Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد میں شراب اور ناجائز اسلحہ کے بہت بڑے مجرم گرفتارکرلیئے گئے

    اسلام آباد میں شراب اور ناجائز اسلحہ کے بہت بڑے مجرم گرفتارکرلیئے گئے

    اسلام آباد:اسلام آباد میں شراب اور ناجائز اسلحہ کے بہت بڑے مجرم گرفتارکرلیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مجرموں کےخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے نامی گرامی مجرم گرفتارکرلیے ہیں‌.

    باغی ٹی وی کےمطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نیلور کی حدود میں ایک آپریشن شروع کیا ہے جس کےنتیجے میں تین بہت بڑے مجرم گرفتارکرکے ان کے قبضے سے شراب اور ناجائز اسلحہ وصول کرلیے ہیں‌

    ادھر اسلام آباد پولیس کےمطابق گرفتارہونےوالے ملزمان میں عقیل زمان, آکاش اور تبسم شامل ہیں, ملزمان سے تین پسٹل 14روند اور 50 لیٹر الکوحل برآمد کر لی, ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی, ملزمان سے انکشافات کی توقع ہے

  • ڈونلڈ ٹرمپ توسوشل میڈیا کے بہت بڑے کھلاڑی نکلے،ٹوئٹر پراپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ توسوشل میڈیا کے بہت بڑے کھلاڑی نکلے،ٹوئٹر پراپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

    واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ توسوشل میڈیا کے بہت بڑے کھلاڑی نکلے،ٹوئٹر پراپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ٹرمپ کی سوشل میڈیا پراس قدرگرفت سے نہ صرف اپنے خوش ہیں بلکہ بیگانے بھی معترف ہیں کہ ٹرمپ کس قدر ایک متحرک آدمی ہے

    بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل…

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوران صدارت سرگرمیوں اور اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والے ادارے ’فیکٹبا ڈاٹ ایس ای‘ کی جاری کردہ رپورٹ کی مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پسندیدہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹ اور ری ٹوئٹس کرنے کا صدارتی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔

    انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارندے کا اپنے ہی دفتر پر بم حملہ

    رپورٹ کے مطابق 22 جنوری 2020 کو امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 25 منٹ تک امریکی صدر نے ٹوئٹر پر 125 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کیں جو کسی بھی ملک کے صدر کی جانب سے ایک دن میں ٹوئٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ٹرمپ نے اس دوران زیادہ تر وہ ویڈیوز، پیغامات اور تصاویر شیئر کیں جو ان کیخلاف جاری مواخذے کی کارروائی کے خلاف تھیں۔اس سے قبل یہ اعزاز ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی حاصل تھا جو انہوں نے تقریباً ایک ماہ قبل حاصل کیا تھا جب انہوں نے ایک دن میں 123 ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کی تھیں۔

    نہ توحکومت کمزورہے اورنہ ہی اتحادی چھوڑرہے ہیں ، حکومت وقت پورا کرے گی ،…

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا ریکارڈ 12 دسمبر 2019 کو بنایا تھا اور یہ وہ دن تھا جب کانگریس کے ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے ان کیخلاف مواخذے کے حوالے سے دو آرٹیکلز کی منظوری دی تھی۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کا صدر بننے سے پہلے ایک دن میں سب سے زیادہ ٹوئٹس و ری ٹوئٹس کا اپنا ریکارڈ جنوری 2015 میں قائم کیا تھا جب انہوں نے 161 پوسٹس کی تھیں جن میں سے زیادہ تر ان کے رئیلٹی شو کے حوالے سے تھیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 مارچ 2009 میں ٹوئٹر جوائن کیا، اب ان کے ٹوئٹر پر تقریباً 7 کروڑ 14 لاکھ 51 ہزار فالوورز ہیں اور وہ اب تک 48 ہزار 147 ٹوئٹس کرچکے ہیں۔

  • اپوزیشن کی امیدوں کے چراغ گل ہوگئے ، تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے کمال کردیا

    اپوزیشن کی امیدوں کے چراغ گل ہوگئے ، تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے کمال کردیا

    لاہور:اپوزیشن کی امیدوں کے چراغ گل ہوگئے،تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے کمال کردیا،اطلاعات کےمطابق رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہے،انہیں کہا ہےکہ آپ کےاختیارمیں نہیں تووزیراعظم سے ملاقات کرائیں انہیں بتائیں گے۔

    نہ توحکومت کمزورہے اورنہ ہی اتحادی چھوڑرہے ہیں ، حکومت وقت پورا کرے گی ،…

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفرعباس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بااختیار بنانے کے لیے گروپ بنایا گیا ہے، پنجاب میں اس وقت اختیارات چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کے پاس ہیں، پنجاب میں حالیہ بیوروکریسی کے تبادلوں کے بعد وزیراعلی بے اختیار ہوگئے ہیں، پنجاب کا اختیار چیف سیکرٹری کے پاس ہے،سیاستدانوں کو دیوار کے ساتھ لگا یا جا رہا ہے،

    بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل…

    ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، وزیراعلی کو کہہ دیا ہےکہ آپ کے اختیار میں نہیں تو وزیراعظم سے ملاقات کرائیں انہیں بتائیں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان جسے بھی وزیراعلی پنجاب نامزدکریں گے وہ قبول ہوگا۔

  • شام پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، چالیس فوجی ہلاک،بشارالاسد کے خلاف پھرگھیراتنگ ہونے لگا

    شام پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، چالیس فوجی ہلاک،بشارالاسد کے خلاف پھرگھیراتنگ ہونے لگا

    دمشق: شام پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، چالیس فوجی ہلاک،بشارالاسد کے خلاف پھرگھیراتنگ ہونے لگا، اطلاعات کےمطابق شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے علیحدگی پسندوں نے ادلب صوبے کے دو اضلاع کا مکمل کنٹرول حاصل کر کے چالیس فوجیوں کو ہلاک کردیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر ادلب میں دہشت گردوں نے بھرپور طاقت کے ساتھ حملہ کر کے چالیس فوجیوں کو ہلاک کیا، روسی وزاتِ دفاع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔اسد مخالف مسلح تنظیم کے کارندوں نے ادلب صوبے کے دو اضلاع پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

    انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارندے کا اپنے ہی دفتر پر بم حملہ

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق باغیوں کی بڑی تعداد نے حملے کے لیے بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا، جیسے ہی گاڑی فوجی اڈے سے ٹکرائی دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔دہشت گردوں نے اپنے حملے میں فوج کو نشانہ بنایا، کار دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 100 کے قریب شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے نصف اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

    بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل

    روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ادلب شہر میں اپوزیشن گروپوں نے حملہ کر کے شامی حکومتی فوج کے اہل کاروں کو نشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں باغیوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔روس نے تصدیق کی ہے کہ شامی اپوزیشن گروپوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 شدت پسندوں نے شامی فوج کی دفاعی لائن کو نشانہ بنایا۔ اس دوران 50 شدت پسند اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ روس کے مطابق ادلب کے گنجان آباد علاقے حملہ آوروں کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔

    نہ توحکومت کمزورہے اورنہ ہی اتحادی چھوڑرہے ہیں ، حکومت وقت پورا کرے گی ،…

    یاد رہے کہ شام کا علاقے ادلب کو دہشت گردوں کا مضبوط مرکز سمجھا جاتا ہے، اس علاقے میں حکومتی فوج اور اتحادی فورسز کی مدد سے آپریشن جاری ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ادلب کی کل آبادی 30 لاکھ کے قریب ہے، جس میں سے 76 فیصد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

  • انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارندے کا اپنے ہی دفتر پر بم حملہ

    انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارندے کا اپنے ہی دفتر پر بم حملہ

    کیرالہ:انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارندے کا اپنے ہی دفتر پر بم حملہ، اطلاعات کےمطابق بدامنی پیدا کرنے کی غرض سےآرشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکن نے مبینہ طور پر اپنے ہی دفتر پر بم حملہ کر دیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    حکام کےمطابق16 جنوری کو صبح کے اوقات میں آرشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کےایک کارکن نے مبینہ طور پر اپنے ہی دفتر پر بم حملہ کر دیا۔تاہم حملہ کی فوری شناخت کرنے کے پولیس کی ایک ٹیم نے ملزم کوئمبٹور سے گرفتار کر لیا۔حملہ آور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حملے کا مقصد بدامنی پھیلانا تھاا ور اس کا الزام مسلمانوں پر ٹھہرانا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کا مقصد آر ایس ایس کا کننور کا دفتر تھا جو سیاسی طور پر حساس علاقہ ہے اور یہاں سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر کسی بھی حملے کو مخالفین کی کارروائی(یعنی مسلمانوں) سمجھا جائے گا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ طور پر آر ایس ایس کے دفتر ، کتھیرور منوج سمریتی کیندرم کے سامنے بم پھینکے گئے۔سی سی ٹی وی کی وجہ سے ملزم کی شناخت ہوئی ۔حملے کے بعد وہ کوئمبٹور میں جا چھپا جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلافدھماکا خیز مواد کےایکٹ 1883 کے تحت متعدد فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں۔

  • بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے  نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل کردیا

    بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل کردیا

    نئی دہلی :بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل کردیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)نے بتایا ہے کہ کشمیر کے معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) دیویندر سنگھ کو ہفتے کے آخر میں دہلی لایا جائے گا۔
    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق این آئی اے دہشت گردوں کی مدد کرنے پر اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ، دیویندر سنگھ کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر جموں لایا گیا تھا اور جمعرات کو این آئی اے عدالت سے باضابطہ ریمانڈ لیا گہا۔بدھ کے روز ، این آئی اے نے سری نگر میں سنگھ کی رہائش گاہوں پر تازہ چھاپے مارے ۔معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ، نوید بابو ، رفیع راتھر اور ایڈوکیٹ عرفان شفیع کو مزید پوچھ گچھ کے لیے جمعرات کی صبح جموں منتقل کردیا گیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی سات رکنی ٹیم وادی میں تین دن کے لیے باضابطہ طور پر اس معاملے کے حوالے سے اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کے لیے گئی تھی۔دیویندر کو جموں شاہراہ پر گاڑی میں سوار دو عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔جموں وکشمیر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیویندر سنگھ کو سنہ 2018 میں شیر کشمیر پولیس میڈل سے نوازا گیا تھا۔ یہ میڈل ان سے واپس لے لیا گیا۔ اوران کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے

  • نہ توحکومت کمزورہے اورنہ ہی اتحادی چھوڑرہے ہیں ، حکومت وقت پورا کرے گی ، جہانگیرترین کا دبنگ اعلان

    نہ توحکومت کمزورہے اورنہ ہی اتحادی چھوڑرہے ہیں ، حکومت وقت پورا کرے گی ، جہانگیرترین کا دبنگ اعلان

    ساہیوال :نہ توحکومت کمزورہے اورنہ ہی اتحادی چھوڑرہے ہیں ، حکومت وقت پورا کرے گی ، جہانگیرترین کا دبنگ اعلان ،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں ، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں وزیراعظم قومی پروگرام اصلاح کھالہ جات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ سمیت ہمارےاتحادیوں سے معاملات طے ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو اتحادیوں سےکوئی خطرہ نہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت مضبوط ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی، کمزور حکومت کا شورو واویلا صرف میڈیا کی حد تک ہے، میڈیا والے شام کو چینلوں پر بیٹھ کر حکومت جانے کی بات کرتے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرخان ترین نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ہماری بات طے ہوگئی اگلے ہفتے ناراض اتحادی کابینہ میں واپس آجائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے، سابقہ حکومت نے مصنوعی طور پر ڈالر،گیس اور بجلی کے ریٹس کو روکے رکھا۔انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ملکی نظام کی بہتری کیلئےلوکل باڈیز الیکشن 2020 میں ہی ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت بڑھنے سے چینی کی قیمت بڑھی ہے۔

  • مملکت خداداد میں 11 سال بعد پاکستان اور بنگلادیش ٹکرانے کو تیار، ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی

    مملکت خداداد میں 11 سال بعد پاکستان اور بنگلادیش ٹکرانے کو تیار، ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی

    لاہور:پاک سرزمین میں 11 سال بعد پاکستان اور بنگلادیش ٹکرانے کو تیار، ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی،پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اطلاعات کےمطابق آج قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس جاری ہے جبکہ سیریز کی ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی۔

    پاکستان اوربنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کے بارے میں‌ قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ بنگلا دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔بابراعظم کہتے ہیں‌ کہ ’بنگلا دیش کے خلاف فوکس ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے پر ہو گا‘

    باغی ٹی وی کےمطابق کرکٹ کی دنیا کی یہ خبر سب سے خوشی والی ہےکہ 11 سال بعد مہمان بنگلا دیش اور ٹیم پاکستان، پاک سرزمین پر مد مقابل ہوں گی۔تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، ٹیم پاکستان میں تجربہ بھی ہے اور نوجوان جوش کا تڑکا بھی۔کپتان بابراعظم کو ساتھ حاصل ہے سینیئر ترین پلیئرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کا جو کوئی بھی میچ تن تنہا جتوا سکتے ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قذافی اسٹیدیم میں بیٹنگ فرینڈیلی پچز تیار کی گئی ہیں جہاں کا موسم بھی آج کل کرکٹ کے لیے شاندار ہے، ایسے میں وہاں چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

    پھر اسکواڈ میں شاداب خان، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ہیں جو اپنی بولنگ سے بڑے بڑے بلے بازوں زیر کر سکتے ہیں جبکہ نوجوان احسان علی، خوش دل شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف، عماد بٹ اور موسیٰ خان بھی کچھ کر دکھانے کو تیار ہیں۔مد مقابل ٹیم بنگلا دیش پاکستان کے خلاف زیادہ کامیابیاں تو نہ سمیٹ سکی لیکن جیتی ضرور ہے اور جیت بھی سکتی ہے کیونکہ اس میں تجربہ کار بیٹسمین تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمود اللہ اور لٹن داس ہیں جبکہ بولنگ میں مستفیض، روبیل اور شفیع الاسلام اہم کھلاڑی ہیں۔

  • میانمار روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے:عالمی عدالت انصاف کا حکم

    میانمار روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے:عالمی عدالت انصاف کا حکم

    دی ہیگ: میانمار روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے:عالمی عدالت انصاف کا حکم دے دیا ہے، ادھر اطلاعات کےمطابق عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے جاری سماعت میں کہا کہ روہنگیا مسلمان نسل کشی کے شدید خطرات سے دوچار ہیں لہذا میانمار کی حکومت ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے، اس کے علاوہ حکومت میانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔ عدالت نے میانمار کی حکومت کو پہلے 4 مہینے اور پھر ہر 6 مہینے بعد روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اور درخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا ،سماعت کے دوران امن کی نوبیل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے اپنے ملک کے فوجی جنرلز اور شدت پسند بدھوں کی حمایت کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، بچوں کے قتل، خواتین کی عصمت دری اور املاک کو نذر آتش کرنے کے سفاکانہ اور غیرانسانی عمل کا دفاع کیا تھا۔

    آنگ سانگ سوچی نے عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا نسل کشی کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں ہونے والے فسادات ہمارا اندرونی معاملہ ہے، کیا ایسے ملک میں نسل کشی کا تصور کیا جا سکتا ہے جہاں غیر قانونی عمل پر فوج کے آفیسرز اور اہلکاروں سے نہ صرف تفتیش کی جاتی ہے بلکہ انہیں کڑی سزائیں بھی دی گئیں۔