Baaghi TV

Author: +9251

  • پولیس کی کامیاب کاروائی ، ژوب سے لاہور  ہیروئن کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی

    پولیس کی کامیاب کاروائی ، ژوب سے لاہور ہیروئن کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی

    پولیس کی کامیاب کاروائی ، ژوب سے لاہور ہیروئن کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی

    پرواہ ، باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ثناء اللہ بلوچ نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او یونیورسٹی ثناء اللہ بلوچ نے بڑی کاروائی کر کے ہیروئن کی سمگلنگ ناکام بنا دی ، مخبر نے اطلاع دی تھی کہ دریا خان پل پر ژوپ سے لاہور جانے والی بس کے خفیہ خانوں چھپا کر منشیات سمگل کی جارہی ہے ، کاروائی کر کے اس بس سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی اور تین ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا . اس کاروائی کے بعد عوامی حلقوں نے ایس ایچ او ثناء اللہ کو خراج تحسین پیش کیا.

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

  • پی ٹی آئی حکومت ماضی کی حکومتوں سے زیادہ کرپٹ نکلی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

    پی ٹی آئی حکومت ماضی کی حکومتوں سے زیادہ کرپٹ نکلی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کردی،پاکستان کی ترقی سن کر سب حیران

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف حکومت جس نعرے کے ساتھ سامنے آئی اس کی وجہ سے مشکل میں ہے . عالمی اددرے نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا جب کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی کا اسکور بھی کم رہا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کا اسکور 2، برطانیہ، فرانس کا 4 اورکینیڈا کا انسداد بدعنوانی اسکور 4 درجہ ہوگیا جب کہ جی7کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے حکومت مشکلات کا شکار ہے ، اور اب اس رپورٹ کے بعد سوالات مزید اٹھیں گے.

  • آٹے اور گندم کے بحران کا کون ذمہ دار؟ کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی

    آٹے اور گندم کے بحران کا کون ذمہ دار؟ کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی

    آٹے اور گندم کے بحران کا کون ذمہ دار؟ کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی۔

    تحقیقاتی کمیٹی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرے گی جبکہ کمیٹی اپنی ابتدائی رپورٹ عمران خان کی وطن واپسی پر پیش کرے گی۔
    نہوں نے بتایا کہ پاسکو اور پنجاب کے پاس گندم کی دستیابی، کے پی اور سندھ کی جانب سے گندم نہ اٹھانے اور افغانستان اسمگلنگ ہونے کے معاملے کو بھی کمیٹی دیکھے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گندم اور آٹے کے درست اعداد و شمار نہ دینے پر متعلقہ اداروں اور وزارتوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وفاق اور صوبوں میں تعینات ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح‌رہے کہ وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لیا تھا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • آٹے کے بعد سبزیوں,دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ

    آٹے کے بعد سبزیوں,دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ آٹے کے بعد سبزیوں,دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ،

    دال چنا 108،مونگ 172، ماش180 ،دال مسور135روپے کلو ہو گئی،ادرک لہسن 300سے اوپر ،مرغی کا گوشت بھی 260تک پہنچ گیا،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ایک طرف آٹے کا بحران تو ایسے میں سبزیوں ،دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ،مہنگائی کی لہر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تنخواہیں وہیں ہیں لیکن مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں ،دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے تجاوز کر گئیں،چند روزمیں دال چنا 108،دال مونگ 172،دال ماش180 ،دال مسور 135 ، سفید اور کالے چنے 103 سے 108 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ۔ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،شملہ مرچ 180،مٹر 120،کریلے 200،مونگرے 140روپے کلو تک پہنچ گئے ، ادرک اور لہسن ٹرپل سنچری مکمل کر چکے ، شہری کہتے ہیں مہنگائی کے باعث دو وقت کی ہانڈی روٹی بھی مشکل ہو گئی جبکہ ریٹس میں اضافے سے دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں دالوں اور سبزیوں کے بعد مرغی کی قیمت بھی اچانک بڑھ گئی چند روزپہلے 205 روپے کلو میں فروخت ہونیوالے ایک کلو چکن کا ریٹ 260 روپے تک پہنچ گیا شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات ہونے چاہیے

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 561 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
    خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • امریکہ میں‌ پھرہنگام پھوٹ پڑے: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، ملزم فرار

    امریکہ میں‌ پھرہنگام پھوٹ پڑے: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، ملزم فرار

    واشنگٹن: امریکہ میں‌ پھرہنگام پھوٹ پڑے: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، ملزم فرار،اطلاعات کےمطابق امریکہ میں‌ ہرروزکوئی نہ کوئی نیا ہنگامہ جنم لے رہا ہے ، تازہ واقعہ میں امریکی شہر سیاٹل میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

    پرتشدد واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق ایک مرد اندھا دھند فائرنگ کے بعد واردات کی جگہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بڑی مارکیٹ اور سیاحوں کی دلچسپی کے کئی مقامات ہیں۔فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

    ادھر امریکہ میں ہونے والے ہنگاموں‌سے متعلق اعدادوشمارجمع کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہےکہ نئے سال کے پہلے مہینے میں پچھلے سال کے 3 مہینے سے زیادہ واقعات ہوچکے ہیں، لوگ مارے جا رہے ہیں‌اورہرطرف آہ وبکاہ کی آوازیں عام سنی جاتی ہیں‌

  • گیس منصوبہ: پاکستان، روس کا معاہدہ میں ترمیم پر اتفاق، امریکی پابندیوں کا توڑبھی کرلیا

    گیس منصوبہ: پاکستان، روس کا معاہدہ میں ترمیم پر اتفاق، امریکی پابندیوں کا توڑبھی کرلیا

    اسلام آباد:گیس منصوبہ: پاکستان، روس کا معاہدہ میں ترمیم پر اتفاق، امریکی پابندیوں کا توڑبھی کرلیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان اور روس نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو امریکی پابندیوں سے بچانے کی راہ نکال لی، پاکستان اور روس کے مابین 2 ارب امریکی ڈالر کے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کے بین الحکومتی معاہدہ میں ترمیم پر اتفاق کر لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ترمیم شدہ پروٹوکول کے تحت روسی حکومت کی تجویز کردہ امریکی پابندیوں سے آزاد روسی کمپنی کو نئے معاہدے میں شامل کیا جائے گا اور امکان ہے کہ پروٹوکول میں ترمیم کے معاہدے پر ایک ماہ میں دستخط کر دیئے جائیں گے، دونوں جانب سے مارچ میں BOOT ( بلڈ، اون، آپریٹ و ٹرانسفر) معاہدے کا امکان ہے۔ حتمی معاہدے پر دستخط اس سال جولائی میں ہونگے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور روس کی حکومتوں نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے اکتوبر 2015 میں بین الحکومتی (جی ٹو جی) معاہدہ پر دستخط کیے تھے، پاکستان کی جانب سے اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری انٹراسٹیٹ گیس سسٹم (آئی ایس جی ایس) اور روس کی جانب سے آر ٹی گلوبل کو سونپی گئی تھی

    روسی کمپنی آر ٹی گلوبل پر امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار رہا۔ پاکستان اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے روس پر زور دیتا رہا کہ امریکی پابندیوں سے پاک روسی کمپنی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ کراچی سے لاہور تک گیس کی ترسیل میں مدد ملے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے روس کے نائب وزیر توانائی اناطولی ٹخی نوف کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ پیر کو وزیر توانائی عمر ایوب خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات بھی کی تھی، اس ملاقات کے بعد نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،

    پاکستان کی جانب سے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس منصوبے میں شامل ہونیوالی نئی کمپنی امریکی پابندیوں سے آزاد ہے او ر آر ٹی گلوبل کو پائپ لائن بچھانے کا وسیع تجربہ بھی ہے جس سے اس منصوبے کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی۔

  • نئے چیف الیکشن کمشنر  کی تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی

    نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی

    نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی

    باغی ٹی وی :نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 اراکین کی تقرری کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی،صدرعارف علوی کےدستخط کےبعدتقررکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا،.نوٹیفکیشن کےبعدچیف الیکشن کمشنراورنئے ارکان حلف اٹھائیں گے.چیف جسٹس چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ سےحلف لیں گے.چیف الیکشن کمشنرنثار درانی اور شاہ محمد جتوئی سے حلف لیں گے.

    واضح‌رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیےسکندرسلطان راجہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا تھا، پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر شیریں مزاری نے اجلاس کے بعد نام کا اعلان کیا تھا.
    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر
    پارلیمانی کمیٹی نے نثاردرانی کو سندھ اورشاہ محمدجتوئی کوبلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن مقرر کرنے کی منظوری دے دی.متفقہ فیصلے کا اعلان پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری نے کیا,فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے،

  • محمد بن سلمان پرایک سنگین الزام نے مزید مشکلات پیدا کردیں

    محمد بن سلمان پرایک سنگین الزام نے مزید مشکلات پیدا کردیں

    ریاض: محمد بن سلمان پرایک سنگین الزام نے مزید مشکلات پیدا کردیں ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر دنیا کے امیر ترین شخص کے موبائل فون ہیک کرنے کا الزام عائد کردیا گیا، جبکہ ریاض حکومت نے الزام کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کو واٹس ایپ پر ایک ویڈیو بھیجنے کے بعد جیف بیزوس کا موبائل فون ہیک ہوگیا تھا، یہ واقعہ یکم مئی 2018 کو پیش آیا۔غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میسج کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی جیف بیزوس کے موبائل سے بہت بڑی تعداد میں ڈیٹا چرا گیا، تاہم ڈیٹا کس طرح کے تھے اور ویڈیو کس حوالے سے تھی اب تک واضح نہیں ہوسکی۔

    برطانیہ کے آل لائن جریدے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد کی جانب سے ایک خطرناک ویڈیو ٹیکسٹ میسج بھیجا گیا اور جب جیف بیزوس نے واٹس ایپ میسج کھولا تو ان کا فون ہیک ہوگیا، شہزادہ سلمان اور جیف بیزوس کے درمیان واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے رابطہ رہتا تھا۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا۔ امریکا میں سعودی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فون ہیک کرنے کی خبریں ’نامعقول‘ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ محمد بن سلمان ہیکنگ میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

  • ٹڈی دل سے بچاو کے اقدامات

    ٹڈی دل سے بچاو کے اقدامات

    کمالیہ آگاہی مہم
    ٹڈی دل سے بچاو کے اقدامات، اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار اے ڈی ایگریکلچر محمد اکرم چوہدری کا حولی تارا میں کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل…
    تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے بچاو کے لیے حویلی تارا میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے اےڈی ایگریکلچر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹڈی دل مکڑی کا کئی علاقوں میں حملہ ہو چکا ہے فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے اس لیےخطرہ لاحق ہے ٹڈی دل کہیں بھی دکھائی دے تو فورا ڈھول یا پٹاخہ بجایں اور محکمہ زراعت و ریونیویا اپنے گاؤں کے نمبردار سے فورارابطہ کریں اگر آپ کو ٹڈی دل مکڑی کہیں بھی دکھائی دے تو فورا شور کرکے یا دھواں کرکےاس کو فصل پر بیٹھنے نہ دیا جائے آخر میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا