Baaghi TV

Author: +9251

  • معصوم  بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل ،مزید لاشیں نہیں اب بس ،Fixit نے صوبائی احتجاج کی کال دے دی۔

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل ،مزید لاشیں نہیں اب بس ،Fixit نے صوبائی احتجاج کی کال دے دی۔

    ہری پور:معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل ، مزید لاشیں نہیں اب بس ،Fixit نے صوبائی احتجاج کی کال دے دی۔عوام کی طرف سے یہ مطالبہ بار بار کیا جارہا ہےکہ زیادتی کرنے والے درندوں کو اسی شہر میں چوک میں پھانسی دی جائے۔

    صوبے میں معصوم بچوں و بچیوں کے ساتھ پے در پے درندگی کے واقعات پر قانون ساز اداروں کی پراسرار معنی خیز خاموشی پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار Fixit نے بچوں کے تحفظ کا علم اٹھا لیا۔

    Fixit پیشاور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز معصوم پھول جیسے بچوں کے ساتھ درندگی اور قتل کے واقعات کے بعد صرف %40 قاتل گرفتار کئے گئے ہیں جو کہ قانونی سقم اور مقدمات میں جھول ہونے کی وجہ سے بچ جاتے ہیں۔اس ضمن میں ہم پہلے مرحلے میں پیشاور اسمبلی ہال کے باہر 26 فروری 3 بجے بروز اتوار ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس میں صوبہ بھر سے نوجوانوں کا جم غفیر شرکت کیلئے بےتاب ہے اس مظاہرے میں تمام گرفتار قاتلین کو مقتول بچوں کے آبائی شہر میں چوک میں سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

    اسکے علاوہ حکومت سے اس بات کا مطالبہ کریں گے کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کیلئے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر سرعام پھانسی دینے کی سزا سنانے کیلئے قانون سازی کرے۔Fixit نے کہا کہ ہم مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے اور بعد ازاں پورے ملک میں پھیلا دیں گ

  • پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سےگونج اٹھی،فیاض الحسن کے جوابی وار نے اپوزیشن کو چپ کرادیا

    پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سےگونج اٹھی،فیاض الحسن کے جوابی وار نے اپوزیشن کو چپ کرادیا

    لاہور:پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سےگونج اٹھی،فیاض الحسن کے جوابی وار نے اپوزیشن کو چپ کرادیا،اطلاعات کےمطابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران پنجاب اسمبلی حریم شاہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں تقریر شروع کی تو اپوزیشن نے حریم زادہ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب اسمبلی ’حریم‘ کے نعروں سے کیوں گونجی؟ جس کے جواب میں فیاض الحسن چوہان بھی اپوزیشن کی تنقید پر خاموش نہ بیٹھے اور جوابی وار کرتے ہوئے اپوزیشن کو ماضی کے قصے یاد کرا دیئے۔صوبائی وزیر نے اپوزیشن کو دلشاد بیگم اور طاہرہ سید کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا، کسی کو یاد ہے کہ میں یاد کراؤں؟

    فیاض الحسن چوہان کے ان ریمارکس پر ن لیگی رہنما ملک ندیم کامران نے کہا کہ صوبائی وزیر ایوان کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ملک ندیم کامران نے مزید کہا کہ فیاض الحسن چوہان الفاظ کا چناؤ بہتر کریں، جس پر وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہے، سنائیں ان کو نکال کر۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بعد میں جواب دیا ہے، چیخ کر میری آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔آٹے کے بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے بھی بحران آٹا رہا ہے لیکن اب کوئی آٹے کا بحران نہیں ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اندر بے شمار اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان ہمیشہ الفاظ کا بہتر چناؤ نہیں کرتے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے گریبان کی بجائے یہ خود اپنے گریبان میں جھانکیں، فیاض الحسن چوہان کی وجہ سے ایوان کا ماحول خراب ہوتا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

  • بڑے پیمانے پر منشیات اور غیرملکی ادویات برآمد ،منشیات کے خلاف اپریشن مکمل ہیروِئین بنانے کی تین فیکٹریاں سیل

    بڑے پیمانے پر منشیات اور غیرملکی ادویات برآمد ،منشیات کے خلاف اپریشن مکمل ہیروِئین بنانے کی تین فیکٹریاں سیل

    جمرود۔بڑے پیمانے پر منشیات اور غیرملکی ادویات برآمد ،منشیات کے خلاف اپریشن مکمل ہیروِئین بنانے کی تین فیکٹریاں سیل بھاری مقدار میں منشیات و غیر قانونی ادویات برآمد ، اطلاعات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اقبال خان نے اپنے دفتر میں اے ڈی پی او محمد نواز ۔ڈی ایس پی جہانگیر آفریدی ۔ایس ایچ او اکبر افریدی۔اسسٹنٹ ایس ایچ او حضرت منیر کے ہمراہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل جمرود علاقہ وزیر ڈنڈ میں پولیس کا مختلف مکانات پر چھاپے و اپریشن کیا گیا جو کہ پانچ گھنٹے میں مکمل کیا گیا

    ترجمان کے مطابق کہا گیا ہےکہ اس آپریشن میں ہیروِئین بنانے کی تین فیکٹریاں سیل جبکہ بھاری مقدار میں منشیات و غیر قانونی ادویات جس میں جنسی طاقت میں استعمال ہونے والے ادویات بھی شامل تھے برآمد کیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں کئی افراد گرفتار کیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے ہیں فیکٹری میں تیار کی جانے والی ہیروئین ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سپلائی کی جاتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہیروئین بنانے والے آلات قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردیاہےمنشیات کے خلاف اپریشن جاری رہے گا جبکہ پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے کمربستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی خیبرپختونخوا اور سی سی پی او پشاور کے ہدایت پر کاروائی کی گئی جس میں مقامی پولیس نے موثر کاروائی کی جن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ایس ایچ او اکبر افریدی۔وزیر ڈھنڈ کے انچارج جمشید افریدی۔تختہ بیگ کے کمانڈر ذوالفقار علی نے اہم کردار ادا کیا۔

  • آئی جی پنجاب نے پولیس اورصحافیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیےاقدامات اٹھانے شروع کردیئے

    آئی جی پنجاب نے پولیس اورصحافیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیےاقدامات اٹھانے شروع کردیئے

    لاہور:آئی جی پنجاب نے پولیس اورصحافیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیےاقدامات اٹھانے شروع کردیئے ،آئی جی پنجاب نے صحافی برادری اور پولیس کے بڑھتے ہوئے اختلافات کی روک تھام کے لیے پولیس کو فی الفور أپس میں اختلافات ختم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے پولیس کو سختی سے صحافی برادری سے اچھے تعلقات کا ٹاسک دے دیا، یہ بھی حکم دیا گیا ہےکہ صحافی تنظیموں اور کارکن صحافیوں کو تھانے بلا کر بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ ان کے ساتھ میٹنگ کریں ،

    اس حوالے سے پنجاب بھر کے تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ادھرآئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ صحافی برادری کے ساتھ بدتمیزی سے پیش أنے والے افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس اور اہم فیصلے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس اور اہم فیصلے

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،اطلاعات کےمطابق اس اجلاس میں‌صوبے میں انڈسٹریل اسٹیٹس و سپیشل اکنامک زونز کے قیام، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت، صوبائی فنانس کمیشن اور وزیراعظم کے ”کامیاب نوجوان پروگرام“ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ترقیاتی سکیموں پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں شامل شرکا کووزیراعلیٰ‌نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 22 جنوری تک 187 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ مختلف منصوبوں پر 107 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

    عثمان بزدارنے مزید کہا کہ اب تک 42 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انفراسٹرکچر فنڈ کی تجویز زیر غور ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 62 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کیلئے 42 ارب روپے کے فنڈز ریلیز کئے جا چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعلیٰ‌نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے مختص فنڈز کو کسی دوسرے علاقے یا منصوبے کیلئے منتقل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکموں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔جاری ہونے والے فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صوبے میں صنعتی عمل کو تیز کرنے کیلئے 17 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان مقامات کو ڈویلپ کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کا افتتاح مارچ میں ہوگا۔صوبے میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ان زونز کے قیام سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    عثمان بزدارنے کہا کہ سیالکوٹ میں ایک ہزار ایکڑ پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لائیں گے۔اس انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عثمان بزدار
    صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹس کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔ عبوری صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ 2017 فنکشنل ہے۔پنجاب کابینہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت کمیشن کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔

    وزیراعلیٰ‌نے مزید کہاکہ یہ کمیشن جلد نوٹیفائی ہو جائے گا۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 455 لوکل گورنمنٹس وجود میں آئیں گی۔پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں اس پروگرام کے تحت مقامی سطح پر سیوریج اور واٹر سپلائی کی غیرفعال سکیموں کو بحال کیا جائے گا۔کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کام ہوگا۔

    عثمان بزدارنے کہاکہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا آغاز اگلے ماہ ہوگا۔دیہی سڑکوں تک رسائی کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بھی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام ہوگا۔منتخب نمائندوں کو ان کا جائز حق ہر صورت دیں گے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔وزیراعظم کے ”کامیاب نوجوان پروگرام“ میں پنجاب لیڈ لے گا۔

    عثمان بزدارنے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے یہ انقلابی پروگرام ہے۔وفاقی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسد عمر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، مشیر وزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور پرنسپل سیکرٹری و زیراعلیٰ کی اجلاس میں شرکت میں شرکت کی
    ٭٭٭٭

  • وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے سینئر ورد مسٹر جان روم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے سینئر ورد مسٹر جان روم کی ملاقات

    :وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے سینئر ورد مسٹر جان روم کی ملاقات
    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے سینئر ورد مسٹر جان روم کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی

    ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی بھی شریک تھے .ملاقات میں شہروں میں پینے کے پانی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا. دیہی علاقوں میں زرعی پانی کے صحیح استعمال پر بھی بات چیت کی .کراچی میں ڈیسالی نیشن پلانٹ اور پانی کے مختلف وسائل سے کراچی کو پہنچنے کے مؤثر نظام پر بھی بات چیت ہوئی. مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری علاقوں میں صنعتی ترقی کے لیے وہ کام کررہے ہیں .دیہی علاقوں میں زراعت کی ترقی میری حکومت کی ترجیح ہے، 550 پروکیورمنٹ تربیت یافتہ افسران سندھ حکومت میں موجود ہیں، یہ ورلڈ بینک کے تعاون سے تربیت یافتہ افسران ہیں،کراچی میں ہم کچرے سے بجلی بنانے کا منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں، نیبرہوڈ منصوبہ کے تحت شہر کے پرانے علاقوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے، زرعی پانی کے تحفظ کیلیے منصوبوں شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا.

  • دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کاخطرہ کس جگہ وزیراعظم نے دنیا کو آگاہ کردیا

    دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کاخطرہ کس جگہ وزیراعظم نے دنیا کو آگاہ کردیا

    دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا خطرہ کس جگہ وزیراعظم نے دنیا کو آگاہ کردیا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے اپنے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی اور جگہ جنگ کے ایسے خطرات نہیں جیسے کشمیر میں ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان نے یہ باتیں ڈیووس میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو میں کہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جبکہ ایران امریکا کے درمیان کشیدگی، پاکستانی معیشت اور دیگر ایشوز پر بھی کھل کر بات کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازع علاقے (مقبوضہ کشمیر) کی صورتحال پر ہمیں بہت تشویش ہے۔ اس کے علاوہ شہریت قوانین کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ تناؤ کے خدشات دنیا میں کہیں اور نہیں جیسے اس وقت دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ بھارت غلط راستے پر جا رہا ہے۔ دنیا میں کہیں اور جنگ کے ایسے خطرات موجود نہیں جیسے کشمیر میں ہیں۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ کشمیر میں 80 لاکھ لوگ گزشتہ پانچ ماہ سے ایک کھلے قید خانے میں ہیں۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ مزید بدتر ہو سکتا ہے، اگر یورپی یونین، اقوام متحدہ یا امریکا مداخلت نہیں کرتا تو چیزیں مزید گمبھیر ہوجائیں گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں ایک انتہا پسند نظریہ حکومت چلا رہا ہے۔ آر ایس ایس کا قیام 1925ء میں نازی پارٹی سے متاثر ہوکر کیا گیا تھا۔ اسی انتہا پسند نظریے نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا لیکن افسوس اس نظرے نے انڈیا پر قبضہ کرلیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    جنگ شروع ہوئی تو ختم نہیں ہو سکے گی،بھارت کا تذکرہ مناسب نہیں، وزیراعظم

  • عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس،کس نے بجھوایا جان کرحیران ہوں گے

    عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس،کس نے بجھوایا جان کرحیران ہوں گے

    لاہور: عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس،کس نے بجھوایا جان کرحیران ہوں گے ،اطلاعات کےمطابق کوآرڈینیٹر پر کرپشن کے الزامات لگانے پر چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس نوٹس کے متن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری سے کہا گیا ہے کہ وہ 15 روز میں الزامات کے ثبوت دیں یا معافی مانگیں۔عظمیٰ بخاری ن لیگ کی خودساختہ ترجمان کے طورپرجانی جاتی ہیں‌

    دوسری جانب عظمیٰ بخاری چیئرمین فوڈ اتھارٹی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمر تنویر نے مجھے ہراساں کیا، میری شہرت کو نقصان پہنچایا اور گھر کی تصویر بنائی۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے پر میں عمر تنویر کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دے رہی ہوں۔

  • بھارت تنہا رہ گیا ، بھارتی میڈیا کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی کے دن آگئے

    بھارت تنہا رہ گیا ، بھارتی میڈیا کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی کے دن آگئے

    اسلام آباد:بھارت تنہا رہ گیا ، بھارتی میڈیا کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی کے دن آگئے،اطلاعات کےمطابق ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کی کوششوں کوسراہے جانے کے بعد بھارتی میڈیا کوایسی آگ لگی ہےکہ اس نے بھارت کے بارے میں ایسے تبصرے ،تجزیے اورخبریں‌ پیش کرنا شروع کردیں ہیں کہ خود بھارتی ادارے بھی حیران ہیں‌،

    ذرائع کےمطابق بھارتی میڈیا اس وقت چیخ اور چلا رہا ہےکہ بھارت کی تنہائیوں کا سفر شروع ہوچکا ہے، اور پاکستان اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگیا ہے، ادھر بھارتی میڈیا نے یہ بھی مایوسی پھیلانی شروع کردی ہے کہ اب شاید بھارت دنیا میں بالکل تنہا ہوکرنہ رہ جائے

    اسی حوالے سے یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ مودی سرکار کے وزیردفاع، آرمی چیف ، وزیراعظم مودی اوربھارتی اسٹیبلشمنٹ کے دیگرذمہ داران کی اہم میٹنگ دہلی میں‌ہورہی ہے جس میں بھارت کی رسوائی اورپاکستان کی فتح پررونا رویا جارہا ہے،

    ذرائع کےمطابق بھارتی میڈیا اس وقت پاکستان کی کامیابی کا سہرا وزیراعظم عمران خان سر سجا رہاہے اوریہ واضع طورکہا جارہا ہےکہ پاکستان کی نئی حکومت نے بھارت کےلیئے بہت سی مشکلات پیدا کردی ہیں‌

    یاد رہےکہ آج بھارتی میڈیا نے خبر دی FATF میں بھارت تنہا ہے چین امریکہ نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا آج برطانیہ نے پاکستان پر سفری پابندیاں ختم کی محفوظ ملک سیاحت کا بہترین مرکز کہا َبھارتی میڈیا چیخ کر کہہ رہا ہے کہ آ ج ۱۱ سال بعد بنگلہ دیش پاکستان میں کرکٹ کھیلا پاکستان جیت گیا اوربھارت ہار گیا

  • لودہراں : نئی ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا

    لودہراں(نمائندہ باغی ٹی وی)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈی پی او آفس آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدکرار حسین کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی او سید کرار حسین نے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی اور پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ضلعی پولیس سربراہ سیدکرار حسین نے کہا کے شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اور کسی کیساتھ بھی کوئی ناانصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،ہم سب کوایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ہمیں پولیس کی وردی کی عزت کا خاص خیال رکھنا ہے اور لوگوں کی خدمت کرنا پولیس کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔نئے ڈی پی او نے دفتر میں تعینات تمام افسران، برانچ انچارجز اور عملے سے فرداً فرداًملاقات بھی کی کہا کہ ملک و قوم اور محکمہ کی بہتری کے لئے بھر پور کام کریں، میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔