وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹبہ سلطانپور کے قریب ایک افسوس ناک واقع پیش آیا ہے چک144ڈبلیو بی میں پیٹرول کی ایک ایجنسی پر ڈکیتی ہوئی۔اور 3موٹر سائیکل سوار پیٹرول ایجنسی پر موجود ملازم سے جس کی عمر تقریباِِ 17 سال ہے اس سے پیسے چھین کر فرار ہورہے تھے شور مچانے پر دوسری دوکان میں موجود ملازم کے بڑے بھائی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے ملازم کے بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔15 پر کال کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئ اور ڈی پی او وہاڑی بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے ملزمان کی تلاش جاری ہے
Author: +9251
-

وزیر اعظم کے ساتھ ملک بھر سے نو منتخب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے ملک بھر سے نو منتخب چیمبر ÷آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور نمائندہ وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ۔
باغی ٹی وی : وفد میں محمد احمد (اسلام آباد چیمبر)، ملک محمد اشرف (سیالکوٹ چیمبر)، رانا محمد سکندر اعظم (فیصل آبادچیمبر)، میاں عمر سلیم (گجرانوالہ چیمبر)، علی حسین اصغر (لاہور چیمبر)، میر نوید بلوچ (گوادر چیمبر)، شاہد حسین ( خیبر پختونخوا چیمبر)، رضوان علی (گلگت بلتستان چیمبر) اور دیگر شامل تھے.وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی اور چیرمین ایف بی ار سید شبر زیدی موجود تھے
وفد نے وزیر آعظم اور حکومت کی معاشی ٹیم کو کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے وزیر اعظم کو ٹیکس ریفنڈز، صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی، بیمار صنعتوں کی بحالی، اسپیشل اکنامک زونز اور برامدات میں اضافے کے لیے تجاویز پیش کیں۔وزیر اعظم نے ٹیکس کے حوالے سے وفد کی تجویز پر ایف بی ار چیرمین کو ہدایت کی کے ہر پیر کے دن اوپن ہاوس منعقد کیا جائے جس میں چیرمین ایف بی ار صنعتکاروں کے مسائل خود سنیں۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ایک صنعتی قوت بنایں گے۔ اس مقصد کے لیے میں خود اور میری معاشی ٹیم ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔وزیر اعظم نے وفد کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، حلال فوڈ اور دوا سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کیں کہ اس ضمن میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
-

وزیر خارجہ کا انتالیسویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب
وزیر خارجہ کا انتالیسویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب
باغی ٹی وی : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ میں انتالیسویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب.سیکریٹری خارجہ،سابقہ سیکریٹریز خارجہ ،انتالیسویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک پروگرام کے شرکاء
مجھے اس گریجویشن تقریب میں شرکت کر کے انتہائی مسرت ہورہی ہےمیں انتالیسویں ڈپلومیٹک گریجویشن کورس کے شرکاء کو کامیابی کے ساتھ ،کورس مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.مجھے بتایا گیا کہ کورس کے شرکاء کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ لاہور،سیالکوٹ،کراچی کویٹہ اور گوادر لے جایا گیا اور پاکستان کے اہم سیاحتی اور ثقافتی مقامات سے متعارف کروایا گیا.مجھے یقین ہے کہ بزنس کمیونٹی اور مختلف اہم اداروں کے ساتھ ملاقات سے آپ کو پاکستان کے معاشی اور تجارتی مفادات کو بہتر انداز آگے لے جانے میں معاونت ملے گی
مجھے امید ہے کہ افغانستان اور چین کے سفارتکاروں کے ساتھ ہونیوالی سہ فریقین تربیتی ورکشاپ سے آپ کو سفارت کاری کے اہم رموز سیکھنے کا بہترین موقع میسر آیا ہو گا.مجھے بتایا گیا کہ کورس کے شرکاء ڈپلومیٹس کو دوہفتے چین میں تربیت کے لیے بھیجا گیا
مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ آپ کو پروفیشنل ڈپلومیٹس کے ساتھ تربیتی ورکشاپ کروائی گئی تاکہ آپ عملی پہلوؤں کو سیکھ سکیں.آپ گریجویشن کے بعد اب عملی سفارت کاری میں قدم رکھ رہے ہیں یہ آپ کے کیریئر کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جہاں آپ کتابی دنیا سے عملی زندگی میں داخل ہوں گے مگر آپ کو یہ بات ذہن نشین رکھنا ہے کہ آپ کو ہمیشہ سیکھتے رہنا ہے
اس تیزی سے بدلتے منظر نامے میں،ایشیاء بین الاقوامی سطح پر خصوصی اہمیت اختیار کر چکا ہے.نئے منظر نامے میں پاکستان کے لئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں.ایک متحرک خارجہ پالیسی کو اپنا کر ہم ان مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں اور چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں
ہمارے سفارت کار اس بدلتی صورتحال میں پاکستان کو آگے لے جانے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں
علاقائی سطح پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں.ہمیں پرامن اور متحرک اقتصادی ہمسائیگی کے اصول کو آگے لے کر چلنا ہے .ہمیں تجارت ،توانائ اور کمیونیکیشن کے فروغ سے اپنی اقتصادی استعداد کو خطے میں مستحکم بنانا ہے.چنانچہ روائیتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے کیلئے تحرک کرنا ہو گا.سفارتی کاری اور بین الاقوامی امور لازم و ملزوم ہیں
آج کے سفارت کار کو سفارتی کاری کے علم کے ساتھ ساتھ ،علم سیاست، بین الاقوامی قوانین اور معاشی سفارت کاری کو بھی سیکھنا ہےآپ کو روائتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ، مناظرے اور سوشل میڈیا پر دسترس حاصل کرنا ہوگی تاکہ آپ ہر وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا دفاع کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں.آپ کا تجزیہ استدلالی اور آپ کی تجاویز عملی نوعیت کی ہونی چاہیں
مجھے اطمینان ہے کہ فارن سروس اکیڈمی بہترین تربیت فراہم کر رہی ہے .اسے مزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے.جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ چین نے خیر سگالی کے تحت اپنی پرانی ایمبسی کو فارن سروس اکیڈمی کیلئے وقف کیا ہے جس کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے.مجھے یقین ہے کہ فارن سروس اکیڈمی اسی طرح نئے سفارتکاروں کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے گی
آپ سب پاکستان کا مستقبل ہیں ہمیں ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ ہم سب جمہوریہ پاکستان کے نمائندے ہیں اور ہم پاکستانی عوام کو جوابدہ ہیں.آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آپ سب سے پہلے پبلک سرونٹ ہیں.آپ کو پاکستان اور عالمی دنیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے آپ کو اس قوم کی خدمت بہتر انداز میں کرنے کا عزم کرنا ہے.مجھے توقع ہے کہ آپ ایمانداری،جانفشانی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے.آپ کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے .میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا عملی سفر دلچسپ اور چیلنجز سے بھرپور ہو گا. میں آپ کے اس عملی سفر پر آپ کیلئے دعا گو ہوں
-

قتل بھی کیا ، جشن بھی منایا ، ویڈیووائرل ہوئی تو لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے
لندن:قتل بھی کیا ، جشن بھی منایا ، ویڈیووائرل ہوئی تو لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق مغربی لندن میں سفاک قاتلوں کی جانب سے 18 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی لندن میں قاتلوں نے 18 سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور اس کی موت کا جشن منانے لگے جس کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔دونوں ملزمان 18 سالہ ولیم ہینز اور 17 سالہ ملزم کو یوسف محمد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
https://youtu.be/K7GYtJ7XPaE
پراسیکیوٹر بل ایملین جونس کے مطابق دونوں ملزمان نے یوسف اور اس کے دوستوں کے ساتھ سڑک عبور کی، یوسف کو بھاگنے کا موقع نہیں ملا اور ملزمان نے اس کے دل اور ٹانگوں پر چھریوں سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
جونس کے مطابق یوسف کو سب سے پہلے بلیڈ نما چھری سے دل پر حملہ کیا گیا جبکہ دوسرے نوعمر ملزم جس کی عمر کی وجہ سے نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے اس نے مقتول کی ٹانگ پر حملہ کیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق جب یوسف فرش پر گرتا ہوا ملزمان کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کررہا تھا تو 17 سالہ ملزم نے اپنی چھری نکال لی اور اس کے پیچھے جاکر اس کی ٹانگ پر وار کیا۔
-

پاک آرمی نے جب شدید برفباری میں محسور لمز کےطلبا کو محفوظ مقام تک پہنچایا
پاک آرمی نے جب شدید برفباری میں محسور لمز یونیورسٹی کےطلبا کو بازیاب کرایا
باغی ٹی وی :پاک آرمی نے لمز یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو ریسکیو کر لیا جو برفباری کی وجہ سے رٹو کے علاقے گلگت میں پھنسے ہوئے تھے. پانچ دنوں سے شدید برفباری اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے طلبا یہاں محسور تھے.لمز یونیورسٹی کی انتظامیہ نے آرمی سے اپنے محسور طلبا کی بازیابی کے لیے رابطہ کیا تھا جس پر آرمی چیف نے فوری احکام جاری کیے . آرمی چیف کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر نے 13 لڑکوں اور 9 لڑکیوں کو محسور ایریا سے اٹھایا اور باحفاظت انہیں ان کے گھر پہنچانے کے لیے روانہ کر دیا .

-

گجرات:گلیانہ پولیس کی کارروائی، گھروں کے تالے توڑ کرقیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گلیانہ پولیس کی کارروائی، گھروں کے تالے توڑ کرقیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد منشاء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے گھروں کے تالے توڑ کرقیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان چند گھنٹے کے اندر گرفتار کرلئے۔ملزمان نے گلیانہ کی رہائشی مسماۃ نزہت ناہید جوکہ لاہور گئی ہوئی تھی کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات اور اسلحہ چوری کر لیا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے چند گھنٹے کے اندر واردات ٹریس کرکے دونوں ملزمان گرفتار کرلئے،جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 10تولے طلائی زیور اور پسٹل 30بور معہ روند برآمد کرلئے۔ملزمان میں عبداللہ تنویر،ارسلان صفدر سکنائے گلیانہ شامل ہیں جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں گلیانہ پولیس نے مجرم اشتہاری عبدالحق کو پسٹل 9MMسمیت گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری نے مورخہ 17.10.2019کو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر فائرنگ اور مزاحمت بھی کی تھی۔ -

پاکستان سپر لیگ:ٹکٹ کی قیمتوں اور خریداری کے طريقہ کار کا اعلان کردیا گیا
لاہور:پاکستان سپر لیگ:ٹکٹ کی قیمتوں اور خریداری کے طريقہ کار کا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پاکستانی میدانوں میں واپسی سے تيس روز پہلے ہي پی سی بی نے ٹکٹ کی قیمتوں اور خریداری کے طريقہ کار کا اعلان کرديا ہے۔

باغی ٹی وی کےمطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تمام 34 میچز پاکستان کے چار مقامات پر کھيلے جاہيں گے ، لاہور ميں چودہ میچز ، ملتان ميں تین اور راولپنڈی ميں آٹھ میچيز 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔
باغی ٹی وی کےمطابق ٹکٹوں کی آن لائين فروخت 8 بجے رات سے شروع ہوگی۔ www.yayvo.com کے ذریعے بک کروائے جاسکيں گے ۔ 28 جنوري سے ملک کے 38 شہروں میں ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگی۔ ہر کسٹمر ایک قومی شناختی کارڈ پر فی میچ سات ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ جبکہ شکايت کے ليے ایک چوبيس گھنٹے ہیلپ لائن کام کرے گي ۔
اس کے علاوہ ایک ویب کسٹمر سپورٹ ڈیسک (www.tcsexpress.com) کام کرے گا ۔ 20 فروری کو کراچی میں ہونے والي افتتاحی تقریب اور میچ کے لئے ، ٹکٹوں کی قیمت ايک ہزار سے چھ ہزار کے درمیان رکھی گئی ہے۔ 22 مارچ کے فائنل کے لاہور میں فائنل میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت کی پانچ سو سے پانچ ہزار تک رکھي گئي ہے ۔
کراچی میں 17 مارچ سے ہونے والے کوالیفائرز کے ليے ٹکٹ کي قيمت پانچ سو سے چار ہزار روپے جبکہ دو 18 اور 20 کو لاہور ميں ہونے والے ایلیمینیٹرز ميچيز کے ليے ٹکٹ کي قيمت پانچ سو سے چار ہزار روپے مقرر کي گئي ہے ۔
-

بچوں کے تعلیمی مسائل، والدین کی پریشانیاں اور ان کا حل—از—محمد نعیم شہزاد
تعلیم انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ہے۔ یہی وہ امتیازی خصوصیت ہے جس کے سبب حضرت انسان کو اشرف المخلوقات کہا گیا ۔ اور انسان نے اس کائنات کو مسخر کیا۔ زمانہ قدیم سے انسان تعلیم کی جستجو میں رہا، دور دراز کے سفر اختیار کیے اور اپنا وقت اور مال علم کی دولت حاصل کرنے کے لیے صرف کیا۔
زمانہ جديد میں تعلیم ایک نیرنگ کی شکل اختیار کر گئی ہے جس کے فسوں کو عجائبات زمانہ کہا جائے تو مبالغہ نہ ہو گا۔ تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ان گنت پیچیدگیوں اور انسانی نفسیات کو مدنظر رکھنا انتہائی اہم ہے۔ جس پر ماہرین تعلیم اپنے علم اور تجربہ کی روشنی میں طریقہ کار وضع کرتے ہیں اور اپنی سفارشات پیش کرتے رہتے ہیں۔ موجودہ نصاب تعلیم انہی ماہرانہ آراء کی روشنی میں دور جدید کی ضروریات سے مکمل ہم آہنگ ہے اور تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم کی تکمیل پانے والے طلباء عملی زندگی میں قدم رکھنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔
ایک اہم پہلو جو توجہ طلب ہے وہ نظام ہائے تعلیم میں تنوع ہے جو معاشرے میں طبقاتی تقسیم کا بھی سبب بنتا ہے اور تعلیمی اداروں اور نصاب کو درست انداز میں سمجھنے میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔ تاہم اس امر کو نظرانداز بھی کیا جا سکتا ہے۔ قومی سطح پر ہر درجے اور تعلیمی سال کے لیے ایک خاص کریکولم مہیا کیا جاتا ہے جس کے مطابق مختلف طباعتی (Publishing) ادارے کتب تیار کرتے ہیں جن میں کافی ورائٹی دیکھنے کو ملتی ہے جبکہ مجموعی طور پر ایک خاص تعلیمی سال کی تکمیل کے بعد طلباء کی تعلیمی اہلیت اور استعداد متساوی (equivalent) ہوتی ہے جو فرق ہم محسوس کرتے ہیں وہ محض ایک احساس کے سبب ہے یا طریقہ تدريس کے مختلف ہونے کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔
اس مضمون میں ہم طلباء اور والدین کے ذہن میں پائے جانے والے عمومی اشکالات اور پریشانیوں کا جائزہ لیں گے۔ ان گزارشات کو پڑھ لینے کے بعد یقیناً یہ اشکالات دور ہو جائیں گے اور تعلیمی نظام و نصاب پر اعتماد بڑھے گا۔
سب سے پہلے تو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ تعلیم انسانی رویوں کی تبدیلی اور ذہنی تربیت کا نام ہے۔ یہ عمل وقت طلب ہے مگر والدین بچے میں فوری تبدیلی چاہتے ہیں اور بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ وہ یہ نہیں سمجھ پاتے کہ جو علم و تجربہ انھوں نے اتنی عمر گزر جانے کے بعد حاصل کیا ہے کیونکر کمسن بچوں کو حاصل ہو سکتا ہے۔
دوسری غلطی بچوں میں موازنہ کرنا ہے۔ اکثر اوقات والدین اپنے بچوں کا ان کے دوستوں یا ان کے ہم عمر دیگر بچوں سے موازنہ کرتے ہیں۔ بعض صورتوں میں تو ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ والدین بچوں سے کہتے ہیں کہ تمہاری عمر میں میں یوں کر لیا کرتا تھا اور فلاں کام میں ماہر تھا ایک تم ہو کہ ایسا کوئی کمال تم میں نہیں۔ اس پر ایک لطیفہ پڑھیں یقیناً آپ محظوظ بھی ہوں گے اور بات سمجھنے میں آسانی بھی ہو گی۔
ایک والد جو بچے کی تعلیمی صورتحال سے خاصے فکرمند تھے بچے سے گویا ہوئے :
” قائد اعظم محمد علی جناح جب تمہاری عمر میں تھے تو میٹرک کر چکے تھے۔”
بچے نے برجستہ جواب دیا :
"جب قائد اعظم آپ کی عمر میں تھے تو انھوں نے ایک قوم کو آزادی دلا دی تھی۔ آپ نے کیا کیا ہے؟ ”تیسری اہم بات والدین کی طرف سے بچوں کی حد سے زیادہ معاونت ہے۔ جب والدین بچے کو کوئی بھی کام کرنے کو دیتے ہیں تو پہلے خوب تسلی سے لیکچر دیتے ہیں اور پھر بچے کو اپنی مرضی سے کام نہیں کرنے دیتے بلکہ بار بار مداخلت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بچے کو ان کی معاونت سے زیادہ بہتر سمجھ رہا ہے۔ جان لیں کہ اس طرح سے آپ بچے کی صلاحیتوں کو کچل رہے ہیں،
آپ کی معاونت سے تو بچہ فوراً بہترین کام کر سکے گا مگر خود سے کچھ بھی کرنا اس کے بس میں نہیں ہو گا۔ لہذا بچے سے معلوم کریں کہ وہ کیا جانتا ہے اور چیزوں کو کس انداز سے سمجھتا ہے۔ اور اسے آزادانہ کام کرنے دیں اور مداخلت سے اجتناب کریں۔ جب بچہ بے بس نظر آئے تو اس کا حوصلہ بڑھائیں کہ تم کر سکتے ہو، کوشش کرو، مجھے تم پر اعتماد ہے۔ بچے کو آزادی کا احساس دیں اور جو وہ کر سکتا ہے اسے کرنے دیں اس سے اس میں اعتماد (confidence) آئے گا اور ذہنی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
ایک اور سبب بچوں پر حد سے زیادہ کام کا بوجھ اور طویل تدریسی اوقات بھی ہیں۔ دور حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر بہت سے والدین خیال کرتے ہیں کہ بچے کو دن بھر پڑھتے رہنا چاہیے تب ہی وہ زمانے کے ساتھ چلنے کے قابل ہو سکے گا۔ یاد رکھیں کہ تعلیم کا مقصد محض کتابی کیڑے پیدا کرنا نہیں ہے بلکہ انسانیت کی تعمیر ہے۔ بچے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ مناسب جسمانی ورزش اور کھیل کود بھی اہم ہیں۔ کھیل کود نہ صرف بچے کو چاک و چوبند بناتے ہیں اور جسمانی قوت کا باعث ہیں بلکہ ذہن کو بھی صحت دیتے ہیں اور صلاحیتوں کو دوچند کرتے ہیں۔
بچوں کی تعلیم اور ان کے مستقبل کے لیے فکرمند ضرور ہوں مگر افراط و تفریط سے بچنا بھی ضروری اور اہم ہے۔ حد سے زیادہ فکر بچے کی ذہنی صلاحیتوں اور شخصیت کے لیے زہر قاتل ہے جس سے یہ یکسر ختم ہو کر رہ جائیں گی۔ بچوں کو اپنے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش نہ کریں بلکہ مناسب ہدایات دینے کے بعد آزادانہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع دیں اور فطری طور پر ایک نئی شخصیت کی تعمیر میں معاونت کریں ۔
بچوں کے تعلیمی مسائل، والدین کی پریشانیاں اور ان کا حل
محمد نعیم شہزاد -

نیشنل اور نیشنل جونئیر بیڈمنٹن چیمپین شپ کب شروع ہوگی ، تاریخ آگئی
نیشنل اور نیشنل جونئیر بیڈمنٹن چیمپین شپ کب شروع ہو گی ، تاریخ آگئی
باغی ٹی وی : نیشنل بیڈمنٹن چیمپین شپ چھبيس سے اکتيس جنوری تک لاہور میں ہو گی۔ يہ بات پاکستان بيڈمنٹن فيڈريشن کے سيکرٹري واجد علي نے پريس کانفرنس ميں بتائي ۔ انہوں نے کہا جونئیر چیمپین شپ میں سات کیٹگریز ميں مقابلے ہونگے۔ اس کے ليے ايک سو پچاس کھلاڑیوں نے رجسٹريشن کروائي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپین شپ میں خواتین اور ٹیم ایونٹ سمیت سات مقابلے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سنئير چیمپین شپ میں دوسو کھلاڑی شرکت کرینگے۔ چیمپین شپ کے تمام مقابلے واپڈا سپورٹس کمپلیکس جمنزيم ہال لاہور میں ہوں گے ۔
-

عمران خان اورشہباز شریف کی صلح ہوگئی ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندرسلطان راجہ کے نام اتفاق
اسلام آباد: عمران خان نے شہبازشریف کی بات مان کرخوش کردیا ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندرسلطان راجہ کے نام قرعہ نکل آیا،اطلاعات کےمطابق حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے وزیراعظم کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے صلح جوئی کی ہرفورم پرتعریف کی جارہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری سےمتعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان تقرری سےمتعلق معاملہ طے پا گیا ہے ، ادھر چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی تقرری کے فارمولے پر اتفاق ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر حکومت کا تجویز کردہ جب کہ ارکان اپوزیشن کےتجویز کردہ ہوں گے۔
حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے،یہ بات یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے تھے۔
وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس، سکندرسلطان راجہ شامل تھے۔
وزیراعظم کے خط کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے 3 نام وزیراعظم کو تجویز کیے تھے جن میں ناصرمحمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل تھے۔