Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کو کیا قرار دے دیا

    ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کو کیا قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کو کیا قرار دے دیا

    باغی ٹی وی : امریکی صدر اپنے خلاف ہونے والے مواخذے پر عجیب جملہ بازی کرتےہوئے نظر آتےہیں. وہ منگل کے روز سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے جبکہ ادھر واشنگٹن میں امریکی سینیٹ میں ان کے خلاف مواخذے کی تحریک پر بحث کی جارہی ہے۔اس کی منظوری کی صورت میں انھیں منصب صدارت سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں۔

    صحافیوں نے جب ان سے پوچھا کہ وہ اس صورت حال میں ڈیووس میں کیوں آئے ہیں اور واشنگٹن ہی میں کیوں نہیں رکے رہے؟ تو انھوں نے کہا:’’ہم عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔یہ دنیا کے اہم ترین لوگ ہیں اور ہم واپس وطن میں شاندار کاروبار لے جا رہے ہیں۔‘‘
    ٹرمپ نے تمسخر اڑاتے ہوئے کہا: دوسرے محض تماش بین ہیں۔یہ توصرف ایک چڑیل کی تلاش (مواخذے) کی کارروائی ہے جو گذشتہ کئی سال سے جاری ہے اور یہ توہین آمیز ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں تیسرے صدر ہیں جن کا کانگریس میں مواخذہ کیا جارہا ہے۔امریکی صدر پر یوکرین پراپنے ڈیموکریٹک سیاسی حریف جوزف بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کا الزام ہے۔انھوں نے یوکرین پر زوردیا تھا کہ وہ ان کے حریف اور امریکا کے سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کے خلاف تحقیقات کرے۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں غیر منظور شدہ ہاوسنگ اسکیمیں سیل

    ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں غیر منظور شدہ ہاوسنگ اسکیمیں سیل

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا جبکہ کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے ارد گرد تمام تجاوزات کو ہٹاکر راستے کلیئر کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر غیر قانونی/غیر منظور شدہ بسم اللہ گارڈن اورامین پور روڈ پرجلال ٹاؤن کے دفاتر کو سربمہر کرکے ان کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا اور ان غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ ہاؤسنگ سکیموں کے امور جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ایف ڈی اے کی طرف سے سیل کی جانے والی ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کو خبردار کیاگیا ہے کہ بلااجازت ازخود سیل کھولنے یا دیگر قانون شکنی کی صورت میں قصور واروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔دریں اثناء ایف ڈی اے کے سٹاف نے زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے دونوں اطراف میں دکانداروں کی طرف سے قائم کی گئی عارضی وپختہ تجاوزات کو ختم کردیاہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں تمام رکاوٹوں کو دور کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

  • بغداد: امریکی سفارت خانے کے  چاروں طرف پھر راکٹ آن گرے

    بغداد: امریکی سفارت خانے کے چاروں طرف پھر راکٹ آن گرے

    بغداد: امریکی سفارت خانے کے چاروں طرف پھر راکٹ آن گرے

    باغی ٹی وی : عراقی دارالحکومت بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں پیر کی شب امریکی سفارت خانے کے اطراف 3 کیٹوشیا راکٹ آ کر گرے۔ ذرائع کے مطابق سفارت خانے اور گرین زون کی جانب سے خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

    عراقی پولیس کے ذرائع نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ تینوں راکٹ بغداد کے باہر واقع علاقے زعفرانیہ سے داغے گئے۔ ان میں سے دو راکٹ امریکی سفارت خانے کے نزدیک گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم از کم ایک راکٹ ایسا تھا جو امریکی سفارت خانے سے صرف 100 میٹر کی دوری پر گرا۔ کسی جانب سے کارروائی کی ذمے داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    اس سے پہلے عراق کے دارالحکومت بغداد ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا .مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان خون ریز جھڑپیں جاری رہیں.۔ اس دوران سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جنہوں نے دارالحکومت میں "محمد القاسم” کے بنیادی اہمیت کے حامل راستے اور بغداد کو ناصریہ سے ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے بند کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ میسان اور دارالحکومت بغداد کو جوڑنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا۔

  • بورے والا : تیزاب گردی سے نوجوان بینائی سے محروم

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ سکیم چلڈرن پارک کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ نوجوان لڑکے پر اس کے دوست نے تیزاب پھینک دیا
    تیزاب سے 18 سالہ احمد کا چہرہ اور گردن شدید متاثر۔ تیزاب سے احمد کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی متاثرہ نوجوان ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان منتقل کر دیا گیا ہے
    تیزاب پھینکنے والے ملزم کا نام ریاض بتایا گیا موٹر سائیکل سوار ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم ریاض فیصل آباد میڈیکل کالج میں چوکیدار ہے ملزم ریاض سے متاثرہ احمد کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی تھی۔
    موبائل فون پر دونوں کے مابین کچھ دن قبل ناراضگی ہوگئی تھی۔ایف آئی آر کا متن

  • )ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر سدھار میں آٹا اور چینی کے گودام پر چھاپہ

    )ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر سدھار میں آٹا اور چینی کے گودام پر چھاپہ

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول نے سدھار چوک میں 2500بیگ چینی اور آٹا کے 2ہزار بیگ سے ذخیرہ کیاگیا گودام سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچایا جاسکے۔

  • روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

    روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

    روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

    باغی ٹی وی : آٹا ، روٹی کا جیسے ہی بحران چلا ہے اس میں عوام کو ہی کو نقصان ہوا ہے . حکومت نے ایک طرف تو عوام کو یہ تاثر دیا ہے انہوں نے روٹی کی قیمت نہیں بڑھنے دی دوسری طرف روٹی کے سائز میں نان بائیوں کی بات مان کر عوام کو چونا لگایا ہے. صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے آگے گٹھنے ٹیک دیے۔ نان بائیوں کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نان بائی 115 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت کریں گے۔ روٹی کی نئی قیمت کے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں روٹی کی نئی قیمت اور مقدار کا تعین کیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں روٹی کا وزن دو مرتبہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال دس روپے میں فروخت ہونے والی روٹی قانونی طور پر 140 گرام کی ہونا لازمی تھی۔ اس سے قبل اسی روٹی کا وزن 170 گرام ہوتا تھا جو اب 115 گرام کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

  • امریکی نائب وزیر خارجہ  کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ، کیا ہوئی اہم بات

    امریکی نائب وزیر خارجہ کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ، کیا ہوئی اہم بات

    ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ،کیا ہوئی اہم بات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے منگل کے روز سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ امور اور اقتصادی شراکت داری پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ سیکرٹری خارجہ نے امریکا سے تعاون جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ایلس ویلز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    دریں اثناء امریکی نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یلس ویلز کے ہمراہ پاکستان میں امریکہ کے سفیر بھی موجود تھے۔

    وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکہ پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ندیم بابر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی ٹیکنالوجی، تجربے اور مہارت سے مستفید ہوسکتا ہے۔ پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی توانائی کے مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام کیا جارہا ہے۔ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش و پیداوار بڑھا دی گئی ہے۔اس موقع پر ایلس ویلز نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہوگا۔۔امریکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔
    ایلس ویلز نے پاکستان سے قبل بھارت کا تین روزہ دورہ کیا،وہ پہلے بھارت کے دورے پر گئی تھیں جس کے بعد پاکستان آئی ہیں، ایلس ویلز پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو بھی دیکھ رہی ہیں،

  • دیسی آٹے کی قمیت میں کتنی ہوئی کمی

    دیسی آٹے کی قمیت میں کتنی ہوئی کمی

    دیسی آٹے کی قمیت میں کتنی ہوئی کمی

    باغی ٹی وی: ملک بھر میں آٹے کی قلت اور قیمت میں زیادتی کے بعد اب آٹے کی قیمت میں کمی کر دی گئ ہے . آٹا چکی ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دیسی آٹے کی قیمت دو روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت دو روپے فی کلو آٹا سستا کر رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد کے سامنے ہم نے اپنے تحفظات رکھے ہیں۔ ہمارے تحفظات دور کرنے کے لیے حکومتی وفد نے ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے۔

    عبدالرحمان نے کہا کہ ایک چکی کو روزانہ پانچ بوریاں حکومتی ریٹ پر گندم دی جاتی ہے۔ ایک چکی کی ضرورت حکومتی ریٹ پر دی جانے والی پانچ سو کلو گندم سے پوری نہیں ہوتی ہے.انہوں نے کہا سرکاری ریٹ پر تیرہ سو پجھتر روپے فی من گندم ملتی ہے۔ اس ریٹ پر گندم “جہاں ہے جیسی ہے” کے فارمولا پر ملتی ہے۔

    جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق ایک من کی صفائی، پسائی، اور ٹرانسپورٹ پر ساڑھے چار سو خرچہ آتا ہے۔ حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد اڑسٹھ روپے فی کلو گندم فروخت ہوگی.

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • نواز شریف کے برطانوی معالج کے خلاف کیوں  ہوئی شکایت

    نواز شریف کے برطانوی معالج کے خلاف کیوں ہوئی شکایت

    نواز شریف کے برطانوی معالج کے خلاف ہوئی شکایت

    باغی ٹی وی : نواز شریف کے برطانوی معالج ڈاکٹر لارنس کے خلاف برطانیہ کی جنرل میڈیکل کونسل کو ہوئی شکایت ۔ شکایت برطانوی نژاد ایک پاکستانی شہری نے دی۔شکایت کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کو برطانیہ میں قیام بڑھانے کے لیے حقائق سے برعکس میڈیکل رپورٹ بنا کر دی۔ شکایت میں موقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کے لیے دی جانے والی درخواست کی حمایت میں خط لکھا۔

    ڈاکٹر لارنس نے جن بیماریوں کا ذکر کیا ہے ان کو بنیاد بنا کر نواز شریف کا برطانیہ میں قیام بٹھانا درست نہیں۔نوازشریف کرپشن کے جرم میں سزا یافتہ ہیں، ان کے خاندان کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈاکٹر لارنس کی رپورٹ کے برعکس نواز شریف لندن میں نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔نواز شریف کو اکثر باہر گھومتے پھر تے دیکھانا سکتا ہے۔ بظاہر ڈاکٹر لارنس کا کنڈکٹ جنرل میڈیکل کونسل کے قوائد و ضوابط کے خلاف ہے۔

  • آٹے بحران پر عظمیٰ بخاری نے کون سا بڑا مطالبہ کر دیا

    آٹے بحران پر عظمیٰ بخاری نے کون سا بڑا مطالبہ کر دیا

    آٹے بحران پر عظمیٰ بخاری نے کیا بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراءپہلے تعین کریں پنجاب میں آٹے کا بحران ہے یا نہیں. وفاقی حکومت نے کتنے پیسوں میں باہر گندم بیچی اور کتنے میں خریدنے جا رہے ہیں؟حکومت کو چار ماہ قبل گندم کے بحران کی وارننگ دی گئی لیکن حکومت سوئی رہی:آٹے کے بعد پنجاب میں چینی کا بحران بھی سر اٹھانے جا رہا ہے: بزدار صاحب ڈینگی،پولیو اور لاہور میں کچرے کا بتائیں تو ہی خواب خرگوش سے جاگتے ہیں:

    آٹے کے بحران کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے’جن وفاقی اور صوبائی وزراءکا آٹے کے بحران میں نام آرہا ہے ان کوشامل تفتیش کیا جائے:آٹا گینگ کا سر غنہ فلورز ملزم مالکان کو دھمکیاں دے رہا ہے:اگر پنجاب حکومت کے پاس 2.3ملین میٹرک ٹن گندم کا سٹاک موجود ہے تو گندم برآمد کیوں کی جارہی ہے؟: حکومتی وزراءکے خیالی پلاﺅں والے بیانات سے عوام کو پیٹ نہیں بھر سکتا،