Baaghi TV

Author: +9251

  • گجرات تھانہ بولانی پولیس کی کاروائی،100بوتل شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار،مقدمات درج۔

    گجرات تھانہ بولانی پولیس کی کاروائی،100بوتل شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار،مقدمات درج۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    تھانہ بولانی پولیس کی کاروائی،100بوتل شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار،مقدمات درج؎
    اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ اوتھانہ بولانی SIوقار احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو شراب فروشوں جن میں 1۔ شیر رحمان ولد علی بہادر سکنہ پنڈ عزیز 2۔اسفان زمان ولد محمد زمان سکنہ شکریلہ شامل ہیں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 100بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلئے گئے،
    جبکہ دوسری کاروائی میں اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد آصف ولد قربان حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ملزم اشتہاری نے 3سال قبل تنازعہ پر ایک شخص کو فائر مار کر شدید زخمی کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا

  • بستی ملوک موٹر وے روڈ پر ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق

    بستی ملوک موٹر وے روڈ پر ٹریفک حادثہ نوجوان جاں بحق

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے روڈ نزد اڈا 5فیض ٹریفک حادثہ نوجوان جانبحق تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا 5فیض کے قریب بس نمبر MNS/8655 کی ٹکر سے ایک نوجوان شخص جانبحق ہوگیا ہےاطلاع ملتے ہی تھانہ بستی ملوک پولیس۔موٹروے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھانہ بستی ملوک پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد اسکول کی بیٹری چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    شجاع آباد اسکول کی بیٹری چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) قصبہ مڑل میں سکول کی بیٹری چور عوام کے ہاتھے چڑھ گیا درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات قصبہ مڑل کے قریبی علاقے سیالے والا میں ایک چور جس کا نام شکیل میو سکنہ مٹوٹلی شجاع آباد معلوم ہوا ہےکو عوام نے اس وقت پکڑا جب وہ پرائمری سکول کے سولر سسٹم کی بیٹریاں چوری کررہا تھا چور کے مطابق وہ 3 لوگ تھے 2 اوپر سولر پینل چوری کررہے تھے جو موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے اہل علاقہ نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس شجاع آباد کے حوالے کردیا ہے یاد رہے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث اہل علاقہ شدید پریشان ہے اور اس سے قبل 3 سے زائد چور عوام نے پولیس کا خود پکڑ کردئیے ہیں پھر بھی وارداتوں میں کمی واقع نہیں ہورہی. رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ڈی پی او گجرات کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف دبنگ ایکشن

    ڈی پی او گجرات کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف دبنگ ایکشن

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایلیٹ فورس پولیس کی اسلحہ کی نمائش کر نے کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،متعدد اسلحہ برداروں سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

  • ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ڈی پی او دفتر اور پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں

    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ڈی پی او دفتر اور پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ڈی پی او دفتر اور پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس افسران اور ملازمان کی حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او آفس اور پولیس لائن میں بائیومیٹرک مشینیں نصب کر دی گئی۔تمام پولیس افسران و ملازمان مقررہ اوقات میں اپنی حاضری بذریعہ بائیومیٹر ک لگایا کریں گئے جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او گجرات کو پیش کی جائے گی۔
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پابندی وقت عظیم قوموں کا شیوہ ہے۔بائیومیٹرک حاضری مشین کی تنصیب کا بنیادی مقصد پولیس ملازمان کی حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنانا ہے۔حاضری کو رپورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔

  • اپنی مرضی سے مسلمان ہوکر نام علیزہ رکھا: مہک کماری نے عدالت میں بیان دیکرپراپیگنڈہ ناکام بنا دیا

    اپنی مرضی سے مسلمان ہوکر نام علیزہ رکھا: مہک کماری نے عدالت میں بیان دیکرپراپیگنڈہ ناکام بنا دیا

    کراچی :اپنی مرضی سے مسلمان ہوکر نام علیزہ رکھا: مہک کماری نےعدالت میں بیان دیکرپراپیگنڈہ ناکام بنا دیا ،اطلاعات کےمطابق جیکب آباد سے 4 روز قبل لاپتا ہونے والی مہک کماری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    4 روز قبل مہک کماری پراسرار طور پر اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کا اغواء کا مقدمہ اس کے والد وجے کمار نے سول لائن تھانے میں درج کرایا تھا۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے مرضی سے شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کا بیان دیا تھا اورکہا تھا کہ اس نے علی رضا نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرلی ہے اوراب اس کا نام علیزہ رکھاگیاہے۔

    بعدازاں پولیس نےگڑھی یاسین کے ایک مکان سے لڑکی کوحفاظتی تحویل میں لے لیا اور آج اسے جیکب آباد میں فرسٹ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز لاکھیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ احاطہ عدالت میں لڑکی کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔لڑکی نےعدالت کوبتایا کہ اُس نے مسلمان ہوکرنام علیزہ رکھا اورعلی رضا سے شادی کی ہے۔

    عدالت نے علی رضا کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت منگل تک کے لیے ملتوی کردی۔دوسری جانب لڑکی کے ورثاء نے جیکب آباد میں قومی شاہراہ پر احتجاج کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ لڑکی نابالغ ہے، اس کی عمر 15 سال ہے لہٰذا لڑکی کو ان کے حوالے کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں دو ہندو بہنیں سندھ کے شہر ڈہرکی سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے پولیس کا دعویٰ تھا کہ 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کرلیا تھا اور دونوں نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف بھی کیا تھا۔

  • ماں بیٹی منشیات کی خطرناک سمگلرزنکلیں‌،تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرتے پکڑی گئیں

    ماں بیٹی منشیات کی خطرناک سمگلرزنکلیں‌،تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرتے پکڑی گئیں

    اسلام آباد:ماں بیٹی منشیات کی خطرناک سمگلرزنکلیں‌،تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرتے پکڑی گئیں ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پشاور سے اسلام آباد ہیروئن سپلائی کرنے والی ماں بیٹی سے 2 کلو 50 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزمات تعلیمی اداروں میں بھی منشیات سپلائی کرتی تھیں۔

    پولیس کے مطابق ماں بیٹی کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد تھانہ آئی نائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے دہری شہریت والی خواتین کو ورغلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم رضوان جٹ ایسی خواتین سے شادی کرکے ان کی جائیدادیں ہتھیا لیتا تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی حاصل ہے، ملزم نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

  • آٹا بحران ختم : نان بائیوں نے ہڑتا ل ختم کرنے کا اعلان کردیا

    آٹا بحران ختم : نان بائیوں نے ہڑتا ل ختم کرنے کا اعلان کردیا

    پشاور: آٹا بحران ختم : نان بائیوں نے ہڑتا ل ختم کرنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق کمشنر ہزارہ ڈویژن کے نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بان بائیوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے ہزارہ ڈویثزن میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ 100گرام کی روٹی 10 جبکہ 200 گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوگیا۔نان بائی ایسوسی ایشن نے کمشنر ہزارہ ڈویژن اور متعلقہ افسران سے اظہار تشکر بھی کیا۔

    خیال رہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے نان بائیوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی دھمکی دی تھی، خیبرپختونخواہ میں ایک روٹی کی قیمت 15روپے کرنے کا عندیہ سامنے آیا تھا۔

    نان بائیوں کا کہنا تھا کہ آٹا مہنگا ہوگیا اب 10روپے کی روٹی نہیں بیچ سکتے، پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی ہے، قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو پیر سے ہڑتال کریں گے۔

  • فیس بک پر وائرل ویڈیو نے 48 سال سے لاپتہ شخص کو خاندان سے ملادیا

    فیس بک پر وائرل ویڈیو نے 48 سال سے لاپتہ شخص کو خاندان سے ملادیا

    ڈھاکہ :فیس بک پر وائرل ویڈیو نے 48 سال سے لاپتہ شخص کو خاندان سے ملادیا،اطلاعات کےمطابق فیس بک پر وائرل ویڈیو بیمار بنگلادیشی شخص کو 48 سال بعد اپنے بچھڑے خاندان سے ملانے کا ذریعہ بن گئی۔

    بنگلا دیشی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ خاندان والوں کے مطابق 30 سالہ حبیب الرحمان شمال مشرقی علاقے سلہٹ کا رہائشی تاجر اور چار بچوں کا باپ تھا جب وہ 1972 میں کام کے سلسلے میں چٹاگانگ گیا اور لاپتہ ہوگیا۔

    اس کے خاندان کے اکثر افراد جو اب بیرونِ ملک مقیم ہیں انہوں نے اسے بہت ڈھونڈا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا لیکن پھر امریکا میں مقیم ان کے ایک پوتے کی بیوی نے انہیں اُس ویڈیو میں دیکھا جو رواں ماہ فیس بک پر ڈالی گئی تھی۔

    گزشتہ 5 سال سے حبیب الرحمان کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون رضیہ بیگم نے بتایا کہ رحمان خانہ بدوش ہوگئے اور مزاروں پر ہی رہتے تھے۔

    گزشتہ ماہ حبیب الرحمان کی ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کے باعث وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ چونکہ مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنی سرجری کے پیسے دینے کی استطاعت نہیں رکھتے

    لہٰذا رضیہ نے اسپتال میں زیر علاج ایک مریض سے کہا کہ وہ اس کی حالتِ زار کی ویڈیو بنائے اور فیس بک پر ڈال کر لوگوں سے مدد کی اپیل کرے۔ویڈیو فیس بک پر تیزی سے وائرل ہوئی اور کئی لوگوں نے اسے شیئر کیا جبکہ کم از کم 10 لاکھ افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا۔

    20 سالہ کفایت حسین، رحمان کے 13 پوتوں میں سے ایک ہیں اور سلہٹ میں ہی رہتے ہیں ہے، انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’بھابی نے ہمیں ویڈیو کے بارے میں بتایا اور ہم فوری طور پر اسپتال گئے تو دیکھا کہ وہ ہمارے دادا ہی تھے‘۔کفایت کے مطابق جب اس نے اپنے دادا حبیب الرحمان نے بات کی تو انہوں نے اپنی مرحوم اہلیہ اور خاندان کے دیگر ارکان کے نام بتائے۔

    کفایت حسین نے بتایا کہ ’پہلے تو وہ ہمیں نہیں پہچان پائے لیکن جیسے ہی انہوں نے میرے والد کے بڑے کزن کو دیکھا وہ ہمیں فوراً پہچان گئے اور بچوں کی طرح رونے لگے، وہ بار بار میری دادی اور دوسرے خاندان والوں کا پوچھ رہے تھے جو کہ بیرونِ ملک مقیم ہیں۔‘

    رحمان کے گھر والوں کو نہیں معلوم کہ وہ کیوں لاپتہ ہوئے لیکن اتنے برس گزرنے کے باوجود وہ خوش ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔

    رحمان کا تیسرا بیٹا، جلال الدین جو کہ سلہٹ میں ہی رہتا ہے وہ صرف ڈیڑھ سال کا تھا جب اس کے والد لاپتہ ہو گئے، اس کا کہنا ہے کہ اس کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، آج 48 سال بعد اس نے اپنے والد کو دیکھا ہے اور اسے ان کا چہرہ بھی یاد نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس خبر پر خاندان والے بہت خوش ہیں اور ان کے قریبی رشتہ دار اور گھر والے امریکا اور برطانیہ سے فوری طور پر بنگلہ دیش آرہے ہیں۔

  • کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، انسداد دہشت گردی فورسز(سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچا البتہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہناہے کہ دہشت گرد شہر میں دہشتگردی کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے، نواں کلی بائی پاس آپریشن مکمل کرلیا گیا، دہشت گردوں سے برآمد موٹر سائیکل میں نصب بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

    6 سے 7کلو ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکا خیز مواد میں بال بیرنگز اور نٹ بولٹ بھی شامل ہے، دہشت گردوں کی شناخت حکمت اور کفایت کے نام سے ہوگئی، مبینہ دہشت گرد شہر میں ہونے والے 3دھماکوں میں ملوث تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ برس ڈبل روڈ پر آر آر جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔