Baaghi TV

Author: +9251

  • کنٹینر پر اخلاقیات و سماجی اقدار کی اور کرسی پر معیشت و کاروبار کی تباہی، مریم اورنگ زیب نے کسے کہہ دیا

    کنٹینر پر اخلاقیات و سماجی اقدار کی اور کرسی پر معیشت و کاروبار کی تباہی، مریم اورنگ زیب نے کسے کہہ دیا

    کنٹینر پر اخلاقیات و سماجی اقدار کی تباہی اور کرسی پر کاروبار و معیشت کی تباہی، مریم اورنگ زیب نے کسے کہہ دیا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں . عمران صاحب کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی اور وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معاشی تباہی کا باعث ہیں.

    عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب اور مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران صاحب کا ہے .عمران صاحب آئی ایم ایف جانے سے لے کر ، بجلی ، گیس ، پیٹرول، آٹا، چینی ، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک آپ نے جھوٹ بولا ہے .عمران صاحب آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت ، شرم آنی چاہئیے . نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقی کرتے سی پیک ، میٹرو ، موٹر ویز والا 5.8 فیصد پہ ترقی کرتا روشن ملک سولہ ماہ میں لنگر خانہ بنا دیا
    .عمران صاحب تنخواہ میں گزارہ نہیں ہو رہا تو کیا اے ٹی ایمز نے پن نمبر بدل دیا ہے ؟

    عمران صاحب ہر روز حالات کی بہتری کا جھوٹ بول کر عوام کی مشکلات کا مذاق اُڑاتے ہیں .عمران صاحب آپ کے جھوٹ بولنے ، نالائقی اور نااہلی کی کوئی حد نہیں۔

  • حارث رؤف بنے حسن علی کے مہمان

    حارث رؤف بنے حسن علی کے مہمان

    حارث رؤف بنے حسن علی کے مہمان

    باغی ٹی وی : ساتھی کرکٹرز "ون ففٹی” کے نام سے پکارتے ہیں، تیز رفتار باؤلنگ کی غرض سے روزانہ آدھا درجن انڈے کھاتا تھا،
    حال ہی میں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف کو پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے تین میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    سیریز سے قبل راولپنڈی کے معروف ٹیپ بال کرکٹر حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری قومی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے دوران ٹیسٹ کرکٹر حسن علی کے ساتھ ایک منفرد نشست میں حصہ لیا۔ خصوصی بیٹھک میں انکشاف ہوا ہے کہ حارث رؤف ساتھی کرکٹرز میں "ون ففٹی (150)” کے نام سے مشہور ہیں۔

    سینئر کرکٹر حسن علی کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ تیز رفتار باؤلنگ کے باعث ساتھی کرکٹر انہیں "حارث رؤف” کی بجائے "ون ففٹی” کے نام سے پکارتے ہیں۔ 26 سالہ فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو دستخط دیتے وقت بھی "150” کا ہندسہ درج کرنا نہیں بھولتے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت سے متعلق حسن علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بتایا کہ وہ 2 سال قبل ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی غرض سے گوجرانوالہ میں موجود تھے، انہوں نے شہر میں جاری لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں قسمت آزمائی اور خوش قسمتی سے منتخب ہوگئے۔

    ٹرائلز میں کامیابی کے بعد حارث رؤف نے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کی زیرنگرانی باؤلنگ اور فٹنس میں بہتری کے لیے بھرپور ٹریننگ شروع کردی۔ نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ ٹیپ بال کرکٹ سے ہارڈ بال کرکٹ تک کا سفر کٹھن تھا اور اس دوران وہ تیز رفتار باؤلنگ کی غرض سے ایک روز میں آدھا درجن انڈے کھایا کرتے تھے۔

    بگ بیش لیگ 20-2019 میں ملیبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایونٹ میں شرکت سے قبل ہی عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم کررکھا تھا۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے آسٹریلیا میں انعقاد کے باعث وہ پرامید تھے کہ ایونٹ میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔ فاسٹ باؤلر نے واضح کیا کہ بگ بیش لیگ کے دوران وہ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

    قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے 26 سالہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کے 7 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ کسی بھی فاسٹ باؤلر کے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی وکٹ لینے کے بعد اپنا مخصوص سلیبریشن اسٹائل ضرور اپنائیں گے۔ 26 سالہ نوجوان کرکٹر نے کہا کہ وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ڈیبیو کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔

    شیڈول:

    24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
    3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
    5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم  کب  پاکستان پہنچے گی، شائقین  ہو جائیں تیار

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کب پاکستان پہنچے گی، شائقین ہو جائیں تیار

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کب پاکستان پہنچے گی، شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم 24 جنوری بروز جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل آئے گی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی جیت کا تناسب 80 فیصد ہے۔ اب تک 10 میچوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنے والی ٹیموں میں 8 میچز پاکستان اور 2 بنگلہ دیش نے جیتے۔

    پاکستان 2008 میں بھی بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرچکا ہے۔ 20 اپریل 2008 کو کراچی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 102 رنز سے ہرایا تھا۔

    دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں۔ 16 مارچ 2016 کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

    اسی طرح دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ 2 ستمبر 2007 کو کینیا کے شہر نیروبی میں آمنے سامنے آئیں تھیں، جہاں پاکستان نے 30 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔ میچ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شعیب ملک حالیہ سیریز میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔

    سیریز میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 22 جنوری کی رات لاہور پہنچے گی۔ مہمان ٹیم 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے گی۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں 23 جنوری دوپہر 1 سے شام 4 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی ٹونٹی میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے لیے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا جبکہ تینوں روز میچ میں کھیل کا باقاعدہ آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔

    دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے درمیان 26 جنوری بروز اتوار کو بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔ 27 جنوری کو آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد مہمان ٹیم 28 جنوری کو وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔

    آئندہ چند روز کے لیے لاہور میں شیڈول میڈیا کوریج کی تفصیلات:

    22 جنوری بروز بدھ:

    • بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد(مہمان ٹیم کی پاکستان آمد کی ویڈیوز اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا)۔

    23جنوری بروزجمعرات:

    • دوپہر 12:45بجے:دونوں ٹیموں کے کپتان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پری سیریز پریس کانفرنس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے
    • دوپہر 1 بجے: دونوں ٹیمیں ٹریننگ کا آغاز کریں گی

    24جنوری بروزجمعہ:

    • دوپہر 1:30 بجے: ٹاس
    • دوپہر 2 بجے: میچ کا آغاز
    • میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

    25جنوری بروزہفتہ:

    • دوپہر 1:30 بجے: ٹاس
    • دوپہر 2 بجے: میچ کا آغاز
    • میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

    26جنوری بروز اتوار:

    • دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن

    27جنوری بروز پیر:

    • دوپہر 1:30 بجے: ٹاس
    • دوپہر 2 بجے: میچ کا آغاز
    • میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

    شیڈول:

    24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
    7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
    3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
    5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • فواد حسن فواد کی ضمانت پر نیب نے اٹھایا اہم قدم

    فواد حسن فواد کی ضمانت پر نیب نے اٹھایا اہم قدم

    فواد حسن فواد کی ضمانت پر نیب نے اٹھایا اہم قدم

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :ذرائع کے مطابق نیب فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت کی منسوخی کیلئے فوری طور پر اپیل کرے گا۔ اس کیلئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

    واضح‌رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت منظور کرلی،فوادحسن فواد نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری تھے

    فوادحسن فواد کو10،10لاکھ روپےکےمچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی گئی، فواد حسن فواد کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے

    فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وزرات قانون وانصاف,چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

    فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، بریت کی درخواست بھی دائر

    فواد حسن فواد نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سےگرفتار کر رکھاہے،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ دوران ملازمت کوئی بھی ناجائز فائدے حاصل نہیں کیے،شدید بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج جیل میں ممکن نہیں،

    یاد رہے نیب نے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں پہلے ہی ضمانت منظور کرلی جبکہ اور اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تاہم اب ان کی نئی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

  • بھارت کے کشمیر پر ظالمانہ اقدام پر  دفتر خارجہ نے دیا سخت رد عمل

    بھارت کے کشمیر پر ظالمانہ اقدام پر دفتر خارجہ نے دیا سخت رد عمل

    دفتر خارجہ کا بھارت کے کشمیر پر ظالمانہ اقدام پر سخت رد عمل

    باغی ٹی وی : بھارت کے کشمیر پر ظالمانہ اقدام اور اس کی آئینی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے .دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو بھارت کا غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پاکستان اس کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔
    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ اگست کو بھارت نے غیر قانونی اقدام اٹھایا اور ہندوتوا پالیسی کے ذریعے کشمیر میں بحران پیدا کیا۔

    مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ 16 جنوری کو کشمیر مسئلے پر سیکیورٹی کونسل کو بند کمرے میں بریفنگ دی گئی جبکہ اس کے علاوہ بھی پاکستان بھارتی غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    یاد رہے کہ مودی حکومت نے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اورآرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔ اس اعلان سے ایک دن قبل ہی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی تھی۔

  • شہبازشریف کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہونے جارہا

    شہبازشریف کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہونے جارہا

    شہبازشریف کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہونے جارہا

    باغی ٹی وی : شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے گرد بھی اپنا شکنجہ سخت کرنا شروع کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس تیاری کے حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کو پہلے ہی ضمنی ریفرنس داخل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔میاں شہباز شریف خاندان کی خواتین اورچند دیگر اراکین کی عدم پیشی کے باعث ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ہدایت دے رکھی ہیں کہ اہم مقدمات (ہائی پروفائل) کو فی الفورمنطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہبازسمیت کل 9 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے اور منی لانڈرنگ کے ریفرنسز تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔
    واضح رہے کہ اس سے پہلے شہباز شریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت کو خوش آئند قرار دیا ہے .واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت منظور کرلی،فوادحسن فواد نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری تھے

    فواد حسن فواد کی ضمانت پر شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    فوادحسن فواد کو10،10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، فواد حسن فواد کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے

    فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں وزرات قانون و انصاف ,چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    فواد حسن فواد نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سےگرفتار کر رکھاہے،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی، راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں

  • سونے کی فی تولہ  قمیت  میں ہوا مزید اضافہ

    سونے کی فی تولہ قمیت میں ہوا مزید اضافہ

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

    150 روپے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 950 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 118 روپے ہوگئی۔دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور آج یہ 155 روپے میں فروخت ہوا۔
    وضح‌ رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 747 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 182 پوانٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ڈالر پھر روپے کو نیچا دکھانے لگا

    ڈالر پھر روپے کو نیچا دکھانے لگا

    ڈالر پھر روپے کو نیچا دکھانے لگا

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 154.80 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.70 روپے میں فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • شجاع آباد کلین اینڈ گرین مہم بند کمروں اور کاغذ ی کاروائی تک محدود

    شجاع آباد کلین اینڈ گرین مہم بند کمروں اور کاغذ ی کاروائی تک محدود

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کاغذئی کاروائی اور بند کمروں تک محدود ،شہر کی صفائی کے لئے بہتر انتظامات نہ کئے جا سکے۔نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب کی مہم کاغذئی کاروائی بند کمروں تک محدود ہو کر رہ گئی۔شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔چھوٹی نہر میں گندگی ڈالنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ کی جا سکی۔کینال کے اطراف میں پودے اور بجلی کے پول لگا کر گرین بیلٹ بنانے کے باتیں سیاسی وعدوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔چھوٹی نہر کے ساتھ گندگی کی بد بو کے ساتھ کھڑا ہونا محال ہے جہاں لوگ صبح سیر کے لئے جایا کرتے تھے گندگی کے ڈھیروں کے سبب وہاں سے گزرنا پسند نہیں کرتے ۔عوام کا اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد