حکومت پاکستان نے بھلوال انڈسڑی ایریا کو اکنامک فری زون ڈکلیئر کروا کر اور اسی کو سی پیک کا حصہ بنا کر ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیا فراہم کرے گا۔۔فیصل آباد اور دیگر انڈسڑی ایریا والے لوگوں نے بڑی کوشش کی۔کہ بھلوال اکنامک فری زون ڈکلیئر نہ ہو لیکن الحمداللہ ندیم افضل چن کی محنت سے بھلوال انڈسڑی ایریا اکنامک فری زون ڈکلیئر ہوا۔چوہدری ندیم افضل چن معاون خصوصی وزیر اعظم .
Author: +9251
-

سازشی سیاست دان پھر متحرک ، تحریر اجمل ملک
سازشی سیاست دان پھر متحرک . . . . . . . . . . . . . . . تحریر: اجمل ملک
آج ملک اور خصوصا پنجاب میں سازشی سیاست دانوں کا ٹولہ بھرپور طریقے سے متحرک ھو چکا ھے اور سازشی سیاست کا مرکزی کردار گجرات کا چودھری خاندان ھے ۔ چودھری مونس الہی کا دادا چودھری ظہور الہی ایک معمولی پولیس کانسٹیبل تھا جس نے لوٹ مار کر کے دولت کمائی اور پھر پنجاب سے برادری ازم کی گندی سیاست شروع کی اور اس سازشی شخص نے اس ملک کے عظیم لیڈر ذولفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھوانے میں بھی اپنا گھنائونا کردار ادا کیا اس کے بعد سیاست میں آنے والے اس خاندان کے دونوں افراد چودھری شجاعت اور پرویز الہی کبھی بھی عوام میں مقبول نہیں رھے لیکن دونوں بھائی سازشی اور جوڑ توڑ کی سیاست کر کے اقتدار حاصل کرتے رھے ان دونوں بھائیوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتنی سازشیں کی ھیں کہ اب انکی شکل دیکھ کر ھی سازش کی بو آنے لگتی ھے یہ انتہائی دکھ کی بات ھے کہ آج پھر انہیں عوام پر مسلط کرنے کی سازش ھو رھی ھے اور مذید دکھ کی بات یہ ھے کہ ملکی دولت لوٹ کر بیرونِ ملک فرار ھو جانے والا شریف خاندان بھی اپنے تمام تر اصول اور نام نہاد نظریات کو بھول کر ان سازشیوں کیطرف اپنی دوستی کا ھاتھ بڑھا رھا ھے اور عمران خان کی جماعت میں شامل کئی مفاد پرست بھی ھوا کا رخ بدلتے دیکھ کر وفاداریاں بدلنے کیلیئے پر تول رھے ھیں اور حالات و واقعات بتا رھے ھیں کہ شائد سازشی عناصر کامیاب ھو جائیں ۔ راقم کبھی بھی PTI یا عمران خان کا حامی نہیں رھا لیکن بہرحال عمران خان کروڑوں لوگوں کے ووٹ لیکر آیا ھے اور خصوصا بیرونِ ملک بسنے والے محبِ وطن پاکستانیوں نے ان سے بہت امیدیں وابستہ کر رکھی ھیں لہذا عمران خان کی حکومت کا تختہ ایسے مسترد شدہ اور سازشی عناصر کے ذریعے الٹنا واقعی اس ملک کی بدقسمتی ھوگی راقم کا عمران خان کو یہ مشورہ ھے کہ ان اچھلتے کودتے سازشی مینڈکوں کی منت سماجت کرنے کے بجائے آپ جرائت سے کام لیں اور اسلام کا ایک” قانونِ بٹائی ” اس ملک میں نافذ کر دیں یعنی کوئی بڑے سے بڑا زمیندار ھو یا وڈیرہ وہ صرف اتنی ھی زمین اپنے پاس رکھ سکتا ھے جتنی وہ خود اور اسکا خاندان کاشت کر سکتا ھے بقیہ زمین پر ھاری یا کسان کا حق ھے یہ قانون حدیث سے بھی ثابت ھے امام ابو حنیفہ کا بھی یہی موقف ھے امام مالک اور امام شافعی بھی یہی کہتے ھیں لیکن بعد کے دور میں مولانا فضل الرحمن جیسے درباری علما نے بادشاھوں کی خواھش پر اس قانون کو تبدیل کر دیا آپ صرف اسلام کے اس ایک قانون کو زندہ کریں یہ سارے وڈیرے چودھری قسم کے مینڈک پھدکنا بھول کر آپ کے قدموں میں گر جائینگے اور ملک کی %98 عوام آپکی پشت پر کھڑی ھو جائے گی ملک میں خوشحالی کیساتھ ساتھ امن و آمان بھی ھو جائے گا کیونکہ ساری غنڈہ گردی کے پیچھے یہی وڈیرے اور چودھری ھوتے ھیں آپ اس ملک میں بھٹو کی مثال دیتے رھے ھیں وہ یہ اصلاحات چاھتا تھا لیکن شائد خود ایک بڑا جاگیردار ھونے کی وجہ سے یہ جرائت نہ کر سکا آپ آگے بڑھیں اور اس ملک کیلیئے یہ کام کر جائیں۔ ھماری اپنے ملک کی اسٹبلشمنٹ سے بھی درخواست ھے کہ وہ ” توپ سے مچھر ” مارنے والا کام نہ کرے ایک دفعہ بڑا اقدام اٹھانے میں حکومت کا ساتھ دے تاکہ ملکی معیشت ایک صحیح ڈگر پر چل پڑے اور معدنی وسائل سے مالا مال یہ ملک حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ھو جائے . . . . . . . . . . اجمل ملک. . . . . . . . . . . . . ایڈیٹر نوشتئہ دیوار. -

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.61 سے بڑھ کر 154.65 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے مزید کم ہوگئی تھی یہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آیا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کل ڈالر 154.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ بدھ کے روز 154.90 روپے میں دستیاب تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔ -

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
باغی ٹی وی : تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے بگ بیش میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے حارث روف ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ احسان علی کو بھی ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم کپتان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہو گا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا موسم خشک سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔ اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ پاکستان نے اب تک 10 میچوں میں سے 8 جیتے اور صرف 2 ہارے ہیں۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں احسن رضا اور شوزوب رضا امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سری لنکا کے رانجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں پھر کرکٹ کی بہار، بنگلا دیشی ٹیم کی آمد سے رونقیں دوبالا ہو گئیں، پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم میں کچھ دیر بعد شروع ہو جائے گا۔ چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی، کرکٹ دیوانے بے قرار، انتظار شدید ہونے لگا۔ قومی ٹیم نئے کمبی نیشن پر مشتمل ہے، امام الحق کی جگہ احسن علی کے ڈیبیو یقینی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی سے ناکامیوں کو بریک لگ سکتی ہے۔آسٹریلیا میں تہلکہ مچانے والے بولر حارث رؤف اسپیڈ گن کے ساتھ اِن ایکشن ہوں گے، کپتان بابر اعظم کو اپنے کھلاڑیوں پر مان، تیاریاں اور جوڑ توڑ بھی فائنل ہو گیا۔
دوسری جانب بارہ سال بعد ٹی ٹوئنٹی کھیلنے بنگلادیشی ٹیم کی پاکستان انٹری، مشفق الرحیم کی عدم شرکت سے بنگال ٹائیگرز مشکل میں ہیں، تمیم اقبال اور کپتان محمود اللہ کا کڑا امتحان ہو گا۔ تماشائیوں نے بھی مقابلہ دیکھنے کے پلان بنا لیے
-

ایران مجھے جاسوسی کے بدلے رہا کرنا چاہتا ہے میں کسی کی جاسوسی نہیں کروں گی ، آسٹریلوی خاتون پروفیسرکا جیل سے پیغام
تہران :ایران مجھے جاسوسی کے بدلے رہا کرنا چاہتا ہے میں کسی کی جاسوسی نہیں کروں گی ، آسٹریلوی خاتون پروفیسرکا جیل سے پیغام،اطلاعات کےمطابق ایرانی جیل میں قید میلبرن یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر نے رہائی کے بدلے جاسوسی کی پیشکش مسترد کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی نژاد آسٹریلین ڈاکٹر کیلی مور گلبرٹ مشرق وسطیٰ امور کی ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ میلبورن یونیورسٹی میں اسلامی علوم کی پروفیسر بھی ہیں۔پروفیسر کیلی مور گلبرٹ سنہ 2018 سے تہران کے شمال میں واقع اوین جیل میں جاسوسی کے الزام میں دس برس قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
کیلی مور نے جیل حکام کو ایک خط لکھا تھا جو خفیہ طریقے سے برطانوی اخبار تک پہنچا اور انہوں نے اسے اخبار میں شائع کر دیا۔پروفیسر نے خط میں اپنے کیس مینجرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جاسوس نہیں تھی اور میں نے کبھی بھی کسی ملک یا تنظیم کے لیے جاسوسی نہیں کی اور نہ ہی مجھے جاسوسی کرنے میں کوئی دلچسپی ہے۔
میرے اس خط کو پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس برانچ کی طرف سے جاسوسی کرنے کی پیش کش کے جواب میں قطعی طور پر انکار سمجھا جائے۔انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میں ایران کی قید سے نکل کر ایک آزاد عورت بن کر ایک آزاد زندگی گزارنا چاہتی ہوں، میں دھونس اور دھمکیوں کے سائے میں زندگی بسر نہیں کرنا چاہتی۔
-

بلیاں ، کتے ،اسلحہ ،ایٹمی ،کیمیائی اشیاء بیرون ملک کیسے لے جاسکتے ہیں،ایف بی آرنے واضح کردیا ، ایئرپورٹس کوہدایات کردی گئیں
کراچی : وہ کونسی چیزیں ہیں جوبیرون ملک نہیں جاسکتیں ،ایف بی آرنے واضح کردیا ، ایئرپورٹس کوہدایات کردی گئیں،اطلاعات کےمطابق فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم نے سخت شرائط کا اطلاق کردیا ، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ مسافر کتنی غیرملکی کرنسی لے کر جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابقبلیاں ، کتے ،اسلحہ ،ایٹمی ،کیمیائی بیرون ملک کیسے لے جاسکتے ہیں،ایف بی آرنے واضح کردیا ، بیرون و اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی جانب سے سخت شرائط کا اطلاق کردیا گیا۔جس کے مطابق 5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6 ہزارڈالریااس کےمساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6 سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اور سال میں 30ہزار ڈالر لے کر جا سکتا ہے۔
شرائط میں کہا گیا 18 سال سے زائد عمر کے مسافر10ہزارڈالراور سال میں 60ہزارڈالرلےجاسکتاہے جبکہ ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔جس کے مطابق سونا، چاندی، پلازیم، جواہرات اورسونے کے زیورات لےجانے ، 3ہزار سے زائدپاکستانی کرنسی لے جانے اور نوادرات، آثار قدیمہ اور ممنوعہ اشیا لے جانے پر پابندی عائد ہے۔
ملکی مفاد کے خلاف لٹریچراورقابل اعتراض مواد ، نقلی، جعلی اشیاء، ٹاکسک کیمیکل یا اجزا لے جانے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ اسلحہ،بارودی موادوزارت دفاع کی این اوسی کےعلاوہ ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔ایٹمی، کیمیائی یاتابکاری سےمتعلق اشیا اور پالتو کتے، بلیاں سرٹیفیکیٹ کے علاوہ ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرخصوصی شکایتی سیل بنادیا گیا ہے۔
-

سخت سردی کے بعد اب بارشوں کا امکان،کہاں کہاں ہوگی بارش محکمہ موسمیات نے بتادیا
اسلام آباد : سخت سردی کے بعد اب بارشوں کا امکان،کہاں کہاں ہوگی بارش محکمہ موسمیات نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پرشام اور رات میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔
گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردومیں منفی 18، کالام منفی 14، بگروٹ منفی 13، استور ، پارا چنار ، گو پس منفی 11، ہنزہ منفی 09، مالم جبہ منفی 06، راولا کوٹ ، مری ، دیر ، کوئٹہ منفی 04 اور دروش میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-

روزنامہ مسلمان: لگ بھگ صدی پرانا اردو اخبار جسے آج بھی کاتب تحریر کرتے ہیں
چنئی :روزنامہ مسلمان: لگ بھگ صدی پرانا اردو اخبار جسے آج بھی کاتب تحریر کرتے ہیں،اطلاعات کےمطابق “مسلمان” کی خاص بات تو 1927 سے اس کی بلاناغہ اشاعت ہے اور انفرادیت یہ کہ آج بھی یہ اخبار کتابت کے عمل سے گزر کر قارئین تک پہنچتا ہے۔
موجودہ دور میں جب تحریر اور اخبار کی تزئین کے لیے اردو سافٹ ویئرز آسانی سے دست یاب ہیں تب بھی بھارتی شہر چنائے کا یہ روزنامہ دہائیوں قبل پرانے تحریر و اشاعت کے طریقے کو اپنائے ہوئے ہے۔تقسیمِ ہند کے موقع اور اس کے نتیجے میں جوانب سے عظیم ہجرت بھی اس اخبار کی اشاعت پر اثر انداز نہ ہوسکی اور آج بھی روزنامہ مسلمان چنائے میں اردو بولنے اور سمجھنے والے مسلمانوں کے گھروں میں پڑھا جاتا ہے۔چنائے جو بھارتی ریاست تامل ناڈو کا شہر ہے کبھی مدراس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہاں کی زبان تامل ہے جو یوں تو وہاں کے سبھی باسی بولتے اور سمجھتے ہیں، مگر مسلمانوں کا ایک گروہ اردو کا شیدائی اور اسے اپنی مذہبی اور ثقافتی شناخت تصور کرتا ہے۔ اردو رسمُ الخط سے واقف عمر رسیدہ ہندو بھی اگر ہاتھ لگے تو یہ اخبار پڑھ ہی لیتے ہیں۔
سید عظمتُ اللہ نے 1927 میں اس روزنامے کا اجرا کیا تھا جن کی وفات کے بعد ان کے بیٹے فیضُ اللہ نے اس کی ادارت سنبھالی اور ان کے انتقال کے بعد سید عارفُ اللہ چیف ایڈیٹر ہیں۔ اخبار کے ناشر سید فضل اللہ ہیں۔یہ اخبار چنائے اور قرب و جوار کے مسلمانوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ چار صفحات پر مشتمل اس اخبار کو کاتب تحریر کرتے ہیں، اخبار کی ضرورت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال بہت محدود ہے۔ تاہم کمپیوٹر دفتری امور اور دیگر کاموں کے لیے عام استعمال ہوتا ہے۔ روشنائی اور مختلف قلم اس اخباری دفتر کی میز پر نظر آتے ہیں جو دیگر اخبارات میں نہیں دیکھے جاتے۔
یہ بات بھی اہمیت رکھتی ہے کہ یہ اخبار ایک صدی پوری کرنے جارہا ہے۔ چند سال بعد یہ اپنی اشاعت کے سو برس پورے کر لے گا۔چنائے کے مسلمانوں کی بڑی آبادی گھروں میں اردو بولتی ہے اور اسے اپنی مادری زبان کا درجہ دیتی ہے۔
-

امریکن سنڈی کے بعد چینی وائرس نے دنیا بھرمیں کھلبلی مچادی ، پاکستان نے بھی عالمی ماہرین سے رابطے کرلیئے
اسلام آباد:امریکن سنڈی کے بعد چینی وائرس نے دنیا بھرمیں کھلبلی مچادی ، پاکستان نے بھی عالمی ماہرین سے رابطے کرلیئے ،اطلاعات کےمطابق چین میں پھیلنے والے ’کورونا‘ وائرس کے پاکستان منتقل ہونے کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے وائرس کی تشخیص کے لیے 3 بین الاقوامی لیبارٹریز سے رابطہ کرلیا۔
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک چین میں 18 اموات ہوچکی ہیں جب کہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔ووہان سے پھیلنے والا وائرس چینی دارالحکومت بیجنگ سمیت کئی صوبوں اور دیگر قریبی ممالک تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا میں بھی پھیل گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت پاکستان نے بھی وائرس کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے اور چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا ہے۔حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ان میں سرفہرست سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) اٹلانٹا، امریکا، چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔ پاکستانی وزارت صحت کے حکام نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں قائم لیبارٹریوں سے رابطہ قائم کرلیا ہے اور اگر ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس سامنے آیا تو اس کی تشخیص کے لیے سیمپل ان تین ممالک کی لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔
-

وفاقی حکومت کی بےحسی کیخلاف صحافیوں کا ڈی چوک پراحتجاج
اسلام آباد :وفاقی حکومت کی بےحسی کیخلاف صحافیوں کا ڈی چوک پراحتجاج،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں نےاشتہارات کی غیر منصفانہ حکومتی پالیسی اور10 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کے ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے کے خلاف چینل مالک کے خلاف احتجاج کیا۔
ملک بھر میں میڈیا بحران پرحکومتی بے حسی ، صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نجی ٹی وی کے کیمرہ مین فیاض علی کی 10 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ناگہانی موت کے خلاف راولپنڈی اسلام آبادکے صحافیوں نے وزارت اطلاعات کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے زاہد خان اور مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے بھی شرکت کی اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت سچ کی آواز بند کرنا چاہتی ہے اس لیے میڈیا پر مسلسل وارکیاجارہا ہے،سیاسی جماعتیں میڈیا کے ساتھ کھڑی ہیں۔احتجاجی صحافیوں کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی غیر منصفانہ پالیسی سے کچھ میڈیا ہاؤسز معاشی بحران کا شکار ہو رہے ہیں،حکومت بحران پیدا کرکے ملازمین کامعاشی قتل کررہی ہے۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار نے اشتہارات کی بندش اور میڈیا واجبات کی عدم ادائیگی پر حکومت کو اور تنخواہیں نہ دینے پر میڈیا مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے شدید احتجاج کا اعلان کیا۔انہوں نے اس موقع پر نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کے انتقال پر ٹی وی مالک کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کابھی اعلان کیا۔مظاہرے سے صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، صحافیوں کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی جدوجہد جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت اور مالکان احساس ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے۔
