سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بڑی کاروائی، قتل اور رہزنی کے چار اشتہاری مجرمان سمیت 10ملزمان گرفتار، منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ملک شکیل احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سجاد احمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جنہوں نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کے دوران قتل اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب چار مجرمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او بھلوال سرکل ڈی ایس پی ملک شکیل احمد نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم باسط ولد محمد عظیم سکنہ چک نمبر2شمالی نے دسمبر 2018میں سابقہ دشمنی کی بنا پر دو افرادمقبول اور عنصر محمود کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا جبکہ رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان تجمل عباس ولد محمد ارشد سکنہ رفیع پارک، غلام عباس ولد محمد ارشد سکنہ رفیع پارک اور عادل ولد غلام حسین سکنہ منظور حیات کالونی کو گرفتارکرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان اسلحہ کے زور پروارداتیں کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی بڑی کاروائی کی ہے جس میں اشفاق احمد ولد اللہ یار سکنہ شاہین آباد گجرنوالہ سے چرس1210گرام،محمد مسعود ولد کرم حسین سکنہ3شمالی سے چرس1100گرام، فیصل عباس ولد حیدر شاہ سکنہ سیدپور ریحان سے کلاشنکوف،رضوان ولد اسلم سکنہ15شمالی سے کلاشنکوف،اسد مصطفی ولد ظفر اقبال سکنہ دیووال سے کلاشنکوف اورپسٹل30بوراورمعراج ولد محمد خان سکنہ سلطان پور سے پسٹل30بور معہ سینکڑوں گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
Author: +9251
-

سرگودہا:تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بڑی کاروائی، قتل اور رہزنی کے چار اشتہاری مجرمان سمیت 10ملزمان گرفتار، منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
-

مقبوضہ کشمیر:بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا
سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزارت داخلہ کی کشمیر دشمنی، آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ویب سائٹ پر مقبوضہ جموں، کشمیر اور لداخ کے غلط اعدادوشمار بتائے ہوئے کشمیرکی آبادی کو10گناکم ظاہرکر دیا۔
سری نگر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیر دشمنی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیرکی آبادی کودس گنا کم ظاہر کردیا اور مقبوضہ جموں اور لداخ سےمتعلق بھی غلط اعداد وشمارظاہرکئے گئےہیں ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر پر قابض بھارت نے مظلوم کشمیریوں پرایک سوانہتر روزسےکرفیومسلط کررکھاہے، لاک ڈاؤن کےباعث تجارتی سرگرمیاں کاروباری مراکزاور اسکول بند ہیں اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بدستوربندہے۔
بارہ مولا،شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسزنےنام نہاد آپریشن کےبہانےمتعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ مسلسل لاک ڈاؤن اورپابندیوں سے مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیااوردواؤں کا بحران سنگین ہوگیا۔
بھارت کےیوم جمہوریہ سےپہلے سیکورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے اور وادی میں اضافی دستے تعینات کردئیے گئےہیں جبکہ آسیہ اندرابی،یاسین ملک سمیت دیگرکشمیری رہنماؤں پر جھوٹے مقدموں کے خلاف درخواستوں کی سماعت تیرہ مارچ کو ہوگی۔
-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 167 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 113 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔واضحرہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا
-

ساہیوال ایم ایس ڈی ایچ کیو اور عملہ کی نا اہلی مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران بچے کو جنم دے دیا
ساہیوال : ساہیوال ایم ایس ڈی ایچ کیو اور عملہ کی نا اہلی مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران بچے کو جنم دے دیا ،ڈاکٹر رمشا اور ڈاکٹر رابعہ ڈیوٹی سے غائب تھیں عملہ نے گائنی وارڈ کی بجائے الٹراساونڈ کے لئے بھیج دیا جان بوجھ کر دیر کی گئی ،
ساہیوال تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے کے قریب 34/12L کی رہائشی ماریہ وسیم زوجہ محمد وسیم کو ڈیلیوری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا متاثرین کے مطابق ڈاکٹر رمشا اور ڈاکٹر رابعہ جن کی ڈیوٹی تھی ڈیوٹی سے غائب تھیں کسی کمرے میں سورہی تھیں ایمرجنسی میں آئی مریضہ کو شدید تکلیف کے ساتھ ڈاکٹرز کا انتظار کرنا پڑا جس کی وجہ سے مریضہ کی حالت زیادہ خراب ہوگئی
مذکورہ ڈاکٹرز نے آتے ہی بغیر چیک کئے گائنی وارڈ میں بھیجنے کی بجائے مریضہ کو الٹراساونڈ کے لئے بھیج دیا جب مریضہ کو الٹراساونڈ روم میں لے جایا گیا تو مریضہ نے الٹراساونڈ کے دوران ہی بچے کو جنم دے دیا مریضہ کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہمارے مریض کو جان بوجھ کر اتنی اذیت دی گئی ،
متاثرین کا کہنا ہےکہ عملے کی وجہ سے یہ عمل تاخیر کا شکار کیا گیا جو پرنسپل میڈیکل کالج ،ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مریضہ کے ورثا نے سیکرٹری صحت اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹرز سمیت پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
-

تباہی کا یہ سفر نہ رُکا تو پورا پاکستان کیا بن جائے گا ، مریم اورنگ زیب حکومت پر برس پڑیں
تباہی کا یہ سفر نہ رُکا تو پورا پاکستان کیا بن جائے گا ، مریم اورنگ زیب حکومت پر برس پڑیں
باغی ٹی وی : ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں ناقابلِ تلافی تباہی ,سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف نالائقی ہے یا جان بوجھ کی جا رہی ہے ؟
سولہ ماہ میں عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور عمران صاحب کے نئے پاکستان میں فرق پتہ چل گیا ہے .عمران صاحب کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے .تباہی کا یہ سفر نہ رُکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا
عمران صاحب نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے .عمران صاحب کی نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی میں تباہی مجائی .عمران صاحب کی قیادت میں چوروں نے گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے.عمران صاحب کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے
عمران صاحب 14 فیصد بدترین مہنگائی، سولہ ماہ میں تاریخی 11000ارب قرض لے کرنالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں .سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران صاحب دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں .عمران صاحب کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہ
-

پی ایس ایل سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو رہی، شائقین ہو جائیں تیار
پی ایس ایل سیزن فائیو کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو رہی، شائقین ہو جائیں تیار
باغی ٹی وی : پاکستان میں پھر سے پی ایس ایل کا میلا سجنے جا رہا ہےذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی کم سے کم ٹکٹ 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 6000 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے رکھے گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایلیمنٹری راؤنڈ، کوالیفائر اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتیں دگنی رکھی جائے گی جبکہ پی سی بی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے اعلامیہ آج جاری کرے گا۔
واضح رہے شائقین تمام آن لائن ٹکٹیں www.yayvo.com سے خرید سکیں گے جس کا آغاز آج رات سے ہوگا۔پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اگلے ماہ فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا۔اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گی۔اسی لیے جلدی کر لی جائے کہیں پیچھے نہ رہ جائیں.
-

ڈالر کی قدر میں معولی اضافہ
ڈالر کی قدر میں معولی اضافہ
باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.56 سے بڑھ کر 154.58 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
واضحرہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔
-

کرکٹر شان مسعود کے ساتھ احسان علی اور عماد بٹ نے کیں خاص باتیں ، دلچسپ انڑویو
کرکٹر شان مسعود کے ساتھ احسان علی اور عماد بٹ نے کیں خاص باتیں ، دلچسپ انڑویو
باغی ٹی وی :بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز میں صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے دو نوجوان کرکٹرز احسان علی اور عماد بٹ بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کو خصوصی انٹرویو دیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان بلے باز احسان علی نے اس خصوصی بیٹھک میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ خوراک "بریانی”کھانا ترک کردی ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ 31 روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سخت فزیکل ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں اور اس دوران ان کی فٹنس میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ احسان علی نے کہا کہ این سی اے میں ٹریننگ کے دوران ان کے ڈائیٹ پلان اور روٹین میں واضح نظم و ضبط دیکھا جاسکتا ہے۔
کلب کرکٹ کے اپنے پرانے اوپننگ پارٹنر شان مسعود کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے نامور کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ایک خواب کی مانند ہے۔ احسان علی نے کہا کہ وہ فارغ اوقات میں فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ کرکٹر احسان علی نے 5 میچوں میں 148.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 131 رنز بنائے تھے۔ نوجوان کرکٹر احسان علی نے بنگلہ دیش کے خلاف”21” نمبر کی شرٹ پہن کر میدان میں اترنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ و ہ اپنی والدہ کی خواہش پر شروع سے "21” نمبر کی شرٹ پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔
2008 میں پاکستان انڈر 15 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے احسان علی آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2010 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔41 ٹی ٹونٹی میچوں میں 129 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 949 رنز بنانے والے احسان علی اپنے لسٹ اے کیرئیر میں 38 میچ کھیل کر 1045 رنز بناچکے ہیں۔ ان کے لسٹ اے کیرئیر میں 4 نصف سنچریاں اور 1 سنچری شامل ہے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ آلراؤنڈر عماد بٹ کا کہنا ہے کہ سبز ستارے والی شرٹ زیب تن کرنا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ شان مسعود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آلراؤنڈر نے واضح کیا کہ وہ کسی مخصوص نمبر کی شرٹ لینے کے خواہشمند تو نہیں ہیں مگر وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آف سیزن میں بھی اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
عماد بٹ نے کہا کہ شعیب ملک ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ان کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ آلراؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈیبیو کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ڈیبیو کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔
نوجوان آلراؤنڈر نے بتایا کہ گذشتہ سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میچ جتوانا اب تک ان کے کیرئیر کا یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع کرنے سے ان میں خوداعتمادی بڑھی ہے۔
24 سالہ آلراؤنڈر عماد بٹ نے چند ماہ قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2019 میں دس وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 170 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 80 رنز بھی اسکور کیے تھے۔
2013-14 میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر عماد بٹ اب تک 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں 167 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 49 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 52 لسٹ اے میچز میں 611 رنزبنانے والے عماد بٹ 71 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
شیڈول:
24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی -
وہاڑی : تشویشناک حالت میں مزدور ہسپتال منتقل
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگانہ پل کے قریب مکئی کو شیلر میں ڈالتے ہوئے مزدور شدید زخمی
ریسکیو کی ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا حالت تشویشناک ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ ریفر کر دیا گیا
زخمی مزدور محمد شہزاد میلسی کا رھائشی ہے -
دنیاپور : کار کو حادثہ تین افراد جاں بحق
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)نواحی علاقے ہیڈ مانجھا میں گاڑی نہر میں جاگری گاڑی میں ماں بیٹا اور بیٹی شامل تھے۔
ریسیکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تینوں افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ھونے والی ثمینہ سکول ٹیچر تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق ماں اپنے بچوں کو لے کر سکول جارہی تھی۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی کنٹرول نہ ھونے کی وجہ سے پیش آیا۔
جاں بحق ھونے والوں میں ثمینہ شریف اور دو بچے محمد حسیب اور اقراء شامل ہیں۔جاں بحق ھونے والے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ھے۔ریسیکو ذرائع