Baaghi TV

Author: +9251

  • پرچی کے بغیر خطاب، عالمی اقتصادی فورم کے صدر بھی عمران خان کے معترف، پاکستانیوں کی خوش قسمتی عمران خان جیسا لیڈرملا،بورگے برینڈے

    پرچی کے بغیر خطاب، عالمی اقتصادی فورم کے صدر بھی عمران خان کے معترف، پاکستانیوں کی خوش قسمتی عمران خان جیسا لیڈرملا،بورگے برینڈے

    ڈیوس:پرچی کے بغیر خطاب، عالمی اقتصادی فورم کے صدر بھی عمران خان کے معترف،کہاکہ پاکستانیوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران خان جیسا لیڈرملا،اطلاعات کےمطابق عالمی اقتصادی فورم کے صدربورگے برینڈے
    پاکستانی وزیراعظم کی گفتگوسے بہت زیادہ متاثرہوئے ہیں‌،بورگے برینڈے نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کوعمران خان جیسا لیڈرملا ہے، اوردنیا کو بھی عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے

    باغی ٹی و ی کےمطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے عالمی اقتصادی فورم سے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم کا خطاب تقریباً14 منٹ پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے مختلف پہلوؤں پر اختصار کے ساتھ اظہار خیال کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی معاشی اور خارجہ پالیسی سمیت ماحولیاتی مسائل سے متعلق اہم امور پر بات کی۔

    ڈیوس سے ذرائع کےمطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد تقریب کے میزبان اور عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگے برینڈے نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بغیر اسکرپٹ اور پرچی دیکھے بغیر ملکی نتائج اور عزائم پر مشتمل تقریرکو سراہا۔

     

     

    https://web.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/198325034641845/

     

    عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگے برینڈے کاکہنا تھا کہ گذشتہ سال پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ (ایف ڈی آئی) میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے،جس کی وجہ یقیناً جیسا کہ آپ نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک میں سیکیورٹی کی موجودہ بہتر صورتحال کو برقرار رکھ پائیں گے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری بالخصوص توانائی کے شعبے میں مزید ترقی ہوسکے۔

    عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگے برینڈے کے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2019 نائن الیون کے بعد سے پاکستان کے لیے سب سے پرامن سال رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نے امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی تو امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور بم دھماکے شروع ہوگئے، ایسی صورتحال میں تو بیرونی سرمایہ کاری کا سوال ہی نہیں تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اس لیے ہم سمجھتے کہ معاشی ترقی کے لیے امن کا ہونا کتنا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کی وجہ سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے اور 2019 میں 2018 کے مقابلے میں سیاحت دگنی ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں،یہاں مذہبی اور تاریخی سیاحت کے بے شمار مقامات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندو مت، بدھ مت اور سکھ مت کے بے شمار اہم مقامات ہیں جب کہ ملک میں کوہ پیمائی بھی سیاحوں کے لیے دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ یہاں پر دنیا کی اونچی چوٹیاں موجود ہیں۔

  • جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کے 18 گھر مسمار کرنے کے اسرائیلی دھمکی اورنوٹسز جاری

    جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کے 18 گھر مسمار کرنے کے اسرائیلی دھمکی اورنوٹسز جاری

    الخلیل:جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کے 18 گھر مسمار کرنے کے اسرائیلی نوٹس ،اطلاعات کےمطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے 18 مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

    فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یطا میں فلسطینی رابطہ کمیٹی کے رکن فواد عمور نے کہا کہ صہیونی حکام نے الھذالین، المصری، التنبہ اور الفقیر خاندانوں کے 18 مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مسماری کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے پہلے اسرائیل کی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینی کمیٹی کے مطابق گذشتہ برس صہیونی حکام نے فلسطین میں 686 مکانات مسمار کیے جن میں سے صرف القدس میں 300 مکانات مسمار کیے گئے۔

    گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکام کی طرف سے 8 فلسطینی خاندانوں کو ان کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔ گذشتہ ہفتے محمد موسیٰ مخامرہ، احمد الیتیم، احمد اسماعیل الدبابسہ، محمود عیسیٰ الیتیم، عنان عبد ربہ، خلیل عیسیٰ الیتیم، قاسم احمد ابو تحفہ اور محمد موسیٰ مخامرہ کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

  • قابض اسرائیل ظلم اورطاقت کے باوجود فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے: الشیخ صبری

    قابض اسرائیل ظلم اورطاقت کے باوجود فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے: الشیخ صبری

    مقبوضہ بیت المقدس:قابض اسرائیل ظلم اورطاقت کے باوجود فلسطینیوں کی نمازوں سے خوف زدہ ہے،اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں کی مساجد میں اذانوں اور نمازوں سے خوف زدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے طاقت کے استعمال کےمکروہ ہتھکنڈوں کے باوجود القدس کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی جاری رکھیں گے۔

    الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے شروع کردہ ‘الفجر العظیم’ مہم نے اسرائیلی دشمن کو دہشت اور خوف میں ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الفجر العظیم مہم قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے اور فلسطینی شہری اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔ الشیخ صبری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ الفجر العظیم مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    خیال رہےکہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ عکرمہ صبری کو 25 جنوری تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی مقدس مقام کے دفاع کا حصہ ہے۔

  • پیسوں کا لالچ یا کوئی اورمعاملہ ، ملازمین نے تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا

    پیسوں کا لالچ یا کوئی اورمعاملہ ، ملازمین نے تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا

    گوجرانوالہ: پیسوں کا لالچ یا کوئی اورمعاملہ ، ملازمین نے تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ملازمین نے پیسوں کی لالچ میں تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا۔

    گوجرانوالا سے پولیس حکام کے مطابق گوجرانوالہ میں ملازمین نے پیسوں نے لالچ میں مالکان کو قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اور بھتیجا شامل ہیں۔پولیس کےمطابق یہ واقعہ وزیر آباد کے علاقہ پٹھانوالی میں پیش آیا جہاں ملازمین واردات کےبعد موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور بھتیجا شامل ہیں اور مقتولین ذکا اللہ اور شفاعت اللہ دونوں بھائی کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مالکان نے سترہ ایکڑ اراضی بیچ کر پیسے گھرمیں رکھے ہیں اور بھاری رقم ہتھیانے کی نیت سے گھر میں گھس کر حملہ کرکے ذکا اللہ، شفاعت اللہ اور عتیق کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اورملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

  • سورج گرہن کا براہ راست نظارہ، بچوں‌ سمیت 15 افراد بینائی سے محروم

    سورج گرہن کا براہ راست نظارہ، بچوں‌ سمیت 15 افراد بینائی سے محروم

    نئی دہلی:سورج گرہن کا براہ راست نظارہ، بچوں‌ سمیت 15 افراد بینائی سے محروم،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت میں گزشتہ برس ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کرنے والے 15 شہری بینائی سے محروم ہوگئے۔

    سورج گرہن سے متاثر ہونے والے مریضوں کے بارے میں‌ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 10 سے 20 سال تک کی عمر کے لوگوں نے 26 دسمبر کو ہونے والے سورج گرہن کا براہ راست نظارہ کیا تھا۔مذکورہ افراد کو آنکھوں میں درد کی شکایت اور اندھیرے (کچھ نظر نہ آنے) کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں رکھنے کے بعد چند ٹیسٹ کیے۔

    ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ افراد کی بینائی کبھی واپس نہیں آسکتی۔ ڈاکٹر کے مطابق سورج گرہن کو خصوصی چشموں کے بجائے براہ راست دیکھنے سے متاثرہ افراد کی ’سولر ریٹ نیٹس‘ یعنی آنکھوں کی نازک جھلی متاثر ہوگئی ہے۔ یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ افراد کی آنکھوں میں موجود ’ریٹینا‘ کی تہہ بھی جل گئی جس کے باعث اُن کی بینائی بالکل ختم ہوچکی ہے۔

  • ٹرمپ کی یورپ کو ایک بارپھردھمکی اوریورپ کے عمل سے بدلتی ہوئی صورت حال

    ٹرمپ کی یورپ کو ایک بارپھردھمکی اوریورپ کے عمل سے بدلتی ہوئی صورت حال

    واشنگٹن :، ٹرمپ کی یورپ کو ایک بار پھردھمکی اوریورپ کے عمل سے بدلتی ہوئی صورت حال ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہ پاسکا تو یورپی گاڑیوں کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کردی جائے گی۔

    سوئیزرلینڈ میں جاری ڈیوس اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم یورپ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتے ہیں تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو گاڑیوں کی درآمدات پر ڈیوٹی لگانے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے گاڑیوں سمیت اہم یورپی مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکیوں پر بہت سے یورپی عہدیداروں اور کمپنیوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ ٹرمپ نے یورپ کے نام اپنے دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی پیروی اور نیوکلیر ڈسپیوٹ میکنیزم کو فعال نہ کیا تو، یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر پچیس فی صد ڈیوٹی عائد کردی جائے گی۔ٹرمپ کے دباؤ کے بعد ایٹمی معاہدے کے رکن تین یورپی ملکوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گزشتہ ہفتے ایک بیان جاری کرکے، ایٹمی معاہدے کے مصالحتی نظام کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • انسانیت شرماگئی مگرصہیونیوں کوشرم نہ آئی : فلسطینی قیدی پر صہیونی جلادوں کا انسانیت سوز تشدد،دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے

    انسانیت شرماگئی مگرصہیونیوں کوشرم نہ آئی : فلسطینی قیدی پر صہیونی جلادوں کا انسانیت سوز تشدد،دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے

    رام اللہ:انسانیت شرماگئی مگرصہیونیوں کوشرم نہ آئی : فلسطینی قیدی پر صہیونی جلادوں کا انسانیت سوز تشدد،دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا لا متناہی سلسلہ جاری ہے اور روزمرہ کی بنیاد پر اسرائیلی عقوبت گاہوں پر فلسطینیوں دی جانے والی اذیتیوں کے ہولناک مظاہر سامنے آ رہے ہیں۔

    فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلہ کی ایک تازہ کڑی ولید حناتشہ نامی ایک فلسطینی ہیں جنہیں صہیونی زندان میں جس بے دردی اور بے رحمی و وحشت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس نے ایک بار پھر صہیونی ریاست کی فرعونیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ حناتشہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس نے صہیونی ریاست کا مکروہ چہرہ اور فلسطینیوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا نیا موقع فراہم کیا ہے۔

    اسیر ولید حناتشہ کے اہل خانہ تک دوران حراست قیدی پر کیے گئے تشدد کی تصاویر پہنچی ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔ اس کے جسم پر تشدد اور اذیتوں کے واضح اور نمایاں آثار موجود ہیں۔ تشدد کرتے ہوئے قیدی کو جلایا گیا۔ اس کے دونوں پائوں ٹانگوں سمیت جسمانی کی نچلے حصے پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

    حناتشہ کو اسرائیلی فوج نے تین اکتوبر 2019ء کوحراست میں لیا گیا۔ ان پر اگست کے آخر میں عین بوبین کے مقام پر کی گئی ایک کارروائی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ اس حملے میں ایک صہیونی خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ولید حناتشہ کا تعلق فلسطینی پاپولر فرنٹ سے بتایا جاتا ہے۔

    حراست میں لینے کےبعد صہیونی جلادوں نے ولید حناتشہ کو تین الگ الگ تشدد کے سیشن میں اذیتوں کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے وحشی جلاد باریاں بدل بدل کر نہتے فلسطینی پر مسلسل 12 دن تک دن رات تشدد کرتے رہے۔ تشدد کا دورانیہ چوبیس میں سےمسلسل 23 گھنٹے جاری رہا۔ ہر 8 گھنٹے کے بعد پہلے صہیونی جلاد چلے جاتے اوران کی جگہ نئے وحشی درندے لے لیتے۔

    یاد رہےکہ اسرائیلی جلادوں کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والے ولید حناتشہ کی اہلیہ بیان حناتشہ نے بتایا کہ انہیں اس وقت یقین ہوگیا تھا کہ ولید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ گرفتاری کے بعد نہ تو ان کے وکیل کو ان سے ملنے دیا گیا اور نہ ہی اہل خانہ کے کسی فرد کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی۔بعض اسیران کے اقارب جو جیلوں میں ان سے ملنے گئے تھے نے قیدیوں کے حوالےسے بتایا کہ انہوں نے ولید حناتشہ کو حراستی مرکز میں وہیل چیئر پر دیکھا ہے۔ اسے بدترین اذتیں دی گئی ہیں۔

    بیان حناتشہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ صہیونی جلاد میرے شوہر کو اذیتیں دیں گے۔ انہیں نہ صرف گرفتار کیے جانے کے بعد ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ گرفتاری سے قبل بھی بدترین اذیتوں سے دوچارکیا گیا۔ جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ہربار یہی شکایت کرتے کہ وحشی جلادوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے مگر صہیونی جلاد صفت جج اس کی بات پرتوجہ دینے کے بعد ہربار اس کی قید میں توسیع کردیتے۔

    ولید حناتشہ کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی وحشی جلادوں نے اسے دوران حراست بدترین اذیتیں دی گئیں۔ بعد ازاں عدالت کی ہدایت پر اسرائیلی حکام نے ولید کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس پر تشدد کی تصاویر اس کےوکیل کو ارسال کیں جہاں سے وہ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں۔

    صہیونی جلادوں نے اس کے موکل پر تشدد کے پانچ مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے۔حراستی مرکز میں لے جانے کے بعد اسے اتنا زیادہ مارا پیٹا گیا کہ وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ اس کے ہاتھ اس کی کمر پرباندھے گئے تھے۔ تشدد کے باعث وہ سر کے بل فرش پر گر پڑے۔ اس کے بعد ایک صہیونی جلاد اس کے سینے پر چڑھ بیٹھا اور اسے مزید بری طرح تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔اس کے بعد دو جلاد اس کے کندھے پر کھڑے ہوگئے اور اس کے سر اور داڑھی کے بال نوچنے لگے۔ یہ سب کچھ بدترین مار پیٹ کے ساتھ جاری رہا۔

    انسانی حقوق کی تنظیم ‘ضمیر فائونڈیشن’ کی رپورٹ کے مطابق بوبین کارروائی میں 40 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا اور ان میں سے 95 فی صد کو بدترین جسمانی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انسانی حقوق کے مندوب رافت حمدونہ کا کہنا ہے کہ 51 سالہ فلسطینی قیدی پر تشدد کے جو آثار سامنے آئے ہیں وہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کا واضح ثبوت ہے۔ حمدونہ کا کہنا ہے کہ سنہ1984ء میں طے پائے بین الاقوامی معاہدے میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

  • تحصیل بھیرہ میں ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر فار پاکستان اور ٹاسک ٹیم لیڈر فار پاکستان کے ساتھ خوش گوار ماحول میں

    تحصیل بھیرہ میں ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر فار پاکستان اور ٹاسک ٹیم لیڈر فار پاکستان کے ساتھ خوش گوار ماحول میں

    ورلڈ بینک کے فلاحی پروگرام ” پکے کھال کسان خوشحال” کی افتتاحی تقریب کے موقع پر علی پور سیداں تحصیل بھیرہ میں ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر فار پاکستان اور ٹاسک ٹیم لیڈر فار پاکستان کے ساتھ خوش گوار ماحول میں ۔ ہر فرد اپنے حصے کا کردار ادا کرے تو ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کو امن، انصاف اور خوشحالی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

  • فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف بیک وقت چار جنگیں لڑ رہے ہیں،بے اختیارفلسطینی وزیراعظم

    فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف بیک وقت چار جنگیں لڑ رہے ہیں،بے اختیارفلسطینی وزیراعظم

    مقبوضۃ بیت المقدس :فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف بیک وقت چار جنگیں لڑ رہے ہیں،بے اختیارفلسطینی وزیراعظم بول اٹھے ،اطلاعات کےمطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشیتہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے خلاف بیک وقت چار جنگیں چھیڑ رکھی ہیں۔

    بے اختیارفلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ صیہونی کالونی کی تعمیر کے ذریعے جغرافیائی جنگ، فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کے ذریعے آبادی کی جنگ، وسائل پر قبضہ کرکے مالی جنگ اور مسجد الاقصی پر حملوں کے ذریعے اسلامی مقدسات کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔

    محمد اشتیہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف مذکورہ جنگوں کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں اضافے اور غزہ کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلسطین کے وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی آبادیوں کا انہدام عالمی معاہدوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور صیہونی حکومت پورے مغربی کنارے پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، غرب اردن اور بیت المقدس شہر کے زیادہ سے زیادہ علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور اس نے اس وقت مشرقی بیت المقدس کی سب سے بڑی فلسطینی آبادی وادی الحمص میں تخریبی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

  • امریکی بوئنگ کمپنی 737 طیاروں کا نقص دور کرنے میں ناکام ہوگئی

    امریکی بوئنگ کمپنی 737 طیاروں کا نقص دور کرنے میں ناکام ہوگئی

    واشنگٹن :امریکی بوئنگ کمپنی 737 طیاروں کا نقص دور کرنے میں ناکام ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق بوئینگ کمپنی نے رواں سال کے دوران بھی سیون تھری سیون میکس طیاروں کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    فرانس پریس کے مطابق بوئنگ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران بھی سیون تھری سیون میکس طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سے پہلے بوئنگ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ طیاروں میں پائے جانے والے فنی نقائص کو کم سے کم وقت میں دور کردیا جائے گا۔

    قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار انیس میں پانچ ماہ سے بھی کم کے عرصے میں سیون تھری سیون میکس طیاروں کو پیش آنے والے دو حادثات میں تین سو چھیالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے-امریکی کمپنی بوئنگ کے سیون تھری سیون میکس طیاروں کے ہلاکت خیز حادثات کے بعد یورپ اور دنیا کے بہت سے ملکوں نے مذکورہ طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔