Baaghi TV

Author: +9251

  • بے حس اور مردہ ضمیر میڈیا مالکان کے نام ایمرا کا کھلا پیغام

    بے حس اور مردہ ضمیر میڈیا مالکان کے نام ایمرا کا کھلا پیغام

    بے حس اور مردہ ضمیر میڈیامالکان کے نام ایمرا کا کھلاپیغام

    باغی ٹی وی :الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا)کے صدر محمد آصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم احمد شیخ و ایمرا باڈی کا کیپٹل نیوز چینل اسلام باد کے کیمرہ مین فیاض علی کی بوجہ بقایا جات اور تنخواہ کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ہارٹ اٹیک سے ہونے والی موت پر میڈیا مالکان کے نام پیغام ہے۔
    اسلام آباد میں کیپٹل نیوز چینل کا کیمرہ مین کو گزشتہ 6 ماہ کی تنخواہ اور بقایاجات مانگنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔جو گھر گیا اور بیوی بچوں اور مالک مکان کو گھر کے کرایہ کی ادائیگی پر سوالات پر پریشانی کے باعث ہارٹ اٹیک ہونے سے دنیا سے کوچ کر گیا ہے۔
    اناللہ و انا الیہ راجعون
    میڈیا مالکان کی وجہ سے ہمارے ورکرز کے معاشی اورمعاشرتی حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ آئے روز کسی کی والدہ دواء کے پیسے وقت پر نہ ملنے پر اسپتال میں زیر علاج ہے اور کسی کے بچے سکولوں کی فیس وقت پر ادا نہ کرنے کے باعث گھربیٹھنےپر مجبور ہیں۔ اور میڈیا سیٹھ مالکان کے مردہ ضمیر مزیدمردہ ہوتے جارہے ہیں اور ہم آئے روز اپنے ساتھیوں اور ورکرزکی موت کے جنازے اٹھارہے ہیں۔ ہم میڈیامالکان کو یکم فروری تک تمام میڈیا ورکرز کی تنخواہیں اوربقایاجات کی ادائیگی کے لئے یکم فروری تک کا وقت دیتے ہیں کہ تب تک اپنے تمام سٹاف کے بقایاجات اور تنخواہیں ادا کردیں ورنہ ان مردہ ضمیر میڈیا مالکان کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی*اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک تمام ادارے اپنے سٹاف کے واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ کردیں۔ اب یہ احتجاج ملک بھر کے پریس کلب ، "پی۔ایف۔ یو۔جے”پی۔یو۔جے” ایمرا” اور اینکا سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر ان میڈیا مالکان کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کے دفاتر اور گھروں کے باہر احتجاجی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ ہماری تمام میڈیا تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ اس احتجاجی تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہیں۔
    جاری کردہ؛
    ایمرا سیکرٹری انفارمیشن
    شفیق شریف و ایمرا میڈیا سیل

  • افغان جنگ کی وجہ  پاکستان کن مسائل کے ساتھ دوچار ہوا، وزیر اعظم نے بتایا

    افغان جنگ کی وجہ پاکستان کن مسائل کے ساتھ دوچار ہوا، وزیر اعظم نے بتایا

    افغان جنگ سے پاکستان کن مسائل کے ساتھ دوچار ہوا، وزیر اعظم نے بتایا

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان جنگ میں کیسے مسائل کا سامنا کیا ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے باعث معاشرے میں کلاشنکوف اور منشیات کا کلچر آیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اٹھایا، ہم نے فیصلہ کیا ہے اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
    وزیراعظم نے پاکستان سٹرٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی سر زمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے، سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے، پاکستان میں کئی سیاحتی مقام دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں، پاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کے روزگار کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری لائیں گے۔
    نہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، افغانستان میں قیام امن کے بعد پاکستان کی وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی ممکن ہو گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا 60 کی دہائی میں پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہی تھی، حکومت میں آنے کے بعد سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی۔ انہوں نے کہا ایران، سعودی عرب تصادم روکنے کیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا، امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے کام کر رہے ہیں

  • بنگلہ دیش کی ٹیم کو کون سا پروٹوکول دیا جارہا، راجہ بشارت کی گفتگو

    بنگلہ دیش کی ٹیم کو کون سا پروٹوکول دیا جارہا، راجہ بشارت کی گفتگو

    بنگلہ دیش کی ٹیم کو کون سا پروٹوکول دیا جارہا، راجہ بشارت کی گفتگو

    باغی ٹی وی :صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آرہی ہے ۔پوری قوم کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے ۔ سری لنکا کی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جارہا ہے. تمام انتظامات کا جائزہ لے کر ان کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔بنگلہ دیش کی آمد اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان پر امن اور محفوظ ملک ہے ۔ پی سی بی اور تمام اداروں نے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا ہے ۔

    وزیر قانون نےکہا کہ شائقین کرکٹ سے اپیل ہے کہ وہ پر امن انداز میں میچ دیکھ کر دنیا کو محبت کا پیغام دیں۔کوشش ہے کہ میچز کے دوران لوگوں کو کم سے کم مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔

  • بنگلہ دیش کیسی ٹیم ہے ، شعیب ملک نے کیا اظہار خیال

    بنگلہ دیش کیسی ٹیم ہے ، شعیب ملک نے کیا اظہار خیال

    بنگلہ دیش کیسی ٹیم ہے ، شعیب ملک نے کیا اظہار خیال

    باغی ٹی وی :سابق کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے جو بھی موقع ملے اس سے فائدہ اٹھاوں ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی بہت دور ہے کوشش ہے کہ پرفارم کروں ۔بنگلہ دیش کی متوازن ٹیم آرہی ہے ان کا سسٹم بہت بہتر ہوا ہے ۔بابر اعظم نے خود کو منوایا ہے دنیا بھر میں کرکٹرز ان کی تعریف کرتے ہیں ۔ ورلڈکپ میں میری پرفارمنس اتنی اچھی نہیں رہی مگر کوشش کی ہے اچھا پرفارم کروں ۔
    بسمہ معروف ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کرنے جا رہیں

    سینئر جونیئر کوئی بھی ہوایجنڈا صرف پاکستان کے لئے بہترین پرفارم کرنا ہونا چاہئیے ۔کپتان ہویا عام کھلاڑی کوشش ہونی چاہئیے کہ اچھا پرفارم کروں ۔کبھی مایوس نہیں ہوا ہمیشہ مثبت سوچتاہوں ۔ میرے خیال میں مجھےاور محمد حفیظ کو سیںنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا پی سی بی کا بہترین فیصلہ تھا۔دنیا میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کھلاڑیوں کو بتاتے ہیں کہ پاکستان میں حالات بہترین ہیں ۔کیریئر کے اس حصے میں ہوں جہاں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں ۔کافی عرصے سے کہہ رہا تھا کہ 2019 ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کہہ رکھا ہے ۔جب ورلڈ ٹی ٹونٹی قریب آئے گا تو حتمی فیصلہ کروں گا۔میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہاہوں ۔

  • وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت کانفرنس، تعلیمی ڈھانچے بارے اہم فیصلے

    وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت کانفرنس، تعلیمی ڈھانچے بارے اہم فیصلے

    وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت کانفرنس، تعلیمی ڈھانچے بارے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یو ای ٹی میں وی سی کانفرنس کا انعقاد ہوا. کانفرنس میں پنجاب کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی .کانفرنس کا مقصد ہائر ایجوکیشن میں اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے۔

    کانفرنس میں کمیونیٹی کالجز کے قیام اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا گیا .دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کروانے والے کالجز کو کمیونیٹی کالجز میں تبدیل کیا گیا ہے، دو سالہ ڈگری کروانے والے کالجز کا صرف نام بدلہ گیا ہے سٹرکچر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کمیونیٹی کالجز کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،کمیونیٹی کالجز میں پہلے سے موجود اساتذہ ہی پڑھائیں گے، کالج میں اساتذہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ تعینات کرے گا جبکہ فیس بھی ڈپارٹمنٹ ہی طے کرے گا،

    صوبائی وزیر نے کہا کہ چار سالہ بی ایس پروگرام پڑھانے والے کالجز گریجوایٹ کالجز ہیں، کالج کا صرف یونیورسٹی سے الحاق ہو گا انتظامی امور ڈپارٹمنٹ دیکھے گا، یونیورسٹی کی ذمہ داری ہو گی کہ الحاق شدہ کالج میں معیار تعلیم بہتر کرے، اساتذہ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازم ہی رہیں گے،
    انہوں نے کہا کہ کمیونیٹی کالجز میں 150 ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز متعارف کر وائے جا رہے ہیں، ایسی ایٹ ڈگری میں جاب مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مضامین پڑھائے جا رہے ہیں.ایسو سی ایٹ ڈگری حاصل کرنے کے بعد طلباء چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ لے سکیں گے، راجہ یاسرکریڈ آور ٹرانسفر کرنے کا میکنزم یونیورسٹیز اپنے مطابق متعین کریں گی،

    کالجز میں مکمل طور پر سمسٹر سسٹم کے نفاذ کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے مانیٹرنگ بہتر کرنا ہو گی،
    کالجز ڈویزن اور ڈسٹرکٹ میں موجود سرکاری یونیورسٹی سے ہی الحاق کر سکیں گے تاکہ مناسب مانیٹرنگ کی جاسکے، کمیونیٹی کالج کو گریجو ایٹ کالج میں بھی اپ گریڈ کیا جا سکے گا، ہر ضلع میں کم از کم دو گریجوایٹ کالجز کے قیام کا منصوبہ ہے،

  • اسد علی نے وہ کچھ کر دکھایا جو کوئی پاکستانی  نہ کر سکا

    اسد علی نے وہ کچھ کر دکھایا جو کوئی پاکستانی نہ کر سکا

    اسد علی نے وہ کچھ کر دکھایا جو کوئی پاکستانی نہ کر سکا

    باغی ٹی وی :پاکستانی نوجوان نے کر دکھایا ، ایشیا سے باہر دنیا کی سب سے بلند چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا .کراچی کے اسد علی میمن نے ارجنٹائن کی بلند ترین چوٹی اکونگوا پر پاکستانی و کشمیری پرچم لہرایا .23 ہزار فٹ بلند ہے چوٹی پر 50 میٹر لمبا پرچم ایک ورلڈ ریکارڈ بھی بن گیا

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    اسد علی میمن کو پہاڑ کی چوٹی پر پرچم لے جانے میں بیس دن لگے .پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیری جھنڈا بھی جڑا ہوا ہے.50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیماء بھی بن گئے .اسد علی میمن نے کامیابی پاکستانی فوجی جوانوں اور کشمیریوں کے نام کردی اسد علی نے سائوتھ امریکہ کے بلند ترین مقام پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے .اسد علی میمن اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایلبر س بھی سر کرچکے ہیں .لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیماء دنیا کی سیون سمٹ مکمل کرنا چاہتا ہے

  • پاکستان کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف نے کیسے  رد عمل کا اظہار کیا

    پاکستان کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف نے کیسے رد عمل کا اظہار کیا

    پاکستان کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف نے کیسے رد عمل کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی :بیجنگ میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اجلاس میں اکتوبر سے جنوری 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی جس پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی۔یف اے ٹی ایف کے سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی، دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمےکے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ایف اے ٹی ایف کی 22 سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔رپورٹ پر تنطیم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ایف اے ٹی ایف سفارشات کے مطابق ترمیم سے آگاہ کیا، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں جرمانے اور سزاؤں کی معیاد بڑھائی گئی۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    واضح رہے کہپاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

  • اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینی شہید کر دیے

    اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینی شہید کر دیے

    اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینی شہید کر دیے
    باغی ٹی وی :اسرائیلی فوج کا فسلطینیوں پر ظلم جاری ، منگل کے روز غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں 400 میٹر کے فاصلے پر گزرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے تین فلسطینیوں کو گولی مار کرشہید کردیا۔ کسی اسرائیلی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

    اسرائیل دفاعی دستوں کے بیان کے مطابق ، ان تینوں ملزمان نے کبوٹز کیسوفیم کے قریب ، جنوبی غزہ میں سرحدی باڑ کی توڑ پھوڑ کی ، اور جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ایک فوجی فورس کے پاس دھماکہ خیز آلہ استعمال کیا.واقعے کے وقت علاقے میں تیز بارش ہوئی تھی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر

    ہفتے کے روز ، حماس کے عسکریت پسندوں نے ہرٹیز اخبار کو بتایا کہ وہ اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات اور طویل مدتی تفہیم کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے باوجود ، زمین پر پیشرفت نہ ہونے کے احتجاج میں ، رواں ہفتے اسرائیل میں آگ لگانے والے غباروں کی فائرنگ میں اضافہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے پرویز الہی کو کون سی بڑی پیشکش کی ، سینئرصحافی کا انکشاف

  • ملک کے سب سے بڑے صوبے کو عملی طور پر کون چلائے گا. اہم خبریں سامنے آگئیں.

    ملک کے سب سے بڑے صوبے کو عملی طور پر کون چلائے گا. اہم خبریں سامنے آگئیں.

    ملک کے سب سے بڑے صوبے کو عملی طور پر کون چلائے گا. اہم خبریں سامنے آگئیں.

    باغی ٹی وی :ہر گزرتا دن پی ٹی آئی حکومت کے لیے نیا چیلنچ لے کر آ رہا ہے . پنجاب میں مسلم لیگ (ق) نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی ہے تاہم وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کرلیا گیا جس کا اشارہ مونس الہٰی نے کیپیٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بھی دیا۔

    اختیارات کی تقسیم کے فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پریشان نے‘جہانگیر ترین کو شکایت کردی ۔ اطلاعات کے مطابق ق لیگ کے حلقوں کو بیس ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز فوری جاری کیا جائے گا اور پنجاب کی بیورو کریسی کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی ۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک اہم ترین میٹنگ جس میں مونس الہیٰ کی قیادت میں ق لیگ نے جہانگیر ترین‘ پرویز خٹک‘ عثمان بزدار اور اعظم سلیمان سے ملاقات کی تھی جس میں جہانگیر ترین نے ق لیگ کی اختیارات کے حصول کے معاملے میں شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا اور فوری اقدام کی یقین دھانی کراتے ہوئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو ہدایات دیں کہ مونس الہیٰ کے ساتھ مل کر روڈ میپ تیار کرلیں

    اختیار کی اس منتقلی پر عثمان بزدار پریشان ہیں کیونکہ اس طرح عملی طور پر اُن کا اختیار صفر ہوجاتا ہے کیونکہ چیف سیکریٹری کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی اور انھوں نے اپنے سادہ انداز میں جہانگیر ترین کو شکایت کی کہ میں تو پریشانی کی وجہ سے ساری رات سو بھی نہیں سکا۔۔پی ٹی آئی حکومت اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ایک طرف وہ اپنے اتحادیوں کو خوش کرنے کی کوشش میں ہے اور دوسری طرف اس کی پارٹی کے اندر بھی ناراض اراکین کی بازگشت سنی جارہی ہے جو فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں.
    اس سے پہلے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کے انکشاف سے کیا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نوازشریف کی اجازت سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی پیششکش کی ہے۔

    شہباز شریف نے پرویز الہی کو کون سی بڑی پیشکش کی ، سینئرصحافی کا انکشاف

    اس بات کا نکشاف انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کا منصب نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پرویزالہی کو پیشکش کی ہے کہ اسمبلی کا اسپیکر اور چند وزارتیں مسلم لیگ ن کے پاس ہوں گی جب کہ وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے پاس رہے تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، وزیراعظم کے ساتھ ہو گیا "ہاتھ” نواز شریف کا قریبی بنا چیف الیکشن کمشنر

  • وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری . اہم امور پر اتفاق

    وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری . اہم امور پر اتفاق

    وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری . اہم امور پر اتفاق

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری.تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پراتفاق ہوا ..ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال،اعلامیہ،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلیےامریکی کردار کی ضرورت پر زوردیا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرجنوبی ایشیا میں پائیدارامن ممکن نہیں،صدرٹرمپ نے مسئلہ کشمیر اورپاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلیےتعاون کی خواہش کااعادہ کیا،ملاقات میں افغان مفاہمتی و امن عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گی،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی.فریقین کو تناوَکم کرنے کےلیے برداشت کا مظاہرہ اور سفارتی چینل استعمال کرنا چاہیے،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح‌رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کرانے کے لیے تیار ہیں،پاکستان خطے کے امن واستحکام کے لیے کردارادا کرتا رہے گا، امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں افغان امن عمل اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ عمران میرے دوست ہیں ملاقات کرکےخوشی ہوتی ہے ،پہلےہم پاکستان کے اتنےقریب نہیں تھے جتنا اب ہیں ، پاک بھارت تنازع حل کرنے کیلےتیارہیں ۔