Baaghi TV

Author: +9251

  • نجی اخبارنے کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگاہ کا غلط نقشہ اورمنظرپیش کردیا

    نجی اخبارنے کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگاہ کا غلط نقشہ اورمنظرپیش کردیا

    کراچی :نجی اخبارنے کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگاہ کا غلط نقشہ اورمنظرپیش کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے ایک مشہوراخبار نے کراچی کی میمن مسجد کے حوالے سے جوتصویرشیئرکی ہے وہ ایک بہت واضح غلطی ہے

     

     

    https://web.facebook.com/369385969803107/posts/3595853463822992/?_rdc=1&_rdr

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر صارفین ڈان اخبارکی اس قدر لاعلمی پرشدید تنقید کرتے ہوئے مختلف ریمارکس دے رہے ہیں بعض نے تویہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگراخبارکویہ ہی نہیں‌پتہ کہ میمن مسجد اورکمیاڑی بندرگارکیا ہے تو اسے اب بس کردینا چاہیے

    ہادرہے کہ ڈان اخبارنے اپنے ایک اشاعت میں کراچی کی میمن مسجد اورکمیاڑی کی بندرگاہ کا غلط نقشہ پیش کردیا ہے جس کے بعد سخت تنقید جاری ہے

  • کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    کراچی:کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ،اطلاعات کےمطابق کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فنانشل اینڈسائبر کرائم رپورٹنگ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،

    ورکشاپ میں صحافیوں کو سائبر کرائم، سوشل میڈیا کرائم، بینکنگ فراڈ، موبائل فون سیفٹی ٹولز اور دیگر موضوعات پر بہتر رپورٹنگ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی، ورکشاپ میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر، خازن راجہ کامران،جوائنٹ سیکر ٹری ثاقب صغیر،گورننگ باڈی کی بینا قیوم،زین علی،سابق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ سمیت پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی

    ورکشاپ میں فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائر یکٹر سائبر کرائم فیض اللہ کوریجو،ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائر یکٹر عبد الغفار، میڈیا میٹر فار ڈیمو کریسی کی پروگرام منیجرہجا کامران نے شرکا ء کو لیکچر دیا،ورکشاپ25 جنوری بروز ہفتہ سہ پہر 3 تا شام6 بجے کراچی پریس کلب میں منعقد کی گئی۔کراچی پریس کلب کے ارکان اور دیگر صحافیوں نے آن لائن رجسڑیشن کروا کر بڑی تعداد میں شرکت کی ہیں،

    فیض اللہ کوریجو نے سائبر کرائم قانون اور اس کے استعمال کے حوالے سے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہر کوئی حسب ضرورت کر رہا ہے۔ لیکن دوسری طرف سائبر کرائم کی واردات بھی تیز سے ہو رہی ہے۔موبائیل ہیک، انٹر نیٹ کرائم، آن لائن بینکنگ سے جڑے فراڈ اور دیگر کمپیوٹر کی مدد سے کیے جانے والے کرائم دن بہ دن بڑھ رہے ہیں،

    ورکشاپ میں صحافیوں کو انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔سائبر کرائم، ہیکنگ، انٹرنیٹ، موبائیل فون اور کمپیوٹر کا صحیح استعمال اور ضروری ہدایات دی،

    انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اپیلکیشن سافٹ وئیر کو موبائیل فون میں انسٹال کرنے سے گریز کریں اور خاص کر خواتین اپنے انفرادی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں،

    انہوں نے کہا کہ جتنے بچے ایک دن میں پیدا ہوتے ہیں اس زیادہ سائبر کرائم ایک دن میں ہورہے ہوتے ہیں،انہوں نے سائبر کرائم کے حوالے سے صحافیوں کو اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم سے روزانہ دس لاکھ افراد لٹ رہے ہیں ہر سیکنڈ میں 14 افراد لٹ رہے ہیں ہر سال 65فیصد اضافی ہو رہا ہے2019 میں 2 ٹریلین ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے،

    سائبر کرائم والے ممالک میں امریکہ اور چین سر فہرست ہیں۔پاکستان پہلے بیس ممالک میں شامل نہیں ہے ہر وہ جرم جو کمپیوٹر یا انٹرنیٹ کے زریعہ کیا جائے سائبر کرائم کہلاتا ہے،آپ کے کمپیوٹر یا موبائل میں گھس کر سیکیورٹی توڑ کر آپ کا ڈیٹا چرا کر یہ کام کیا جاتا ہے،

    سائبر کرائم کے زریعے ای میل پر دھمکیاں،ہیکنگ،چائلڈ پورن،منی لانڈرنگ،اسلحہ فروخت کی شکلیں عام ہیں،2019ء میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آسکی ہے، رواں سال 7 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں،

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکڑ فیض اللّٰہ کوریجو نے کہا کہ رواں سال سائبر کرائم سیل کو سب سے زیادہ شکایتیں خواتین کو ہراساں کرنے کی موصول ہوئیں جن میں 2136 شکایات ثبوتوں کے ساتھ ملیں۔ 2019 ء میں 450 انکوائریز کی گئیں تھیں جبکہ رواں سال 26 افراد کو گرفتار کیا گیا،جبکہ 60 کیسوں میں تفتیش جاری ہے، خواتین کے کیسز ہمارے پاس زیادہ آ رہے،

    ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائر یکٹر عبد الغفار نے سائبر قانون2016 کے حوالے سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبرقانون 2016 ہر پاکستانی شہری پر لاگو ہوتا ہے پاکستان میں متاثر ہونے والے شخص کے مال، کاروبار، جائیداد اور معلومات پر اثر ہونے والا بھی قانون کے دائرے میں آتا ہے،

    کسی بھی لیپ ٹاپ یا موبائل کھولنے پر بغیر اجازت 3 ماہ قید بغیر ڈیٹا کاپی بلا اجازت 6 ماہ قید 1 لاکھ جرمانہ تخلیقی ڈیٹا کاپی یا نقصان پر 1 سال قید 5لاکھ جرمانہ، ملکی معلومات پر5سال قید 50 لاکھ جرم نفرت انگیز مواد کی تائید و تشریح و تبلیغ پر5سال قید، 1کروڑ جرمانہ،فیک آئی ڈی یا بلا اجازت آئی ڈی پر 3سال قید 50 لاکھ جرمانہ،سم کارڈ بلا اجازت اجراء تین سال قید جرمانہ 5لاکھ،

    کمیونیکیشن سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ،غلط معلومات پھیلانے پر 3سال قید 10لاکھ جرمانہ،عریاں تصویر ویڈیو پر 7 سال قید 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں وائرس زدہ کوڈ پھیلانے پر 2سال قید 10 لاکھ جرمانہ آن لائن ہراساں، ناشائستہ زبان،ہیٹ اسپیچ، ریکروٹمنٹ فنڈنگ برائے دہشت گردی بزریعہ انٹرنیٹ پر بھی سزائیں ہیں،

    میڈیا میٹر فار ڈیمو کریسی کی پروگرام منیجرہجا کامران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم صحافیوں کے فلاح بہبود ان کی ذمہ داریاں اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیوں کے ساتھ مل کر کام کر تی ہے،انٹر نیٹ فیزکل کورٹ، ایپلی کیشن،کمنٹس اور کنزیومر کے رسائی کو آسان بناتا ہے،

    ورکشاپ کہ اختتام پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر نے کراچی پریس کلب کی کی جانب سے صحافیوں کیلئے منعقد کی گئی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کی صلاحتوں میں نکھار پیدا کرنا اور صحافیوں کے کیرئیر کو طوالت بخشنا ہے،

    ایک صحافی کو ضروری ہے کہ جس کے بارے میں رپو رٹنگ کی جا رہی ہو اس کے بارے سے مکمل آگاہی ہونا ضروری ہیں۔ کراچی پریس کلب سینٹر فار ایکسلنس ان جرنلزم،سی ای جے کے تعاون سے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد کر ے گی،

    آخر میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر، خازن راجہ کامران،جوائنٹ سیکر ٹری ثاقب صغیر،گورننگ باڈی کی بینا قیوم اورزین علی نے مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجراک، کراچی پریس کلب کی شیلڈ اور ورکشاپ میں شریک شرکاء کو اسناد پیش کئے۔

  • امریکی ایئرلائنزکی اسلام دشمنی عیاں ، ایئرلائنزکوبھاری جرمانہ

    امریکی ایئرلائنزکی اسلام دشمنی عیاں ، ایئرلائنزکوبھاری جرمانہ

    واشنگٹن:امریکی ایئرلائنزکی اسلام دشمنی عیاں ، ایئرلائنزکوبھاری جرمانہ،اطلاعات کےمطابق امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور امتيازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ نقل و حمل نے ملکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائنز کیخلاف دو شکایتوں پر مجموعی طور پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے، یہ جرمانہ 26 جولائی 2016 کو پرواز 229 کے دوران مسلم جوڑے اور 31 جولائی 2016 کی پرواز 49 میں ایک مسلم مسافر کے ساتھ عقیدے کو بنیاد بنا کر امتیازی سلوک رکھنے اور طیارے سے اتارنے پر عائد کیا گیا۔

    پرواز 229 کے دوران طیارے کے ایک غیر مسلم مسافر نے مسلمان جوڑے کی موجودگی پر خوف محسوس ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد مسافر نے اپنی ٹوپی کے اندر کچھ چھپایا ہے جب کہ ایک ایئرہوسٹس نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم مسافر نے اپنے موبائل پر لفظ اللہ ٹائپ کیا تھا۔ پائلٹ نے کمپنی کے سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا جس نے مسلم جوڑے کو جانے کی اجازت دی تاہم طیارے کے عملے نے مسلم جوڑے کو بیدخل کردیا تھا۔

  • وہاڑی : شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) دانیوال پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن. دیسی و ولائتی مختلف برانڈز کی شراب کی بھاری کھیپ برآمد. ملزم گرفتار۔

    تفصیلات مطابق ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے تھانہ دانیوال میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس ضلع کو منشیات فری بنانے کے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں میں ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی تھانہ دانیوال میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی اور ساجد علی اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے 201لیٹر دیسی اور 400لیٹر ولائتی مختلف انٹرنیشنل برآنڈز کی شراب برآمد کرلی جبکہ ملزم محسن کھوکھر سکنہ 9/11ڈبلیو کو دانیوال کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا ہے. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا.

  • وہاڑی : سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن. پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور پٹرولنگ پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 3ڈرگ ڈیلر گرفتار کر کے38کلو سے زائد چرس برآمد کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر وہاڑی اور پٹرولنگ چوکی 86ڈبلیو نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی 38کلو سے زائد چرس برآمد کر لی. وہاڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران منشیات ڈیلرز محمد سرور, محمد جبار اور غلام مصطفی کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا. ملزمان گاڑی میں منشیات چھپا کر ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لئے لے جا رہے تھے کہ ایس ایچ اوتھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق اور مبشر علی اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ 86ڈبلیو بی نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. ڈی ایس پی صدر خالد جاوید نے کہا کہ منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا وہاڑی پولیس کا فرض بھی ہے اورمشن بھی جبکہ ڈی ایس پی پٹرولنگ نمرین منیر نے کہا کہ منشیات فروشی جیسا گھناونا فعل کرنے والوں کیفر کردار تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جو ہمیں نبھانی چاہیے منشیات فروشی کا خاتمہ کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے سے بچایا جا سکتا ہے.علاقے کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا.

  • بھارت: مسلم طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد،حکم نہ ماننے والی طالبات کودھمکیاں

    بھارت: مسلم طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد،حکم نہ ماننے والی طالبات کودھمکیاں

    نئی دہلی:بھارت: مسلم طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد،حکم نہ ماننے والی طالبات کودھمکیاں،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت میں واقع سرکاری کالج نے مسلمان طالبات کے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹنا میں واقع گورنمنٹ گرلز (جے ڈی ویمن) کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات کے لیے سرکلر جاری کیا جس میں ان کویونیورسٹی میں بغیر برقع آنے کی تاکید کی گئی۔

    انتظامیہ نے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا کہ کالج کی حدود میں کسی بھی لڑکی کو برقع پہننے کی اجازت نہیں ہوگی اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سرکلر میں ہدایت کی گئی کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی طالبات کو 250 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    کالج انتظامیہ کی جانب سے برقع کی پابندی عائد ہونے کے بعد طالبات اور اُن کے اہل خانہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور طالبات نے متنازع حکم کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

  • وہاڑی : بجلی چور کو گرفتار کر لیا گیا

    وہاڑی نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت کی بجلی چوروں کے خلاف مہم پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید بلوچ اور فوکل پرسن میپکو شہزاد خالدنے پولیس کے ہمراہ بھٹہ شادی خاں میں کاروائی کرتے ہوئے عادی بجلی چور ملزم فیصل رحمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بجلی چورملزم فیصل رحمان پر پہلے بھی بجلی چوری کے تین مقدمات درج ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشیدنے بجلی چوری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی مشترکہ ٹی میں بنا کر کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی بجلی چور قومی مجرم ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ایس ای میپکو وہاڑی الطاف قادر نے بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید اور پولیس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا ۔

  • لودہراں : یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر 5فروری کشمیریوں سے یوم یکجہتی کے طور پر منانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر ہومین ریسورس اشرف صالح سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کو اُجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 5فروری کوضلع کونسل کے صدیق خان کانجو ہال میں کشمیریوں کے حقوق پرایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا اورانسانی ہاتھوں نے زنجیر بنا کشمیربہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام جوش وجذبے سے منائیں اور کشمیریوں کے حق استصواب رائے کو اُجاگر کریں۔

  • لودہراں :صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے حوالے سے تحصیل دنیاپور کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے شہرکے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بنائے گئے گیٹس دیکھے جن کو خوبصورت جدید قمقموں سے روشن کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے خانیوال لودھراں روڈ پر بنائے گئے آئی لینڈ،شاہرات میڈین،فٹ پاتھ کا پینٹ،پانی کے فواروں کا لائٹ اپ،پارکوں میں درختوں، گھاس کی کٹنگ انگور دیگر اگر بیوٹیفیکیشن و اپ گریڈیشن اور دیگر تزئین و آرائش اس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف وارڈز میں جنرل صفائی کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کا کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے یہ پہلا دورہ تھا جس کے دوران انہوں نے صوبے کی سطح پر دیئے گئے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے پیرامیٹرز کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور دیگر اہم امور کا تجزیہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن کے اقدامات کو سراہا اور تحصیل دنیاپور کو بہترین قراردیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل دنیاپور میں عوام کوصاف شفاف پینے کے پانی کی سہولت کے جائزہ کے لیے شہر کے مختلف واٹر فلٹریشن پلانٹس کا بھی معائنہ کیا۔

  • حکومت نے وفاقی وزارتوں اور اداروں کے انتظامی امور کوبہترکرنے کے لیے ناقابل یقین اقدامات اٹھالیئے

    حکومت نے وفاقی وزارتوں اور اداروں کے انتظامی امور کوبہترکرنے کے لیے ناقابل یقین اقدامات اٹھالیئے

    اسلام آباد:حکومت نے وفاقی وزارتوں اور اداروں کے انتظامی امور کوبہترکرنے کے لیے ناقابل یقین اقدامات اٹھالیئے،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزارتوں اور اداروں کے انتظامی امور میں بہتری کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزارتوں اور اداروں میں بڑے پیمانے پر فائلوں اور کاغذی ریکارڈ کو آرکائیو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 36 ملین اہم دستاویزی ریکارڈ کو جلنے اورخرابی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ کابینہ ڈویژن کی خصوصی کمیٹی کاغذی ریکارڈ کومحفوظ بنانے کیلئےفوری اقدامات کرے، ناکارہ گاڑیوں کے نام پر پیٹرول اور مرمتی اخراجات کو بھی روکنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ محکموں اور اداروں میں 7 ہزار ناکارہ گاڑیوں کو بھی فوری نیلام کیا جائے۔

    وزیراعظم آفس کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وزارتوں اور اداروں میں 61 ہزار متروک فرنیچر آئٹمز کو بھی فوری نیلام کیا جائے، 10 لاکھ متفرق آلات، ناکارہ جنریٹرز، کاپی رائٹرز اور فوٹو کاپی مشینیں بھی نیلام کیا جائے۔

    وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ تمام ناکارہ اور ناقابل مرمت اشیاء وزارتوں اور اداروں میں بدانتظامی کا باعث ہیں، نیلامی کا عمل مروجہ قانون اور ضابطوں کے مطابق کیا جائے، 90 روز میں کاروائی مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔