Baaghi TV

Author: +9251

  • بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں تیسری وکٹ گر گئی

    بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں تیسری وکٹ گر گئی

    لاہور:بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں تیسری وکٹ گر گئی۔ بنگال ٹائیگر نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 42رنز بنالئے۔تصیلات کےمطابق بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

    بنگال ٹائیگر کی دوسری وکٹ 22 رنز کے مجموعی سکو پر گری، مہدی حسن 9 رنز بناکر ہی ہمت ہار بیٹھے، بنگالی بلے باز محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ لٹن ڈاس کی گری جوکہ ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے ،گرین شرٹس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بنگلادیش کی ٹیم میں محمد میتھن کی جگہ مہدی حسن کو شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ون ڈے اور ٹیسٹ کی طرح ٹی 20 میں بھی پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل آئی ہیں جس میں پاکستان کا پلہ بھاری ہے جس نے 9 میچوں میں فتح حاصل کی اور 2 میں فتح نے بنگلہ دیشی ٹیم کے قدم چومے۔3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے جبکہ احسن رضا اور شوزاب رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر۔

    بنگلہ دیش: محمد محمود اللہ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں‌

  • گجرات:جلالپورجٹاں میں موبائل شاپ لوٹنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد ۔۔

    گجرات:جلالپورجٹاں میں موبائل شاپ لوٹنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)جلالپورجٹاں میں موبائل شاپ لوٹنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد.تفصیلات کے مطابق مسمی بلال افضل سکنہ بھراج نے تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کو اطلاع دی کہ دومیلاں چوک پر اس نے موبائل شاپ بنا رکھی ہے۔جہاں سے رات کو نامعلوم چوروں نے عقبی دیوار توڑ کر ایک لاکھ روپے نقدی،15ہزار روپے مالیت کے موبائل کارڈ اور دو عدد موبائل فون چوری کرلئے ہیں۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان احمد نے فوری مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جو پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے واردات کرنے والے ملزم کا ایک ہفتہ کے اندر سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ملزم کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کرکے مدعی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • شہریوں کے مسائل سننے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفٰی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی کھلی کچہری۔۔

    شہریوں کے مسائل سننے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفٰی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی کھلی کچہری۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)شہریوں کے مسائل سننے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفٰی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی تھانہ اے ڈویژن میں کھلی کچہری،سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کی ہدایات کیں۔

  • سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی ، ہیڈمنی کا اشتہاری ملزم محمد عثمان عرف چٹا گرفتار

    سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی ، ہیڈمنی کا اشتہاری ملزم محمد عثمان عرف چٹا گرفتار

    سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی ، ہیڈمنی کا اشتہاری ملزم محمد عثمان عرف چٹا گرفتار
    سرگودھا:ملزم فیصل آباد پولیس کو سال 2011سے دہشت گردی ، ڈکیتی واقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا
    سرگودھا:حکومت پنجاب کی طرف سے ملزم کے سر کی قیمت2لاکھ روپے مقرر تھی
    سرگودھا: پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا

  • سی پیک سے متعلق امریکی اعتراضات کے بعد چین سے پاکستان کیلئے زبردست خوشخبری کئی چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ،

    سی پیک سے متعلق امریکی اعتراضات کے بعد چین سے پاکستان کیلئے زبردست خوشخبری کئی چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ،

    سی پیک سے متعلق امریکی اعتراضات کے بعد چین سے پاکستان کیلئے زبردست خوشخبری کئی چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ،

    پاکستان میں سستی لاگت سے مصنوعات تیار کرکے نا صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ ان مصنوعات کو برآمد بھی کیا جائے گا جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا

    لاہور 25 /January 2020 سی پیک سے متعلق امریکی اعتراضات کے بعد چین سے پاکستان کیلئے زبردست خوشخبری، کئی چینی کمپنیوں کا اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ، پاکستان میں سستی لاگت سے مصنوعات تیار کرکے نا صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ ان مصنوعات کو برآمد بھی کیا جائے گا جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کمپنیوں نے اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کا عندیہ دیاہے، یہ کمپنیاں درمیانے اورچھوٹے درجے کی ہیں اور 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ،
    پاکستان میں بنائی گئی اشیاء مقامی استعمال اور برآمدات کے لئے ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ کھلونوں اورالیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی صنعتیں منتقل کرنے کا پلان بنالیا، یہ کمپنیاں پاکستان میں دس کروڑ ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

    پاکستان میں سستی لاگت سے مصنوعات تیار کرکے نا صرف مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ ان مصنوعات کو برآمد بھی کیاجائے گا، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں چین کے مقابلے میں ورکرزکی اجرت کئی گنا کم ہے،

    اس لیے چینی کمپنیاں پاکستان میں صنعتوں کو جدید ٹیکناکوجی کے ساتھ منتقل کرناچاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں ٹائر بنانے والی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

    گذشتہ روز پاکستانی ٹائر ساز مقبول کمپنی سروس انڈسٹریز لمیٹیڈ اور چین کی کمپنی چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائرکمپنی لمیٹیڈ نے آل اسٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدے پر دستخط کئے تھے، کمپنیوں کے معاہدے کے مطابق نئی کمپنی کی پیداوار کا 30 فیصد پاکستان میں فروخت جبکہ 70 فیصد برآمد کیا جائے گا۔
    اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داود کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو مواقع دے رہی ہے جبکہ وزیر مملکت و چیرمین فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ صنعت کو سہولت فراہم کر کے ہی ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی

  • سرگودہا: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر دم تیار ہے قیام امن کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے

    سرگودہا: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر دم تیار ہے قیام امن کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے

    سرگودھا:پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
    سرگودہا: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر دم تیار ہے قیام امن کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد مختلف انداز اپناتے ہیں ان سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کے ذریعے جوانوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی زیر نگرانی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا علاقہ تھانہ کینٹ میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر،سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ،سی ٹی ڈی، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ فرضی مشق کے دوران پولیس ٹریننگ سکول کے سٹاف اور جوانوں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فرضی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

  • کمشنرسرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کی کھلی کچہری

    کمشنرسرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کی کھلی کچہری

    وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنرسرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کے ہمراہ ہال میونسپل کمیٹی کوٹمومن میں عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے فوری حل کےلئے کھلی کچہری لگائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن آصف حسین سمیت پولیس اور دیگرسرکاری محکموں کے ڈویژنل و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
    کھلی کچہری میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے پولیس سے متعلق درخواستوں پر ریلیف کی فراہمی کےلئے احکامات جاری کئے اور کہا کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر اور اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی کرنے والوں کامحاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے سائلین کی طر ف سے تھانہ مڈھ رانجھا اور کوٹمومن میں انصاف کی تا خیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوز کی سرزنش کی اور سائلین کی فوری داد رسی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
    کمشنر، آر پی او ,ڈی پی او نے تحصیل کونسل کوٹمومن کے سبزہ زار میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں اپنے اپنے حصہ کے پودے بھی لگائے۔

  • ۔۔۔۔۔ پولیس تھانہ صدر بھلوال کی حدود چکنمبر 21شمالی میں اٹالین نیشنل بچے کو اغوا کے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے قتل کی کوشش

    ۔۔۔۔۔ پولیس تھانہ صدر بھلوال کی حدود چکنمبر 21شمالی میں اٹالین نیشنل بچے کو اغوا کے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے قتل کی کوشش

    سرگودھا۔۔۔۔۔
    پولیس تھانہ صدر بھلوال کی حدود چکنمبر 21شمالی میں اٹالین نیشنل بچے کو اغوا کے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے قتل کی کوشش۔۔۔ مقدمہ درج ۔۔ دو نامزد ملزمان گرفتار۔۔ دو نامعلوم تاحال گرفتار نہ کئے جاسکے۔۔۔ تفصیلات کے مطابق چکنمبر 21 شمالی کی مسمات ث کی شادی اٹالین نیشنل چکنمبر 24 کے قادر داد سے ھوئی۔۔ دونوں اٹلی کے شھر پرییشیا میں آباد اور انکے بچے بائی برتھ اٹالین ھیں جو اپنے نینھال آئے تھے اور 27جنوری کو واپسی ھے۔۔۔مگر رات بچے ن کو اسلحہ کے زور پر دو نامزد مقدمہ ملزمان نے اغوا کر کے زبردستی بدفعلی کے گلہ دبا کر قتل کرنے کی کوشش پر شور وسیلہ پر ھواھان آگیے۔۔ فوری طور پولیس کو اطلاع دی گئی۔۔مقدمہ درج کرکے بچے کا میڈیکل اور DNA کے لئے نمونے حاصل کر لیے گئے۔۔ آخری اطلاع تک دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ھے اور بھلوال کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔۔۔

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں زور دار دھماکا ،ہرطرف آگ بھڑک اٹھی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں زور دار دھماکا ،ہرطرف آگ بھڑک اٹھی

    ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں زور دار دھماکا ،ہرطرف آگ بھڑک اٹھی ،اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں زور دار دھماکا سنا گیا، دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ شہری خوفزدہ ہو گئے۔ یہ دھماکا علی الصبح ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز سن کر شہری جاگ اٹھے، پولیس نے دھماکہ کی جگہ جانے والے راستے بند کر دیے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، عوام کو متعلقہ علاقے میں جانے سے روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر فوراً آگ بھڑک اُٹھی اور فلک کو چھونے والے شعلے دور ہی سے دکھائی دے رہے تھے۔ ریسکیو ادارے اہلکاروں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

    دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم واسٹن گرینڈنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ دھماکا ان کی فیکٹری میں ہوا ہے جہاں مشینوں کے پرزہ جات بنائے جاتے ہیں۔غالب امکان ہے کہ دھماکا فیکٹری میں موجود کیمیکل پروپائلین کے ٹینک میں ہوا، یہ آتش گیر کیمیکل ہے جو فوراً آگ پکڑ لیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ہے۔ تاحال صرف ایک زخمی کو اسپتال لایا گیا ہے۔

  • زینب الرٹ بل میں پھانسی کی سزا تھی تاہم بعض پارٹیوں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت،اسد عمرزینب کے گھرپہنچ گئے

    زینب الرٹ بل میں پھانسی کی سزا تھی تاہم بعض پارٹیوں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت،اسد عمرزینب کے گھرپہنچ گئے

    قصور:زینب الرٹ بل میں پھانسی کی سزا تھی تاہم بعض پارٹیوں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کی ،اسد عمرزینب کے گھرپہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے مجوزہ زینب الرٹ بل میں مجرم کے لیے پھانسی کی سزا رکھی گئی تھی جس کی بعض سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی تاہم وہ خود اس سزا کی حمایت کرتے ہیں۔

    قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی زینب کی دوسری برسی کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کے مجوزہ زینب الرٹ بل میں پھانسی کی سزا تھی تاہم بعض پارٹیوں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کی لیکن وہ ایسے کیسز میں پھانسی کی سزا کی حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریاستی نظام کی اس سے بڑھ کر اور کوئی خوش قسمتی نہیں ہو گی کہ معصوم بچوں کے لیے یہ بل پاس ہوا، وفاق کے بعد تمام صوبوں میں بھی زینب الرٹ بل منظور کرائیں گے، تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات رک سکیں، عدلیہ، پولیس اور پورا پاکستان اگر اس پر متفق ہو جائے تو ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ نہیں، ایسا لگتا ہے ایک دوسرے کے حریف ہیں لیکن یقین ہے وزیراعظم عمران خان پولیس بہتر کر کے دکھائیں گے، پولیس نظام کا ٹیسٹ ہے کہ غریب اوراس کا بچہ محفوظ ہو۔انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے نئے آئی جی سے ملاقات ہوئی ہے، ان کی ابتدائی پرفارمنس پر وزیراعظم عمران خان مطمئن ہیں۔

    خیال رہے کہ 10 جنوری 2020 کو قومی اسمبلی نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے نام سے پیش کئے گئے زینب الرٹ بل کو متفقہ طور پر منظور کیا۔2018 کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔17 اکتوبر 2018 کو زینب کو قتل کرنے والے مجرم عمران کو پھانسی دے دی گئی تھی