Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈی آئی خان ، :اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

    ڈی آئی خان ، :اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

    ڈی آئی خان ، :اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

    باغی ٹی وی :اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈی آئی خان پولیس اسٹیشن میں ، ٹانک آر ڈی ، ڈی آئی خان کے قریب ٹویوٹا کار # BHH -686 کو روکا اور 2 سابقہ ملزمان دلشاد خان / دلبر خان اور محمد عرفان / محمد رمضان ( رہائشی ڈسٹر ٹانک) کو گرفتار کیا۔ اور فورس انے ان 10 پیکٹ چرس (ہر ایک کا وزن 1200 گرام) مجموعی وزن 12 KG برآمد کیا جو حکمت عملی کے ساتھ ایک ایم کار کی عقبی نشستوں کے نیچے چھپا ہوا تھا۔
      برآمد شدہ چرس کو ٹانک سے ڈی آئی خان اسمگل کیا جارہا تھا۔سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

  • ماہرین طب نے چائے کے اوقات بھی بتادیئے اورنقصانات بھی بتادیئے

    ماہرین طب نے چائے کے اوقات بھی بتادیئے اورنقصانات بھی بتادیئے

    لاہور:ماہرین طب نے چائے کے اوقات بھی بتادیئے اورنقصانات بھی بتادیئے ،اطلاعات کےمطابق ماہرین طب کا کہنا ہےکہ بعض لوگ نہار منہ چائے پینےیا ’ بیڈ ٹی‘ کے عادی ہوتے ہیں۔ماہرین نے بیڈ ٹی کوصحت کیخلاف بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرانس جیسے بڑے ملک کوبھی کرنا پڑااضافہ،2018 سے جاری

    طبی ماہرین کی طرف سے یہ بات واضح طورپرکہی جارہی ہےکہ نہار منہ چائے پینا خود کو خطرے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ چائے کے جہاں فوائد ہیں تو دوسری جانب نقصانات بھی ہیں جن کا انحصار اس کے استعمال کے وقت پر ہوتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

    نہار منہ چائے پینا صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہےکیونکہ اس سے تیزابیت سمیت متعدد مسئال جنم لیتے ہیں۔ نہار منہ چائےپینا پیٹ کی متعدد بیماریوں کودعوت دینا ہے، چاہے وہ سبز چائے ہی کیوں نہ ہوصحت کے لیے مضر ہے۔

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    اگر ناشتہ کرنے سے پہلےہی چئے پی لی جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو سینے میں جلن بدہضمی اور ڈکار آنے کی وجوہات بنتی ہے۔ ایسے افراد جو کو صبح سویرے چائے پینے کی عادت ہے انہیں چاہیے کہ وہ پہلے ٹھوس غذائیں کھالیا کریں ۔

  • وزیراعظم نے کاروباری حضرات کو خوشخبری سنا دی

    وزیراعظم نے کاروباری حضرات کو خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد:وزیراعظم نے کاروباری حضرات کو خوشخبری سنا دی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔

     

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ سے مشاورت کی اور انسپکشن اور غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لئے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لیا۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ 15 چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے، صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں،

     

    نوکریاں ہی نوکریاں : 10 سال بعد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

    عمران خان کی آبزرویشن پر صوبائی حکومتیں متحرک ہوگئیں، 15 چھوٹے کاروبار پر غیر ضروری ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے، 74 مختلف کاروبار پر انسپکشن کی شرط ختم کر دی جائیگی۔غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرانس جیسے بڑے ملک کوبھی کرنا پڑااضافہ،2018 سے جاری

  • آٹا بحران کے ذمہ داران کون ہیں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بتایا

    آٹا بحران کے ذمہ داران کون ہیں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بتایا

    آٹا بحران کے ذمہ داران کون ہیں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بتایا

    باغی ٹی وی :سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے مالی مددگار آٹا بحران کے ذمہ دار ہیں ،عمران خان کی توجہ صرف سیاسی مخالفین کو کچلنے پر ہے ،
    ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ایک سال قبل ٹڈی دل کے خطرے سے آگاہ کیا تھا ،آصف زرداری کی نشاندہی کا نوٹس لیا جاتا تو کسانوں کے کھیت نہ اجڑتے ،ٹڈی دل سے ہونے والی تباہی کے خطرناک نتاٸج نکلیں گے ،
    نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل سے متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جاٸے ،

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

  • بغداد کی سٹرکیں پھر خون سے  نہا گئیں

    بغداد کی سٹرکیں پھر خون سے نہا گئیں

    بغداد کی سٹرکیں پھر خون سے نہا گئیں.

    باغی ‌ٹی وی :عراق کے دارالحکومت بغداد ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا .مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان خون ریز جھڑپیں جاری رہیں.۔ اس دوران سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جنہوں نے دارالحکومت میں "محمد القاسم” کے بنیادی اہمیت کے حامل راستے اور بغداد کو ناصریہ سے ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے بند کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ میسان اور دارالحکومت بغداد کو جوڑنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا۔

    اس دوران عراقی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔
    عراقی سیکورٹی میڈیا نے باور کرایا ہے کہ بغداد کی کارروائیوں کا مقصد اُن تمام راستوں کو کھول دینا ہے جن کو مظاہرین نے بند کرنے کی کوشش کی۔ عراقی سیکورٹی فورسز نے راستے بند کرنے کی کوشش کرنے والے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا

     

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

  • اپوزیشن مانے یا نہ مانے ، دنیا مان بھی گئی جان بھی گئی :وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اعزاز

    اپوزیشن مانے یا نہ مانے ، دنیا مان بھی گئی جان بھی گئی :وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اعزاز

    واشنگٹن :اپوزیشن مانے یا نہ مانے ، دنیا مان بھی گئی جان بھی گئی :وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اعزاز،اطلاعات کےمطابق معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی ماحولیات کیلئے کوششوں کا اعتراف کرلیا،میگزین نے عمران خان کو ماحولیات کا ترجمان قرار دیتے ہوئے سرورق پر تصویر شائع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والے پانچ عالمی شخصیات میں شامل کرلیا گیا۔ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر خوب پزیرائی ہورہی ہے،جس کا اعتراف معروف امریکی جریدے نے بھی کرلیا ہے۔

    معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر شائع کی ہے۔عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے کے سرورق پر وزیر اعظم عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر انجیلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی چھپاپی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ان کے ساتھ ہوں گے۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر”سور”اور جہاز کی ٹکر، "سور” ہلاک تو ہوگیا مگرسبق بھی دے گیا

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر”سور”اور جہاز کی ٹکر، "سور” ہلاک تو ہوگیا مگرسبق بھی دے گیا

    اسلام آباد :اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پرسور جہاز کے نیچے آکرہلاک ہوگیا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ کے رن وے پر سور گھس آیا جو جہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک ہو گیا۔جس پر ایک طرف حکام کہہ رہے ہیں‌کہ کوئی نقصان نہیں ہوا تو دوسری طرف سوشل میڈیا پرپوچھا جارہا ہےکہ کیا یہ ہے سیکورٹی جہاں سورجیسے خطرناک جانور آگھسیں‌،

     

    ٹریفک حادثات : 700 افراد سالانہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں‌

    اسلام آباد سے سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیرپورٹ کے بیرونی جنگلے کی دیوار کے نیچے سے زمین کھود کر ایک سور رن وے تک پہنچ گیا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ سوراس وقت رن وے پرآیا جب ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز لینڈنگ کے بعد ٹیکسی وے پر تھی، واقعے پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے ویل سے جانور ٹکرا گیا ہے۔

    نوکریاں ہی نوکریاں : 10 سال بعد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

    ادھر سول ایوی ایشن حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ہلاک ہونے والے جانور کی باقیات ہٹا کر رن وے کو کلیئر کر دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سول ایوی ایشن پرسوشل میڈیا کے ذریعے سخت تنقید کی جارہی ہے کہ اتنی سستی کا مظاہرہ کا گیا کہ ایئرپورٹ کے گردونواح کوئی سیکورٹی اورچیک نہیں

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

  • ٹریفک حادثات : 700 افراد سالانہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں‌

    ٹریفک حادثات : 700 افراد سالانہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں‌

    کراچی :ٹریفک حادثات : 700 افراد سالانہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں‌،اطلاعات کےمطابق کراچی کے حوالے سے محکمہ صحت کے ذمہ داران نے حادثے کے متعلق کچھ حقائق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سالانہ 700 افراد ٹریفک حادثات میں موقع پر ہی دم توڑ جاتے ہیں۔

     

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    کراچی میں منعقدہ سمینار میں نیورو سرجنز نے اپنے اپنے اسپتالوں میں نیوروٹراما اور دماغی بیماریوں اور ان کے علاج سے متعلق اپنے تجربے شرکاء کو بتائے اور حکومت سے ضلعی سطح پر نیورو ٹراما سینٹر بنانے پر زور بھی دیا۔

     

    معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک

    سابق سربراہ نیورو ٹراما ڈاکٹر رضا علی خیرات نے سمینار میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں سالانہ 33 ہزار میں سے 82 فیصد افراد کو موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے کے سبب سر پر چوٹ لگنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

     

    ماسٹر ہاکی سیریز : پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہی جیت لیا

    ماہرین کا کہنا تھا کہ سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں پہلے گھنٹے کو گولڈن آور کہا جاتا ہے جس میں انسان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں لیکن مریض کا وقت پر اسپتال پہنچنا ضروری ہونے کے ساتھ ساتھ اگر مریض کا ائیر ویز مینجمنٹ کرلیں تو 50 فیصد اموات کو بچایا جا سکتا ہے۔

    پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

    ائیر وے مینجمنٹ کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ اس سے مراد حادثے کے بعد متاثرہ شخص کا منہ کھلا ہوا ہو، اسے سانس لینے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، مریض کو صحیح طریقے سے اٹھانا ضروری، سر کو احتیاط سے اٹھانا ضروری ہے جب کہ ماہرین نے ہدایت کہ تین سے چار لوگ متاثرہ فرد کو ایمبولینس میں منتقل کریں۔

    بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے،مسلمان قبول نہیں کرتے : بنگلادیش

    ماہرین نے کہا کہ ہمیں اس ہیرو سے بچنا ضروری ہے جو ایک ہاتھ سے مریض کا سر اور دوسرے ہاتھ سے ٹانگ اٹھا کر اسے ایمبولینس میں منتقل کرتا ہے بدقسمتی سے مریض کو ایمبولینس میں منتقلی کے وقت احتیاط نہ برتنے سے سر کی چوٹ محدود ہونے کے بجائے وسیع ہو جاتی ہے۔کراچی میں ریسرچ اینڈ اپڈیٹ ان نیورو سائنسز سمینار کا انعقاد ہوا جہاں سابق سربراہ نیوروٹراما ڈاکٹر رضا علی سمیت ملک کے معروف نیوروسرجنز نے خطاب کیا۔

    x

  • عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری مکمل، اضافہ سن کر ہوش اڑ جائیں.

    عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری مکمل، اضافہ سن کر ہوش اڑ جائیں.

    عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی، گیس قیمت کااضافہ سن کر ہوش اڑ جائیں.

    باغی ٹی وی :مہنگائی سے ماری عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری ہو گئی .گیس صارفین کیلئے بری خبر، پٹرولیم ڈویژن نے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی۔ گھریلو صارفین کیلئے میٹر رینٹ میں 300 فیصد اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔
    پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے 214 فیصد، سوئی ناردرن کے لیے 192 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح سپیشل کمرشل صارفین کے لیے 245 فیصد، سوئی نادرن کے کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 221 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 153 فیصد، برآمدکنندہ سیکٹرز کیپٹو پاور پلانٹس سی این جی سیکٹرز کے لیے 32 فیصد تک اضافے کی تجویز کا کہا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے میٹر ریٹ 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔واضح‌رہے اس سے پہلے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے .جس وجہ سے عوام پر بوجھ ہے .

  • نوکریاں ہی نوکریاں :  10 سال بعد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

    نوکریاں ہی نوکریاں : 10 سال بعد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

    کراچی: نوکریاں ہی نوکریاں : 10 سال بعد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سندھ بھر کے کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے صوبائی محکمہ تعلیم نے 10 سال سے بند بھرتیاں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

     

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرانس جیسے بڑے ملک کوبھی کرنا پڑااضافہ،2018 سے جاری

    محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر کےکالجز میں ڈھائی ہزار سے زائد اساتذہ کی کمی ہے، یہی وجہ ہے کہ محکمے نے17 گریڈ کے 1500 لیکچرارز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق شعبہ کیمسٹری کے لیے 98 مرد و خواتین کی اسامیاں خالی ہیں جب کہ شعبہ ریاضی کے لیے 67 مرد اور 54 خواتین کی اسامیاں خالی ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کی دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ آمد،مفتی اعظم سندھ محمد جان نعیمی سے ملاقات

    علاوہ ازیں شعبہ فزکس کے لیے 154، انگلش کے لیے 172، اردو کے لیے 144 جب کہ مطالعہ پاکستان کے لیے 86 اسامیاں پُر کی جائیں گی۔ادھر اطلاعات کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت ابھی تک بھرتی پالیسی ہی وضع نہیں کرسکی جس کی وجہ سے بے روزگار افراد تجسس کا شکار ہیں‌

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا