Baaghi TV

Author: +9251

  • ہزاروں‌ جڑواں افراد کوخوشیوں میں شامل کرنے کے لیے میلہ،مگرپریشانی کا سامنا

    ہزاروں‌ جڑواں افراد کوخوشیوں میں شامل کرنے کے لیے میلہ،مگرپریشانی کا سامنا

    کولمبو: ہزاروں‌ جڑواں افراد کوخوشیوں میں شامل کرنے کے لیے میلہ،مگرپریشانی کا سامنا،اطلاعات کےمطابق جڑواں یا ٹوئنز اگر ہم شکل بھی ہوں اور مماثل حلیہ اختیار کر کے سامنے آئیں تو یقینا کسی کو بھی اپنے اصل نام سے شناخت کرنے اور پہچان کے حوالے سے امتحان میں ڈال سکتے ہیں۔

    سری لنکا کی ٹوئنز کے نام سے رجسٹرڈ تنظیم نے کولمبو کے ایک میدان میں جڑواں افراد کو اکٹھا کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کام یاب ہوتی نظر نہیں آرہی۔ تاہم گزشتہ روز ہونے والے اس ایونٹ سے متعلق حتمی نتیجہ دو ہفتے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

    کولمبو میں جڑواں اور بہت سے ہم شکل افراد نے ایک جیسا حلیہ اور کپڑے زیبِ تن کرنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں جب میلے میں شرکت کی تو معلوم ہوا کہ منتظمین گنیز ریکارڈ کے کچھ اصولوں کی پابندی نہیں کرسکے اور ٹوئنز کا یہ اجتماع ناکامی سے دوچار ہوسکتا ہے۔اپنی نوعیت کے اس منفرد میلے میں چھے ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی جب کہ منتظمین کو پانچ ہزار جڑواں اکٹھا کرنا تھے۔

    منتظمین کے اندازوں کے برعکس بڑی تعداد میں جڑواں بچے میلے میں آئے اور لمبی قطاروں کی وجہ سے رجسٹریشن کا عمل بھی رکاوٹوں کا شکار اور دشوار رہا۔ منتظمین کی جانب سے ہدایت تھی کہ تمام شرکا تصاویر بنانے کے لیے پوز کریں گے جس کے بعد کم از کم پانچ منٹ انتظار کرنا ہو گا۔

    یہ ایونٹ پچھلا ریکارڈ توڑ سکا یا نہیں، مگر یہ ضرور ہے کہ بچوں اور میلے میں شریک ہونے والے تمام لوگوں نے خوب تفریح کی اور ہنسی خوشی دن گزارا۔اس میلے میں سری لنکا کی فوج کے دو جڑواں بھائی بھی شریک تھے۔
    دنیا بھر میں جڑواں افراد کو اکٹھا کرکے خوشی اور تفریح کے ساتھ سب سے بڑے ٹوئنز فیسٹیول کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش نئی نہیں ہے۔ ٹوئنز میلہ امریکا سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں سجایا جاتا رہا ہے۔

  • میونسپل کمیٹی بھیرہ نے دوکانداروں پر اپنی مرضی سے ٹیکس لگا رکھے ہیں

    میونسپل کمیٹی بھیرہ نے دوکانداروں پر اپنی مرضی سے ٹیکس لگا رکھے ہیں

    میونسپل کمیٹی بھیرہ نے دوکانداروں پر اپنی مرضی سے ٹیکس لگا رکھے ہیں۔ سائن بورڈ کے نام پر لاکھوں روپے کے ٹیکس، نہ ہی یہ ٹیکس ایف بی آر کے اندر آتے ہیں اور نہ پی بی آر کے اندر، جب چاہے جتنا چاہے ٹیکس لگا کر دوکانداروں کو بھیج دیتے ہیں۔ جب بھی ان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس ٹیکس کا کوئی لیٹر ہے تو بتایا جائے تو آگے سے دھمکیاں ملتی ہیں۔ ایک دوکاندار سے 10×4 کے بورڈ پر جون 2019 میں 800 روپے ٹیکس لیا اور دوبارہ دسمبر 2019 میں اسی بورڈ کا ٹیکس 4800 مانگ لیا نہ دینے پر جیل جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جبکہ ٹیکس بڑھانے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی۔ دوسری طرف سال میں ایک بار ٹیکس اب چھ ماہ کے بعد دوبارہ مانگا جا رہا ہے۔
    گورنمنٹ پنجاب سے اپیل ہے کہ اس جگا ٹیکس کا نوٹس لیا جائے اور چھوٹے دوکانداروں کی مدد کی جائے۔

  • بھیرہ: ملکوال روڈ حطار الیکٹرک سٹور اور پنجاب بینک کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے

    بھیرہ: ملکوال روڈ حطار الیکٹرک سٹور اور پنجاب بینک کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے

    بھیرہ: ملکوال روڈ حطار الیکٹرک سٹور اور پنجاب بینک کے سامنے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایک دودھ والے کا دودھ ضائع ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار معمولی زخمی ہوئے۔
    اس چوک پر آئے روز حادثات ہو رہے ہیں ہماری گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ یہاں پر اسپیڈ ریڈیوسر لگائے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ہو سکے۔

  • جیل میں قید کم عمر فلسطینی بچوں کے وکلاء کو ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔

    جیل میں قید کم عمر فلسطینی بچوں کے وکلاء کو ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔

    رام اللہ:اسرائیلی فورسز کی طرف سے کم سن فلسطینی قیدیوں کے ساتھ دل سوز سلوک کی خبروں نے پریشانی کی کیفیت برپا کردی ہے، ادھر اطلاعات کےمطابق جیل میں قید کم عمر فلسطینی بچوں کے وکلاء کو ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔

    فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ‘دامون’ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دامون جیل کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام جیلوں میں قید کم عمر فلسطینیوں کو ان کے وکلاء سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔

    صہیونی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں موسیٰ حامد اور محمد دلاش کو’عوفر’ اور صلاح ریاحی کو مجد جیل سے دامون جیل میں ڈالا گیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی جیل حکام نے 34 اسیر فلسطینی بچوں کو عوفر سے دامون جیل منتقل کیا گیا ہے۔

  • فلسطینی عوام کی طرف سے دبئی میں منعقدہ ‘ایکسپو 2020ء’ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    فلسطینی عوام کی طرف سے دبئی میں منعقدہ ‘ایکسپو 2020ء’ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    غزہ:فلسطینی عوام کی طرف سے دبئی میں منعقدہ ‘ایکسپو 2020ء’ کے بائیکاٹ کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں کی میزبانی میں رواں سال اکتوبر میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی نمائش’ایکسپو 2020ء’ میں اسرائیل کی شرکت کے اعلان کے بعد فلسطینی عوامی ، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔فلسطینی بائیکاٹ مہم نے کہا ہے کہ ایکسپو نمائش میں شرکت اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے اورقابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی اسکیموں کا حصہ قرار دیا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘ایکسپو نمائش 2020’ رواں سال دبئی میں ہوگی جس میں اسرائیلی ریاست نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری مہم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل اس نمائش میں شرکت کرتا ہے تو دوسرے مسلمان ممالک اور آزادی پسند عالمی قوتوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    بیان میں متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وفد کو نمائش میں شرکت سے سختی سے روکے کیونکہ ایسا کرنے سے امارات کے حوالے سے فلسطینی عوام میں سخت مایوسی اور غم وغصہ کی لہر اٹھ سکتی ہے۔
    مزید کہا گیا ہے کہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ عالمی اہمیت کا حامل موقع ہے جس میں عرب وزراء خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا۔ اس موقعے پر اسرائیلی ریاست کو شرکت کی اجازت دینا فلسطینی قوم کی تمنائوں اور امنگوں کا خون کرنےاور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

  • سوئی گیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے سرگودھا جانے کی ضرورت نہیں ہے.

    سوئی گیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے سرگودھا جانے کی ضرورت نہیں ہے.

    چوہدری ندیم افضل چن کی درخواست پر حکومت پاکستان نے بھلوال شہر میں سوئی ناردرن گیس دفتر میں نئے گیس کنکشن کی درخواست جمع کروانے اور ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے اور سوئی گیس بل درست کروانے کے لیے عملہ تعینات کر دیاہے.
    اب ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے بعد ایف اے بھی #بھلوال دفتر سے ہو گا
    سوئی گیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے سرگودھا جانے کی ضرورت نہیں ہے.

  • بھیرہ حکومت پنجاب کی طرف سے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے لئے سفارشات مانگ لی گئیں

    بھیرہ حکومت پنجاب کی طرف سے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے لئے سفارشات مانگ لی گئیں

    حکومت پنجاب کی طرف سے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے لئے سفارشات مانگ لی گئیں۔
    حسن انعام پراچہ ترجمان حکومت پنجاب و چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل نے آج ضلعی (ڈی سی او) سرگودھا کی صدارت میں کی گئی میٹنگ میں
    بھیرہ۔
    میانی۔
    چک مبارک ۔
    چاوہ ۔
    خان محمد والا،سرگودھا ۔
    کے نام تجویز کر کے حکومت پنجاب کو بھیج دئیے۔

  • کراچی : ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ  آگ نے 180 سے زائد جھگیوں کو خاک کردیا

    کراچی : ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ آگ نے 180 سے زائد جھگیوں کو خاک کردیا

    کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں لیاری ندی کے کنارے ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ جھونپڑی میں عبادت کے لیے جلائے گئے دیے سے لگی جس کے نتیجے میں 180 جھگیاں جل گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق

    سب ڈویژنل مجسٹریٹ لیاقت آباد فہیم خان کے مطابق یہ ابتدائی شہادت سامنے آئی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی سروے کے مطابق جلنے والی جھگیوں کی تعداد 180 ہے اور 200 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آتشزدگی نے خانہ بدوشوں کے پاس کچھ نہ چھوڑا۔ جھونپڑی میں جلائے گئے دیے کے باعث آگ بھڑکی۔ حادثے کے ذمہ دار شخص نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیل کے مطابق تین ہٹی کے قریب نالے پر قائم جھگیوں کی بستی میں لگنے والی آگ سو سے زائد گھرانوں کو متاثر کر گئی۔ جانی نقصان تو کوئی نہیں ہوا لیکن زندگی جینے کا کوئی سامان نہ بچا۔بستی کا رہائشی برجو اپنی جھونپڑی میں دیا جلتا چھوڑ گیا تھا جس نے پوری بستی کو راکھ کر ڈالا۔آتشزدگی سے ہونےوالے نقصان کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا، تاہم فلاحی اداروں اور مخیر حضرات نے متاثرین کی امداد شروع کر دی ہے۔

  • مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر4 شہید کردیئے

    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر4 شہید کردیئے

    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر4 شہید کردیئے ،اطلاعات کےمطابق قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی، فائرنگ کرکے 4نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ یہ واقعہ غزہ بارڈر کے قریب پیش آیا، جہاں فلسطینیوں کو دیکھتے ہی قابض فوج نے اندھادھن فائرنگ شروع کردی جس کے باعث شہریوں کی شہادتیں ہوئیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہیوں نے مبینہ طور پر باڑ عبور کرنے والے تین افراد پر فائرنگ کی جبکہ مشتبہ افراد نے گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد سے سپاہیوں پر حملہ کیا۔فلسطینیوں کی جانب سے حملے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

    واضح رہے کہ غزہ پٹی حماس کے زیر کنٹرول ہے، جہاں 2007 سے حماس برسر اقتدار ہے، اسرائیل ہمیشہ حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کو حماس کا دہشت گرد قرار دیتا رہا ہے۔ حماس کو ریجن میں فلسطینیوں کی حمایت حاصل ہے۔

  • مشروب ساز کمپنی کا پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک کرنے سے انکار

    مشروب ساز کمپنی کا پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک کرنے سے انکار

    امریکی مشروب ساز کمپنی کا پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک کرنے سے انکارکردیا ہے، ادھر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک نہیں کرے گی کیوں کہ اس کے صارفین پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروب پینا پسند کرتے ہیں امریکی مشروب ساز کمپنی کوکاکولا کا کہنا ہے کہ وہ پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک نہیں کرے گی کیوں کہ اس کے صارفین پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروب پینا پسند کرتے ہیں۔

    کمپنی کی سینیئر نائب صدر بی پیریز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ لوگوں کو ابھی بھی پلاسٹک کی بوتل میں ہی مشروبات پینا پسند ہے اس لیے کمپنی پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ترک نہیں کرے گی۔
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی پلاسٹک کی بوتل وزن میں ہلکی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔

    مذکورہ امریکی مشروب ساز کمپنی جو کہ دنیا میں پلاسٹک کا کوڑے پیدا کرنے والے دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، اس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2030 تک وہ استعمال کی گئی تمام پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کے قابل ہوجائے گا۔تاہم ماحول کے تحفظ کیلئے کام کرنے والوں کا خیال ہے کہ کمپنی کے اس دعوے کے باوجود متعدد پلاسٹک بوتلوں کو ری سائیکلنگ کے لیے دوبارہ اکھٹا نہیں کیا جاسکے گا اور وہ کچرے میں ہی پڑی رہیں گی۔

    یہ ادارہ سالانہ 30 لاکھ ٹن پلاسٹک کی بوتل تیار کرتا ہے یعنی اس حساب سے تقریباً ایک منٹ میں 2 لاکھ بوتل تیار ہوتی ہیں۔پلاسٹک کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ایک فلاحی ادارے نے 2019 میں کوکا کولا کو سب سے زیادہ پلاسٹک کچرا پیدا کرنے والا برانڈ قرار دیا تھا۔ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں کمپنی کی سینیئر وائس پریزیڈینٹ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اب اس مسئلے کا ادراک کرلیا ہے اور ہمیں اس مسئلے کے حل کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔