Baaghi TV

Author: +9251

  • کمشنر ڈی جی خان نے سڑکوں کی مرمت و تعمیر کا کام تیز کر دیا

    کمشنر ڈی جی خان نے سڑکوں کی مرمت و تعمیر کا کام تیز کر دیا

    کمشنر ڈی جی خان نے سڑکوں کی مرمت و تعمیر کا کام تیز کر دیا
    باغی ٹی وی : کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق نے کہا ہے کہ شہر میں سڑکوں کے پیچ ورک اور ڈسپوزل لائن کی صفائی کا ٹھیکہ دے دیا گیا.فٹ اور لمبائی کے حساب سے کام کا ٹھیکہ آلاٹ کردیا گیاکمشنر نسیم صادق سے ٹھیکیداروں کی ملاقات،شیڈول پیش کیا، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.آئندہ ہفتہ سے سڑکوں کا ہیچ ورک شروع کردیا جائے.مرمت کی جگہ کی باقاعدہ صفائی کرکے اسفالٹ کیا جائے
    معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔مرمت کی جگہ پر عوام کو پریشانی اور تکلیف نہیں ہونی چاہئے،کام کی جگہ پر تکلیف سے معذرت اور رہنمائی کے بورڈ آویزاں کئے جائیں.کام سے پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے.جدید مشینری طلب کرکے معیاری کام کرایا جائیگا۔

  • بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب  کارروائیاں

    بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس بہاول پور کے مطابق پولیس تھانہ مسافرخانہ ،عباس نگر اور نوشہرہ جدید کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 05ملزمان گرفتار کیے ،339 لیٹردیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
    پولیس تھانہ صدر احمدپور شرقیہ نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کر کے ،02ملزمان گرفتار، داو پرلگی رقم برآمد کر لی ،مقدمات درج کر دیے ۔
    پولیس تھانہ صدریزمان اورڈیر ہ نواب صاحب کی اسلحہ غیر قانونی کے خلاف کارروائی کی جس میں 02 ملزمان گرفتار کر کے 02 عدد پسٹل 30 بوربرآمد کر لیے ،مقدمات درج کر دیے

  • بنگلہ دیش نے 3 وکٹ کے نقصان پر سینچری مکمل کرلی

    بنگلہ دیش نے 3 وکٹ کے نقصان پر سینچری مکمل کرلی

    باغی ٹی وی :بنگلہ دیش نے 3 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے .جبکہ سولیں اوور کا کھیل جاری ہے . اس وقت پر کریز پر بنگلہ دیشی بلے باز عفیف حسین اور محمد اللہ موجود ہیں. بنگال ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پر اعتماد انداز میں بٹینگ کا آغاز کیا، تمیم اقبال اور محمد نعیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، بنگلادیش اوپنر بلے باز تمیم اقبال 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ رن آؤٹ ہوئے، بنگالی بلے باز نے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

    اس کے بعد لٹن داس نے ٹیم کی کمان سنبھالی مگر وہ زیادہ دیر وکٹ پر ٹھر نہ ہوسکے اور شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے ٹیم کے مجموعی سکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کیا۔ اوپنر بلے باز محمد نعیم بھی شاداب کی اگلی ہی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، محمد نعیم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم خشک سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔ اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے

  • تعلیم کا عالمی دن :شرح خواندگی کے حوالے سے پنجاب سب سے آگے

    تعلیم کا عالمی دن :شرح خواندگی کے حوالے سے پنجاب سب سے آگے

    اسلام آباد: تعلیم کا عالمی دن :شرح خواندگی کے حوالے سے پنجاب سب سے آگے ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کیطرح پاکستان میں بھی آج تعلیم کا عالمی دن منایا جارہا ہے، دوسری طرف اس دن کی مناسبت کے ساتھ ساتھ ملک میں شرح خواندگی پربھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں‌،شرح خواندگی کے حوالے سے صوبہ پنجاب سب سے آگے جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ سب سے کم شرح خواندگی کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیم کے عالمی دن پر محکمہ شماریات نے 18-2017 کی مردم شماری رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود صوبہ خیبر پختونخواہ شرح خواندگی میں چاروں صوبوں سے پیچھے ہے۔
    رپورٹ کے مطابق خواتین کی شرح خواندگی میں پنجاب پہلے، سندھ دوسرے اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہے۔ مردوں کی شرح خواندگی میں پختونخواہ پہلے، بلوچستان دوسرے، سندھ تیسرے اور پنجاب چوتھے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی شرح خواندگی میں پنجاب 64.7 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ سرفہرست ہے، سندھ 62.2 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح بلوچستان 55.5 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ تیسرے اور خیرب پختونخواہ 55.3 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

  • 24-جنوری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    24-جنوری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    اسلام آباد :تعلیم کے میدان سے اہم خبریں‌ :تعلیم کا عالمی دن آج 24 جنوری 2019 کو پہلی بار پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، سال تین دسمبر 2018کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظوری دی تھی، جس کا مقصد امن اور ترقی کے لیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

    پاکستان میں تعلیم کا شعبہ سنگین مسائل سے دوچار ہے اور یہاں ہنگامی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے قیامِ پاکستان سے آج تک کسی بھی حکومت نے ملک میں تعلیمی اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے بجٹ نافذ نہیں کیا۔جس کے سبب اساتذہ قلیل تنخواہ میں بنا کسی مناسب تربیت کے پڑھانے پر اور طالب علم بغیر سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے پڑھنے پر مجبور ہیں۔

    اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر برائے انسانی حقوق کے سیکشن 26 کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔ بین الاقوامی چارٹر کے مطابق عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض قرار دیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یومِ تعلیم کو عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد 3 دسمبر 2018ء کو منظور کی۔ یہ دن منانے کا مقصد امن و ترقی کے لیے تعلیمی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔

  • دوسرے چیئرمین واپڈاگولف ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا

    دوسرے چیئرمین واپڈاگولف ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا

    دوسرے چیئرمین واپڈاگولف ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا

    باغی ٹی وی : دوسرے چیئرمین واپڈاگولف ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تھے. ٹورنامنٹ 26 جنوری تک جاری رہے گا، 5 مختلف کیٹیگریزمیں مقابلے ہوں گے.ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 300 سے زائد گولفرز حصہ لے رہے ہیں. چیئرمین واپڈا کی افتتاحی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا فروغ ملکی ترقی کا بنیادی جز وہے،:پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے واپڈا اہم کردار ادا کررہا ہے.گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد کھیلوں کی ترقی کے سلسلے کی کڑی ہے:

  • مسلم رگبی اسٹار کا جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار

    مسلم رگبی اسٹار کا جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار

    ٹورنٹو:سمندرپارسفرکرنےوالے اکثرمسلمان سکالرز کہتے ہیں کہ مغرب میں اسلام نہیں مگرجومسلمان ہوجاتے ہیں وہ پکے مسلمان ہوتے ہیں ،اورمشرق میں اسلام ہے لیکن یہاں حقیقی مسلمان نہیں ، اس پراپنی اپنی رائے ہے مگربعض واقعات نے تو یہ دلیل سچ ثابت کردی جیسے کہ مسلم رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔

    مسلم رگبی اسٹار سونی بل ولیمز نے ٹورنٹو وولف پیک سے10 ملین ڈالر کا معاہدے ہونے کے باوجود جوا کھلانے والی فرم کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کردیا۔انھوں نے2009 میں اسلام قبول کیا تھا، کلب کے چیئرمین باب ہنٹر نے کہاکہ وہ اور باقی کھلاڑی اس فیصلے کا احترام اور انھیں سپورٹ کرتے ہیں۔

    یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہےکہ کسی نو مسلم نے اپنے دنیاوی مستقبل کوداوپرلگایا ہوبلکہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں کہ اسلام لانے کے بعد یہ اسلام کےشعائر کی حفاظت کرتے ہیں اورپھر اس پر ڈٹ بھی جاتے ہیں‌

  • دنیا کے لیئے خطرہ بننے والا چینی وائرس بے قابو ہوگیا :چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک،ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    دنیا کے لیئے خطرہ بننے والا چینی وائرس بے قابو ہوگیا :چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک،ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    بیجنگ:دنیا کے لیئے خطرہ بننے والا چینی وائرس بے قابو ہوگیا :چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک،ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی،ادھر اطلاعات کے مطابق چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

    چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 25 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 830 میں اس بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے۔ چینی حکام مزید 1072 مشتبہ کیسزکاجائزہ لےرہےہیں۔کروناوائرس کےزیادہ ترکیسزچین کےشہر ووہان میں سامنےآئےہیں جس پر حکام نے ووہان اورقریبی شہروں سےلوگوں کےباہرجانے اور باہر والوں کے اندر داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چین میں خطرناک وائرس کرونا کی وبا پھیل گئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت شدید جدوجہد کر رہی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے انسان کو بخار ہوتا ہے اور سانس کی نالی میں شدید مسئلہ ہوتا ہے اور مرض کی شدت کی صورت میں موت کا خطرہ ہوتا ہے۔


    یہ وائرس چین سے دوسروں ممالک پھیلنے کا شدید خطرہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کاونٹر قائم کردیے گئے ہیں اور چین سے آنے والے مسافروں کا چیک اپ کیا جارہا ہے۔امریکا، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت جنوبی کوریا میں بھی اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس پر ان ممالک نے بھی وائرس سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹس پر ہنگامی اقدامات شروع کردیے۔

  • معیشت بہترہونے لگی : پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

    معیشت بہترہونے لگی : پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

    کراچی : معیشت بہترہونے لگی : پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی،اطلاعات کےمطابق عالمی اداروں کیطرف سے بار بار کہا جارہا ہےکہ پاکستانی معیشت بہتر سے بہتر ہورہی ہے، دوسری طرف پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافےکارجحان ہے، رواں مالی سال کےپہلےسات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم دوارب چوون کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، ٹی بلزمیں رواں مالی سال تیئس جنوری تک دوارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم تین کروڑدس لاکھ ڈالررہا۔غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی تھی، ٹی بلز میں 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالررہا تھا۔

    دوسری طرف اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نومبر2019میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم90 کروڑ41لاکھ ڈالراور براہ راست سرمایہ کاری کا حجم20کروڑ ڈالر رہا جبکہ نومبر میں حکومتی ٹی بلز، انویسمنٹ بانڈز میں70کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، رواں مالی جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 5 ماہ میں 85کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔

  • ائیرہوسٹس کو تھپڑ  مارنے والے مسافر پر کیا گزری

    ائیرہوسٹس کو تھپڑ مارنے والے مسافر پر کیا گزری

    ائیرہوسٹس کو تھپڑ مارنے والے مسافر پر کیا گزری
    باغی ٹی وی : لاہور: ایئر بلو کی پرواز میں ویڈیو بنانے سے روکنے پر مسافر نے اسمارٹ فون ایئر ہوسٹس کو دے مارا جس سے اس کا سر پھٹ گیا، جہاز لینڈ ہوتے ہی اے ایس نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ائیر بلیو کی دبئی سے اسلام اباد آنے والی پرواز پر مسافر محمد صغیر نے ائیر ہوسٹس منزہ وحید سے پہلے کھانا مانگا اور ساتھ ہی اپنے سمارٹ فون سے ائیرہوسٹس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

    ائیرہوسٹس کے روکنے پر مسافر نے غصے میں اپنا سمارٹ فون ائیر ہوسٹس کے سر پر دے مارا ، جس سے ائیرہوسٹس کا سر پھٹ گیا۔ اسکے بعد ائیرہوسٹس کو تھپڑ مارا اور گالم گلوچ شروع کردی۔ دیگر مسافروں اور جہاز کے دوسرے عملے نے جب مسافر کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ مسافر عملے سے لڑ پڑا اور گالم گلوچ شروع کردی۔بات گالم گلوچ سے عملے سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ، اس دوران مسافر نے ائیرہوسٹس کو بھی تھپڑ ماردیا جس پر دیگر مسافر وں اور عملے نے کپتان کو شکایت کی ۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ سے قبل کپتان نے اے ایس ایف کو طلب کیا اور طیارہ لینڈ ہوتے ہی اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت صغیر کے نام سے ہوئی ہے، وہ بظاہر نشے میں یا ذہنی مریض لگتا ہے جبکہ زخمی ہونے والی ائیر ہوسٹس کو بھی طبی امداد دی گئی جس کے سر ہر پٹی باندھ کر گھر بجھوا دیا گیا جبکہ مسافر کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔

    نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے مسافر کو معاف کردیا جس کے بعد انتظامیہ کے کہنے پر اسے رہا کردیا گیا، انتظامیہ کے مطابق مسافر کی فیملی نے اس کی حرکت پر معافی مانگ لی ہے۔