Baaghi TV

Author: +9251

  • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستان پہنچ گئی

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستان پہنچ گئی

    لاہور:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے مہمان ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، اطلاعات کے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے لاہور پہنچ گئی،ائیرپورٹ پرپاکستانی کرکٹ حکام نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے مہمان ٹیم کا طیارہ لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا، یہ بھی اطلاعات کے مطابق پی سی بی حکام نے بنگلہ دیش ٹیم کا استقبال کیا ، اس موقع پر پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے

    باغی ٹی وی کےمطابق مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے، مہمان ٹیم کو ائیر پورٹ سے پی سی ہوٹل ہہنچایا جائے گا ، اس کے بعد کل بنگلہ دیش ٹیم کل دوپہر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی

    باغی ٹی وی کےمطابق مہمان کپتان محمود اللہ ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے،بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں

  • پاکستان انڈر 19 کرکٹ  ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    لاہور:کھیل کی دنیا سے پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر،پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 38 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان اور زمبابوے کے میچ پوچیف اسٹروم میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں محمد حارث کی جار حانہ اننگز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 294رنز بنائے۔محمد حارث نے 48 بالز پہ 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    زمبابوے کی جانب سے ڈی گرانٹ نے 3 جبکہ ایم شمبا،ایس نڈلیلا،ڈی میئرس اور ٹی نینگانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 46.3اوور میں 256رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے ایم شمبا58 اور میڈھیویر53رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاہ کپتان ڈی میئرس39 اور ٹگویٹے23 رنزبناسکے۔پاکستان کی جانب سے طاہر حسین اورعباس آفریدی نے 3،3 جبکہ عامر علی اور قاسم اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں محمد حارث کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ انڈر 19ورلڈ کپ میں یہ پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے گروپ بی سے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جو پہلے ہی کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

  • گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

    گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

    اسپین :گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج ،گلوریا نامی طوفان نے مشرقی اسپین میں تباہی مچادی، 144 کلومیٹر (90 میل فی گھنٹہ) تک تیز ہواؤں اور 13.5 میٹر (44 فٹ) اونچی لہروں کی زد میں آکر کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ سپین کے محمکہ موسمیات نے تمام جنوبی ساحلوں اور ملک کے وسطی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محمکہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواوں کے سبب درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے حادثات کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب طوفان کی وجہ سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔سپین سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور نو میٹر بلند لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی جن سے متعدد مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

     

    شمال مشرق میں بارسلونا کے ساحل سمندر کی خدمات کے سربراہ دانی پالسیوس نے طوفان کو اس صدی کا بدترین سمندری طوفان کرار دیا ہے۔ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ انہیں ایلیکینٹے ندی میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ امدادی خدمات کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ قریب ہی الکوائے میں ایک عمارت گرنے کے بعد ایک اور شخص کی موت ہوگئی ، امکان ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے۔

    بندرگاہ کے حکام نے بتایا کہ مغربی بحیرہ روم میں لہروں نے 13.5 میٹر (44.5 فٹ) کی ریکارڈ توڑ ریکارڈ کی ہے۔وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ٹویٹ میں طوفان گلوریا کے متاثرین اور ان کے مہلک نتائج کا شکار افراد کے لواحقین کے لئے حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • نائن الیون اسامہ بن لادن نہیں امریکہ نے خود کروایا :فرانسیسی محکمہ تعلیم

    نائن الیون اسامہ بن لادن نہیں امریکہ نے خود کروایا :فرانسیسی محکمہ تعلیم

    پیرس:نائن الیون اسامہ بن لادن نہیں امریکہ نے خود کروایا :فرانسیسی محکمہ تعلیم ،اطلاعات کے مطابق فرانس کے اسکولوں میں تاریخ کی نصابی کتاب میں نائن الیون حملے کے پیچھے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ملوث ہونے کے ذکر پر پبلشر نے معافی مانگ لی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ کی ایک درسی کتاب میں امریکا میں 9 ستمبر 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کی عمارتوں پر طیارے ٹکرا کر 3 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے واقعے میں خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

    اس کتاب کو درس و تدریس سے وابستہ جین پیئریر روچر نے سیکنڈری کلاسوں کے لیے لکھا تھا جس کے صفحہ 204 پر مصنف رقم طراز ہیں کہ دہشت گرد جماعت القاعدہ کی تشکیل ہو یا نائن الیون حملہ ہو، دنیا میں ہونے والا کوئی بڑا واقعہ سی آئی اے کی مرضی کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا، امریکا مشرق وسطیٰ تک اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے یہ سب کرسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ مشہور زمانہ نائن الیون واقعے میں امریکی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے پر کئی تجزیہ کار، مصنفین اور شہری یقین رکھتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ جہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا وہاں طیارہ ٹکرا دینا عقل و فہم سے بالاتر ہے۔

  • امریکہ کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے معاملات میں دخل اندازی کرتا پھرے ، سی پیک پراعتراضات مسترد کرتے ہیں ،چین

    امریکہ کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے معاملات میں دخل اندازی کرتا پھرے ، سی پیک پراعتراضات مسترد کرتے ہیں ،چین

    اسلام آباد:امریکہ کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے معاملات میں دخل اندازی کرتا پھرے ، سی پیک پراعتراضات مسترد کرتے ہیں، اطلاعات کےمطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان پر چینی سفارتخانے نے درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اور پاک چین تعلقات میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

    چینی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے منفی پراپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ امریکی اقدامات عالمی معیشت کے لیے نہیں، اپنے مفاد کے لیے ہوتے ہیں۔امریکا دنیا بھر میں پابندی کی چھڑی لے کر گھومتا ہے اور ممالک کو بلیک لسٹ کرتا ہے۔ امریکا حقائق سے آنکھیں چرا کر سی پیک پر اپنی بنائی ہوئی کہانی پر قائم ہے۔

    چینی ترجمان نے کہا کہ سی پیک کام کر رہا ہے یا نہیں؟ اس کا جواب پاکستانی عوام نے دینا ہے نہ کہ امریکا نے۔ امریکا خود ساز قرضہ جات کی کہانی میں مبالغہ آرائی کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستانی عوام کے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں 32 منصوبے قبل ازوقت مکمل ہوئے۔ ان منصوبوں سے 75 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

  • میں نے نہیں دین اسلام نے مجھے چنا: نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ

    میں نے نہیں دین اسلام نے مجھے چنا: نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ

    نیویارک: اسلام مغرب میں بڑی تیزی سے پھیلنےلگا، چند دن قبل آسٹریلیا کے معروف سیاستدان کی بیٹی نے اسلام قبول کیا تواس کےبعد ایک مشہورامریکی گلوکارہ نے اسلام قبول کرکے دنیا کوحیران کردیا ، اطلاعات کےمطابق اس امریکی گلوکارہ نے کہاکہ میں نے نہیں دین اسلام نے مجھے چنا: نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام نہیں بلکہ اسلام نے انہیں چُنا ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی گلوکارہ جنیفر گراؤٹ نے کہا کہ اپنی آواز کسی طریقے سے بھی استعمال کرنا نعمت ہے اور قرآن کی تلاوت انتہائی خاص چیز ہے۔امریکی گلوکارہ نے تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی بے مثال چیز ہے کیونکہ آلات موسیقی کے برعکس یہ کوئی بیرونی چیز نہیں بلکہ آپ کے اندر سے آرہی ہے۔

     

    https://youtu.be/jUd53OD42hc

    نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ نے کہا کہ اسلام سے پہلے ان کا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا، وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے منتخب کیا ہے۔جنیفر نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے قرآن کو سمجھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہیں، اس سے قبل وہ زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کررہی تھیں۔

    نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ نے کہا کہ میری فیملی میں بہت سے موسیقار تھے، بچپن میں ہی یانو بجانا سیکھا اور پھر گانا سیکھ کر میوزک کی تعلیم حاصل کی، میری گریجویشن مغربی کلاسیکی میوزک جیسے کہ اوپرا میں ہے بعد میں پھر ترہب موسیقی میں دلچسپی بڑھنے لگی جو کہ کلاسیکی عرب موسیقی ہے۔

    واضح رہے کہ جنیفر کی قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز مقبول ہوئی تھیں، جنیفر نے چھ سال قبل عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو عرب گاٹ ٹیلنٹ میں عربی گاکر سب کو حیران کردیا تھا اور رواں سال انہوں نے اسلام بھی قبول کیا تھا۔

  • شہرقائد لہولہان:کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    شہرقائد لہولہان:کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    کراچی :شہرقائد ایک بارپھرلہولہان ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 3 واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ،یہ واقعات عائشہ منزل، لانڈھی اور نیوکراچی میں پیش آئے۔

    ذرائع کے مطابق لانڈھی میں یونس چورنگی کے قریب رکشہ میں سوار افراد پر فائرنگ سے خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہوئے، مرنے والوں میں 25 سالہ عبید الرحمان،22 سالہ زاہدہ عمرشامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے، مقتولہ زاہدہ ٹھٹھہ سے دو روز قبل اپنی خالہ کے گھر گھومنے آئی تھی جب کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کے بارے میں تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

    دوسری جانب عائشہ منزل پر بھی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔پولیس کے مطابق ملزمان گھبراہٹ میں اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل فرار ہوگئے ،موٹر سائیکل نمبر کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    ادھر نیوکراچی لاسی گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول غلام حیدر کو 3نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 15خول ملے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ہے۔

  • کپتان کی ایک اورکامیابی :فرانس اور جرمنی کا پاکستان کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری نرم کرنے کا فیصلہ

    کپتان کی ایک اورکامیابی :فرانس اور جرمنی کا پاکستان کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری نرم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:کپتان کی ایک اورکامیابی :فرانس اور جرمنی کا پاکستان کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری نرم کرنے کا فیصلہ فرانس اور جرمنی نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) نرم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے کہا کہ پاکستان اب ایک محفوظ ملک ہے۔

    دونوں ممالک کے سفیروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے معیار پر پورا اترنے کے لیے مثبت پیش رفت کی ہے۔یورپی یونین کے 2 اہم ممالک کے سفیروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دشمنی کے خاتمے کے لیے امریکا اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور امید ہے کہ امریکا یہ کردار ادا کرے گا۔

    خیال رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے بھی پاکستان کو 2020 میں سیاحت کے لیے دنیا کے 10 پسندیدہ ملکوں میں شامل کیا ہے۔اس کے علاوہ سیاحت اور لائف اسٹائل کے مقبول ترین امریکی میگزین’کونڈی ناسٹ‘ نے بھی 2020 میں گھومنے پھرنے کے لیے سیاحوں کے لیے بہترین اور خوبصورت ترین 20 ممالک کی فہرست میں پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے۔

  • خبردار! کرونا وائرس پھیلنےکاخدشہ،پاکستانی ائیرپورٹس پرخصوصی کاؤنٹر بنانیکا فیصلہ

    خبردار! کرونا وائرس پھیلنےکاخدشہ،پاکستانی ائیرپورٹس پرخصوصی کاؤنٹر بنانیکا فیصلہ

    اسلام آباد:خبردار! کرونا وائرس پھیلنےکاخدشہ،پاکستانی ائیرپورٹس پرخصوصی کاؤنٹر بنانیکا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وزارت صحت نے چین میں خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سینٹرل ہیلتھ سٹیبلشمنٹ کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    ماہرین طب کے مطابق اس خطرناک وائرس سے چین میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور ابھی تک تین اموات ہو چکی ہیں۔ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کا ہنگامی اجلاس جنیوا میں ہو رہا ہے۔منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ممالک سے کرونا وائرس دیگر ممالک میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ چین میں کرونا وائرس مچھلی اور گوشت منڈی والوں کو لاحق ہوا۔

    ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری اس خطرناک وائرس کی علامات ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ جانور یا حاصل شدہ غذا سے انسان میں منتقل ہو کر پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں، اس سے بچاؤ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔ یہ وائرس چین کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں بھی پایا گیا ہے۔ ہے۔

    ایڈوائزی میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا خدشہ ہے، اس لیے چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ حکومت نے اس کے سدباب اور بچاؤ کیلئے ائیرپورٹس پر بھی خصوصی کاونٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پاکستان:بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، کنٹرول روم اورفیلڈ ہسپتال قائم

    پاکستان:بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، کنٹرول روم اورفیلڈ ہسپتال قائم

    لاہور:پاکستان:بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، کنٹرول روم اورفیلڈ ہسپتال قائم ،اطلاعات کےمطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درميان ٹی ٹوينٹی کرکٹ سیریز کے سلسلے ميں سی سی ٹی وی کنٹرول روم اور عارضی ہسپتال قائم کرديا گيا ۔

    نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں نصب ايک سو پچاس سی سی ٹی وی کیمروں کو آپريشنل کرديا گيا ہے جس کی مدد سے ہر شخص کی نگرانی کی جائے گی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا کونہ کونہ سی سی ٹی وی کی نظر میں ہوگا۔

    نيشنل ہاکی سٹيڈيم ميں قائم کيے جانے والے بيس بيڈ کے عارضی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کر سکے گا ہسپتال ميں ای سی جی مشین اور دیگر ٹیسٹ کی مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ ديش کے درميان پہلا ٹی ٹوينٹی ميچ چوبيس جنوری کو کھيلا جاے گا