر میں‌ مقیم پاکستانی کس حال میں‌

    ووہان شہر میں‌ مقیم پاکستانی کس حال میں‌

    باغی ٹی وی :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے شہر ووہان میں مقیم 500 پاکستانی طلباء خیریت سے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک کسی پاکستانی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ چین میں پاکستان کے سفیر سے رابطے میں ہیں، پاکستانی سفارتخانہ طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے،انہیں صبر سے کام لیتے ہوئے ان ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہو گا، ہم صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب چین میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے چینی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کرنے کا کہا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ نے چین میں موجود پاکستانیوں کے اعدادوشمار بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق ہمسائے ملک میں تقریباً 28
    ہزار پاکستانی طلبہ زیرتعلیم ہیں، 800 تاجر چین میں رہائش پذیر ہیں اور 1500 پاکستانی تاجر چین آتے جاتے ہیں، کوروناوائرس کا مرکز ووہان صوبے میں 500 کے قریب پاکستانی طلبا رہائش پذیرہیں
    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
    اس سے پہلے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سامنے آ گئے،چین کے شہر ووہان کے رہائشی میلی کرونا وائرس کی علامات پر سروسز اسپتال لاہور میں داخل کر لیا گیا،

    میلی چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے پاکستان آیا تھا،چینی شہری میلی کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے،چینی شہری میلی کو ڈاکٹرز نے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں.چینی شہری کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے گئے ، رپورٹس کے بعد حقائق سامنے آئیں گی،

    پاکستان میں کرونا وائرس کی تصدیق کے لئے لیبارٹری موجود نہیں، مریضوں کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھجوائے جائیں گے

  • عباس آفریدی، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ کا مؤثر ہتھیار

    عباس آفریدی، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ کا مؤثر ہتھیار

    عباس آفریدی، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ کا مؤثر ہتھیار

    باغی ٹی وی :آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے گروپ مرحلے کے اختتام پر ،عباس آفریدی، پاکستان انڈر 19 کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان آلراؤنڈر، جنوبی افریقہ میں جاری میگا ایونٹ میں اب تک 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے میڈیم پیسر، عباس آفریدی نے اسکواڈ میں شامل طاہر حسین، محمد وسیم اور عامر خان کے ہمراہ اسکاٹ لینڈ، زمباوے اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

    اب تک ایونٹ میں پاکستان انڈر19 کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے عباس آفریدی کی بیٹنگ کرنے کی قابلیت بھی انہیں دیگر کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 75 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اس میچ میں عباس آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    نوجوان آلراؤنڈر نے زمباوے کے خلاف میچ کے 39ویں اوور میں یکے بعد دیگر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کاپانسہ پلٹ دیا تھا۔ اوور کے آغاز سے قبل حریف ٹیم کو جیت کے لیے 72 گیندوں پر 88 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر زمباوے کی 7وکٹیں بھی باقی تھیں۔ عباس آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    عباس آفریدی نے آخری گروپ میچ میں بھی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے فاسٹ باؤلر عامر خان کے ہمراہ نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے محض 25 اوورز میں 106 رنز پر حریف ٹیم کے 9کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوادیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ مکمل نہیں ہوسکا تھا۔ بارش کی نذر ہونے والے میچ میں عباس آفریدی نے7اوورز میں 20 رنز دے کر3وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    عباس آفریدی:

    نوجوان آلراؤنڈر عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ تاحال وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020میں اپنی کارکردگی سےخوش ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    عباس آفریدی نےکہا کہ وہ اب تک ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہیں تاہم ان کا ہدف ایونٹ کا بہترین آلراونڈر بننا ہے تاکہ وہ اپنی باؤلنگ اوربیٹنگ دونوں سے پاکستان انڈر19 ٹیم کو فتح دلاسکیں۔

    نوجوان آلراؤنڈر نے کہا کہ وہ سیمی نیو بال سے باؤلنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ باؤلنگ میں ورائیٹی لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ عباس آفریدی نے کہا کہ وہ سیم کے ساتھ ساتھ سلو گیندکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کے نتائج گذشتہ تینوں میچوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

    ایونٹ کے سپر لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں 31 جنوری کو بینونی میں افغانستان سے شیڈول میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نوجوان آلراؤنڈر نےکہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم اس سے قبل ایشیا کپ میں حریف ٹیم کو 160 رنز پر ڈھیر کرچکی ہے، انہیں امیدہےکہ میگا ایونٹ میں بھی وہ افغانستان انڈر 19 ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھیں گے۔

    عباس آفریدی ، پاکستان سینئر کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنےکے خواہشمند ہیں۔ انہوں نےکہاکہ قومی انڈر 19 ٹیم کےہیڈ کوچ اعجاز احمد اور باؤلنگ کوچ راؤ افتخارکی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ کی گئی محنت کے نتائج سب کے سامنےہیں۔ نوجوان آلراؤنڈر نے امید ظاہر کی ہےکہ پاکستان آئندہ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گا۔

    قومی انڈر 19 ٹیم اتوار کےروز پوچیف اسٹروم سے جوہانسبرگ روانہ ہوئی۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ پیر سے جوہانسبرگ میں ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔

    2 مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم، افغانستان انڈر19 ٹیم کےخلاف میچ 31 جنوری بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلے گی۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔

    شیڈول:

    31جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ افغانستان
    9فروری 2020: فائنل

  • عثمان بزدار نے کیا ترقیاتی کاموں کا علان

    عثمان بزدار نے کیا ترقیاتی کاموں کا علان

    عثمان بزدار نے کیا ترقیاتی کاموں کا علان

    باغی ٹی وی :عثمان بزدار نے متعدد ترقیاتی کاموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کاروباری اور بزنس سیکٹر کو تجارت کے مواقع دیں گے.
    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کاروبار کی فضاء انتہائی سازگار ہے اور کاروبار دوست حکومت کی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میں ینگ انٹرپینورز(نوجوان بزنس مینوں) سے ملاقات کے دوران کہی۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور صنعت کاری اور سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل کو جلد نمٹایا جاتا ہے جبکہ اسے کسی جگہ بلاوجہ نہیں روکا جاتا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے 10 خصوصی اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں جن میں سے چھ کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے قریب قائداعظم اپیرل پارک کا افتتاح مارچ میں ہوگا جبکہ صوبے میں چار ٹیکنیکل جامعات بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں صنعت کاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی اور نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی وسعت دی جائے گی

  • سرگودہا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا تھانہ کوٹ مومن کا دورہ ، تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا

    سرگودہا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا تھانہ کوٹ مومن کا دورہ ، تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا

    سرگودہا:ڈی پی او عمارہ اطہر کا تھانہ کوٹ مومن کا دورہ ، تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے تھانہ کوٹ مومن کا دورہ کیا ۔انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، حوالات، ملازمین کی بیرکیں اورفرنٹ ڈیسک روم کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پرڈی پی او سرگودھا نے ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرکل ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن سے میٹنگ کی ۔ انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان داخل عدالت کروائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں۔

  • سرگودھا:پولیس کی بروقت کاروائی، 11سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ساتھی سمیت فوری گرفتار

    سرگودھا:پولیس کی بروقت کاروائی، 11سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ساتھی سمیت فوری گرفتار

    سرگودھا:پولیس کی بروقت کاروائی، 11سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ساتھی سمیت فوری گرفتار
    سرگودہا: تھانہ بھلوال صدر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچے (ن)سے بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال صدر پولیس کو تحریری درخواست موصول ہوئی کہ ملزمان وقار احمد خان اور محمدافضل پسران امجد خان اقوام پٹھان سکنائے چک نمبر21شمالی بھلوال نے 11سالہ (ن) کو ورغلا پھسلا کرگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول لے جا کر بدفعلی کی ہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہرنے فورا ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان جوکہ کمسن بچے (ن) کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بزنس ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

    بزنس ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

    بزنس ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

    باغی ٹی وی : سکھرمیں روہڑی کے قریب ٹرین پٹڑی سے اترنے کا واقعہ رونما ہوا . لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے سبب ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی تاہم بعد ازاں‌ ٹریک مرمت کے بعد ٹرینوں‌ کی آمدورفت بحال ہو گئی۔
    روہڑی کے قریب بیگماجی اسٹیشن پر بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ڈاؤن ٹریک بلاک ہونے سے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو روہڑی اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ خیبر ایکسپریس کو خیرپور اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

    بزنس ایکسپریس بوگی پٹٹری سے اترنے کے باعث ویرانے میں کھڑی ہے جس کے باعث مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بوگی کو ٹریک پر واپس لانے کے لئے لوکوشیڈ سے امدادی کرین طلب کر لی گئی ہے۔ ٹریک مرمت کے بعد ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی۔