Baaghi TV

Author: +9251

  • بال پکر کے طور پر ٹیم میں آیا تھا … بابر اعظم نے بتایا کامیابی کا سفر

    بال پکر کے طور پر ٹیم میں آیا تھا … بابر اعظم نے بتایا کامیابی کا سفر

    بال پکر کے طور پر ٹیم میں آیا تھا … بابر اعظم نے بتایا کامیابی کا سفر

    باغی ٹی وی کامیابی ایک دن کا کام نہیں ہے ، صفر سے آغاز کر کے بلندیوں تک پہنچا جاتا ہے اسی حقیقت کو بتایا پاکستان کے کرکٹ ہیرو بابر اعظم نے .بابراعظم نے کہا ہے کہ بال پکر کے طور پر میدان میں آیا تھا، آج ٹیم کا کپتان ہوں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں،ان کی ٹیم بہت اچھی ہے، کوشش کریں گے کہ انہیں ہرا کر ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی تیاریاں اچھی ہے، سری لنکا کے خلاف جو غلطیاں کی اس کو دوبارہ نہ کرنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم سیلیکشن کے دوران میں نے اپنی رائے دی تھی کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کریں۔میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ بظاہر سلو لگ رہی ہے تاہم 180 سے 190اسکور ہونا چاہیے۔

    ورلڈ نمبر ون بیٹسمین، بابراعظم، پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈکے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

    انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز اچھے ہیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حارث رؤف اور احسان علی ڈبیو کرسکتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ ٹیم میٹنگ میں کریں گے۔

  • لاہور کالج برائے خواتین میں پا ک ایران تعلقات پرسیمینار،ایرانی قونصل جنرل کی شرکت اورخطاب

    لاہور کالج برائے خواتین میں پا ک ایران تعلقات پرسیمینار،ایرانی قونصل جنرل کی شرکت اورخطاب

    لاہور:لاہور کالج برائے خواتین میں پا ک ایران تعلقات پرسیمینار،ایرانی قونصل جنرل کی شرکت اورخطاب ،اطلاعات کےمطابق لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے زیر اہتمام پاک ایران تعلقات کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد،، قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری نے خصوصی شرکت کی۔

    لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری، ڈائریکٹر ایرانی کلچرل سنٹر رضائی فرد، ڈاکٹر صحرائی، ڈاکٹر نور محمد شعبہ فارسی کی سربراہ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معاشی اور سماجی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں۔

    ایرانی قونصل جنرل کی درخواست پر یوکرائن کے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اہمیت ہمسایوں کی ہوتی ہے جب پاکستان بنا تو ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔

  • ڈیوس:وزرائے اعظم اورسربراہان مملکت میں سب سے کم اخراجات عمران خان کے ہیں‌،عالمی میڈیا بھی معترف

    ڈیوس:وزرائے اعظم اورسربراہان مملکت میں سب سے کم اخراجات عمران خان کے ہیں‌،عالمی میڈیا بھی معترف

    ڈیووس:اسے کہتے ہیں‌ باعمل قائد،ڈیوس آنے والے وزرائے اعظم اورسربراہان مملکت میں سب سے کم اخراجات عمران خان کے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق ڈیوس عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیئے آنے والے عالمی رہنماوں میں‌ اگرکسی نے کم اخراجات کیے ہیں تووہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان ہیں‌،

    امریکہ ، برطانیہ سمیت مغرب اور یورپ کے اکثروبیشتراخبارات اورالیکٹرانک میڈیا چینلز نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوبہت اہمیت دیتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان نے عالمی رہنماوں کومتاثرکیا ہے،سب سے سادہ اورکفایت شعاری کی ہے تووہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کی ہے ، امریکی ذرائع ابلاغ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس وقت دنیا کو عمران خان کے ویژن سے سیکھنے کی ضرورت ہے

    ڈیووس میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیووس میں دنیا کی اہم شخصیات سے ملنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے ڈیووس میں پاکستان کا مؤقف عالمی قیادت تک پہنچایا، ڈیووس میں قیام بہت ہی مہنگا ہے، میں حکومت کا پیسا اپنے قیام پر خرچ نہیں کرنا چاہ رہا ،ڈیووس میں میرے قیام کو اکرام سہگل اور محمد عمران اٹھارہے ہیں۔ ڈیووس آنے والے وزرائے اعظم میں سب سے سستا دورہ میرا ہوگا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ انسان کی اصل کامیابی مشکل حالات میں پرامید رہنا ہے، آگے بڑھنے کے لیے مشکل حالات میں جینے کا سلیقہ آنا چاہیے، اکثر لوگ برے حالات میں ہمت ہار دیا کرتے ہیں، میں نے وقت سے سیکھا کہ مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، جب کرکٹ شروع کی تو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہی مجھےڈراپ کردیا گیا تھا، جب میری والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال ہی نہیں۔ والدہ کی تکلیف دیکھ کر فیصلہ کیا پاکستان میں کینسر اسپتال بناوَں گا، آج شوکت خانم میں 75 فیصد غریب لوگوں کا علاج ہورہا ہے اور اسپتال پر سالانہ 10ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ جب آپ ترقی کے زینے پر ہوں تو کبھی غرور نہیں کرنا چاہیے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کامیابی کے لیے پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں، کامیابی کے حصول کےلیے جدوجہد میں کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں، اس کے لیے کوئی پلان بی نہیں ہونا چاہیے، دوسری پوزیشن پر آنے والے کو کوئی انعام نہیں ملتا، بڑے ہدف کو پانے کے لئے آپ کو اپنی کشتیاں جلانا پڑتی ہیں، جب میں سیاست میں آیا تو تب بھی لوگوں نے میرا مذاق اڑایا، جب سیاست میں آیا تو اس وقت دو سیاسی جماعتیں باری باری اقتدار میں آتی تھیں۔

    اپنے وژن کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کرنے کےلئے پہلے آپ کو بڑے خواب دیکھنے ہوتے ہیں، قائداعظم اور علامہ اقبال بہترین قائدین تھے، قائد اعظم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، 60کی دہائی میں پاکستان ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے تھا، پاکستان کی اصل طاقت ہمارے ملک کے عوام ہیں، میرا یقین ہے کہ گڈگورننس سے پاکستان ترقی کرے گا، پاکستانیوں کے پاس صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ وسائل بھی ہیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت دے رہی ہے۔ ماضی میں تعلیم اور انسانوں پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، ہم نےغربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بہتر نظام حکومت ہونا نا گزیر ہے، پاکستان کے نیچے جانے کی وجہ جمہوری اداروں کا غیر مستحکم ہونا ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج کرپشن کا خاتمہ ہے، کرپٹ اسٹیٹس کو پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔تنقید سے گھبرانے والا نہیں اور نا ہی اپنے نظریے پر سمجھوتہ کروں گا، بیمارمعیشت کواٹھانےکےلیےتکلیف دہ فیصلےکرنے پڑتے ہیں، ٹیومر نکالنا ہے تو آپریشن کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑےگا، ہم نے پہلے سال خسارے میں 75 فیصد کمی کی ہے۔

  • بزدار کا استعفٰی بھی گھر بھجوادیں ، عظمی بخاری کا کڑا جواب

    بزدار کا استعفٰی بھی گھر بھجوادیں ، عظمی بخاری کا کڑا جواب

    بزدار کا استعفی بھی گھر بھجوادیں ، عظمی بخاری کا کڑا جواب

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے آٹا گھر بھجوانے پر دیا ترکی بہ ترکی جواب, مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے آٹا گھر بھیجنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ بھی گھر بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان اور عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔ محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کا ٹرک گھر بھیجنے پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھروں تک آنے کی روایت تحریک انصاف نے قائم کی ہے اب ہم گھروں تک پہنچے تو ان کی چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کے بحران پر وزیر اعلیٰ پنجاب استعفیٰ دے دیں اور پھر وہ بھی میرے گھر بھجوادیا جائے۔

    لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ ان کے گھر گندم جہانگیر ترین کے کہنے پر بھجوائی گئی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت میں موجود چینی مافیاکو بحران پر قابو پانے کی ذمے داری دی گئی ہے مگر ہم چینی، آٹے بحران پر کمیٹی میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔دوسری جانب ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آٹے کا نہ ملنا بہت بڑی اسکیم ہے اور اس پر عظمیٰ بخاری کے گھر پر آٹے کا ٹرک بھیجنا حکومتی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے
    واضح رہے گذشتہ روز محکمہ خوراک پنجاب کے افسران آٹے کا ٹرک لے کرمسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔محکمہ خوراک پنجاب آٹے کاٹرک لے کر عظمیٰ بخاری کےگھر پہنچ گئے، محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔
    آٹے کا بحران یا برہان : حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر آٹے کا ڈھیر لگا کرن لیگ کوبے نقاب کردیا

  • پاکستان نے کیا میزائل کا ایک اور کامیاب  تجربہ، دشمن کسی حماقت سے پہلے سو بار سوچے

    پاکستان نے کیا میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ، دشمن کسی حماقت سے پہلے سو بار سوچے

    پاکستان نے کیا میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ، دشمن خبردار رہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل 290 کلومیٹر زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے غزنوی میزائل کے تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا، جدید میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربے کے موقع پر ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے، مذکورہ تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسز کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کامیاب تجربے پرافسران، انجنیئرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک ملا وزیرا علیٰ پنجاب کو

    پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک ملا وزیرا علیٰ پنجاب کو

    پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک ملا وزیرا علیٰ پنجاب کو

    پی ٹی آئی حکومت اس وقت اپنے کھلاڑیوں کو منانے میں اپنی صلاحتیں صرف کر ہی ہے . ذرائع کے مطابق ناراض گروپ کے ارکان وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔گروپ اراکین اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبے اور فنڈز کے حوالے سے تحفظات رکھیں گے۔گروپ میں سردار شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمور لالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، گلریز افضل چن ،کرنل غضنفر عباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہوانی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں ناراض ارکان کا ایک دھڑا بھی قائم ہوچکا ہے .اس کے علاوہ اتحادی بھی کھچے کھچے ہیں ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف سے 2 وزارتیں مانگی تھیں جن میں سے ایک وزارت آج بھی طلب کرتے رہے۔ حکومت کو موقع دے رہے ہیں کہ آپ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو ثابت کریں کہ آپ یہاں کے بھی وزیراعظم اور صدر ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بلاول حکومت سے الگ ہونے پر ایم کیو ایم کو صوبائی حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر دے چکے ہیں.اختلافات کی باتین کافی دیر سے زیر گردش رہی ہیں

  • بھارت ہم سے7گنا بڑا ہے لیکن کئی بار شکست دی، وزیراعظم عمران خان

    بھارت ہم سے7گنا بڑا ہے لیکن کئی بار شکست دی، وزیراعظم عمران خان

    بھارت ہم سے7گنا بڑا ہے لیکن کئی بار شکست دی،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں، نظریات کے بغیر قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، اکثر لوگ مشکل میں ہمت ہار دیتے ہیں، کرکٹ ٹیم سے نکالنے پر واپسی میں تین سال لگے، انسان کی اصل کامیابی برے حالات میں بھی پرامید رہنا ہے۔
    پاکستان بریک فاسٹ میٹ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کرپٹ سٹیٹس کو پاکستان کا بھی مسئلہ ہے، کرپٹ افراد اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں، ہم آہستہ لیکن بتدریج تبدیلی کی جانب بڑھ رہے ہیں، 40 سال سے تنقید کا سامنا کر رہا ہوں، پاکستان کی ترقی کیلئے بہتر نظام حکومت ہونا نا گزیر ہے، سابقہ حکومتوں نے افرادی قوت، تعلیم و صحت پر اب تک کچھ خرچ نہیں کیا۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    عمران خان کا کہنا تھا نظریات کے بغیر قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، کامیابی کیلئے پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوئی پلان بی نہیں ہوتا، 60 کی دہائی میں پاکستان بھرپور ترقی کر رہا تھا اور ہم رول ماڈل تھے، ہماری ڈگریوں کی پذیرائی ہوتی تھی، میرا یقین ہے گڈ گورننس کے باعث پاکستان ترقی کرے گا.
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں،یہاں مذہبی اور تاریخی سیاحت کے بے شمار مقامات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندو مت، بدھ مت اور سکھ مت کے بے شمار اہم مقامات ہیں جب کہ ملک میں کوہ پیمائی بھی سیاحوں کے لیے دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ یہاں پر دنیا کی اونچی چوٹیاں موجود ہیں۔

  • پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌:پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی

    پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌:پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی

    لاہور: پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌ حکومت نے پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے اس ادارے کی طرف سے بے بنیاد افواہوں‌کے پھیلانےکا نوٹس لیا گیا ہے اور بہت جلد اس ادارے کو کرپشن کے حوالے سے دعوے کے مطابق ثبوت پیش کرنے کے لیے نوٹسز بھی ارسال کئے جائیں گے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی وطن واپسی پرفیصلہ ہوگا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اگرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اپنے دعوے کو ثابت نہ کرسکا تو اس کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ جن لوگوں نے یہ رپورٹ پیش کی ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا

    ذرائع کےمطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے سوشل میڈیاپر پھیلائے جانے والے پراپیگنڈہ کےلیئے بھی ایک پلان تیارکیا ہے جس کے مطابق جوصارف کوئی پوسٹ کرے گا اسے اپنا دعویٰ ثابت کرنا پڑے گا اوراگروہ دعوے میں سچا ثابت ہوا تو اسے کریڈٹ دیا جائے گا اوراگرثابت نہ کرسکے تو اس جھوٹ اوربہتان کی سزا دی جائے گی

    یاد رہےکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سال 2018 کے مقابلے 2019 کرپشن بڑھ گئی، 2018 کے انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

  • پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

    پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

    لاہور : کرکٹ کا میدان سجنےکوتیار ہے ، پا کستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا ،سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہو گی،جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے۔جبکہ بنگالی ٹائیگرز کی قیادت محمود اللہ بنگش کر رہے ہیں۔

    بنگلہ دیشی مہمان ٹیم کل لاہور پہنچی ہے ، بنگلہ دیشی ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری،دوسرا 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش ٹی 20 کرکٹ ٹیم 12 سال بعد پاکستان آئی ہے ،بنگالی ٹی 20 ٹیم نے 2008میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

  • پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ : لاہوریوں کےلئےٹریفک پلان جاری

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ : لاہوریوں کےلئےٹریفک پلان جاری

    لاہور:ٹریفک پولیس کے مطابق میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا، میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم کے گرد سات سات گھنٹے کے لیے تین اہم شاہراہیں بند رہیں گی۔،اطلاعات کےمطابق پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ کےموقع پر عوامی سہولت کےمدنظراور ٹریفک کی مؤثر روانی کیلئےٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری، دوسرا 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نےعوامی سہولت کے مدنظر اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا ہے

    سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق میچ کے روز پانچ ایس پی صاحبان، 16ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز، 135پٹرولنگ افسران اور 16 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 9اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ متبادل راستوں پر وارڈنز کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

    سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، شائقین کرکٹ میں پھول،بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائیگا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔ شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے۔

     

     

     

    آمد ور رفت کیلئے متبادل روٹس:

    سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کے مطابق مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔ کلمہ چوک انڈرپاس، سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھلے ہونگے۔برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، کینٹ ڈیفنس کھلے ہیں۔

     

    سی ٹی او کاکہنا ہے کہ ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا، تاہم موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔میچ کے دوران غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ مین بلیواروارڈ گلبرگ تک کا ایریا کو معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔میچ کے دوران مسلم ٹاؤن موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کےلئے بند ہوگا۔ میچ کے دوران حالی روڈ اورلبرٹی سے حسین چوک تک بھی معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔

     

     

    سکیورٹی وجوہات کی بناپر کلب چوک سے جانب گورنر ہاؤس چوک تک کا انٹر سیکشن بند ہو گا جبکہ مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا جائےگا۔وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ،ڈیفنس موڑ،والٹن روڈ بجھوایا جائیگا۔ قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سے براستہ پیکو روڈ ،والٹن روڈ متبادل راستوں پر چلایا جائیگا۔

    شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ انتظامات:

     

    سی ٹی او کے مطابق ایف سی مال روڈ،جیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔ مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ شاہ جمال ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جو ہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹاؤ ن برکت مارکیٹ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈمیں پارکنگ کریں۔

     

    کاہنہ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی، والٹن روڈ، کیولری، جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ سے حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ جبکہ کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے LDAپارکنگ پلازہ میں پارکنگ کریں۔والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑکر لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں۔ظہور الہی روڈ،مین مارکیٹ، حالی روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ ایف کالج واقعہ ظہور الہی روڈ پارکنگ میں پارک کریں۔

     

     

    پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں:

    سی این جی ، ایل این جی ، ایل پی جی چنگ چی اور آٹو رکشے گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے ،گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں ہونا لازمی ہے۔قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کیلئے میٹر و بس کا استعمال کریں۔پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں۔شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کاانتظام کیا گیا ہے۔

    وہ تمام شہری جن کے پاس سعید انور انکلوژر، سرفراز، نواز انکلوژر، سعید احمد انکلوژر، جاوید میاندادانکلوژر،عمران خان انکلوژر کے ٹکٹس ہیں وہ لبرٹی پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے قذافی گیٹ سے داخل ہوں۔ جن کے پاس راجہ انکلوژر، عبدالقادرانکلوژر، ماجد خان انکلوژر، کاردارانکلوژر،فضل محمود انکلوژرکے ٹکٹس ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے فیروز پور روڈ کے گیٹ سے داخل ہوں ۔ سی ٹی او کے مطابق ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اورراستہ ایف ایم سنتے رہیں۔