Baaghi TV

Author: +9251

  • فلم "زندگی تماشا” کی نمائش ملتوی کرنے کےحکومتی فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں‌ ، تحریک لبیک

    فلم "زندگی تماشا” کی نمائش ملتوی کرنے کےحکومتی فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں‌ ، تحریک لبیک

    لاہور: فلم "زندگی تماشا” کی نمائش ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم،حکومت کے اچھے کام کی تعریف بھی اس کا حق ہے ، تحریک لبیک تحریک لبیک پاکستان کا حکومت کی جانب سے فلم "زندگی تماشا” کی نمائش ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عمران خان کی اسلام سے محبت کی تعریف کی ہے، ادھر ٹی ایل پی فلم سینسر بورڈ کوبھی خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے ایک بہت حساس مذہبی معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوۓ ایکشن لیا

     

    ماں بیٹی منشیات کی خطرناک سمگلرزنکلیں‌

    ذرائع کےمطابق فلم سینسر بورڈ نے بروقت کاروائی کی اور فلم کی رونمائی کو روکتے ہوئے اپنے نوٹیفکیشن میں بڑے واضح انداز میں کہا ہے کہ اس فلم کے بارے میں مذہبی حلقوں میں بہت تشویش پائی جاتی ہے اور فلم کی رونمائی ملکی امن وامان کی موجودہ صورتحال کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے. ٹی ایل پی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے اعلان پر بروقت یہ اقدام کیا گیا۔

    آٹا بحران ختم : نان بائیوں نے ہڑتا ل ختم کرنے کا اعلان کردیا

    آج کل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص اس نیٹ ورک سے وابستہ ہے لہذا آنے والے وقت میں اگر کوئی اسلامی اقدار یا مذہبی معاملات پر کام کرنا چاہتا ہے کہ جس سے نوجوان نسل اسلام کا تشخص سمجھے اور جو معاشرے میں اصلاح کے پاسبان ہوں جس کی ایک مثال ترک ڈرامہ سیریل ارتغل غازی ہے تو اسکے لئے کوئی ایسا بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں علمائے کرام موجود ہوں۔

    کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہےکہ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہر شعبے میں انکے ماہرین سے مشاورت کی جاتی ہے جبکہ مذہبی معاملات انتہائی حساس ہوتے ہیں ایسے معاملات میں اگر ڈراموں یا فلموں کی ترویج کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت پیش آئے بھی تو تمام مسالک کے علماء موجود ہیں ان کی خدمات حاصل کی جائیں اور تاریخ اسلام کے روشن باب کے حوالے سے موجودہ دور کی طاقت یعنی میڈیا کو اچھے انداز میں استعمال کرکے انکو واضح کیا جاۓ۔ تاکہ میڈیا کے ذریعے لوگوں میں اسلام اور پاکستان سے محبت بڑھے ناکہ وہ ایسے اداکاروں کے پیروکار بنیں جنکے کردار پر کلام کرنے پر بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔

    فیس بک پر وائرل ویڈیو نے 48 سال سے لاپتہ شخص کو خاندان سے ملادیا

    فلم زندگی تماشا کچھ ایسے ہی اصولوں پر بنائی گئی ایک ایسی گہری اور ناپاک سوچ ہے جس کے دیکھنے سے معاذاللہ مذہب اور مذہبی افراد سے نفرت جنم لے حالانکہ مذہبی طبقہ پاکستان کی ایک زندہ جاوید حقیقت ہے جس سے قرآن پاک کے حفظ اور قرآن و حدیث کے علوم حاصل کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر معاشرے کے جتنے بھی افراد نے انفرادی یا اجتماعی طور پر پر اس فلم کو روکنے کے لئے جو بھی کوشش کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

    فلم زندگی تماشا کی نمائش میں اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ اس نے اپنی فلم سنسر بورڈ سے کلئیر کروالی ہے حالانکہ دی موشن پکچرز آرڈیننس 1979 جو کہ 3 ستمبر 1979 کو جاری کیا گیا اس آرڈیننس کے باب 2 کی شق نمبر 6 میں یہ بات واضح طور پر موجود ہے کہ کسی بھی ایسی فلم کو تشہیر کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا جاسکتا کہ جس کی عکاسی (کوئی ایک حصہ یا مکمل حصہ یا فلم) اسلام کی شان و شوکت کے خلاف ہوں یا پاکستان کے دفاع کے بارے میں متعصبانہ راۓ ہموار کرے۔

    تو ایسی صورت میں ایک اہم ترین سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا واقعی اس نے سرٹیفیکٹ حاصل کیا ہے؟ اگر ہاں تو اس فلم میں موجود اسلام مخالف کنٹینٹ کس نے کلیئر کیے؟ اور اگر نہیں تو آئین پاکستان کے اس قانون کے تحت یہ فلم تو بنیادی طور پر ہی غیر قانونی ہے جس پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کاروائی کی ضرورت ہے۔

    ٹی ایل پی وطن عزیز پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہے جس نے اس اہم معاملے میں اسلام کا ساتھ دیتے ہوۓ اپنا کردار ادا کیا۔یاد رہے کے فلم کی نمائش کے بارے میں مرکزی سنسر بورڈ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی اور روحانی نظریات ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں ۔ بصورت دیگر تحریک لبیک وقت کے مطابق راست اور موزوں فیصلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا171واں روز،ایک ہی دن میں‌ 5 کشمیری شہید 50 سے زائد زخمی سوشل میڈیاپرتحریک اپنے عروج پر

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا171واں روز،ایک ہی دن میں‌ 5 کشمیری شہید 50 سے زائد زخمی سوشل میڈیاپرتحریک اپنے عروج پر

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا171واں روز،ایک ہی دن میں‌ 5 کشمیری شہید 50 سے زائد زخمی سوشل میڈیاپرتحریک ، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کو6 ماہ مکمل ہونے والےہیں تاہم بھارت کی جانب سے کیےجانے والےمظالم کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو آج 171 دن مکمل ہوگئے۔

    https://twitter.com/salamtalat1/status/1219862556610789376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219862556610789376&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی افواج اورمودی حکومت پہ چھائی مظلوم کشمیریوں کی ہیبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کرفیو میں معمولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔مظلوم کشمیری 171 دنوں سے موبائل، انٹرنیٹ اور یہاں تک کہ کھانے پینےتک سے محروم ہیں۔وادی کشمیرمیں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، کشمیریوں کا کہنا ہے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر آزادی حاصل کر کے ہی رہیں گے۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور حالات تاحال کشیدہ ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے نعروں کی گونج ہے، کشمیریوں میں بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے رہنے کا عزم ہے، دھڑا دھڑگرفتاریوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ کشمیری پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے حق میں اور ’’گو انڈیا گو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کودواؤں ،کھانےپینےکی اشیا کی شدید قلت کاسامناہے۔مقبوضہ وادی کےمظلوم مکین اپنی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوگیا۔

    https://twitter.com/Sikanda07025600/status/1219891034139906054?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219891034139906054&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم اور 171 روز سے جاری رہنے والا کرفیو سوشل میڈیا پر بھی تحریک بن کے ابھرا ہے۔ اس وقت #171DaysOfKashmirSiege ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور پوری دنیا سےبھارتی جارحیت کی مذمت کی جارہی ہے۔

    https://twitter.com/sherni02/status/1219890717067239424?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219890717067239424&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیاتھا۔بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پرمذمت کی گئی اور کشمیر پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو مرتبہ اجلاس بلایا گیا لیکن بھارت کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی اور اسکی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

    https://twitter.com/sherni02/status/1219890129864744960?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219890129864744960&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

    باغی ٹی وی کےمطابق ادھرمقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جارحیت پسند فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    https://twitter.com/sherni02/status/1219870702771359749?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219870702771359749&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

    قبل ازیں اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھی جنہیں انتہائی نازک حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

    https://twitter.com/sherni02/status/1219890847786905600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1219890847786905600&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Ftrending-on-social-media%2F2020%2F01%2F346821%2F

    ادھر سری نگر سے ذرائع کےمطابق ضلع شوپیاں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑا دیا گیا ، بھارتی فوج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ براہ راست گولیوں کا نشانہ بناکر 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

  • رابی پیرزادہ نے توکمال ہی کردیا،غریب والدین کے بچوں کی تعلیم اورگھرکے اخراجات اپنے ذمہ لینے کا اعلان کردیا

    رابی پیرزادہ نے توکمال ہی کردیا،غریب والدین کے بچوں کی تعلیم اورگھرکے اخراجات اپنے ذمہ لینے کا اعلان کردیا

    کراچی:رابی پیرزادہ نے توکمال ہی کردیا،غریب والدین کے بچوں کی تعلیم اورگھرکے اخراجات اپنے ذمہ لینے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے اوران کا خرچ اٹھانے میں مدد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔تفصیلات کےمطابق رابی پیرزادہ آج کل کیلی گرافی (خدا کے نام اورقرآنی آیات کی خوشنما تحریریں) بنانے میں مصروف ہیں اورچند روز قبل انہوں نے اپنے کیلی گرافی آرٹ کی نمائش کا اعلان بھی کیاتھا۔

     

    معروف شخصیت رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چند بچے ان کی کیلی گرافی آرٹ کی تصاویر ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ رابی پیرزادہ نے پیغام لکھا اگر والدین اپنے بچوں کو ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجیں تو میں ان کے گھر کا خرچ اٹھانے میں مدد کریں گی۔رابی پیرزادہ کہتی ہیں‌کہ ’ان بچوں کو میں نے پڑھانا ہے، مگر چیریٹی(خیرات)کے پیسوں سے نہیں بلکہ اپنی محنت سے۔ یہ بھی پاکستان ہیں۔‘‘

    رابی نے لکھا اگر لوگ ایک لڑکے کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں تو اس کے بدلے 500 روپے ماہانہ اور اگر اپنی بیٹی کو بھیجیں تو 1000 روپے دوں گی۔رابی پیرزادہ ان بچوں کے گھروالوں کو اپنے بنائے ہوئے کیلی گرافی آرٹ کے پیسوں سے ان کےگھر خرچ کے لیے پیسے اداکریں گی۔ لہذٰا رابی نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیلی گرافی آرٹ خرید کر ان بچوں کی تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔

  • شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑے گا، ایساکس نے کہہ دیا

    شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑے گا، ایساکس نے کہہ دیا

    شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا ، ایساکس نے کہہ دیا

    باغی ٹی وی : سیاست کا باغی جاوید ہاشمی ایک بار پھر بول پڑا اور تحریک انصاف کے اندر کی کہانی سنا دی. سینِئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکز کے وزیر کھل کر بیان دے رہے ہیں۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈوبتے جہاز میں چوہے ہوتے ہیں اور شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑ دے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کی صورت حال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا بحران بڑا واضح ہو گیا ہے اور ہر وزیر دوسرے وزیر سے کھل کر جبگ کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والی پارٹی میں کابینہ اراکین ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز پر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک اسکینڈل ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم ایک عجیب وغریب قسم کا بحران ہے جو کبھی نہیں آیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ صاف کرپشن کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ اس وقت حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے. اتحادی الگ ہونے کی دھمکیاں‌ دے رہے ہیں اور پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بن گیا ہے .

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم کا تعلق سب جانتے ہیں اور شوکت خانم سے علیمہ خان کا تعلق بھی چھپائے نہیں چھپتا۔

  • امریکہ پرجنات کا سایہ : امریکہ کی آدھی آبادی جن بھوتوں پر یقین رکھتی ہے

    امریکہ پرجنات کا سایہ : امریکہ کی آدھی آبادی جن بھوتوں پر یقین رکھتی ہے

    لاہور:امریکہ پرجنات کا سایہ : امریکہ کی آدھی آبادی جن بھوتوں پر یقین رکھتی ہےدنیا مانے یا نہ مانے امریکی تو مان چکے ہیں‌کہ ان پرجنات کا سایہ ہے،اطلاعات کےمطابق امریکہ کی آدھی عوام تو اس بات کو تسلیم کر چکی ہے کہ جن اور بھوت صرف کہانیوں میں ہی نہیں پائے جاتے بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کا وجود موجود ہے۔تحقیق کے مطابق امریکہ کی 45 فیصد عوام جن، بھوت اور اسی قسم کی دوسری مافوق الفطرت اشیاء کی موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔

    اس بات کا علم امریکہ میں ہونے والے سروے سے ہوا جس کی مطابق 22 فیصد امریکی عوام کا یہ ماننا ہے کہ بھوت پریت حقیقی زندگی میں بھی پائے جاتے ہیں جب کہ 24 فیصد کے مطابق جن بھوتوں کا وجود ممکنہ طور پر موجود ہے۔اس سروے کے اعداد و شمار کا حساب لگایا جائے تو جن بھوت پر یقین رکھنے والوں اور ممکنہ طورپربھوت پریت کی موجودگی کو تسلیم کرنے والوں کی تعداد ملا کر تقریباً 45 فیصد بنتی ہے جس کا مطلب امریکہ کی آدھی عوام جن بھوتوں کی موجودگی پر یقین رکھتی ہے۔

    امریکی ماہرین کے مطابق بھوتوں پر یقین رکھنے والوں میں 54 فیصد عوام امریکا کی سیاسی جماعت ریپبلیکن کے حمایتی ہیں جب کہ 37 فیصد عوام امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس کے حمایتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق 13 فیصد امریکی عوام خون چوسنے والی مخلوقات ’ویمپائرز‘کے دنیا میں موجود ہونے پر یقین ہے۔

  • ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا پولیس فورس کے مسائل سننے کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی اجلاس

    ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا پولیس فورس کے مسائل سننے کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی اجلاس

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)
    ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا پولیس فورس کے مسائل سننے کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی اجلاس
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس لائنزمیں پولیس اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع کے پولیس افسر ان و ملازمان نے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جب سے یو سی سسٹم شروع کیا گیا ہے،جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی پولیس سے سب سے بڑی شکایت پولیس کا نامناسب رویہ ہے۔لہذا تمام افسران و ملازمان دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ہمارا ایک غلط کام بہت سے اچھے کاموں کو نظر انداز کردیتا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام فورس کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،آپ کو کسی قسم کا بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو،میرے آفس کے دروازے تمام فورس کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔پولیس اجلاس کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمان کو درپیش مسائل سنے اورملازمان کو یقین دلایا کہ ان کے تبادلہ جات بغیر کسی سفارش کے ان کے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں کئے جائیں گے۔ گجرات پولیس ملازمان نے ڈی پی او گجرات پر کھلے اعتماد کا ظہار کیا اور ان کے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔

  • آٹے کا بحران یا برہان : حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر آٹے کا ڈھیر لگا کرن لیگ کوبے نقاب کردیا

    آٹے کا بحران یا برہان : حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر آٹے کا ڈھیر لگا کرن لیگ کوبے نقاب کردیا

    لاہور:آٹے کا بحران یا برہان : حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر آٹے کا ڈھیر لگا کرن لیگ کوبے نقاب کردیا ، عوام کوگمراہ کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا،محکمہ خوراک پنجاب کے افسران آٹے کا ٹرک لے کرمسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔محکمہ خوراک پنجاب آٹے کاٹرک لے کر عظمیٰ بخاری کےگھر پہنچ گئے، محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔

     

    محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے آٹے کا ٹرک بھجوانے پر عظمیٰ بخاری نے کہا محکمہ خوراک پنجاب کے اہلکاروں نے آٹے کے 30 سے 40 تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھ دیئے ہیں، میں نے کل ایک ٹاک شو میں کہا تھا ماڈل ٹاﺅن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، اس لیے پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز پنجاب حکومت سے درخواست کی تھی کہ اگر اتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھجوادیں، عظمیٰ بخاری کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھیجوا دیئے، آٹا ان کی خواہش کے مطابق بھیجا گیا ہے۔

  • زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا

    زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا

    زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا

    باغی ٹی وی : جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری و دیگر ملزمان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، مقدمے کا ایک اور ملزم سید حسین فیصل جاموٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا۔
    احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری اور انور مجید پیش نہ ہوئے۔

    عدالت نے آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آج فرد جرم عائد کی جانی ہے، شریک ملزم انور مجید کہاں ہیں ؟ وکیل نے بتایا کہ انور مجید کراچی کے ہسپتال میں ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہم نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ فاروق نائیک نے اعتراض کیا کہ عبوری ریفرنس پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور دونوں نیب کی حراست میں ہیں، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے بلاول ہاؤس سے گرفتار کیا تھا، بعد ازاں فریال تالپور کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا

  • آٹا بحران پر مرتضی وہاب بھی بول پڑے

    آٹا بحران پر مرتضی وہاب بھی بول پڑے

    آٹا بحران پر مرتضی وہاب بھی بول پڑے

    ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے پھر بیان بازی کاسلسلہ شروع کردیا ہے،لگتا ہے وفاقی وزرا کو پیپلزپارٹی فوبیا ہوگیا ہے،ترجمان سندھ حکومت.آٹےکےبحران کا الزام بھی سندھ حکومت پر ڈال دیا گیا.آٹےکابحران پنجاب میں بھی ہےوہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے،آٹے کے بعد اب چینی کا بحران بھی شروع ہوگیا ہے،حکومت کا کام ہے عوام کو اچھی خبر دینا،کیا گندم برآمد کرنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا.بدقسمتی سے حکومت عوام کو کوئی بھی اچھی خبر نہیں دےرہی،کل ایک وفاقی وزیر نے کہا گندم برآمد کرنے کا فیصلہ غلط تھا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    ا
    انہوں نے کہا کہ .سندھ حکومت پشاور کے فیصلے نہیں کرتی..آٹا بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر کیسے ڈالی جاسکتی ہے؟خیبرپختونخوا میں بھی کہا جارہا ہے کہ گندم بحران کی وجہ سندھ حکومت ہے..عوام کے سامنے عیاں ہورہاہے کہ صرف باتیں کون کرتا ہے .پی ٹی آئی حکومت نے 16ماہ میں صرف باتیں کیں،کام نہیں کیا،عوامی فلاح کےلیے کام کریں اور عوام کو اچھی خبردیں.

  • باکمال لوگوں کی لا جواب سروس،پی آئی اے عملہ مسافروں کوبنگالیوں کے ہاتھوں بیچنے لگا، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باکمال لوگوں کی لا جواب سروس،پی آئی اے عملہ مسافروں کوبنگالیوں کے ہاتھوں بیچنے لگا، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    جدہ،اسلام آباد: باکمال لوگوں کی لا جواب سروس،پی آئی اے عملہ مسافروں کوبنگالیوں کے ہاتھوں بیچنے لگا،سعودی عرب سے باغی کی خصوصی رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے واقعی کمال کردکھایا،دیارغیرمیں لے کربے رحمی کے ساتھ مسافروں کو جس طرح رسوا کیا جانے لگا، لوٹ مارکا بازار اس طرح گرم کررکھا ہے جس طرح ایک کرپٹ ایس ایچ بدتمیزی اور تشدد سے مال کماتا ہے اسی طرح پی آئی اے والے مسافروں کو اذیت میں مبتلا کرکے مال بناتے ہیں،

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلیے زائرین کے ایک گروپ نے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا انتخاب کیا اورانتخاب اس لیے کیا کہ یہ باکمال ادارہ ملکی ادارہ ہے اورپاکستانیوں کواپنے اداروں کوہی استعمال میں لانا چاہیے ،مگراس باکمال ادارے نے اپنے ہی وطن کے باسیوں سے وہ بھیانک اوربے رحمانہ سلوک کیا کہ سننے والے بھی توبہ توبہ کراٹھے،اس سفرمیں پی آئی اے والوں نے کیا سلوک کیا ، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلیے جانے والے پاکستانی کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے اس کی سرسری سی جھلکی ملاحظہ فرمائیں‌

    ذرائع کے مطابق چند دن قبل پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے ہوئے مسافروں کی کنفرم سیٹس کے باوجود انھیں بورڈنگ کے وقت بتایا گیا کہ آپ چانس پر تھے اور آپ کی سیٹ کنفرم نہیں تھی یہ ایک ایسا جملہ ہے جو تھکے ہارے مسافر کی جان نکال لیتا ہے جدہ ائیر پورٹ پر بنگالی ہیلپر، سعودی آفیسر اور پی آئی اے کے ڈیوٹی آفیسر کا گینگ کام کرتا ہے، ہر فلائٹ میں 15 سے 20 مسافروں کو کہا جاتا ہے آپ کی سیٹ کنفرم نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کو یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بورڈنگ کے وقت سعودی افیسر کمپیوٹر کو دیکھ کر عربی میں سر ہلاتے ہوئے کہتا ہے نو… اور پھر بنگالی ہیلپر مسافر کے شور مچانے پر اسے دو سے تین سو ریال کے عوض مسلہ حل کرنے کا راستہ دکھاتا ہے اس عرصہ کے دوران پی آئی اے کا ڈیوٹی آفیسر منظر سے غائب رہتا ہے، جب فلائٹ پیک ہو جاتی ہے تو آخر میں پی آئی اے کا ڈیوٹی آفیسر آتا ہے اور بچ جانے والے مسافروں کو ہوٹل لے جانے کا کہتا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق اس پردیس میں یہ منظر بھی دیکھاگیا کہ جدہ میں‌ تعینیات پی آئی اے کے عملے کےلوگ پی آئی اے کو دوہرا نقصان پہنچارہے ہیں،ذرائع کےمطابق یہ عملہ مسافروں کوکس قسم کے ہوٹل میں لے جایا جاتا ہے یہ بھی بیان سے باہر ہے، ایک یا دو دن پہلے مسافروں کوبلیک میل کرنے کے لیے اس انداز سے ڈیل کیا جاتا ہےکہ آپ کی تو سیٹ کنفرم نہیں ہے لیکن وہاں پراگرکوئی صاحب علم جو پی آئی اے کے عملے کی دونمبریوں سے واقف ہوتے ہیں وہ اپنا موقف منوانا جانتے ہیں اورپھرٹکٹ اوکے بھی ہوجاتا ہے، حالانکہ وہی عملہ پہلے انکار کرچکا ہوتا ہے

    پی آئی اے کے ڈسے ہوئے یہ مسافراپنے سفرمبارک میں اذیت میں کس طرح‌ اور کس قدر مبتلا ہوتے ہیں کہ اس کے بعد وہ کہہ اٹھتے ہیں‌کہ اس کے بعد!ان کی توبہ اگر دوبارہ پی آئی اے سے سفر کریں پی آئی اے کے عملہ کی یہی وہ بدمعاشی ہے جس سے مسافر دیگر ائیر لائنز سے سفر کرنا پسند کرتے ہیں، اگر آپ میں سے کوئی بھی عمرہ کے لئے جائے تو واپسی پی آئی اے سے جدہ ائیر پورٹ سے کرنے سے گریز کریں.

    باغی ذرائع کےمطابق ویسے توتبدیلی کے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں‌ حقیقت یہ ہے کہ ! کچھ بھی نہیں بدلا آج بھی لٹیرا راج جوں کا توں قائم ہے تبدیلی صرف اخبارات کی سرخیوں میں ہے، اگر کوئی پی آئی اے کا قبلہ درست کرنا چاہتا ہے تو ہر مسافر سے سفر کی سہولت اور عملہ کے رویہ پر مبنی رائے لی جائے جس طرح پرائیویٹ ہوٹلز میں کھانے والوں سے کھانے کے معیار اور عملہ کے برتاؤ کے بارے میں کمنٹس لئے جاتے ہیں.؛ اللہ ہمارے حال پر رحم کرے