Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کا نیا منصوبہ تیار کہ جس کے ذریعے 2 لاکھ افراد کو روزگار مل سکے گا

    حکومت کا نیا منصوبہ تیار کہ جس کے ذریعے 2 لاکھ افراد کو روزگار مل سکے گا

    حکومت کا نیا منصوبہ تیار کہ جس کے ذریعے 2 لاکھ افراد کو روزگار مل سکے گا.

    باغی ٹی وی :پاکستان پوسٹ نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق بہترین اور اعلیٰ معیار کا منصوبہ تیار کرلیا.وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پروگرام کے اجراکی تیاریوں کا جائزہ لیا.منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغازآئندہ ماہ سےکیا جائے گا.منصوبے کے تحت ایک لاکھ 25 ہزارفرنچائزپوسٹ آفس بنائے جائیں گے.پروگرام کےلیےماحول دوست الیکٹرانک اسکوٹیز اور رکشے بھی تیار کر لیے گئے ، جدیدٹیکنالوجی کےتحت پیک اپ سروس اورہوم ڈیلیوری کی سروس بھی مہیاکی جائےگی.فریچائز پوسٹ آفس میں پوسٹل کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی.بلوں کی ادائیگی،ای کامرس،موبائل ٹاپ اپ،یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگرسہولیات بھی منسلک ہوں گی.پروگرام کےتحت 3 سال میں 2 لاکھ افرادکو براہ راست روزگار ملے گا.

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمالی بلوچستان، وسطی سندھ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع آبر آلودرہنے کےساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے ۔کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد اور رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہاتاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب کے بعض اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
    سب سے زیادہ بارش بلوچستان:کوئٹہ (شہر08، سمنگلی07)، قلات 02، خیبر پختونخوا: کالام 04، میرکھنی 03، گلگت بلتستان: بگروٹ، اسکردو03، گوپیس 02۔ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ کالام ، اسکردو02 ، استور، بگروٹ 01 اور گوپیس میں 0.2۔انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: ا سکردو منفی 20، استور منفی 12 ، پارا چنار ،بگروٹ ،گو پس منفی 11،ہنزہ منفی 07، کالام منفی 06اور راولا کوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • وزیراعظم کے دورہ لاہور سے اچھی خبریں آئیں گی، شیخ رشید

    وزیراعظم کے دورہ لاہور سے اچھی خبریں آئیں گی، شیخ رشید

    وزیراعظم کے دورہ لاہور سے اچھی خبریں آئیں گی، شیخ رشید

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم نے شریف آدمیوں کو کے پی اور پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا ہے مگر یہاں مسئلہ یہ ہے کہ بڑے آدمی سمجھتے ہیں کہ یہ حق ہمارا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناراض اتحادی بھی راضی ہوجائیں گے، سیاست میں ہلکی پھلکی ناراضی چلتی رہتی ہے، ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں، لوگ دیکھیں گے کہ یہ سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    وز یراعظم کا آج دورہ لاہور،کیا ہوں گی مصروفیات

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 2020 میں مسائل حل کر لیں گے مگر میں نے اپنی راولپنڈی کی عوام کو بتایا ہے کہ 2021 میں تمام مشکلات ختم ہو جائیں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ جہانگیر ترین اور خسروبختیار کا چینی کا کاروبار ہے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ شوگر مافیا بہت بڑا ہے۔

  • وز یراعظم کا آج دورہ لاہور،کیا ہوں گی مصروفیات

    وز یراعظم کا آج دورہ لاہور،کیا ہوں گی مصروفیات

    وز یر اعظم کا آج دورہ لاہور،کیا ہوں گی مصروفیات

    باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورآئیں گے جہاں وہ ناراض گروپ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات پر بات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کے علاوہ
    اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

    نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

    سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

    بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین اور اتحادیوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔اس دوران وزیراعلیٰ وزراء کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں اس کے علاوہ وہ امن و امان کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
    واضح رہے کہ پنجاب میں ناراض اراکان نے فارورڈ بلاک بنا رکھا ہے . ،تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے یہ گروپ بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے

  • آج بھارت کا یوم جمہوریہ ،دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    آج بھارت کا یوم جمہوریہ ،دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    آج بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    باغی ٹی وی : کشمیری بھارت کے خلاف احتجاج کناں، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے گزشتہ پانچ ماہ سے غیر جمہوری اقدامات کے بعد ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جبکہ کشمیر میں زندگی سسک رہی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کا حقیقی چہرہ انتہائی خوفناک اور بھیانک ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہے ۔

    قابض فوج نے جگہ جگہ محاصرہ کیا ہوا ہے تو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے ۔کشمیریوں کے احتجاج کے پیش نظر سخت چیکنگ کے ساتھ شہر کی فضائی نگرانی بھی ہو رہی ہے جبکہ بے گناہ نوجوانوں کو غائب اور انہیں شہید کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔

    یوم جمہوریہ کے موقع پر بے خوف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ صرف مقبوضہ کشمیر کی بات نہیں ۔ متنازعہ شہریت کے قانون نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے ،جگہ جگہ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے . بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں سینکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

  • نجی ٹی وی نے ڈرامہ”میرے پاس تم ہو”کے مرکزکردار”دانش”کی موت کی بریکنگ نیوز چلادی

    نجی ٹی وی نے ڈرامہ”میرے پاس تم ہو”کے مرکزکردار”دانش”کی موت کی بریکنگ نیوز چلادی

    لاہور:نجی ٹی وی نے ڈرامہ”میرے پاس تم ہو”کے مرکزکردار”دانش”کی موت کی بریکنگ نیوز چلادی ،اطلاعات کےمطابق آج رات مشہورزمانہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”کے مرکزی کردارکی وفات کی بریکنگ نیوزچلاکرنجی ٹی وی نے سب کو حیران کردیا

    https://web.facebook.com/360132604706464/posts/493221684730888/?_rdc=1&_rdr

    باغی ٹی وی کےمطابق ایک نجی ٹی وی کی نمائندہ نے سب سے پہلے یہ خبربریک کیکہ دانش ایک ایسی عورت کے گھرجاکروفات پاگیا جس نےدانش اورپنے بچےکوچھوڑ دیا تھا

    نجی ٹی وی کی ایک بریکنگ نیوز کے بعدسوشل میڈیا پرایک طوفان برپا ہے اورہرطرف اس خبر کے متعلق چہ میگوئیاں جاری ہیں اورصارف دانش کی وفات پر بڑے غمگین دکھائی دیتے ہیں

  • "میں زندہ ہوں”دانش کنیریا نے اپنی موت کی تردید کردی

    "میں زندہ ہوں”دانش کنیریا نے اپنی موت کی تردید کردی

    لاہور:مشہورڈرامہ”میرے پاس تم ہو” میں مرنے والا میں نہیں ؛مشہورکرکٹردانش کنیریا میدان میں آگئے،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی دانش کنیریا نے مشہورڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مرنے والے شخص کےبارے میں بتادیا کہ مرنے والا کون ہے

     

     

    سوشل میڈیا پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پراس موت کی تردید کرتے ہوئے قومی کرکٹردانش کنیریا نے کہا ہےکہ ڈرامے میں مرنے والا دانش میں نہیں ہوں

    یاد رہےکہ مشہورڈرامہ سریل "میرے پس تم ہو”میں آخری لمحات میں مرنےوالے دانش کےحوالےسے دنیا بھرمیں ایک کہرام بپا ہے جس کےبعد دانش کی موت پرمختلف قسم کے تبصرے ،تاثرات اور مزاحیہ جملے شیئرکیئے ہیں جس کے جواب میں قومی کرکٹرکومیدان میں آنا پڑا

  • ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سے متعلق سوشل میڈیا پر”میمز”کاطوفان

    ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سے متعلق سوشل میڈیا پر”میمز”کاطوفان

    کراچی :ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سے متعلق سوشل میڈیا پر”میمز”کاطوفان بپا ہوگیاہے، باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم ڈرامے کے اختتام کے ساتھ ہی اس کےبارے میں مختلف دلچسپ لطیفے اورتاثرات سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” میں جس طرح دانش کی موت ہوتی ہے اورجس طرح عورت اس سے بےوفائی کرتی ہے اس پرملے جلے ردعمل بھی سامنے آیا ہے،


    ذرائع کےمطابق ان مزاحیہ لطیفوں اورتاثرات میں سوشل میڈیا صارفین نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھی تاثرات پیش کردیئے یوں اس وقت سوشل میڈیا پر "میمز کا ایک طوفان بپا ہے

    ادھر ذرائع کےمطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بعض سوشل میڈیا صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ دانش کی موت کی وجہ سے کل اسٹاک مارکیٹ بند رہے گے

    ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”کے دردناک اختتام پرایک صارف لکھتا ہے کہ دانش کی موت کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ذمہ دار ہے اوریہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، یہ بیان احسن اقبال کی طرف سے منسوب کیا گیا ہے

    سابق وزیراعلیٰ‌سندھ قائم علی شاہ کی طرف ایک بیان منسوب کیا گیا اور کہاگیا کہ دانش کنیریاکی موت کا سن بہت دکھ ہوا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ان مزاحیہ میمز میں‌ بڑے انوکھے تاثرات گھڑے گئے ہیں‌جن کےمطابق ایک صارف لکھتا ہےکہ

    ایک خوبصورت مزاحیہ جملہ لکھا گیا کہ دانش کو ٹائم پرلندن بھیجا جاتا تودانش بج جاتا

    ڈرامہ میرے پاس تم کے بارے میں مزاحیہ الفاظ لکھتے ہوئے ایک صارف نے یہاں تک کہہ دیا کہ عوام کے پرزورمطالبے پرحکومت نے دانش کی معیت نیپال لے جانے کا فیصلہ کیا ہے

    ایک صارف امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک بیان داغتا ہے اور کہتا ہےکہ دانش کی موت میں عظیم امریکی قوم غم میں شریک ہے

    میاں نواز شریف کی طرف سے ایک مزاحیہ بیان شامل کیا گیا کہ دانش کو میری طرح ڈرامہ کرنا نہ آیا

  • مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنےوالا ڈرامہ  "میرے پاس تم ہو” بڑی تلخ یادوں اورنصیحت آموزسبق کے ساتھ اختتام پزیرہوگیا

    مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنےوالا ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” بڑی تلخ یادوں اورنصیحت آموزسبق کے ساتھ اختتام پزیرہوگیا

    لاہور:سیریل ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” بڑی تلخ یادوں اورنصیحت آموزسبق کے ساتھ اختتام پزیرہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ "میرے پاس تم ہو”بالآخربڑی تلخ یادوں اورنصیحت آموزسبق کے ساتھ ختم ہوگیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ "میرے پاس تم ہو”کے ا ختتام نے مقبولیت کے نہ صرف ریکارڈ توڑے ہیں ،بلکہ نئے ریکارڈ بھی قائم کیئے ہیں‌

     

     

    باغی ٹی وی کےمطابق اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہےکہ یہ ڈرامہ اس وقت ٹویٹرپرسب سے زیادہ ٹرینڈ اسی ڈرامے کا بڑھتا جارہا ہے،ادھرذرائع کےمطابق اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہےکہ یہ ڈرامہ نہ صرف پاکتان میں دیکھا بلکہ دنیا بھر میں بھی یہ بہت زیادہ مقبول ہے

    یاد رہےکہ اس ڈرامے کی آخری قسط کو باقاعدہ طورپرملک بھر کے سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ یہ ڈرامہ دیھکنے بڑے بڑے لوگ سینما گھروں کے سامنے قطاریں بنا کرکھڑے رہے

  • فیس بک کے نوٹیفکیشن بند ہوگئے

    فیس بک کے نوٹیفکیشن بند ہوگئے

    لاہور:سوشل میڈیا کا سب سے بڑاپیج فیس بک کے نوٹیفکیشن بندہوگئے ہیں اوراب صارف ان نوٹیفکیشن کے نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں‌، باغی ٹی وی کےمطابق یہ مسئلہ آج مغرب سے لیکراب تک رکا ہوا ہے

     

    ادھر ذرائع کےمطابق فیس بک کے نوٹیفکیشن کے موصول نہ ملنے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں صارف پریشان ہیں، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ فیس بک انتظامیہ نےیہ مسئلہ حل کروانے کا وعدہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق نوٹیفکیشن نہ ملنے کا سلسلہ آج عشا کے بعد سے لیکراب تک جاری ہے، ادھرذرائع کےمطابق اس وقت سوشل میڈیا پرصارفین کیطرف سے سخت ردعمل آرہا ہے،