Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی، 2 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی، 2 نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی، 2 نوجوان شہید،اطلاعات کےمطابق بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ سے محض ایک دن قبل قابض فوج کے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد صرف ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ حریت قیادت نے کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا ہے جس پرقابض بھارتی فوج نے یہ بزدلانہ کارروائی کی ہے۔

    بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل سے نام نہاد سیکولر ریاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ خو د کو جمہوریت کا چیمپئن کہلوانے والا بھارت حق آزادی دینے سے انکاری اور کشمیریوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔ کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار رائے سے محروم رکھا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ محض ایک ہفتے کے دوران قابض بھارتی کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے اور تاحال وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل، ذرائع آمد و رفت مفقود، جان بچانے والی داؤں کی قلت اور اجناس کا فقدان ہے۔ تمام تر پابندیوں اور مظالم کے باوجود غیور کشمیریوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

  • مسلمانوں پرپھرمظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا : میانمار فوج کی سفاکیت، 2 روہنگیا مسلم خواتین جاں بحق

    مسلمانوں پرپھرمظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا : میانمار فوج کی سفاکیت، 2 روہنگیا مسلم خواتین جاں بحق

    رخائن:مسلمانوں پرپھرمظالم کا سلسلہ شروع ہوگیا : میانمار فوج کی سفاکیت، 2 روہنگیا مسلم خواتین جاں بحق،اطلاعات کے مطابق ميانمار ميں فوج کی گولہ باری اور فائرنگ کے دوران دو روہنگیا مسلمان خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ميانمار کی شمالی ریاست رخائن کے ایک علاقے پر میانمار فوج نے گولہ باری کی اور بھاری اسلحے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک روہنگیا مسلم خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ دوسری نے اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ دیا۔

    میانمار فوج نے اپنی روایت دہراتے ہوئے خواتین کی ہلاکتوں کو رخائن کی شدت پسند جماعت پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی فائرنگ کی زد میں دو خواتین بھی آگئیں۔ میانمار فوج کے اسلحے سے خواتین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    ادھر شدت پسند تنظیم ’اراکان آرمی‘ نے میانمار فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے میں میانمار فوج کیساتھ جھڑپ نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی میانمار فوج اس علاقے میں ہمارے کسی ٹھکانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    عالمی عدالت انصاف کی جانب سے میانمار کی سربراہ آنگ سان سوچی کی پیشی پر روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کے احکامات کے باوجود میانمار فوج نے اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور تاحال روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رک نہیں سکی ہے۔

  • پاکستان جیت کے قریب،14ویں اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پر112 رنز

    پاکستان جیت کے قریب،14ویں اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پر112 رنز

    لاہور:پاکستان جیت کے قریب،14ویں اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پر112 رنز،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے کھیلتے ہوئے14ویں اوورکے اختتام تک 112 رنزبنا لیئےہیں اور اس کا ابھی ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے، بابراعظم 50 اورمحمد حفیظ 51 پرکھیل رہے ہیں‌

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز مایوس کن تھا، بابر اعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان بیٹسمین احسان علی سات گیندوں کھیلنے کے بعد صفر پر شفیع الاسلام کی گیند پر حریف کپتان محمود اللہ کو کیچ دے بیٹھے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے نگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگر کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکور پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    تمیم اقبال اور لٹن داس نے تیسری وکٹ میں 21 رنز کی شراکت قائم کی، مگر لٹن داس بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز عفف حسین تھے جو محمد حسنین کی گیند کا شکار بنے۔

    بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • شاہزیب خانزادہ جھوٹا،شرپسند،معاشرے میں منافرت پھیلانے والا،جہانگیرترین نے ہتک عزت کے نوٹسزبھیج دیئے

    شاہزیب خانزادہ جھوٹا،شرپسند،معاشرے میں منافرت پھیلانے والا،جہانگیرترین نے ہتک عزت کے نوٹسزبھیج دیئے

    لاہور:شاہزیب خانزادہ جھوٹا،شرپسند،معاشرے میں منافرت پھیلانےوالا،جہانگیرترین نے ہتک عزت کے نوٹسزبھیج دیئے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نیوز پروگرامز میں جھوٹے الزامات لگانے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے پر اینکر پرسنز شاہزیب خانزادہ اور وسیم بادامی پر ایک ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

    ذرائع کےمطابق شاہزیب خانزادہ کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق 21 جنوری کو جیو نیوز پر نشر کیے گئے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں شاہزیب خانزادہ نے یہ تاثر دیا تھا کہ جہانگیر ترین ’ شوگر مافیا ‘ کا حصہ ہیں اور ملک بھر میں چینی کی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے میں اجتماعی طور پر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں نوٹس میں کہا گیا کہ شاہزیب خانزادہ نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین چینی کی پیداوار، فروخت، درآمد یا برآمد سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسی کا ’ فیصلہ یا انتظام کررہے تھے‘ جس کی وجہ سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔نوٹس میں کہا گیا کہ یہ تاثر بھی دیا گیا کہ شوگر انڈسٹری میں جہانگیر ترین کا مفاد حکام کی جانب سے شوگر ملز کی ریگولیشن اور چینی کی قیمت میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

    شاہ زیب خانزادہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید کہا گیا کہ جہانگیر ترین وفاقی یا صوبائی حکومتوں کا حصہ نہیں ہیں لہٰذا وہ پالیسی سازی کے عمل پر ااثر انداز نہیں ہوسکتے۔نوٹس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جہانگیر ترین کا کسی اتھارتی یا انضباطی اداروں جیسا کہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ کوئی گٹھ جوڑ نہیں۔

    شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ جہانگیر ترین زرعی مصنوعات کی درآمد اور برآمد کے معاملات دیکھ رہے ہیں ان کی شوگر ملز ہیں۔وسیم بادامی کو بھیجے گئے علیحدہ نوٹس میں جہانگیر ترین نے کہا کہ 23 جنوری کو نشر کیے گئے شو الیونتھ آور میں اینکر نے انہیں ’ کرپٹ‘ کہا۔

    نوٹس کے مطابق وسیم بادامی نے جہانگیر ترین کےخلاف مبینہ کرپشن یا بدعنوانی کے عمل کا کوئی ثبوت یا شواہد پیش نہیں کیے تھے۔اپنے پروگرام میں وسیم بادامی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس(سی پی آئی) 2019 کی رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نے خود کو ایسے لوگوں سے گھیر لیا ہے جن پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

    دونوں نوٹسز میں جہانگیر ترین نے شکایت کی شاہزیب خانزادہ یا وسیم بادامی نے ’ انتہائی بدنیتی پر مبنی، بدنام کرنے والے اور نقصان پہنچانے والے بیانات پر ان کا جواب نہیں مانگا تھا۔شاہزیب خانزادہ اور وسیم بادامی کے بیانات کو ’ بے بنیاد اور من گھڑت‘ قرار دیتے ہوئے جہانگیر ترین کے وکیل نے اینکر پرسنز سے ان کے ہتک آمیز بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اپنے متعلقہ پروگرام میں ‘ باقاعدہ عوامی معافی ‘ مانگنے اور توہین آمیز بیانات کی تردید شائع کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    نوٹس میں متنبہ کیا گیا کہ اگر اینکر پرسنز مذکورہ اقدامات نہیں اٹھاتے تو ان کے خلاف ہتک عزت آرڈیننس، 2002 کے تحت ایک ارب روپے ہرجانے کے لیے قانونی کاروائی شروع کی جائے گی۔

  • ڈاکٹرعارف علوی پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    ڈاکٹرعارف علوی پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    لاہور:ڈاکٹرعارف علوی پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق صدرمملکت جناب ڈاکٹرعارف علوی بھی کرکٹ میچ کے شیدائی نکلے اورپاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ کوبراہ راست دیکھنے کےلیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کےمطابق آج پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوینٹی میچ کودیکھنے کےلیے دیگرہم وطن پاکستانیوں کیطرف صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی خصوصی لاونج میں بیٹھ کرکرکٹ میچ کا نظارہ کررہے ہیں ، صدرمملکت کے ساتھ ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرناظم الحسن اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود ہیں‌

    یاد رہے کہ یہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیرز کا آج دوسرا میچ ہے ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،پہلا مچ پاکستان نے جیت کراپنی برتری ثابت کردی تھی

  • گجرات: کھاریاں سے 12سالہ بچے کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

    گجرات: کھاریاں سے 12سالہ بچے کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کھاریاں سے 12سالہ بچے کی گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ موضع گھرکو سے ایک 12سالہ بچہ قاسم علی لاپتہ ہو گیا ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر بچے کی تلاش شروع کردی۔واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ڈی پی او سید توصیف حیدر کودی گئی جنہوں نے واقعہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی اسد اسحاق اور ایس ایچ او مجاہد عباس کو ہدائیت دی کہ بچے کی تلاش کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں اور قانونی تقاضے بھی پورے کئے جائیں۔جو ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر پولیس ٹیموں نے مختلف جگہو ں پر بچے کی تلاش شروع کر دی۔ جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت چند دنوں کے اندر بچے قاسم علی کو تلاش کرکے والدین کے حولے کردیا۔ پولیس کی بروقت کوششوں پر بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے ڈی پی او توصیف حیدر اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

  • گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، تھانہ شاہین کے علاقہ میں کمسن بچے سے بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا ۔۔

    گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، تھانہ شاہین کے علاقہ میں کمسن بچے سے بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کی بروقت کارروائی،
    تھانہ شاہین کے علاقہ میں کمسن بچے سے بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ نے کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ متاثرہ بچے کے والد نے تھانہ کو اطلاع دی کہ میری بچہ گھر سے بال کٹوانے کے لئے گیا جو کافی دیر تک گھر واپس نہ لوٹا جس پر ہم نے اس کی تلاش شروع کی تو محلہ امین آباد میں واقع ایک گھر سے میرے بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی جس پر ہم فورا مکان میں داخل ہوئے تو مسمی شمیر حسین ولد نذیر حسین سکنہ محلہ امین آباد میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا جو ہمارے اچانک پہنچنے پر ہمیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاہین میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی جو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر بالآجر ملزم دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے،سینیٹر فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے،سینیٹر فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو

    لاہور:پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے،سینٹر فیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سینیٹرفیصل جاوید کی میڈیا سے گفتگو
    کہا ہےکہ پاکستان دنیا بھر کے لیے ایک پرامن اورپرکشش ملک بن گیا ہے ،

    سینیٹرفیصل جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے، سینیٹرفیصل جاوید نے مزید کہا کہ اب تو پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے بعد تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گے ہیں

    سینیٹرفیصل جاوید کہتے ہیں‌ کہ کپتان عمران خان نے کہا تھا کہ سارا پی ایس ایل لاہور میں ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اچھی خبریں آرہی ہیں، سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کو نمبر ون ملک سیاحتی ملک قرار دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سب میں کرکٹ کی بحالی کا ہاتھ ہے

    سینیٹرفیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی کا وننگ کمبی نیشن نہ بدلنے کی باتیں سیاست دانوں نے کی تھیں ،آج پھر سے وہی کمبینیشن ہیں شعیب اور حفیظ واپس آئے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے بس ٹیم کے کمبینیشن کو لے کر آواز اٹھائی تھی

    سینیٹرفیصل جاوید نے مزید کہا کہ کپتان ہی سب کچھ ہوتا ہے تو کپتان کو دیکھنا چاہیے کہ کون سا ہو، بابر اعظم کو پریشر سے نکالا جائے وہ نمبر ون بیٹسمین ہے، اسے کپتانی کے پریشر سے نکالیں اور سرفراز کو کپتانی میں واپس لیں آئیں

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اگر سرفراز احمد بطور کپتان واپس آتے ہیں تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائے گا،سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ پہلے ادوار میں کرکٹ میں بھی سیاسی اجارہ داری قائم کی گئی تھی ،سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کا بیڑہ غرق کردیا تھا،ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوتی رہی

  • جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ،سیکورٹی فورسز نے پوزیشنیں سنبھال لیں

    جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ،سیکورٹی فورسز نے پوزیشنیں سنبھال لیں

    لاہور:جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ،سیکورٹی فورسز نے پوزیشنیں سنبھال لیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کو غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کر دیا گیا۔

    لاہور سے پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں جمعرات سے شروع ہونے والی پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی20 کرکٹ سیریز کے سیکیورٹی انتظامات کی وجوہات کی بناء پر نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کو سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    اس سے قبل ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام جونئیر ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دسواں روز کے دوران سیکریٹری جنرل اولمپئن آصف باجوہ نے روزانہ کے بنیاد پر کیمپ کی نگرانی کی اور کیمپ کے تمام کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر بھی دیا تھا۔

    یاد رہے پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات پاکستان آرم فورسز کے حوالہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • پنجاب کی ہلدی کے برطانیہ میں چرچے:ہلدی بنی سونا،اب کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ کے لیے بھی مفید قرار

    پنجاب کی ہلدی کے برطانیہ میں چرچے:ہلدی بنی سونا،اب کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ کے لیے بھی مفید قرار

    کیمبرج:پنجاب کی ہلدی کے برطانیہ میں چرچے:ہلدی بنی سونا،اب کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ کے لیے بھی مفید قرار،اطلاعات کے مطابق ہلدی کو مغرب میں اب پیار سے خالص سونا کا نام دیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود جادوئی مرکب ’سرکیومن‘ بلڈ پریشر، کینسر، امراضِ قلب ، جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید تصور کیا جاتا رہا ہے۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ کی صلاحیت بڑھانے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔

    لیکن اب بھی ایک سوال سب سے اہم ہے کہ سرکیومن جسم کے اندار آسانی سے جذب نہیں ہوتا۔ اسی بنا پر کیمبرج یونیورسٹی کے ممتاز ماہرین نے ٹرمرک سی فارمولہ بنایا ہے جو جسم کے اندر سرکیومن کو انجذاب کو 30 گنا بڑھاتا ہے۔ اس فارمولے میں وٹامن سی شامل کیا گیا ہے جو خون میں سرکیومن جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    ٹرمرک سی سپلیمنٹ سی کو برطانیہ کے مجاز اداروں نے استعمال کی اجازت بھی دیدی ہے۔ برطانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد سرکیومن استعمال کررہی ہے جو ہلدی کی رنگت اور اسے جادوئی تاثیر دینے والا ایک اہم مرکب ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جوڑوں کے گھساؤ اور ہڈیوں کی بریدگی کو روکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں ایتھلیٹ اسے استعمال کرر ہے ہیں۔

    45 سالہ مارک وشارٹ دوڑنے کے شوقین ہیں اور میراتھن سے لے کر دوڑ کے ہر چھوٹے بڑے مقابلوں میں ضرور شریک ہوتے ہیں۔ وہ اپنی بہترین کارکردگی کے لیے سرکیومن سپلیمنٹ لے رہے اور انہوں نے غذا میں ہلدی کا استعمال بڑھادیا ہے۔

    دوسری جانب ہلدی جسم کے اندر سوزش اور فاسد مادوں کو بھی ختم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔ اگرچہ ہلدی صدیوں سے ایشیا میں استعمال ہوتی آرہی ہے لیکن حال میں یورپ اور امریکا میں تحقیق کے بعد اس کے زبردست فوائد سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ہلدی کا استعمال طرزِ زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

    یاد رہےکہ ہلدی پنجاب کی سب سے مقبول ترین اورمشہورجنس ہے جس کا ان دنوں موسم ہے، اس وقت پنجاب کے علاقہ قصور،اوکاڑہ پاکپتن میں بہت زیادہ کاشت کی جاتی ہے