Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک تیر سے دوشکار:بی آئی ایس پی سے مستفید 8 لاکھ جعلسازوں کا ہیلتھ کارڈ لینے کا انکشاف

    ایک تیر سے دوشکار:بی آئی ایس پی سے مستفید 8 لاکھ جعلسازوں کا ہیلتھ کارڈ لینے کا انکشاف

    اسلام آباد:ایک تیر سے دوشکار:بی آئی ایس پی سے مستفید 8 لاکھ جعلسازوں کا ہیلتھ کارڈ لینے کا انکشاف،اطلاعات کےمطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی سے امداد وصول کرنیوالے 8 لاکھ افراد کا وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت گزشتہ سال رجسٹرڈ افراد کے علاج کیلئے 7 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ وزارت صحت نے جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی تصدیق کے بعد جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور علاج کرانیوالے افراد سے رقوم کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام نے بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کا ڈیٹا لے کر مذکورہ افراد کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت سہولت کارڈ فراہم کیے تھے۔

  • سپریم کورٹ نے کی خیبر پختونخوا حکومت کو جرمانے کی سزا

    سپریم کورٹ نے کی خیبر پختونخوا حکومت کو جرمانے کی سزا

    سپریم کورٹ نے کی خیبر پختونخوا حکومت کو جرمانے کی سزا

    باغی ٹی وی : شفافیت کے خلاف اقدام پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم عدالت عظمیٰ نے محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس صوبہ خیبر پختونخوا میں 17ملازمین کی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائرکی گئی حکومتی اپیل خارج کرتے ہوئے عدالت کے سامنے غلط بیانی پر حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواء کو سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس سمیت تما م ذمہ دار وں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اورجرمانے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
    الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ، صدر پی پی خیبر پختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید

    چیف جسٹس گلزار احمد نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومتی محکموں کو اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے، ایڈووکیٹ جنرل صاحب ہم آپکا پورا دفتر ختم کر دینگے ،آپ لوگوں کو نوکری پر نہیں رہنے دینگے،اتنی بڑی کوتاہی برداشت نہیں کر سکتے۔

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

  • ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، فیصلہ آج ہوگا،پاکستان کوکلین چٹ ملنے کا امکان

    ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، فیصلہ آج ہوگا،پاکستان کوکلین چٹ ملنے کا امکان

    بیجنگ:ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، فیصلہ آج ہوگا،پاکستان کوکلین چٹ ملنے کا امکان،تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں منی لانڈرنگ روکنے کے لیے 22 مطالبات پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے مشترکہ گروپ کو نہ صرف آگاہ کیا بلکہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کر دی ہے۔

    گزشتہ روز بیجنگ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن 451 فی صد اضافے کے ساتھ 827 ہو گئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فی صد زیادہ ہے۔

    پاکستان نے بتایا کہ ٹیرر فنانسنگ کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فی صد کا اضافہ ہوا جب کہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختون خوا میں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔

  • چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی

    چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی

    چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی

    باغی ٹی وی :چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا پراسرار کورونا وائرس اب ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی پھیلنے لگا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبائی کے دارلحکومت ووہان میں کورونا وائرس سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 547 تک پہنچ گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق چین کے صحت حکام نے وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے 1 کروڑ افراد پر مشتمل شہر ووہان کو مکمل طور سیل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
    چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی علامات، علاج اور پرہیز
    چین میں ٹرینوں اور بس سروسز کا نظام معطل ہونے کے باعث قمری سال کی تعطیلات گزارنے کے لئے اپنے گھروں کو گئے 40 کروڑ افراد پھنس کر رہے گئے ہیں۔
    ایران کو لگا جنرل قاسم کے بعد نیا جھٹکا

    واضح رہے چین میں پھیلنے والا پراسرار ’کورونا وائرس‘ اب تک سینکڑوں افراد کی جان لے چکا ہے، یہ تمام افراد بڑی عمر کے تھے، اب تک 400 سے زائد افراد اس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

  • ایران کو لگا جنرل قاسم کے بعد نیا جھٹکا

    ایران کو لگا جنرل قاسم کے بعد نیا جھٹکا

    ایران کو جنرل قاسم کے بعد نیا جھٹکا

    باغی ٹی وی : ایران کو جنرل قاسم کے بعد نیا جھٹکا لگا ہے ، ایران کی پیراملٹری فوج بسیج کے کمانڈرعبدالحسین مجدمی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

    کمانڈرعبدالحسین مجدمی کوصوبہ خوزستان کے شہردرخوین میں گھرکے سامنے نقاب پوش افراد نے نشانہ بنایا۔ پیراملٹری فوج کے سربراہ عبدالحسین مجدمی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی تھے۔

    ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو بندوق برداروں نے حملہ کیا، حملہ آوروں کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے اور چار گولیاں چلائی گئی ہیں۔معاملے کی تفتیش جاری ہے تاہم اس حملے کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا لیکن بیسیج یونٹ نومبرمیں اس علاقے میں مظاہرین کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں ملوث رہا تھا جس میں متعدد مظاہرین زخمی اور ہلاک ہوگئے تھے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مجدمی کی ہلاکت کو اسلامی انقلانی گارڈز کور( آئی آر جی سی) کے لئے ایک اور دھچکا سمجھا جارہا ہے۔
    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔
    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

  • کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے’’کشمیر انتفادہ‘‘ ویڈیو گیم متعارف ،بھارت مزید پریشان

    کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے’’کشمیر انتفادہ‘‘ ویڈیو گیم متعارف ،بھارت مزید پریشان

    اسلام آباد: کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے’’کشمیر انتفادہ‘‘ ویڈیو گیم متعارف ،بھارت مزید پریشان، مقبوضہ کشمیر سے آمدہ اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے’’کشمیر انتفادہ‘‘ ویڈیو گیم متعارف کرادیا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیر میں کرفیو کے بعد وہاں کے حالات کا ڈیجیٹل میڈیا پر پرچار کرنے کے لیے ’’کشمیر انتفادہ‘‘ وڈیو گیم متعارف کرادیا گیا ہے اور یہ ویڈیو گیم ڈیجیٹل انٹیلی جنس نامی کمپنی کے بینر تلے لانچ کیا گیا ہے جس کے روح رواں ڈاکٹر عمیر ہارون ہیں۔

    ’’ کشمیر انتفادہ‘‘ ویڈیو گیم کا مقصد کشمیر میں ہونے والے مظالم، آزادی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم کی کاوشیں اور ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہے، کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے تشدد کے مختلف طریقوں کو دنیا کے سامنے لانا اور کشمیر کی جدوجہد آزادی میں عورتوں کا مردوں کے شانہ بشانہ کردار کو ویڈیو گیم میں واضح کیا گیا ہے۔

    اس عزم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ ہندوستان چاہے بھارتی دستور کے آرٹیکل 370 کو ختم کردے یا کشمیریوں کو مہینوں تک کرفیو کی حالت میں رکھے اسطرح کے اقدامات سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کا خاتمہ نہیں کرسکتا، گیم کا پروموشنل گانا بھی جاری کیا گیا ہے جو ’’ یوٹیوب ‘‘ پر اس ویب ایڈریس www.kashmirintifada.com پر موجود ہے۔

  • : اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن آصف حسین نے مڈھ موڑ روڈ کی مرمت کا آغاز کروا دیا۔

    : اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن آصف حسین نے مڈھ موڑ روڈ کی مرمت کا آغاز کروا دیا۔

    :
    اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن آصف حسین نے مڈھ موڑ روڈ کی مرمت کا آغاز کروا دیا۔
    مڈھ موڑ کا روڈ کافی عرصہ سے انتہائی مخدوش حالت میں تھا۔آصف حسین نے عوام کی مشکل کے پیشِ نظر سڑک پر پڑے گڑھوں کی مرمت کا آغاز کروا دیا۔
    اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے آصف حسین نے مرمت کا کام اپنی نگرانی میں کروایا۔

  • کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیسا رہے گا موسم کا حال ، محکمہ موسمیات کی رپورٹ آگئی .محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علا قہ جات میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علا قوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔کل پنجاب میں زیادہ تر دھوپ ہونے کی وجہ سے موسم کی سردی میں کمی آئی ہے .

    دوسری جانب کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 15، بگروٹ، گو پس منفی 12، پاراچنار منفی 09، استور منفی 08، مالم جبہ منفی 07، قلا ت ، کالام منفی 06، مری منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ضلع سرگودھا اور  ضلع منڈی بہاولدین کوملانے والا گجرات روڈ پہ واقع خونی پل پر  خونی حادثہ

    ضلع سرگودھا اور ضلع منڈی بہاولدین کوملانے والا گجرات روڈ پہ واقع خونی پل پر خونی حادثہ

    تھانہ پھلروان کے نواحی گاؤں چکیاں پھلروان ضلع سرگودھا اور ضلع منڈی بہاولدین کوملانے والا گجرات روڈ پہ واقع خونی پل پر خونی حادثہ صبح سویرے گجرات سے آنے والی کار خطرناک موڑ پر حادثے کا شکار جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی چکیاں پھلروان کی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال پھلروان منتقل کردیا گیا ایک مریض کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سرگودھا DHQ ہسپتال منتقل جنوری2019 میں چکیاں پھلروان کے اس خونی پل اور اس خونی روڈ پہ لگاتار5 حادثے اس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوے اور لاکھ روپے کا مالی نقصان بھی ہوا لیکن انتظامیہ کی طرف سے روڈ سیفٹی کا کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا خونی پل پہ نہ تو اسپیڈ بریکر بنایا گیے اور نہ ہی حادثات میں کمی لانے کے لیے کوئی متبادل حل ڈھونڈا گیا سیاسی اور سماجی اسخاش بالکل خاموش چوہدری ندیم افضل چن وزیراعظم کے معاون خصوصی کا اپنا علاقہ ہونے کا باوجود اتنی لا پروائی ریاست مدینہ کے دعویداروں کے لیے سوالیہ نشان بن گیا غریب عوام کا اربوں کھربوں روپے لگا کر بننے والا پل آئے روز کسی نہ کسی کی جان لےرہا ہے چکیاں پھلروان کی عوام کا وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سے نوٹس لینے کی اپیل

  • اردوکانفاذ:جناب اظہار الحق کی توجہ  کے لئے!–از–فاطمہ قمر

    اردوکانفاذ:جناب اظہار الحق کی توجہ کے لئے!–از–فاطمہ قمر

    پاکستان کے سینئر کالم نویس ادیب ریٹائرڈ بیوروکریٹ جناب اظہار الحق صاحب نفاذ اردو سے متعلق اپنے کالم ” تلخ نوائی” میں تحریر کرتے ہیں کہ پاکستان میں نفاذ اردو کا عمل بتدریج کیا جائے.مقابلے کے امتحان میں انگریزی کی طرح اردو کو بھی لازمی کیا جائے. اور تین سال کے بعد طلباء کو اختیار دیا جائے کہ وہ انگریزی یا اردو میِں پرچہ حل کرے لیکن انگریزی کی بطور لازمی مضمون کی حیثیت برقرار رہے.

    سوال یہ ہے کہ جب انگریزوں نے ایک غلام ملک میں اپنی حاکمیت کو برقرار رکھنے اور غلاموں کی کھیپ تیار کرنے کے لئے ایک سمندر پار ملک کی اجنبی زبان کو یہاں اعلی مقابلے کی زبان بنایا تو کیا انہوں نے اس زبان کو مسلط کرتے وقت بھی اس تدریج کا خیال رکھا. بس انہوں نے تو راتوں رات فیصلہ کیا کہ ان کو اپنی حکومت چلانے کےلئے غلام چاہئے تو انہوں نے برصغیر میں مقابلے کا امتحان ایک اجنبی زبان میں متعارف کرایا.. اس امتحان کا بنیادی مقصد آپنے آقاؤں کے لئے غلاموں کی ایسی کھیپ تیار کرنا تھا. جو اپنے دماغ اور عقل کا استعمال کئے بغیر بلاچون چراء ان کے حکم کی بجا آوری کرے.

    اب ہوناتو یہ چاہئے تھا.قیام پاکستان کے ساتھ ہی ایک آزاد مملکت کے تقاضوں اور امنگوں کے مطابق مقابلے کا امتحان فوری طور پر ” لارڈمیکالین "تعلیمی فلسفے کے مطابق راتوں رات اردو میں.لینے کے احکامات اور اقدامات کئے جاتے. مگر افسوس ایسا نہ ھوسکا.پاکستان کے تینوں دستور میں اردو کو قومی زبان قراردیا گیا. مگر افسوس ہمیشہ پاکستان کی اس آئینی شق کی سرکاری طور پر آئین شکنی ھوتی رہی.

    یہ آئین شکنی یہاں تک بڑھی کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومت نے آئین کی خلاف ورزی گرتے ہوئے 2009 میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو راتوں رات ایک سرکاری فرمان کے تحت انگریزی میڈیم کردیا. اس انگریزی میڈیم کرنے کے نتیجے میں جب پہلا نتیجہ پانچویں اور آٹھویں کاآیا تو اا میں بیس لاکھ میں سے اٹھارہ لاکھ بچے تعلیم کو خیرباد کہہ گئے.یہ نونہالوں کا وہ قتل عام تھا.جس کا کسی مہزب دنیا میں تصور بھی نہیں کیا کاسکتا. دستور کی اس خلاف ورزی کے ردعمل میں پاکستان قومی زبان تحریک نے جنم لیا. جس نے عدالتوں میں میڈیا پر سڑکوں’ عوام الناس میں ہر جگہ نفاذ اردو کا مقدمہ لڑا.اسے جیتا اب اس کے نفاذ کے لئے بھر پور کوشش کررہے ہیں!

    ہم محترم اظہار الحق صاحب سے سوال کرتے ہیں کہ دنیا میں ایسے اور کتنے ترقی یافتہ خوشحال ممالک جہاں ایک غیر ملکی زبان اعلی ملازمت میں پہنچنے کا زریعہ ھے؟
    دوسرا سوال ان سے یہ ہے کہ پاکستان کی افسر شاہی کی واحد قابلیت غلط سلط انگریزی کے علاوہ کچھ اور ہو تو بتادیں. آپ ہی کے ساتھی بیوروکریٹ کہتے ہیں کہ ” دنیا پاکستان کی افسر شاہی کی انگریزی پر ہنستی ہے” ایسا ہی کچھ ملتا جلتا بیان قدرت اللہ شہاب کا بھی ہے..جس نے خود یہ تسلیم کیا کہ انگریزی سے میرا تعلق غلامی کا ہے.

    پاکستان کی انگریزی کی غلام بیورو کریسی دنیا کی نمبر ایک کام چور’ حیلہ ساز’ بد عنوان ‘ بد انتظام’ راشی’ اپنی اقدار کو روندلنے والی’ جعلساز بیورو کریسی ھے. اگر ہماری بیورو کریسی بھی دنیا کی ترقی یافتہ ‘ تعلیم یافتہ خوشحال اقوام کی طرح اپنی قومی زبان میں مقابلے کا اعلی امتحان دیتی تو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ انتہائ قابل ‘ پاکستانی سوچ کی حامل اور مخلص بھی ھوتی. مگر افسوس اس نے انگریزی غلامی کو اپنے اوپر طاری کر کے لارڈ میکالے کے اس قول کی تصدیق کی ھے ” برصغیر جیسی تہذیب یافتہ زرخیز قوم کو پسماندہ کرنے کا صرف ایک ہی زریعہ ھے کہ ان پر اہک ایسی زبان لاد دی جائے جو رنگ ونسل میں تو ہندوستانی ھو مگر فکر میں برطانوی ھوگی”

    ایک بات ہم اور کالم نویس کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں ھم لوگ محض جذباتی ہی نہیں ہیں ہم لوگ عملی ہیں اور کام کرنے والے لوگ ہیں.. پاکستان قومی زبان تحریک کے بانی سائنسدان اور ماہر تعلیم ہیں ڈاکٹر شریف نظامی ‘ پروفیسر سلیم ھاشمی ‘ پروفیسر اشتیاق احمد ‘ ڈاکٹر مبین اختر ہیں. پروفیسر اشتیاق اپنے شوق اور جذبے سے بغیر سرکاری اعانت کے گریجویشن کی سطح تک اردو سا-نس لغت آسان فہم الفاظ میں تیار کر چکے ہیں. اگر سرکار ہماری اعانت کرے تو ہم چند ماہ میں انگریزی زریعہ تعلیم کی پیداکردہ ستر سال کی تباہیاں اور خامیاں دور کرسکتےہیں. کیونکہ قوموں کی تعمیر کے لئے وسائل سے زیادہ نیک جذبات اور خلوص کی ضرورت ہے اور اللہ کا شکر ہے پاکستان قومی زبان تحریک ان جذبوں سے سرشار اور مالا مال ھے.

    آخر میں محسن اردو :’ نفاذ اردو کیس کا تاریخ ساز فیصلہ سنانے والے درویش
    صفت ایچی سونین
    چیف جسٹس جواد ایس اعلی عدلیہ کے منصفین کی انگریز دانی کا پول کچھ ان الفاظ میں کھول رہے ہیں:
    ” میں دعوی سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے وکلاء اور جج دونوں ہی کو انگریزی نہیں آتی. پاکستان میں انگریزی کا ڈھونگ صرف اپنی نالائقی کو چھپانے کےلئے رچاہا جاتا ھے”
    فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک