Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا سی ٹی او لاہور کے خلاف کل صبح تک کارروائی کے اعلان کا خیر مقدم

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا سی ٹی او لاہور کے خلاف کل صبح تک کارروائی کے اعلان کا خیر مقدم

    لاہور۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا سی ٹی او لاہور کے خلاف کل صبح تک کارروائی کے اعلان کا خیر مقدم ،اطلاعات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہےکہ امید ہے صبح پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل عوام دشمن سی ٹی او تبدیل کرنے کی خبر آئےگی۔

    دوسری طرف صحافیوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسپیکر چودھری پرویز الہی نے ایک بار پھر صحافی دوست قیادت ہونےکا ثبوت دیا ہے۔۔سپیکر نے اس ایشو کے حل کے لئے جو کمیٹی بنائی وہ موثر کارروائی کی رپورٹ دےگی

    دوسری طرف صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافی صبح دس بجے اسمبلی پہنچیں اور حکومت کو وعدہ یاد دلائیں۔وعدہ پورا نہ ہوا تو اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔پریس گیلری کمیٹی کا اسمبلی کارروائی کا واک آئوٹ خوش آئند ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ ارشد انصاری صدر پریس کلب ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر کے صحافیوں کے لیڈر ہیں۔

    ذرائع کےمطابق صحافیوں کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت کا سی ٹی او ملک لیاقت کو تبدیل نہ کرنا عوام کی تذلیل ہے۔ موجودہ سی ٹی او کے دور میں عوام ٹریفک وارڈن کی بدتمیزی اور تشدد کا نشانہ بنے ۔

    صحافیوں نے کہا کہ سی ٹی او تبدیل نہ ہوا تو پنجاب اسمبلی میں ہونے والا ٹوکن بائیکاٹ روزانہ کی بنیاد پرہوگا۔ کل کا احتجاج بھی پریس گیلری کے صدر میاں اسلم اورسیکرٹری فیضان بنگش کی قیادت میں ہوگا۔پریس گیلری کیمٹی۔پی ایف یو جے ۔پی یو جے ۔ایمرا ۔اینکا ۔فوٹو جرنلسٹس سمیت پوری صحافتی قیادت اس ایشو پر متحد ہے

  • عالمی برادری شام والی غلطی کو لیبیا میں نہ دہرائے: رجب طیب اردوان

    عالمی برادری شام والی غلطی کو لیبیا میں نہ دہرائے: رجب طیب اردوان

    استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری شام میں ہونے والی غلطی کو لیبیا میں نہ دہرائے۔ ہمیں لیبیا کے بحران کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ہمراہ ترک جرمن یونیورسٹی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔

    ترک جرمن یونیورسٹی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں خطاب میں لیبیا میں جنگ بندی کی کوششوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا ہے کہ اگر لیبیا میں امن قائم نہ ہوا تو اس سے پورا مشرقی بحیرہ روم کو متاثر ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں ابھی ہی سے علاقے میں نشانہ نہ بنایا بنایا گیا تو پھر تنظیموں کو علاقے میں اپنے پاوں پھر سے پھیلانے کے مواقع میسر آجائیں گے۔ ہمیں لیبیا کے بحران کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ خاص طور پر خلیفہ ہفتر اور ان کے حامیوں پر ہمیں اپنا مسلسل دباو ڈالنے کی ضرورت ہے۔ طرابلس میں سویلین بستیوں پر حملوں میں اضافے اور ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ہفتوں میں لیبیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہم سب کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان حقائق کی روشنی میں ، ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری شام میں کی جانے والی غلطی کو لیبیا میں نہیں دہرائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کے مسئلے کے حل، امن کے قیام، خونریزی اور آنسوؤں کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات تمام اقدامات کی بھر پو حمایت کریں گے۔

  • بھارت میں خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیاں

    بھارت میں خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیاں

    نئی دہلی :بھارت میں خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیاں،اطلاعات کے مطابق بھارت میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خواتین سیاستدانوں کو بھی ریپ اور قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

    انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ہونے والے بھارتی انتخابات کے دوران تقریباً 100 بھارتی خواتین سیاست دانوں کو سوشل میڈیا پر قتل اور جنسی تشدد جیسی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی تحقیق کے مطابق مارچ اور مئی کے درمیانی عرصے میں 95 خواتین سیاست دانوں کو ٹوئٹر پر 10 لاکھ کے قریب نفرت انگیز پیغامات موصول ہوئے اور موصول ہونے والے ہر پانچ میں سے ایک پیغام جنسی تعصب اور عورتوں سے نفرت پر مبنی تھا۔

    اس معاملے پر ڈجیٹل رائٹس ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ خواتین کو ڈرانے اور عوامی عہدوں سے دُور رکھنے کے لیے آن لائن جنسی تشدد کی دھمکیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت کی حکمران سیاسی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن شازیہ علمی کا کہنا ہے کہ کہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ سیاست میں خواتین کیا کچھ برداشت کر رہی ہیں اور سیاست میں خواتین کیلئے کس قدر عدم مساوات ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں خواتین سیاستدانوں کیخلاف آن لائن ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے یا کمی اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ اس نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے۔ورلڈ وائیڈ ویب فاؤنڈیشن کے بانی ایڈرین لوویٹ کا کہنا ہے کہ جنس کی بنیاد پر آن لائن تشدد کے واقعات دنیا بھر میں بڑھے ہیں جن میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں شامل ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی دھمکیاں ڈیجیٹل میڈیا میں مرد اور عورتوں کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کررہی ہیں کیوں کہ پہلے ہی آئن لائن پلیٹ فارمز میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مردوں کی تعداد عورتوں سے زیادہ ہے۔

  • مُلک بھر میں صاف پانی کی مہم چلانے والی تبدیلی سرکار پارلیمنٹ ہاؤس میں صاف پانی کی فراہمی پر ناکام

    مُلک بھر میں صاف پانی کی مہم چلانے والی تبدیلی سرکار پارلیمنٹ ہاؤس میں صاف پانی کی فراہمی پر ناکام

    اسلام آباد: مُلک بھر میں صاف پانی کی مہم چلانے والی تبدیلی سرکار پارلیمنٹ ہاؤس میں صاف پانی کی فراہمی پر ناکام،اطلاعات کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کا پانی انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ قراردیئے گئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے مانیٹرنگ رپورٹ جاری کر دی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ٹیکنیکل ٹیم نے پارلیمنٹ کے 7 مختلف مقامات سے واٹر سیمپل اکٹھے کیے .کوالٹی کنٹرول کے حوالے سےبائیکرو بائیولوجیکل سٹینڈر کے مطابق پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق لیبارٹری ٹیسٹ سے اخذ نتائج کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے جمع کیے گئے 7 میں سے 4 سیمپل صحت کے لیے غیر محفوظ قرار

    پی سی آر ڈبلیوآر کی رپورٹ نے پارلیمنٹ ہاوس اور لاجز میں پانی کی فراہمی کا بھانڈہ پھوڑ دیا،پارلیمنٹ ہاوس کا بالائی ٹینک،پہلی منزل کی کیفیٹیریا اور پارکنگ کا پانی محفوظ قراردیا گیا ہےجبکہ گراونڈ فلور کیفیٹیریا،چوتھے،تیسرے اور دوسرے فلور کے کولرز کا پانی آلودہ قراردیا گیا ہے

    پارلیمنٹ لاجز میں رہنے والے اراکین بھی آلودہ پانی سے نا بچ سکے،واٹر فلٹریشن پلانٹ،ایف بلاک،جی بلاک اور ایچ بلاک کا پانی بھی آلودہ قراردیا گیا ہے، جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پارلیمنٹ لاجز کے تمام پانی کے نمونوں کو خطرناک قرار دیدیا،

  • میچ میں فتح کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے: شعیب ملک، کم بیک کرینگے: محمود اللہ

    میچ میں فتح کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے: شعیب ملک، کم بیک کرینگے: محمود اللہ

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے شاندار کم بیک کی وجہ اپنی مثبت سوچ کو قرار دیا تو بنگالی کپتان محموداللہ نے پاکستانی باولرز کی عمدہ باولنگ کو اپنی شکست کی وجہ قرار دیا،

    باغی ٹی وی کےمطابق قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوجوان بلے باز احسان علی کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑا سلو ہونے کی وجہ سے ان کو اپنے کھیلنے کا جارحانہ انداز تبدیل کرناپڑا بیٹنگ میں شعیب ملک نے بہت حوصلہ افزائی کی

    سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بہترین کم بیک پر خوش ہیں ان کی کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،،اس وقت وہ ورلڈکپ نہیں بلکہ اگلے میچ کا سوچ رہے ہیں

    بنگالی کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ اوپنرز کے اچھے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکنا اور پاکستانی باولرز کی عمدہ باولنگ اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ شکست کی وجہ بنی بنگالی کپتان محموداللہ کا کہنا تھا کہ دوسرے میچ کے لئے ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ ٹیم میٹنگ کے بعد پچ دیکھ کرکیا جائے گا ہماری کوشش ہو گی کہ کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کم بیک کریں گے ،،

  • ’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈالی‘یہ سازش کس نے تیارکی حکومت جلد بے نقاب کردے گی

    ’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈالی‘یہ سازش کس نے تیارکی حکومت جلد بے نقاب کردے گی

    کراچی:’ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈالی‘یہ سازش کس نے تیارکی حکومت جلد بے نقاب کردے گی ،اطلاعات کےمطابق ایک نجی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے ’’پروگرام سوال یہ ہے‘‘ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کاپوسٹ مارٹم کردیا، کہا ٹی آئی رپورٹ میں نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈالی گئی۔

    ذرائع کے مطابق صابر شاکر نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 2015 سے 2017کے ڈیٹا پر مبنی ہے،2015 سے2017 کے درمیان کرپشن سے متعلق رپورٹ ن لیگ دور کی ہے، پی ٹی آئی کے وزرا نے ن لیگ کے دور کی کرپشن اپنے سرلے لی۔

    صابرشاکرنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا اور معاونین نے رپورٹ کا مطالعہ ہی نہیں کیا، رپورٹ میں نوازشریف دور کی کرپشن عمران خان پر ڈال دی گئی۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر، معاونین اور وزرار پورٹ پڑھنے سے قاصر ہیں۔

    صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ 8 میں سے 6 ڈیٹا ایجنسیوں نے بتایا، عمران دور میں کرپشن نہیں بڑھی، 2 کمپنیوں نے 17-2015 کے نواز دور کے ڈیٹا کی بنیاد پر کرپشن بڑھنے کا کہا۔ 2 کمپنیوں نے17-2015 کا ڈیٹا ویب سائٹ پر دکھایا اور رپورٹ 2019 کی بتائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز دور کی کرپشن کا ڈیٹا2019 میں دکھا کر عمران خان پر الزام لگادیا گیا، اپوزیشن نے بھی رپورٹ پڑھے بغیر موجود حکومت پر تنقید شروع کردی۔

    خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا، پاکستان کا گراف نیچے آیا، 2018 میں پاکستان کا اسکور 33 تھا، اب پاکستان 32 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

  • ‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے  ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

    ‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

    کراچی :‏سندھ ہائی کورٹ :نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے خلاف دائر درخواست کی سماعت،اطلاعات کےمطابق عدالت نے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر کے ڈرامے میں استعمال کیے گئے الفاظ پر پیمرا، سینسر بورڈ، نجی چینل، ڈرامہ رائٹر، ڈائرٹیکر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے

    اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ اس ڈرامے میں خواتین کو منفی طور پر دکھایا گیا، درخواست گزار نے کہا ہےکہ اساتذہ اور طالب علموں پر منفی اثر ہو رہا ہے ،جواب میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیمرہ کے اس میں کوئی کردار نہیں،

    وکیل نے کہا کہ ہفتہ کو ڈارمہ نشر ہونا ہے اور ہمارے پاس وقت کم ہے،جس کے جواب میں عدالت نےکہا کہ ساری قسط ہو گئی اور آپ اب آئے، آپ کو وقت پر آنا چاہیے تھا، لوگوں نے ٹکٹس لے لی ہیں، گھر میں تو ہم روک سکتے ہیں سینماء میں کون روکے گا؟

    عدالت نےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے تو نہیں دیکھا یہ ڈرامہ کون سا ہے، لوگوں نے سینما میں دیکھنے کیلئے ٹکٹ خرید لی ہے،آپ نے بھی ٹکٹ لی ہے؟ عدالت کے سوال پر کمرے میں قہقے

    ذرائع کےمطابق وکیل نے استدعا کی کہ اس قسط کو آخری ہفتہ آنا چاہیے تھا پر نہیں آیا، ہمیں سٹے دے دیں، جس کے جواب میں عدالت نے کہا کہ ہم کیسے سٹے دے دیں اتنے انتظامات ہونے کے بعد،اگر آپ کی درخواست خارج ہوگئی تو نقصان کون بھرے گا؟وکیل نے پھردرخواست بھی کی اورتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو ٹکے کی عورت کو اتنا پاپولر کردیا ہے کہ ہر شعبے میں اس کا نام نمایا ہوگیا ہے،

  • چیئرمین پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی  سے بین الاقوامی این جی اوکے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

    چیئرمین پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی سے بین الاقوامی این جی اوکے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

    لاہور:-چیئرمین پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ سے بین الاقوامی این جی اوکے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ سے بین الاقوامی این جی او (OXFAM) کے ڈائریکٹر جنرل نے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی اور این جی او مشترکہ طور پر خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں گے۔ اس کے علاوہ خواتین کے اداروں میں کام کرنے والے افراد کی تربیت بھی کروائی جائے گی کہ کس طرح مصیبت زدہ خواتین کی قانونی و اخلاقی مدد کرنی ہے۔

    نیز اداروں کے ملازمین کی قابلیت اور اہلیت کو بڑھانے کے لئے بھی سیشن کروائے جائیں گے۔ چیئرمین پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
    ٭٭٭

  • میاں اسلم اقبال کی ایوان صنعت و تجارت آمد، صنعتکاروں سے ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی

    میاں اسلم اقبال کی ایوان صنعت و تجارت آمد، صنعتکاروں سے ملاقات،مسائل کے حل کی یقین دہانی

      لاہور :صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے آج ایوان صنعت و تجارت لاہور کا دورہ کیا اور صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ صنعتکاروں نے انڈسٹری کو درپیش مسائل اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے نوٹسز کے اجراء سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے بزنس کمیونٹی ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ تاہم حکومت واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کا مسئلہ حل کرے۔ صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کا نمائندہ ہوں، انڈسٹری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتیں روزگار کی فراہمی کا ذریعہ ہیں، انہیں بند نہیں ہونے دیں گے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بلاوجہ افسران کے فیکٹریوں میں جا کر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فیکٹریوں کی انسپکشن کا میکانزم ہونا چاہیے تاہم اس کی آڑ میں صنعت کاروں کو تنگ نہیں کرنے دیں گے۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں زاہد جاوید، سینئر نائب صدر علی حسان اصغر اور چیمبر کے سابق صدور کے علاوہ صنعتکاروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
    ٭٭٭

  • خطے میں ایک نہیں دو پاکستان ہونگے بہت جلد بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،ثروت اعجاز قادری

    خطے میں ایک نہیں دو پاکستان ہونگے بہت جلد بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،ثروت اعجاز قادری

    کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،سنی تحریک ملک کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کریگی،ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں،ملک کو مذہب مسلک مذہب اور زبان کی بنیاد پر تقسیم ہونے نہیں دینگے، اس خطے میں ایک نہیں دو پاکستان ہونگے بہت جلد بھارت میں ایک اور پاکستان بنے گا،ملک کو بچانے کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علماء کرام نے پاکستان کی سلامتی واستحکام کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت جو چاہے کرلے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پردہ نہیں ڈالاجاسکتا،قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا،حکمران عوام کی فلاح وبہبود اور فلاحی ریاست کیلئے کام کریں غربت ختم ہوجائیگی،

    پاکستان سنی تحریک اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے جدوجہد کرتی رہیگی،قانون کی بالادستی اور جرائم کا خاتمہ چاہتے ہیں عوام ٹریک قوانین پر عمل کریں اور منشیات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں،ملک کو دنیا کا ماڈل بنانے کیلئے قانون کی حکمرانی کو یقینی بناناہوگا،چاہتے امیر اور غریب سب کو یکساں اور فوری انساف ملے،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اب نظریہ ضرورت ہو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہوگا،

    ریاست مدینہ طرز حکمرانی کیلئے حکومت کو چاہیے کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر کرئے،انشاء اللہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد اور حکومت کی منفی پالیسی اخلاقی طور پر آئینہ دیکھاتے رہینگے،ٹرانسپیرنسی پرکی رپورٹ حکمرانوں کیلئے آئینہ ہے،کرپشن دعوؤں سے ختم نہیں ہوگی ملک کی دولت لوٹنے والوں سے آج تک وصولیابی نہیں کی جاسکی،عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کو ا پنی نیت اچھی اور پالیسی میڈ ان پاکستان بنانا ہوگی،

    عوام کی بھرپور شرکت نے نشترپارک جانثاران مصطفی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے مسیج دیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کرینگے،کارکنان کی تنظیم کیلئے شب وروز کاوشوں اور تنظیم کے منشور کو گھر گھر پھیلانے پر سلام پیش کرتا ہوں،نظریاتی کارکن کسی بھی تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کو آگے لیجانے اور غربت سے نجات کیلئے کام کرنا ہوگا،مخالفین پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں کارکنان ہر سازش کا مقابلہ شعور سے کریں۔#