Baaghi TV

Author: +9251

  • کون سے افراد ٹرین پر فری سفر کر سکیں گے. بتایا وزیر ریلوے نے

    کون سے افراد ٹرین پر فری سفر کر سکیں گے. بتایا وزیر ریلوے نے

    کون سے افراد ٹرین پر فری سفر کر سکیں گے. بتایا وزیر ریلوے نے

    باغی ٹی وی :شیخ رشید نے کہا ہے کہ سراج صاحب کوبتاناچاہتاہوں ہم نےنئی ٹرینیں چلائیں،مسافروں کی تعدادمیں اضافہ ہوا..ریلوےنے10ارب سےزیادہ کمایا،6ارب خسارہ کم کیا،ریلوےٹریک پرپہلی بارخرچ کیاجارہاہے،75سالہ شخص ریلوےکےذریعےفری سفرکرسکتاہے،65سالہ شخص سےآدھی ٹکٹ لیتےہیں،رواں سال20فریٹ ٹرینیں چلائیں گے،

    ریلوے پولیس کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

  • کرکٹ کی دنیا سے اہم خبر:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ثناء میر ڈراپ

    کرکٹ کی دنیا سے اہم خبر:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ثناء میر ڈراپ

    لاہور: کرکٹ کی دنیا سے اہم خبر:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ثناء میر ڈراپ،اطلاعات کےمطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، بسمہ معروف کپتان مقرر جبکہ سابق کپتان ثناء میر کو ڈراپ کردیا گیا۔

    قومی ویمنز ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔عروج ممتاز نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میں حالیہ پرفارمنس کو مد نظر رکھا گیا ہے، ثناء میر کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔وہ بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن ان کی حالیہ پرفارمنس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈراپ کیا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دیگر پلیئرز جو نیچے سے آر ہی ہیں اور پرفارم کر رہی ہیں ہم نے انہیں بہت پرکھا ہے، سب پرفارمنگ پلیئرز کو موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انعم امین بھی نئے بال سے بالنگ کرتی ہیں اور ان کا بنگلہ دیش کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے۔

    عروج ممتاز نے کہا کہ جو نئی لڑکیاں ٹیم میں شامل کی گئی ہیں وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں۔ہمارا ٹیم کامبی نیشن اچھا ہے،ٹیم گراف میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مینز کرکٹ ٹیم کا ویمن کرکٹ سے موازنہ نہیں کرسکتے۔مینز کرکٹ میں مواقع بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ویمن کرکٹ میں محدود مواقع ہوتے ہیں۔

    چیف سلیکٹر نے کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ویمن ورلڈ کپ بہت بڑا ایونٹ ہے اور وہاں پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے۔تمام ڈومیسٹک و انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم بنائی ہےعروج ممتاز نے کہا کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتل ہے۔ٹیم کی تمام لڑکیوں کی اوسط عمر 24 سال ہے۔

    قومی ویمنز ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:بسمعہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانہ بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ وددو، عمیمہ سہیل، سدرہ نواز،عمیمہ سہیل،سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال اور ندہ ڈار ۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

  • سعودی عرب بدل رہا نہیں بدل گیا ہے،  اب اوقاتِ نماز میں دکانیں بند رکھنا ضروری نہیں

    سعودی عرب بدل رہا نہیں بدل گیا ہے، اب اوقاتِ نماز میں دکانیں بند رکھنا ضروری نہیں

    ریاض‌:سعودی عرب بدل رہا نہیں بدل گیا ہے، اب اوقاتِ نماز میں دکانیں بند رکھنا ضروری نہیں ، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں اذان کی آواز گونجتے ہی دوکانوں کے دروازے بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اب حکومت کے نئے فیصلے کے بعد یہ صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جوکہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے کیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق اب تما م مالز،شاپنگ سینٹرز اور عا م کا رو با دی دکا نیں عوام الناس و کا رو با ر ی حضرات کےلئے چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی ۔

    یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت بھی چاہتی ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو تاکہ نوجوانوں میں بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان حالیہ چند برسوں میں متعدد اصلاحات متعارف کروا چکے ہیں۔

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.80 روپے فروخت ہوا جو کہ جمعے کو بھی اسی قیمت میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں کوئی کمی نہیں آئی اور یہ 154.65 روپے میں فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

  • برکی پولیس نے سمیٹی بڑی کامیابی ، جس پر ملی شاباش

    برکی پولیس نے سمیٹی بڑی کامیابی ، جس پر ملی شاباش

    برکی پولیس نے سمیٹی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی انویسٹی گیشن پولیس برکی نے کارروائی کر کے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور گینگ کے4ملزما ن گرفتار کر لیے ،گرفتار ملزما ن میں احسن علی، راحت، زاہد اور عامر سہیل شامل ہیں.ملزمان سے 5موبائل فونز، نقدی اورآلات نقب زنی برآمد ہوئے.انویسٹی گیشن پولیس برکی نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا۔ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن اعجازرشید کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی.

  • اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، فردوس عاشق کا مخالفین کو کڑا جواب

    اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، فردوس عاشق کا مخالفین کو کڑا جواب

    اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، فردوس عاشق کا مخالفین کو کڑا جواب

    باغی ٹی وی وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں۔ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔ چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے۔ مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔ وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا۔ آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

  • ملتان جے یو پی ( نورانی) کا ملتان میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا

    ملتان جے یو پی ( نورانی) کا ملتان میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع ملتان کے زمیداران کی مشاورتی مٹنگ آفس کامران بھٹی ٹریول ایجنسی میں صدر جے یو پی نورانی ضلع ملتان صاحبزادہ خالد اقبال خان اظھری کی صدارت میں منعقد ہوئی. جس میں ضلعی خزانچی محمد بابر قادری. ضلعی سیکٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب نورانی. ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی کامران بھٹی. ضلعی سیکٹری خدمت عامہ وزیر احمد نورانی. محمد شکیل بھٹی و دیگر نے شرکت کی مٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوۓ صدر جے یو پی ضلع ملتان خالد اقبال اظھری نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے موجودہ حکومت ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام پر ظلم کر رہی ہے مہنگائی کا جن بے کابو ہوگیا ہے جس سے عوام اور بل خلوص غریب طبقہ بہت پریشان ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ہمارا ایمان ہے اس میں کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گیۓ اس موقع پر کامران بھٹی. بابر قادری. عبدالوھاب نورانی. وزیر نورانی. شکیل بھٹی نے کہاں جے یو پی نورانی اتحاد امت و اہلسنت کے لیۓ مصروف عمل ہے نظام مصطفئ ص کی جدو جہد جاری رکھے گیۓ تحریک لبیک کے 86 کارکنان کی گرفتاری قانونی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی درست عمل نہیں ہم سمجھ تے ہیں کہ ایک سازش کے تحت پاکستان بنانے والے مسلک اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر تمام سنی جماعتیں خوب نظر جماۓ ہوۓ ہیں عبدالوھاب نورانی نے کہا 21 جنوری کو ملتان میں جے یو پی نورانی جنوبی پنجاب کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گیۓ اس موقع پر جے یو پی کے زمیداران نے کامران بھٹی کو عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ، صدر پی پی خیبر پختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید

    الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ، صدر پی پی خیبر پختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید

    الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ، صدر پی پی خیبر پختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید

    باغی ٹی وی: اسلام آبادصدر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا ھمایون خان نے کہا ہے کہ شوکت یوسف زئی کا بیان الٹا چور کوٹوال کو ڈانٹے کی طرح ہے ، نان بائی کے پی میں ھڑتال پر ہیں سندھ حکومت کیسے ذمہ دار ہے ؟ھمایوں خان نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کیا بی آر ٹی میں تاخیر کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے ، خیبر پختونخوا پر نالائقوں کا ٹولا مسلط ہے ، خیبر پختونخوا کے سارے وسائل سیٹھ جہانگیر ترین سمیٹ رہے ہیں ،

  • آٹے کے اربوں روپے کے سکینڈل کا ذمہ دار ، شہباز شریف نے کس کو قراردے دیا

    آٹے کے اربوں روپے کے سکینڈل کا ذمہ دار ، شہباز شریف نے کس کو قراردے دیا

    آٹے کے اربوں روپے کے سکینڈل کا ذمہ دار ، شہباز شریف نے کس کو قراردے دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گندم، آٹے کے اربوں روپے کے سکینڈل کا ذمہ دار عمران نیازی اور کابینہ کو قرار دے دیا

    شہباز شریف کا آٹے کی قلت اور پیدا ہونے والے بحران کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے.گندم، آٹے اور اب چینی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں .چوبیس گھنٹے سے زائد ہوگیا وزیراعظم اب تک کوئی حکمت عملی پیش نہیں کرسکے

    قوم کو نالائق حکومت کی نااہلی، کرپشن اور تباہی کے ایجنڈے سے نجات دلانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی قیادت کو اپوزیشن سے مشاورت اور مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت

    عوام دشمن ایجنڈے پر کاربند ٹولے سے ملک وقوم کو آزادی دلانے کی حکمت ِ عملی پر غور کیاجائے .وفاقی حکومت کی پابندی کے باوجود25 جولائی سے اکتوبر 2019کو 48000 میٹرک ٹن گندم کیسے برآمد کی گئی؟

    ایک ارب 83 کروڑ روپے کس کی جیب میں گئے؟وزیر فوڈ سکیورٹی کا دعوی ہے کہ 25 جولائی کے بعد ایک دانہ بھی ملک سے باہر نہیں گیا تو پھر جنات گندم باہر لے گئے؟گندم اور اس پر مال کس کس نے کھایا؟ ایک ایک پائی کا قوم کو حساب دینا ہوگا .آج ایک زرعی ملک کو گندم درآمد کرنا پڑرہی ہے، اس سے زیادہ نالائقی، نااہلی اور شرم کی اور کیابات ہوگی؟یہ حقیقت ریکارڈ پر موجود ہے کہ ستمبر 2018ءسے لے کر اکتوبر2019ئ تک پاکستان نے 6 لاکھ 93 ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد کی۔

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    گندم کس قیمت پر پہلے ملک سے باہر بھیجی گئی؟ اور اب کس قیمت پر ملک میں درآمد کی جائے گی؟ اس کا بھی حساب دینا ہوگابجلی، گیس ، روزگار چھیننے کے بعد اب قوم سے ایک وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے.مزدور سے روزگار تو پہلے ہی چھن چکا ہے، اب اس کے بچوں کا نوالہ بھی چھین لیاگیا ہے.یہ ظلم کی حکومت ہے جو مزید نہیں چل سکتی.نالائق حکومت جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو جائے گا .ہر محب وطن پاکستانی کو پاکستان کی فکر ہے، نالائق ٹولے سے جس قدر جلد نجات ہوگی، پاکستان کے قومی، عوامی مفادات کے لئے اچھاہے
    .تکبر، ضد اور حماقتوں نے ملک کے ہر شعبہ کو تباہ کر دیا ہے

    حالات کی سنگینی کے پیش نظر پارٹی کے قائدین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ تمام سیاسی قائدین اور جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان سے رابطہ کرکے ٹھوس حکمت عملی وضع کریں

    ہم عوام کو نالائق ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے

  • حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں‌، ملکی کھاتوں کے خسارے میں 70 فیصد سے زائد کمی،حالات مزید بہترہونے کی امید

    حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں‌، ملکی کھاتوں کے خسارے میں 70 فیصد سے زائد کمی،حالات مزید بہترہونے کی امید

    کراچی :حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں‌، ملکی کھاتوں کے خسارے میں 70 فیصد سے زائد کمی،حالات مزید بہترہونے کی امید ،اطلاعات کےمطابق ملک کے رواں کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تادسمبرجاری کھاتوں کاخسارہ2ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گیا ،گزشتہ مالی سال میں یہ خسارہ 8 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں یہ خسارہ 8 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد تھا ، رواں کھاتوں کے خسارے میں 6 ارب 64 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے، خدمات اور مصنوعات کی تجارت میں خسارہ 11 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 18 ارب 37 کروڑ ڈالر تھا۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران 6 ارب 76 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک

    یاد رہے غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی ،دسمبر کے دوران 68فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد جولائی سے دسمبر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 34کروڑ ڈالر رہا،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جولائی تا دسمبر 45کروڑ 20لاکھ ڈالر جبکہ 6 ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رہی، تجزیہ کاروں نے 2020 کو بھی ملکی معیشت کے لیے بہترین سال قرار دیا ہے۔

    پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں