Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو کا نواب وسان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    بلاول بھٹو کا نواب وسان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    بلاول بھٹو کا نواب وسان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

    باغی ٹی وی :خیرپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وسان ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا.بلاول نے پی پی پی سندھ کے نائب صدر منظور وسان اور فدا وسان سے بھی اظہار افسوس کیا.

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور دعا بھی کی.اس موقع پر دیگر پی پی رہنما بھی ہمراہ تھے..

  • چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

    چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری

    چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کی لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری
    باغی ٹی وی :چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے لال شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر پارٹی کے ذمہ داران اور دیگر مقامی کارکنا ن بھی ہمراہ تھے. واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی اس وقت سندھ بھر میں اپنے تربیتی اجتماعات منعقد کر رہی ہے .
    اسی سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی لاڑکانہ میں 24 جنوری کو جلسہ کر رہی ہے جس سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے. جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں.

    پاک سر زمین پارٹی سینئر وائس چئیرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل و ممبر نیشنل کونسل شبیر احمد قائم خانی نے 24 جنوری لاڑکانہ میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاڑکانہ کی مختلف شاہراہوں پر ہینڈ بل تقسیم کیے ۔ لاڑکانہ میں پاک سرزمین پارٹی نے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے ہوئے ہیں.

    گوٹھ ملاح ابڑو میں جنرل سیکریٹری سندھ مقبول ابڑو نے گوٹھ کے معزیزین سے ملاقات کی اور 24 جنوری کے جلسے کی دعوت دی معززین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی کہ بھرپور شرکت کریں گے

  • ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سرکاری املاک کے استعمال کا چلن بڑھ گیا

    ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سرکاری املاک کے استعمال کا چلن بڑھ گیا

    ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سرکاری املاک کے استعمال کا چلن بڑھ گیا

    ٹک ٹاک نے بھی لوگوں کو عجیب مصیبت میں ڈال رکھا ہے. ‏سندھ پولیس کے بااثر افسر کے بیٹے نے بھی ٹک ٹاک پر اپنی حاضری دے دیتے ہوئے اپنی ویڈیو بنائی ہے،اب ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکا پولیس کی سرکاری گاڑی سے اترتا ہے اور ساتھ اہلکار بھی ہیں.بیگ گراؤنڈ میں ایک گانا چال رہا ہوتا ہے. اس سے پہلے حریم شاہ نے کئی ایک مقامات جو کہ سرکاری بھی ہیں انکو استعمال کر چکی ہے .اس میں دفتر خارجہ کا دفتر بھی ہے.ایسے معاملا ت میں اصل ذمہ داران وہ ہیں جو سرکاری املاک کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں.اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے .لیکن جب قانون کے رکھوالے ہی ایسے قوانین کی دھچیا ں بکھیریں گے تو قانون کی عملداری کون کروائے گا. یہ رجحان بڑھ رہا ہے اور اس طرح کا رجحان بالکل غیر سنجیدہ ہے .بحیثیت قوم ایک برا تاثر جاتا ہے .
    https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1233190273551946&id=100005829543375
    ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے جو نقصانات ہو رہے ہیں وہ بھی اپنی جگہ پر تشویشناک امر ہے چند دن پہلے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا سونو سنگھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس سے پہلے گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں بھی ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا عمار سید کی موت بھی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے کے باعث ہوئی تھی اور وہ گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

  • حادثات پہ حادثات :وہاڑی میں 2 افرادہلاک ،جہلم میں‌ زخمی

    حادثات پہ حادثات :وہاڑی میں 2 افرادہلاک ،جہلم میں‌ زخمی

    جہلم: حادثات پہ حادثات :وہاڑی میں 2 افرادہلاک ،جہلم میں‌ زخمی،اطلاعات کےمطابق آج کا دن کئی مسافروں کے لیے غم کا دن ثابت ہوا ، جہلم اور وہاڑی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق جی روڈ چک اکا کے مقام پر تیزرفتار کار کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے ۔اطلاعات کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایک اور واقعے میں ایک بس کو ٹریکٹر نے ٹکر ماردی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں ۔ ٹریکٹرکاٹنے کے بعد اسے بچایا گیا ہے ۔ دیگر زخمی افراد کو بھی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن کا 172 واں روز،مزید4کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن کا 172 واں روز،مزید4کشمیری شہید

    سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن 172ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا،اطلاعات کےمطابق سخت سردی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کی طرف سے مظالم کا سلسلہ بھی طویل سے طویل اورسخت سے سخت ترہوتا جارہا ہے،

    ذرائع کےمطابق جنت نظیروادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 172ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    سری نگر سے آمدہ اطلاعات کےمطابق وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور گزشتہ روز بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کردیا ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔

    سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔

    وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم جاری ہیں،دنیا نوٹس لے:ترجمان دفتر خارجہ

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم جاری ہیں،دنیا نوٹس لے:ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم جاری ہیں۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے پاکستان کا اہم دورہ کیاجس میں پاک امریکا دو طرفہ تجارت اور امریکی سرمایہ کاری میں اضافے پر مفید گفتگو ہوئی جبکہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر بھی گفتگو ہوئی۔

    عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا،نوجوانوں کو ڈوڈا اور شوپیاں میں شہیدکیاگیا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نےایف اےٹی ایف پربھارتی چیف آفس ڈیفنس کےبیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

    واضح رہے کہ جنت نظیروادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 172ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔

  • حریم شاہ کو ٹینشن نے آن گھیرا

    حریم شاہ کو ٹینشن نے آن گھیرا

    حریم شاہ کو ٹینشن نے آن گھیرا

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے حالیہ ایک ٹویٹ کی گئ ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ڈپریشن اور سٹریس سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا جائے صرف سنجیدہ تجویز اور مشورے دیے جائیں.حریم شاہ جو کہ حالیہ دنوں حکومتی وزراء اور سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال کر کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں. شنید ہے کہ سلاخوں کے پیچھے تھیں. اس کی ان حرکتوں سے اس کے والد بھی نہایت پریشان تھے اور انہوں نے اپنے دکھ درد کا برملا اظہار کیا تھا.حریم شاہ کی اس ٹویٹ پر کافی لوگوں نے جواب اور مشورے دیے ہیں اور اکثر نے کہا ہے کہ اپنے کیے گئےگناہوں سے توبہ کرو. جن کی عزت اور پگڑی اچھالی ہے ان سے معافی مانگو اور اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرو. اکثر نے مشورہ دیا ہے اللہ کا ذکر اور استغفار کثرت سے کرو.بعض نے ان مشوروں میں سیاسی جوابات بھی دیے ہیں. اپنے اپنے مخالفین کی مزید پگڑیاں‌اچھالنے کاکہا گیا ہے . بہر حال ایک بات تو طے شدہ ہے کہ جو دوسروں کا سکون تباہ کرتا ہے اس کو بھی اطمینان اور سکون نہیں ملتا. یہی کیفیت حریم شاہ کی ہے .
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1220078633177493504?s=20

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

  • مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے چین کے ووہان شہر کو سیل کردیا گیا

    مہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے چین کے ووہان شہر کو سیل کردیا گیا

    ےمہلک کورونا وائرس کو روکنے کے لیے چین کے ووہان کو شہر سیل کردیا گیا

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی وبا کورونا وائرس سے اب تک 17 افراد جان سے جاچکے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت ووہان شہر کو سیل کردیا گیا ہے۔

    چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی

    انتظامیہ نے شہر سے باہر جانے والی پروازیں، اندرون شہر چلنے والی ٹرینیں اور بسوں سمیت کشتیوں کی سروس بھی معطل کردی ہے جب کہ شہریوں کو ووہان شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان شہر کی آبادی تقریباً 11 ملین ہے اور انتظامیہ کے فیصلے سے شہر میں غذائی اجناس کی قلت بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی ایئر پورٹس پر چائنہ سے آنے والے مسافروں کی مکمل سکریننگ کی جارہی ہے .

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

  • پی سی بی ذمہ داران کی صحافیوں کے ساتھ بد سلوکی پر صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج

    پی سی بی ذمہ داران کی صحافیوں کے ساتھ بد سلوکی پر صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج

    پی سی بی ذمہ داران کی صحافیوں کے ساتھ بد سلوکی پر صحافی تنظیموں کا شدید احتجاج

    باغی ٹی وی : پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکر ٹری جنرل رانا محمد عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ، ایمرا کے صدر آصف بٹ نے پی سی بی ذمہ داران اور پی سی بی سیکورٹی کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نا زیبا سلوک اور صحافیوں کو کوریج کے معاملے میں رکاوٹ پیدا کرنے پر شدید مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پی سی بی انتظامیہ اور سیکورٹی خود سیکورٹی رسک ہیں اپنے پیاروں کو نوازنے کیلئے مختلف پسندیدہ پرائیوٹ افراد کو سیکورٹی پاسز جاری کیئے جا رہے ہیں جبکہ ان صحافیوں جو عرصہ دراز سے ان کو کور کر رہے ہیں اور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اب ان صحافیوں کو کارڈ نہ جاری کرنا اور ان کے ساتھ کوریج کے دوران بدتمیزی کرنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اس پر نہ صرف بھرپور احتجاج کیا جائے گا بلکہ جن پرائیوٹ افراد کو یہ نواز رہے ہیں ان کے نام بھی سامنے لا کر ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔

  • آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کی لاہور آمد

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کی لاہور آمد

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کی لاہور آمد

    باغی ٹی وی : آئی سی سی چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے اور جی ایم کمرشل کیمبل جیمیسن اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے .چئیرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی ائی سی سی آفیشلز کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں .دونوں آئی سی سی آفیشلز کو وزرات داخلہ کی جانب سے سیکورٹی بریفنگ دی گئی .پی سی بی مستقبل میں ائی سی سی ایونٹ کی میزبانی کا خواہشمند ہے .آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اور جنرل مینجر سیف سٹی اور قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کریں گے .آئی سی سی ایلیٹ پینل ریفری رنجن مدوگالے بھی پاکستان پہنچ گئے