Baaghi TV

Author: +9251

  • ورلڈ نمبر ون بیٹسمین، بابراعظم، پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈکے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

    ورلڈ نمبر ون بیٹسمین، بابراعظم، پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈکے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

    لاہور: ورلڈ نمبر ون بیٹسمین، بابراعظم، پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈکے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،باغی ٹی وی کے مطابق دنیائے کرکٹ کے سب سے بہترین بیٹسمین، بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف 24 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان کی قیادت کررہے ہیں۔ 25 سالہ کرکٹر 13 سال قبل اسی گراؤنڈ میں بال پکر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، وہ 2007میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کےدوسرے ٹیسٹ میچ میں بال پکر رہے۔

    بابراعظم نے ستمبر 2016 میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا تاہم 4 سال بعد دائیں ہاتھ کے بیٹسمین آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں بہترین بیٹسمین ہیں۔بابراعظم دنیائے کرکٹ میں دوسرے بیٹسمین ہیں جن کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں رنز بنانے کی اوسط 50 سے زائد ہے۔ وہ 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں50.17 کی اوسط سے1405 رنز بناچکے ہیں۔ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں رنز بنانے کی اوسط 52 سے زائد ہے۔

    بابراعظم کو ستمبر 2019 میں پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے بابراعظم پہلی مرتبہ اپنےہوم گراؤنڈ، قذافی اسٹیڈیم لاہور،میں کپتان کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے۔

    قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ وہ 2007 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران بال پکر کی حیثیت سے قذافی اسٹیڈیم آتے تھے، 13 سال قبل کا واقعہ آج بھی کل کی بات لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیریز میں شامل انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، گریم اسمتھ، جیک کیلس، ہاشم آملااور ڈیل اسٹین جیسے نامور کرکٹرز کو دیکھنے کے لیے روزانہ 3 میل پیدل چل کر گھر سے قذافی اسٹیڈیم پہنچتے تھے۔

    بابراعظم نے کہا کہ کرکٹ سے محبت اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو قریب سے دیکھنے کی لگن نے ہی انہیں آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب تک اپنے کرکٹ کیرئیر میں اسپورٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا ، پس پردہ رہنے والے ان تمام ہیروز کے نام کرتے ہیں، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی ان کی توقعات پر پورا اترسکیں۔

    بابراعظم اب تک اپنے ہوم گراؤنڈ میں 10 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں، جس میں ورلڈالیون کے خلاف سیریز میں 86، 45 اور 48 رنز، 2017 میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 34 رنز، ویسٹ انڈیز کے خلاف 17، 97اور ناقابل شکست 51 رنز سمیت سری لنکا کے خلاف 2019 میں 13، 3 اور 27 رنز پر مشتمل اننگز شامل ہیں۔

    کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابراعظم کا کہنا ہےکہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے بیٹنگ کے لیے میدان میں جاتے وقت شائقین کرکٹ کا جوش اور ولولہ کسی بھی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ ایک طویل عرصہ پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں ممکن نہ ہونے کے اثرات بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا شمار بھی پاکستان کے ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کرکٹ کیرئیر کے آغاز کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک کرکٹ کھیل کر گزارا۔

    بابراعظم نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں میں دیگر ممالک کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کرکٹرز سے موازنہ کیا جائے تو ہماری مشکلات کا اندازہ ہوگاتاہم اب یہ سب ماضی کا حصہ بن چکا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کےخلاف سیریز میں قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

    قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کےکپتان بابراعظم کاکہنا ہےکہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کےاعلان سے لے کر اب تک وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے منتخب کردہ قومی اسکواڈ بہترین سینئر اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ بابراعظم نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے بچپن کا خواب تھا جو24 جنوری کو حقیقت کا روپ دھارے گا۔

    بابراعظم نےکہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی صورت میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بے شک قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو گذشتہ 9 میں سے 8میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر انہیں یقین ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ، ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے اورہم اس طرز کی کرکٹ میں بہترین نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    سیریز کے تمام میچز کی ٹکٹیں www.yayvo.com سے آن لائن بک اور ٹی سی ایس کے مراکز سے خریدی جاسکتی ہیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری بروز جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    اسکواڈ:

    بابراعظم، کپتان(سنٹرل پنجاب)، احسان علی (سندھ)، عماد بٹ (بلوچستان)، حارث رؤف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، محمد رضوان، وکٹ کیپر( خیبرپختونخوا)، موسیٰ خان (ناردرن)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شعیب ملک (سدرن پنجاب)اورعثمان قادر (سنٹرل پنجاب)۔

    شیڈول:

    24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
    3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
    5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی پر محمد حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ ، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معاملہ

    قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی پر محمد حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ ، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معاملہ

    لاہور:قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی پر محمد حفیظ اور شعیب ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ ، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معاملہ،باغی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تجربہ کار محمد حفیظ اور شعیب ملک کو قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 39 سالہ محمد حفیظ اور 37 سالہ شعیب ملک مجموعی طور پر 200 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کےمطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے دوران دونوں سینئر کرکٹرز کے درمیان خصوصی مکالمہ ہوا۔ اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی "کم بیک” نہیں بلکہ وہ اسےاپنے کیرئیر میں ایک بار پھر "ڈیبیو” کے مترادف سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا معیار عمر نہیں بلکہ کارکردگی ہے اور وہ اسی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

     

    باغی ٹی وی کےمطابق شعیب ملک نے کہا کہ وہ عمر کو صرف ایک ہندسہ سمجھتے ہیں اور اس تناظر میں ہونے والی تنقید سے فکر مند نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2دہائیوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہےہیں اور اس دوران حاصل ہونے والا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں تک پہنچانے کا یہ بہترین وقت ہے۔

    اس موقع پر محمد حفیظ کی جانب سے کیے گئے سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بطور مڈل آرڈر بیٹسمین عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بیٹنگ کے دوران کپتان بابراعظم پر پریشر کم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک میچ ونرکھلاڑی ہیں۔

    شعیب ملک کے جواب کو سراہتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ٹاپ آرڈر بلے باز کی کارکردگی میچ میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود طرز کی کرکٹ میں ٹاپ آرڈر بیٹسمین پرپریشر کم ہو تو وہ بہتر انداز سے اننگز کو آگے بڑھاسکتا ہے۔

    اس حوالے سے دونوں سینئر کھلاڑیوں نے اتفاق کیا ہےکہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی ٹیم متاثر کن کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نےکہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز پر مشتمل ہے، بطور سینئر کھلاڑی وہ گراؤنڈ میں ذمہ داری نبھانےکے لیے سب سے آگے ہوں گے۔

    دوسری طرف پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ہونےوالے میچز سے متعلق کچھ شیڈول سامنے آیا ہے جس کےمطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری بروز جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    اسکواڈ:

    بابراعظم، کپتان(سنٹرل پنجاب)، احسان علی (سندھ)، عماد بٹ (بلوچستان)، حارث رؤف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، محمد حفیظ (سدرن پنجاب)، محمد حسنین (سندھ)، محمد رضوان، وکٹ کیپر( خیبرپختونخوا)، موسیٰ خان (ناردرن)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شعیب ملک (سدرن پنجاب)اورعثمان قادر (سنٹرل پنجاب)۔

    شیڈول:

    24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
    3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
    5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • چینی کی فی کلو قیمت میں محض ایک روپے کے  اضافے سے جہانگیر ترین کو کتنے ارب کا منافع ہوتا ہے؟

    چینی کی فی کلو قیمت میں محض ایک روپے کے اضافے سے جہانگیر ترین کو کتنے ارب کا منافع ہوتا ہے؟

    لاہور:محض ایک روپیہ فی کلو قیمت میں اضافے سے جہانگیر ترین کو کتنے ارب کا منافع ہوتا ہے؟باغی ٹی وی باغی لایا جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی ہوشربا تفصیلات ، جہانگیرترین گروپ آف انڈسٹریزکے پاس 9کروڑ80لاکھ کلوگرام چینی،اربوں روپے کمالیئے، باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اورتحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیرخان ترین کے گروپ آف انڈسٹریز کی شوگرملوں میں 10 کروڑکلوگرام چینی کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت جہانگیرخان ترین کے شوگرملوں کے پاس 1لاکھ 8 ہزارٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق جمالدین والی شوگرمل کے پاس اس وقت 28ہزارٹن،صادق آباد شوگرمل کے پاس24ہزارٹن،گھوٹکی شوگرمل 18ہزارٹن،ڈہرکی18ہزارٹن،جمالکوٹ13ہزارٹن اورگلف شوگرمل کے پاس 17ہزارٹن سے زائد چینی موجودہے،ان تمام شوگرملوں میں موجود کل چینی کو جمع کیا جائے توایک لاکھ 8ہزارٹن چینی کی مقدار بنتی ہے،ریاضی کے اصول کےمطابق ایک ٹن 907.185 کلوگرام کے برابر ہے ،یوں کل چینی کا وزن کلوگرام میں 97،975،980بنتا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک اس چینی پرایک کلوگرام پرکم ازکم ایک روپے بھی منافع لیا جائے تو صرف ایک روپے کل منافع 9کروڑ80 لاکھ روپے(97،975،980) بنتا ہے،یوں جہانگیرترین خان کواس چینی کے بحران میں منافع بھی قیمت بڑھانے کے ساتھ ساتھ بڑھ جاتا ہے،ذرائع کےمطابق چینی کا یہ سیزن 100 دنوں پرمحیط ہوتا ہے اوریوں ان 100 دنوں میں جودس فیصد قیمتیں بڑھی ہیں‌تو یہ منافع ایک ارب روپے تک پہنچ جاتا ہے

    دوسری طرف یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ اس وقت جہانگیرترین ہی چینی کے بڑے پروڈیوسرکےطورپرسامنے آئے ہیں، اس کی ایک وجہ توشریف خاندان کی اتفاق،حسیب وقاص اورچوہدری شوگرملزپرسپریم کورٹ کی طرف سے غیرقانونی اندازسے دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کی وجہ سے پیداوارپرپابندی ہے اوردوسری وجہ جہانگیرترین اب میدان میں چینی پیدا کرنے والے چند بڑے پیداواردینے والے لوگوں میں شامل ہیں

  • وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں عالمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں،عمران خان پراظہاراعتماد

    وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں عالمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں،عمران خان پراظہاراعتماد

    ڈیوس: وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں عالمی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں،عمران خان پراظہاراعتماد کرکے دنیا کو ایک اہم پیغام دے دیا :وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے علاوہ عالمی اداروں کے صدور سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں جہاں ان کے دورے کا دوسرا روز بھی مصروف گزرا۔

    وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سوزن وجسيكی نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل وژن پروگرام کی سربراہ تانیہ ایدرس، معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری اوربیرونی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ٹیکنالوجی کمپنی سیمنز کے سی ای او جوئے کائسر سے بھی ملاقات کی جس میں ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری اور مہارت بڑھانے کے لیے تعاون پرگفتگو کی گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈیوس میں وزیراعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور بیرونی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔

    اس کے علاوہ ذرائع کےمطابق ڈیوس میں وزیراعظم سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر مساتسوگا آساکاوا نے بھی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور بیرونی سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھےخیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈیووس پہنچے تھے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

  • پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا،کشمیریوں کوبھارتی مظالم سے نجات دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری،عمران خان کا عالمی میڈیا کونسل سے خطاب

    پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا،کشمیریوں کوبھارتی مظالم سے نجات دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری،عمران خان کا عالمی میڈیا کونسل سے خطاب

    ڈیووس:دنیا سن لے!پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا،کشمیریوں کوبھارتی مظالم سے نجات دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، عمران خان کا عالمی میڈیا کونسل سے خطاب،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن وجوہ سے ملک تباہ ہوا اس ماضی کی طرف نہیں جائیں گے، اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اسٹریٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا، اس جنگ کے دوران کلاشنکوف کلچر اور منشیات نے ہمارے معاشرے کو تباہ کر دیا، جن وجوہ سے ملک تباہ ہوا اس ماضی کی طرف نہیں جائیں گے۔

    وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ سے کلاشنکوف اورمنشیات کے کلچر نے جنم لیا، جس نے ہمارے معاشرے کو تباہ کیا، 80 کی دہائی میں عسکری گروپس سے ہونے والے نقصانات آج بھی ہم بھگت رہے ہیں، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، 70 کی دہائی میں قومیائی گئی صنعتوں کے باعث ترقی کو نقصان پہنچا، اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیووس میں بین الاقوامی میڈیا کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ فوری طور پر بھارت کے ساتھ جنگ کا کوئی خطرہ نہیں، ہم پرامن طریقے کیساتھ تنازعات کا حل چاہتے ہیں۔

    پاکستان کی سابق حکومتوں نے امریکا سے وعدے کرکے غلطی کی تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔ ہم امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال سے متاثر ہوتا ہے۔ افغانستان میں امن ہوگا تو وسط ایشیا تک تجارت ممکن ہوگی۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے سرحدی علاقے متاثر ہوئے۔ ہماری حکومت ان علاقوں میں بحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔

    امریکا کوافغانستان میں ناکامی ہوئی تو اس نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ امریکا سمجھتا تھا کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کا استعمال ہے لیکن میں نے ہمیشہ طاقت کے استعمال کی مخالفت کی۔ میرے موقف کی وجہ سے مجھے طالبان کا حامی کہا گیا۔ امریکا کو آخر کار افغان مسئلے پر مذاکرات کا راستہ نکالنا پڑا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کیسے بہتر کیے جا سکتے ہیں کیونکہ میرے سب سے زیادہ دوست وہاں ہیں، اس لیے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے میری پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پلوامہ حملے کے بعد میں نے کہا ثبوت دیں تو کارروائی کریں گے لیکن بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے بمباری کر دی، اس کے بعد بھارت کے ساتھ معاملات زیادہ خراب اور کشیدگی بڑھ گئی۔ مودی کی غلط پالیسیوں سے حالات خراب ہوتے گئے۔ اب پلوامہ جیسے واقعات دوبارہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ مودی سرکار نے 80 لاکھ کشمیریوں کو لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے۔ مودی حکومت آر ایس ایس کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔ اس نے انتخابی مہم پاکستان سے نفرت کی بنیاد پر چلائی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں شدید احتجاج ہو رہا ہے، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کارروائی کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ ایل او سی پر اپنے مبصرین کو کیوں نہیں بھیجتا؟

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا اور بھارت کے تعلقات سے کوئی سروکار نہیں، امریکی صدر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات ہوئی۔ فوری طور پر پاک بھارت جنگ کا خطرہ نہیں، تاہم خدشہ ہے کہ بھارت پلوامہ جیسا حملہ کرکے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا سکتا ہے۔ایک ارب 30 کروڑ لوگوں کا ملک انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے۔ بھارت میں شہریت قانون سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔ ایل او سی پر کشیدگی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ امریکا اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کی جنت ہے، جہاں مذہبی سیاحت کے مقامات کو کبھی فروغ نہیں ملا، پاکستان کی سرزمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے، سیاحت کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے، پاکستان زراعت اور قدرتی وسائل سے بھی مالامال ہے، ملک کی صنعت میں ترقی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران، سعودی عرب میں تصادم روکنے کے لیے پاکستان نے کردار ادا کیا، افغانستان میں امن سے پاکستان کی وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

  • وہاڑی : ڈپٹی کمشنر کی کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں قائم ٹاﺅن کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی کویقینی بنایا جائے تاکہ ان کمیٹیوں سے عوام کو ریلیف دیا جا سکے اور ان کمیٹیوں کے اندر تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ٹاﺅنز کمیٹیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، تحصیل کونسلز افسران ، تینوں ایم سیز کے چیف آفیسرز اور ٹاﺅنز کمیٹیوں کے ایڈ منسٹریٹر موجود تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی ٹاﺅن کمیٹیوں کے اکاﺅنٹ اوپن ہو گئے ہیں لیکن فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ملا زمین کی تنخواہوں اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی مسائل جوں کے توں ہیں ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کو ہدایت کی کہ فنڈز کی دستیابی اور فراہمی کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جلد از جلد کیس تیار کر کے بھجوائیں تا کہ وہاں سے منظوری ترجیح بنیادوں پر مکمل کر وائی جائے انہوں نے ٹاون کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنی اپنی ٹاﺅن کمیٹیوں میں دستیاب وسائل سے سرسبز و شاداب پاکستان کو ہر صورت ممکن بنائیں ڈپٹی کمشنر نے درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
    ۔

  • وہاڑی : سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے نگرانی جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمدنوید نے سبزی وفروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر سبزی وفروٹ کی نیلامی کے عمل کا چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان،نائب تحصیلدارمحمد جاوید اور سیکرٹری مارکیٹ طاہر حسین بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمدنوید نے اس موقع پر کہا کہ سبزی و فروٹ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس کیلئے باقاعدگی سے وزٹ کئے جارہے ہیں جس سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی آئے ہیں وزیراعلی پنجاب نے سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو کم سطح پر لانے کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کئے ہوئے ہیں جہاں کسان سے کسی قسم کمیشن وصول نہیں کیا جاتا ہے کسان پلیٹ فارم پر عوام اور کسان براہ راست خرید و فروخت کر رہے ہیں اس اقدام سے سبزی و فروٹ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔

  • میلسی : بس کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) سائفن روڈسٹاپ آرا نمبر 2 کے قریب بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی، ریسکیو ذرائع
    حادثہ میں سبزی منڈی کا رہائشی فرحان ولد ربنواز اور محلہ صدیق آباد کا رہائشی سجاد احمد ولد محمد ارشاد جاں بحق جبکہ محمد عثمان ولد منور شدید زخمی ہوگیا
    ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میلسی سے حاصل پور اور موٹر سائیکل سوار سائفن کی طرف جا رہے تھے۔

  • وہاڑی : غیر قانونی پٹرول پمپس میں اضافہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)بازار میں بنک الحبیب کے سامنے غیر قانونی منی پٹرول پمپ شہریوں کے لئے موت کا کنواں بن گیا۔بااثر میں پیٹرول پمپ مالک کے خلاف انتظامیہ بھی کاروائی سے گریزاں۔محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے گنجان آباد علاقوں میں منی پیٹرول پمپ کسی بھی وقت ایک خوفناک حادثے کا سبب بن سکتے ہیں مقامی لوگوں نے ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر سے غیر قانونی منی پمپس کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے

  • امریکہ پرنئی آفت آگئی :چینی وائرس "کوروناوائرس” بڑی تیزی سے پھیلنے لگا

    امریکہ پرنئی آفت آگئی :چینی وائرس "کوروناوائرس” بڑی تیزی سے پھیلنے لگا

    واشنگٹن :امریکہ پرنئی آفت آگئی :چینی وائرس "کوروناوائرس” بڑی تیزی سے پھیلنے لگا،اطلاعات کےمطابق کوروناوائرس چین کےشہرووہان سےپھیل کراب امریکامیں بھی پھیل گیاہے۔امریکی حکام نےاپنےشہری میں وائرس کی تصدیق کردی ہے۔امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی جانب سے کہا گیا کہ چین میں دریافت ہونے والا وائرس امریکی شہر سیاٹل میں ایک ایسے شخص میں پایا گیا جو چین کے سفر سے واپس آیا تھا۔

    امریکی حکام کے مطابق مریض کی عمر 30سال سے زیادہ ہے اور وہ اسی ماہ چین سے واپس امریکا آیا ہے۔ متاثرہ شخص کا واشنگٹن میں علاج جاری ہے۔سی ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق مریض نے واشنگٹن ریاست کے ایک ہسپتال میں اپنے علاج کے لیے رابطہ کیا تھا جہاں ان کی مرض کی تشخیص اور علاج ہوا۔جنوبی کوریا نےبھی پیرکےروز اپنے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی جبکہ تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں بھی ایک کیس سامنے آیا ہے۔ متاثرہ افراد حال ہی میں ووہان سے واپس آئے تھے۔ ادھر لندن کی وال اسٹریٹ بھی کوروناوائرس کی وجہ سے گراوٹ کاشکارہوئی ہے۔

    سی ڈی سی کی جانب سےامریکی شہری میں وائرس کی تصدیق اورچین میں 6 افرادکی ہلاکت کی خبرکےبعدوال اسٹریٹ میں انڈیکس میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارےکےمطابق اس وائرس کی وجہ سےچین میں متاثر ہونےوالےافرادکی تعداد سرکاری طورپربتائی گئی تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے۔

    برطانوی ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ تعداد 1700 کے قریب ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں اس وقت اس وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 218 ہے۔کوروناوائرس جوکہ انفیکشن ہے اس سے اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ چین میں اس سےمتاثرہونےوالوں کی تعداد 300ہے۔دوسری طرف شمالی کوریا نے خطرناک وائرس کے پیش نظر اپنی سرحدوں کو غیرملکیوں کے لئے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

    کورونا وائرس کیاہے؟

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی بہت سی اقسام ہیں لیکن ان میں سے چھ اور اس حالیہ وائرس کو ملا کر سات ایسی قسمیں ہیں جو انسانوں کو متاثر کرتی ہیں۔ان کی وجہ سے بخار ہوتا ہے سانس کی نالی میں شدید مسئلہ ہوتا ہے۔ سنہ 2002 میں چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے 774 افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی طور پر اس سے 8098 افراد متاثر ہوئے تھے۔

    کورونا وائرس کے جنیاتی کوڈ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ رسپائریٹری سنڈروم (سارس) سے ملتا جلتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق انسانوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر کیے بغیر جانوروں کے نزدیک نہ جائیں اور گوشت اور انڈے پکانے میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ٹھیک سے تیار کیے گئے اور اس کے علاوہ ان افراد سے دور رہیں جنھیں نزلہ یا اس جیسی علامات ہوں۔