سرگودھا میں محکمہ ایجوکیشن کے نارواں سلوک کے خلاف انوکھا احتجاج ۔
والد کو جبری ریٹاٸر کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سرگودھا آفس کے دروازے پر نوجوان سخت سردی میں برہنہ ہو کر دھرنا دے کر بیٹھ گیا ۔ نوجوان نے احتجاجن اپنا سر بھی مُنڈوا دیا ۔ اور کہا کہ میرے والد کو ذاتی انا پر جعلی دستاویزات بنا کر ریٹاٸر کیا گیا ۔ نوجون کا الزام ۔
نوجون نے اپیل کی کہ میرے والد گورنمنٹ پراٸمری سکول فاروقہ میں پرنسپل تھے ۔ انکو بہال کیا جاٸے ۔ ای ڈی آفس نے عدالتی حکم پر بھی میرے والد کو بہال نہ کیا ۔ اور کہا کہ میرے والد کے بہال ہونے تک دھرنا جاری رھے گا ۔
Author: +9251
-

ایجوکیشن آفس کے سامنے نوجوان کا برہنہ احتجاج
-

بسمہ معروف ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کرنے جا رہیں
بسمہ معروف ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی
باغی ٹی وی :آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی قومی خواتین اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کررہی ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کسی بھی ورلڈکپ میں بسمہ معروف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گی۔
اٹھائیس سالہ کرکٹر 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں جاری رہنے والے ایونٹ میں یہ بھاری ذمہ داری ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔بسمہ معروف اب تک 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرچکی ہیں۔
بسمہ معروف ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 2000 سے زائد رنز بنانے والی واحد پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔ وہ محدود طرز کے اس فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مرتبہ ،11، نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکی ہیں۔
میگا ایونٹ میں بسمہ معروف کو جویریہ خان اور ندا ڈار کی صورت میں تجربہ کار خواتین کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہوگا۔ دونوں کرکٹرز محدود فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
دو تجربہ کار کرکٹرز سمیت باصلاحیت کرکٹرز منیبہ علی ، عمیمہ سہیل اور عائشہ نسیم کی 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ مضبوط ہوا ہے جو کپتان کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گا۔
منیبہ علی نے آخری مرتبہ نومبر 2018 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ بائیں ہاتھ کی بیٹر نے چند روز قبل کراچی میں کھیلے گئے قومی ٹی ٹونٹی ویمنز ٹورنامنٹ کی 5 اننگز میں 58 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 292 رنزبنائے تھے۔ ایونٹ میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کرنے والی منیبہ علی کو ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کی بنیادپر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ پر نظر ڈالی جائی تو سب سے پہلے انعم امین کا نام سامنے آتا ہے۔ نئی بال کی اسپیشلسٹ باؤلر انعم امین یکم جنوری 2019 سے اب تک قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سب سے کامیاب باؤلر ہیں۔ وہ گذشتہ 8 میچوں میں 16 کی اوسط اور ساڑھے چھ کے اکانومی ریٹ سے 13 وکٹیں حاصل کرچکی ہیں۔
انعم امین کے علاوہ لیگ اسپنر سیدہ عروب شاہ اور بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والی سعدیہ اقبال سمیت تجربہ کار ندا ڈار، عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ پر مشتمل باؤلنگ اٹیک ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
بسمہ معروف، کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم:
قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے کو اعزاز سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناََ میگا ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے مگر وہ اب تک اس کردار میں کرکٹ کو انجوائے کررہی ہیں۔
بسمہ معروف نے واضح کیا کہ وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تجربہ کار ویمنز کرکٹرز جویریہ خان اور ندا ڈار اس سے قبل بھی میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے کہا کہ دائیں ہاتھ کی بیٹر جویریہ خان کی کارکردگی میں تسلسل اور ندا ڈار کی ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کا فائدہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمیمہ سہیل کی صورت میں باصلاحیت مڈل آرڈر بیٹر کے ساتھ ساتھ عالیہ ریاض اور ارم جاوید کی صور ت میں جارح مزاج بیٹرز میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کپتان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل کراچی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سنچری اسکور کرنے والی منیبہ علی کی اسکواڈ میں شمولیت بھی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ نسیم کی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت سمیت مجموعی طور پر قومی خواتین اسکواڈ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کا سبب ہوگا۔
بسمہ معروف نے کہا کہ ڈیانا بیگ تجربہ کار فاسٹ باؤلر ہیں تاہم ایمن انور بھی نئی گیند سے اچھی باؤلنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی فاطمہ ثناء، سیدہ عروب شاہ اور سعدیہ اقبال کی اسکواڈ میں شمولیت باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ کے لیے مفید ثابت ہوگی۔
بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ گذشتہ 2 سالوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں واضح بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ بہتر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو میگا ایونٹ میں مثبت نتائج دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
15 رکنی اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف تین وارم اپ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو کھیلے گی تاہم روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آٹھ روزہ تربیتی کیمپ 23 سے 30 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گا۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔
اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔
آفیشلز:
سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔
-

منی لانڈرنگ ، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے متعلق نیب نے مزید شواہد حاصل کر لیے
منی لانڈرنگ ، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے متعلق نیب نے مزید شواہد حاصل کر لیے
باغی ٹی وی :احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس.کی سماعت ، نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لیے.شریف گروپ آف انڈسٹریز میں300 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا.نیب کے ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین کا انکشاف شریف گروپ آف انڈسٹری کی فنانشل رپورٹس میں ہوا،سلمان اور حمزہ شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین ہونے کے شواہد ملے ہیں.حمزہ اور سلمان شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے،
واضحرہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ہدایت دے رکھی ہیں کہ اہم مقدمات (ہائی پروفائل) کو فی الفورمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہبازسمیت کل 9 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے اور منی لانڈرنگ کے ریفرنسز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ -

بنگلہ دیش ٹی20 کرکٹ ٹیم کی آج پاکستان آمد
بنگلہ دیش کی ٹی20 کرکٹ ٹیم آج پاکستان آمد
باغی ٹی وی : پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی آمد شروع ، ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش انٹیلیجنس کے افسران بھی موجود ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24، دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں 23 جنوری دوپہر 1 سے شام 4 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں۔ 23 جنوری دوپہر 12:45بجے دونوں ٹیموں کے کپتان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
پری سیریز پریس کانفرنس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی20 سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔جبکہ اس سے پہلے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا ہے .
-

شہباز شریف نے پرویز الہی کو کون سی بڑی پیشکش کی ، سینئرصحافی کا انکشاف
شہباز شریف نے پرویز الہی کی کون سی بڑی پیشکش کی ، سینئرصحافی کا انکشاف
باغی ٹی وی : اقتدار کے ایوانوں میں کیا کیا ریشہ دوانیاں جاری ہیں.کل کے سیاسی دشمن کیسے کیسے قربت اختیار کر رہے ہیں اس بات کا اندازہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کے انکشاف سے کیا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نوازشریف کی اجازت سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی پیششکش کی ہے۔
اس بات کا نکشاف انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کا منصب نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پرویزالہی کو پیشکش کی ہے کہ اسمبلی کا اسپیکر اور چند وزارتیں مسلم لیگ ن کے پاس ہوں گی جب کہ وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے پاس رہے تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن احتساب سے بچنا چاہتی ہے اور جس کے لئے وہ نئے انتخابات کی جانب جانا جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پی ٹی آئی حکومت اپنے اتحادیوں کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہے ، سندھ میں اس قسم کی پیشکش بلاول بھٹو نے بھی ایم کیو ایم کو کی ہے اور پی ٹی ئی کی حکومت کے اندر بھی فارورڈ بلاک بننے کی خبریں ہیں.
-

کیسا رہے گا موسم کا حال
کیسا رہے گا موسم کا حال
باغی ٹی وی :آج موسم کا حال اس طرح ہے کہ کہ بیشتر حصوںمیں موسم خشک اور سرد رہے گا.بالائی خیبرپختو نخوا کے پہاڑی علاقے، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند پڑسکتی ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہلکی کہر پڑی جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت ساتھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 13 تک جا سکتا ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مری میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یارخان کے بعض علاقوں میں دھند پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سند کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، جیکب آباد اورلاڑکانہ میں دھند پڑے گی۔بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر، چترال، دیر، کالام، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
-

امریکا لبنانی ملیشیا کے خلاف مزید خطرناک اقدام کرنے جارہا
امریکا لبنانی ملیشیا کے خلاف مزید خطرناک اقدام کرنے جارہا
باغی ٹی وی : لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے خلاف امریکا نے مزید مدد حاصل کرنے کا اظہار کر دیا . امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنانی حزب اللہ کو جنوبی امریکا کے متعدد ممالک کی طرف سے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا مقابلہ کرنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے بین الاقوامی مدد حاصل کرتے رہیں گے۔
پومپیو نے پیر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرپوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پرکولمبیا ،ہونڈوراس اور گوئٹے مالا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور سرحد پار سے جاری دیگر دہشت گرد گروہ اب بھی خطے میں سرگرم ہیں۔ ان گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام ہے کہ اسے ایران کی مدد حاصل ہے.
-

اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر نے گرینڈ آپریشن کرکے 3کریانہ سٹورز کو آٹا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے پربھاری جرمانہ کیا
فیصل آباد(محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر نے گرینڈ آپریشن کرکے 3کریانہ سٹورز کو آٹا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے پربھاری جرمانہ اور صوفی امین کریانہ سٹور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ مہر کریانہ سٹور اور عاشق کریانہ سٹور کو جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے سٹورز کے گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا آٹا سٹورز کے سامنے کاؤنٹر قائم کرکے سرکاری نرخ پر فروخت کرادیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے فلور ملز میں آٹے کی گرائینڈنگ کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ان کے مین گیٹس پر قائم فیئر پرائس شاپس پر آٹے کی فروخت کو مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی سرکاری طور پر مقررکردہ قیمت پر فروخت کویقینی بنانے کے لئے انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔
-

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2020 میں میٹرک سے لیکر پوسٹ گریجوایٹ سطح تک داخلے شروع
فیصل آباد(محمد اویس)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شاہ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2020 میں میٹرک سے لیکر پوسٹ گریجوایٹ سطح تک داخلے شروع ہوگئے ہیں جو سنگل فیس کے ساتھ 21فروری تک جاری رہیں گے۔تمام کورسز کی پراسپیکٹس ریجنل آفس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملت ٹاؤن Fبلاک میں دستیاب ہیں داخلہ کے سلسلے میں مزید معلومات کیلئے 041-8814982 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
-

قدرتی آفات ہو یا کسی بھی نوعیت کے حادثات ریسکیو اداروں نے ہمیشہ برقت موقع پر پہنچ کر ریلیف کا کام شروع کرتے ہیں
رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ قدرتی آفات ہو یا کسی بھی نوعیت کے حادثات ریسکیو اداروں نے ہمیشہ برقت موقع پر پہنچ کر ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کرکے قیمتی انسانی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، بڑھتے ہوئے حادثات کی شرح کو روکنے اور ریسکیو1122کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے میں ذاتی حیثیت میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا، بلا شبہ اتنے بڑے ضلع میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے ریسکیو کے پاس دستیاب وسائل ناکافی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود ریسکیو اسٹیشن کی وسعت و اضافہ کیلئے اقدامت کریں جبکہ چوک بہادرپور، ترنڈہ محمد پناہ اور نواں کوٹ کیلئے تجویز کئے گئے ریسکیو اسٹیشنز کے لئے بنیادی اقدامات مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس میں حادثات کی روک تھام کے لئے جو اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دوسری مرتبہ مقامی فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں امونیہ گیس کے اخراج کی صورت میں مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے اداروں کی مشترکہ طور پر سانحات سے نمٹنے کی تربیت کرائی گئی ہے۔انیوں نے کہا کہ ریسکیو1122سروس کا آغاز12سال قبل ہوا تھا آبادی کے تناسب سے وسائل کی کمی کا سامنا ہے وسائل و افرادی قوت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نئے ریسکیو اسٹیشنز کا قیام ناگزیر ہے جبکہ ضلع کی تمام تحصیلوں کے اہم مقامات پر آگ بجھانے کیلئے فائر ہائیڈرینٹ ہونے چاہیے جبکہ پہلے سے موجود ریسکیو اسٹیشن کی توسیع ضروری ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے مختلف امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، سیکرٹری ڈی ڈی ایم اے و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار، سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی سمیت محکمہ صحت، تعلیم میونسپل آفیسر و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجو دتھے۔