Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت نے کیا کہہ دیا

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت نے کیا کہہ دیا

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی : حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیٹا جمع کرنے والے افراد کا گٹھ جوڑ سامنے آنا ضروری ہے، مشرف دور میں سب سے زیادہ اور ن لیگ کے دور میں سب سے کم کرپشن دکھائی گئی۔
    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا میں بحث چل رہی ہے، اس کی اپنی شفافیت پر بہت بڑا سوال ہے، ٹرانسپرنسی چیپٹر کے سربراہ نے لیگی قیادت کو پذیرائی بخشی، اس رپورٹ پر قوالی ہی کی جاسکتی ہے، اس قسم کی رپورٹیں ہمیں اپنے اہداف سے اِدھر اُدھر نہیں ہٹا سکتیں۔
    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، رحمان ملک کا نوٹس، کس سے کیا جواب طلب؟
    واضح‌ رہے کہ ٹرانسپیرینسی انٹر نیشنل نے کرپشن اور بدعنوانی پر پاکستان کو مزید کم درجے پر ظاہر کیا ہے جس اور موجودہ حکومت میں زیادہ کرپشن ہوئی ہے . پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌ حکومت نے پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے اس ادارے کی طرف سے بے بنیاد افواہوں‌کے پھیلانےکا نوٹس لیا گیا ہے اور بہت جلد اس ادارے کو کرپشن کے حوالے سے دعوے کے مطابق ثبوت پیش کرنے کے لیے نوٹسز بھی ارسال کئے جائیں گے

  • صدر آزاد جموں و کشمیر نے بھارتی آرمی چیف  کو چیلنج دے دیا

    صدر آزاد جموں و کشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو چیلنج دے دیا

    صدر آزاد جموں و کشمیر نے بھارتی آرمی چیف کو چیلنج دے دیا۔

    باغی ٹی وی :ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج دیتا ہوں کہ بھارتی فوج آئے اور حملہ کرے۔ تاریخ کو مت بھولیں۔ افواج پاکستان تیار ہے، بھر پور اور منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا۔

    11 جنوری کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے نے کہا تھا کہ پارلیمینٹ اگر اجازت دے گی تو آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے بھارتی فوج کارروائی کرے گی۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال ابتر ہے۔ ہزراوں کی تعدا میں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر قید خانہ بن چکا ہے۔ بھارت غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فصلے تباہ کر دی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں سول نافرمانی جاری ہے کیونکہ وہاں ہر بچے کو دشمن قرار دیا گیا ہے۔صدرآزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے ذہنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو بجلی کے جھٹکے دیے جا رہے ہے اور ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ صدر ٹرمپ کو میرا پیغام یہ ہے کہ اگر وہ کشمیر کے معاملے پتر مدد کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی رکوائیں۔ اس کے باد ثالثی کی طرف جایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کلیدی کردار کشمیریوں کا ہے، اپنے مستقبل کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر دل دکھتا ہے۔ سکھوں اور دلت کمیونٹی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    پاکستانی کشمیر کو حصہ بنانے کا حکم ملا تو عمل کریں گے: بھارتی آرمی چیف

    واضح‌رہے کہ بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکندنروانے نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کوواضح دھمکی دی تھی ، بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکندنروانے سخت لہجے میں‌کہا ہےکہ یہ پورے کا پورا جموں کمشیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے

    بھارتی آرمی چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ اگرہماری حکومت کہتی ہےکہ پاکستانی کشمیرکوبھی اپنا بنانا ہے تووہ توتیارہیں بس فوج کوحکومت کی طرف سے سنگنل ملنا چاہئے پھردیکھیئے کیسے پاکستانی کشمیرکوبھارت کا حصہ بناتے ہیں

  • جاپان کا عمران خان سے وعدہ :3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

    جاپان کا عمران خان سے وعدہ :3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان

    اسلام آباد: جاپان کا عمران خان سے وعدہ :3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان،اطلاعات کےمطابق جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا ہے کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔جاپان نے یہ اعلان عمران خان کے مشیرخاص ذلفی بخاری کی کوششوں کے بعد کیا ہے

    جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چودھری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔حکومت کی جانب سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانیوں کی جاپان کیلئے بھرتی کا جلد آغاز ہوگا۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی بھرپور مدد کیلئے پرعزم ہے۔ رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔

  • اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :عریاں لباس اقدار کے خلاف :  پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد

    اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :عریاں لباس اقدار کے خلاف : پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد

    فیصل آباد:اسے کہتے ہیں‌تبدیلی :پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات پر جینز پہننے پر پابندی عائد، اطلاعات کےمطابق حکومت پنجاب نے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجا ب میڈیکل کالج کےطلبا اور طالبات کے جینز پہن کر کالج آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالج انتظامیہ نے ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جو کہ 4 فروری سے نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا سفید شرٹ، سلور گرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہنیں گے جب کہ طالبات سفید شلوار قمیض، عنابی دوپٹہ اورکالاجوتا پہن سکیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جینز، جوگرز، ٹی شرٹ اور اسکرٹ پہن کر کالج آنے پر سختی سے پابندی ہوگی۔طلبا و طالبات کو ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • وزیراعظم کے حلقے میانوالی میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    وزیراعظم کے حلقے میانوالی میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

    میانوالی: وزیراعظم کے حلقے میانوالی میں مبینہ کرپشن کا انکشاف،اطلاعات کےمطابق محکمہ انہار کالاباغ ڈویژن کے ٹینڈرز میں مبینہ طور پر پول ہونے کا انکشاف ہوا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کرپشن ٹھیکوں کے ٹینڈرمیں کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایک ٹھیکیدار محمد یونس نے الزام لگا یا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ٹینڈرز میں ٹھیکیداروں نے بغیر مقابلے کے ٹینڈر لیے جو کہ غیرقانونی ہے، ادھر اس ٹھیکیدار نے یہ بھی الزام دھرا ہےکہ پانچ ٹینڈرز میں سے ایک ٹینڈر میں صرف پانچ فیصد بلو ہوا

    ذرائع کے مطابق محروم رہ جانے والے اس ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ چار ٹینڈرز پر مقابلہ نہ ہونے کے باعث حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ دیگر تمام ٹھیکیداروں نے مشترکہ پول کیا ، مجھے ٹھیکیداروں نے مقابلے میں ٹینڈر نہیں ڈالنے دیا، انتظامیہ کو آگاہ کردیا مگر فوری ردل عمل سامنے نہیں آیا

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    جمعےکے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 506 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 56 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • بااثرافراد کاسکول پرقبضہ ، طلباء دردرکی ٹھوکریں کھانے لگے

    بااثرافراد کاسکول پرقبضہ ، طلباء دردرکی ٹھوکریں کھانے لگے

    جلالپور:بااثرافراد کاسکول پرقبضہ ، طلباء دردرکی ٹھوکریں کھانے لگے،اطلاعات کےمطابق جلالپورکے علاقہ پیروالا میں بااثرافراد نے ایک سکول پرقبضہ کرکے وہاں سے طالب علموں کوبھگا دیا ہے، الھدیٰ نامی پبلک سکول کی زمین کا تنازعہ چل رہا رتھا

    باغی ٹی وی کے مطابق جلالپورکے علاقہ پیروالا کے نواحی علاقہ کھاکھی پنجانی میں مسلح با اثر افراد نے سکول کی عمارت پر مبینہ طور پر قبضہ کر لیا،با اثر افراد نے اسلحہ کے زور پر سکول کے ننھے بچوں اور اساتذہ کو سکول سے باہر نکال

    ذرائع کےمطابق کھاکھی کے اس سکول پرصغیر احمد اور جلیل احمد سمیت دیگر مسلح افراد نے سکول کی زمین کا قبضہ کر لیا ہے،دوسری طرف بچوں کےوالدین ، اساتذہ اوراہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس سکول کو قبضہ گروپ سے واگزارکروائے

  • ڈیرہ غازی خان کوخوبصورت اورمحفوظ ترین شہربنائیں گے ، کمشنرنسیم صادق کا عہد

    ڈیرہ غازی خان کوخوبصورت اورمحفوظ ترین شہربنائیں گے ، کمشنرنسیم صادق کا عہد

    ڈیرہ غازی خان۔ڈیرہ غازی خان کوخوبصورت اورمحفوظ ترین شہربنائیں گے ، کمشنرنسیم صادق کا عہد،اطلاعات کےمطابق کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژں ںسیم صادق نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کیئے اوراس موقع پرمعززین شہراورڈویژن سے عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیرہ غازی خان کو خوبصورت اورمحفوظ ترین شہربناکردم لیں گے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنرنسیم صادق قانون کے مطابق شہر میں سڑکوں کے پیچ ورک اور ڈسپوزل لائن کی صفائی کا ٹھیکہ دے دیا گیا، اس کے علاوہ فٹ اور لمبائی کے حساب سے کام کا ٹھیکہ آلاٹ کردیا گیا۔

    کمشنر نسیم صادق سے ٹھیکیداروں کی ملاقات،شیڈول پیش کیا،متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے، اس موقع پر کمشنرنسیم صادق نے کہاکہ آئندہ ہفتہ سے سڑکوں کا ہیچ ورک شروع کردیا جائے. اس کے علاوہ انہوں نے موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مرمت کی جگہ کی باقاعدہ صفائی کرکے اسفالٹ کیا جائے

    کمشنرنسیم صادق نے کہا کہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ مرمت کی جگہ پر عوام کو پریشانی اور تکلیف نہیں ہونی چاہئے. اس کے علاوہ کام کی جگہ پر تکلیف سے معذرت اور رہنمائی کے بورڈ آویزاں کئے جائیں،کام سے پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے، اس اہم اجلاس میں کمشنرنسیم صادق نے کہا کہ بہت جلد جدید مشینری طلب کرکے معیاری کام کرایا جائیگا۔

  • شاہینوں نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے، ٹائیگرز چاروں شانوں چت

    شاہینوں نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے، ٹائیگرز چاروں شانوں چت

    شاہینوں نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیے، ٹائیگرز کو چت کر دیا

    باغی ٹی وی پاکستان نے پہلا ٹی 20 میچ جیت لیا بنگلہ دیش کو شکست .شیعب ملک کی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کی نیا کنارے لگانے میں بنیادی کردار ادا کیا ، انہوں نے بہت ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ، . آخری بلے باز احسن علی آوٹ ہوئے جو ایک اچھا آغاز دے کر گئے احسن نے 36 رنز بنائے . کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے .شیعب ملک نے 58 اور ناٹ آؤٹ رہے جیت کا سہرا ان کے سر جاتا ہے اور محمد رضوان نے 5رنز بناکر آوٹ ہو گئے..پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے .. اور سکورر کو آگے لے کر چل رہے ہیں.

    اس سے قبل قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

    بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم کو 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

    کپتان محمد اللہ نے عفیف حسین کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن عفیف کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا شکار کیا۔ سومیا سرکار 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، کپتان محمد اللہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
    زندہ دلان کے شہر لاہور میں پھر کرکٹ کی بہار، بنگلا دیشی ٹیم کی آمد سے رونقیں دوبالا ہو گئیں، پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم میں کچھ دیر بعد شروع ہو جائے گا۔ چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی، کرکٹ دیوانے بے قرار، انتظار شدید ہونے لگا۔ قومی ٹیم نئے کمبی نیشن پر مشتمل ہے، امام الحق کی جگہ احسن علی کے ڈیبیو یقینی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی سے ناکامیوں کو بریک لگ سکتی ہے۔

  • شعیب ملک کی شاندار ففٹی، ذمہ دارانہ اننگ سے پاکستان کو آگے لے کر گئے

    شعیب ملک کی شاندار ففٹی، ذمہ دارانہ اننگ سے پاکستان کو آگے لے کر گئے

    شعیب ملک کی شاندار ففٹی، ذمہ دارانہ اننگ سے پاکستان کو آگے لے کر گئے
    باغی ٹی وی شیعب ملک کی شاندار ففٹی مکمل ہوگئی ، انہوں نے بہت ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ، . آخری بلے باز احسن علی آوٹ ہوئے جو ایک اچھا آغاز دے کر گئے احسن نے 36 رنز بنائے . کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے .شیعب ملک نے 54 اور اماد وسیم 6 رنز بناکر آوٹ ہو گئے..پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے .. اور سکورر کو آگے لے کر چل رہے ہیں.

    اس سے قبل قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

    بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم کو 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

    کپتان محمد اللہ نے عفیف حسین کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن عفیف کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا شکار کیا۔ سومیا سرکار 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، کپتان محمد اللہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
    زندہ دلان کے شہر لاہور میں پھر کرکٹ کی بہار، بنگلا دیشی ٹیم کی آمد سے رونقیں دوبالا ہو گئیں، پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم میں کچھ دیر بعد شروع ہو جائے گا۔ چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی، کرکٹ دیوانے بے قرار، انتظار شدید ہونے لگا۔ قومی ٹیم نئے کمبی نیشن پر مشتمل ہے، امام الحق کی جگہ احسن علی کے ڈیبیو یقینی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی سے ناکامیوں کو بریک لگ سکتی ہے۔