Baaghi TV

Author: +9251

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرانس جیسے بڑے ملک کوبھی کرنا پڑااضافہ،2018 سے جاری احتجاج ابھی تک جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرانس جیسے بڑے ملک کوبھی کرنا پڑااضافہ،2018 سے جاری احتجاج ابھی تک جاری

    پیرس:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرانس جیسے بڑے ملک کوبھی کرنا پڑااضافہ،2018 سے جاری احتجاج جاری ،تفصیلات کے مطابق فرانس میں احتجاج شروع ہو گئے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 2018ء میں احتجاج شروع کرنے والے پیلی جیکٹ مظاہرین اب پینشن اصلاحات کےخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ پیلی جیکٹ مظاہرین کی جانب سے پیرس میں مسلسل 62 ویں ہفتے احتجاج کیا گیا ہے۔پیرس میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس سے تصادم بھی ہوا جس میں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 50 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ پینشن اصلاحات کےخلاف ملک کے کئی طبقات احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ احتجاج میں پیرس کے مشہور اوپرا ہاؤس کے 200 کے قریب فنکاروں نے بھی حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر اوپرا ہاؤس کے باہر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

  • مصطفیٰ کمال کی دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ آمد،مفتی اعظم سندھ محمد جان نعیمی سے ملاقات

    مصطفیٰ کمال کی دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ آمد،مفتی اعظم سندھ محمد جان نعیمی سے ملاقات

    کراچی :مصطفیٰ کمال کی دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ آمد،مفتی اعظم سندھ محمد جان نعیمی سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے ملیر دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ کا دورہ کیا، اور اس موقع پر جامعہ کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کی ،

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ دینی مدارس تک بڑھا دیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سلسلے میں ان کا پہلہ دورہ بڑا کامیاب رہا ہے ، اس دورے میں مصطفیٰ کمال نےمفتی اعظم سندھ محمدجان نعیمی اور مفتی محمد نذیر جان نعیمی سے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مصطفیٰ کمال نے کراچی اور ملک کے دوسرے مقامات پر دینی مدارس کی تعلیم وتربیت کے نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مدارس سے اسلام کی عمارت کا وجود مستحکم ہے ، اس موقع پر علمہ رابطہ کونسل کے صدر انجنیئر نبیل ناصر بھی موجود ہیں۔

  • رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    لاہور:رابی پیرزادہ کو کس نے دھمکیاں دیں : رابی نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ،تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے خبروں کے حوالے سے بتایا کہ چند میڈیا گروپس کو سچ سے ہٹ کر خبریں لگانا پسند ہوتا ہے۔

    رابی پیر زادہ نے بتایا کہ میں پاکستان اور یہاں رہنے والوں سے محبت کرتی ہوں،لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کے میں نے مشکل وقت میں اسائلم نہیں لیا تو اب میری جان کو کیا خطرہ ہے۔ یاد رہے اداکارہ نےبتایا کہ 25 جنوری کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہوں۔

    اس سے قبل رابی پیرزادہ قرآنی آیات اور اللہ پاک کے اسم مبارک پر مبنی فن پارے تیار کررہی تھی۔گزشتہ ماہ سے رابی پیر زادہ کسی نا کسی وجہ سے خبروں کا حصہ رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ سکینڈل کی زد میں تھی کیونکہ ان کی کچھ غیر مناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اداکارہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی جس پر ان کے پرستاروں اور شوبز حلقوں نے رابی پیرزادہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک

    معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک

    پیراگوئے:معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد ہلاک، 38 ہلاک ، اطلاعات کے مطابق یورپی ملک چیک جمہوریہ میں معذوروں کے سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیک جمہوریہ میں معذوروں کے سینٹرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔معذوروں کا سینٹر جرمن بارڈر سے 100 کلو میٹر دوری پر واقع ہے، فائر بریگیڈ اہلکاروں نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    ایمرجنسی سروس کے ترجمان پروکوپ ولینیک کا کہنا ہے کہ 30 افراد کواسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم امکان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

    ویجپریٹی کے میئرجٹکا گاڈونوفا نے کہا کہ آگ ذہنی معذور افراد کے گھر کے سیکشن میں لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

  • ماسٹر ہاکی سیریز : پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہی جیت لیا

    ماسٹر ہاکی سیریز : پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہی جیت لیا

    کراچی:ماسٹر ہاکی سیریز : پاکستان نے اپنا پہلا میچ ہی جیت لیا، اطلاعات کے مطابق کراچی میں جاری ماسٹر ہاکی سیریز میں پاکستان ن ہاکی ٹیم نےعمان کی ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے قمر ابراھیم نے دو کامران اشرف اور محمد علی نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ۔پاکستان نے دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ عمان کی جانب سے دونوں گول سمیر الیاس جمن نے اسکور کئے۔

    مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی این ایس کار ساز محمد حسین سیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماسٹر ہاکی سیریز اور پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے حوالے سے اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی کوششیں قابل ستائش ہیں انکے ساتھ ہاکی فیڈریشن کا تعاون جاری ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا. بعد ازاں مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔

    خیال رہے کہ عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بازئووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھو کر نے بحیثیت مہمان خصوصی ماسٹر ہاکی سیریز کا افتتاح کیا۔

  • کوئٹہ میں جعلی اور پلاسٹک نماانڈوں کی فروخت کا انکشاف.

    ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراھیم بلوچ کی ہدایت پر کاروائی کی گئی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا طوغی روڑ عمدار روڈ سرکی روڈ مسجد روڈ پر قائم انڈوں کے دوکانوں پر چھاپے مارے ہیں کارروائی کے دوران ایک انڈے کی دوکان کو سیل کردیا گیا

    مسجد روڈ پر قائم دوکانوں سے انڈے صوبے بھر اور شہر میں سپلائی کی جاتی تھی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز مغل

    انڈوں کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادیا ہے شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے،ڈائریکٹر آپریشن غلام مرتضی

    مضر صحت اشیا اور صفائی ستھرائی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

  • گجرات لارئ اڈاہ پر  SHO لاری اڈاہ فراز افضل نے اپنے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھنے لگا۔۔۔

    گجرات لارئ اڈاہ پر SHO لاری اڈاہ فراز افضل نے اپنے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھنے لگا۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گذشتہ رات گجرات لارئ اڈاہ پر SHO لاری اڈاہ فراز افضل نے اپنے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوے ٹائیم والئ گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر گاڑیاں تھانہ لارئ اڈاہ میں بند کر دیا.جسکئ وجہ سے گاڑئ مالکان کو 8 سے 10 ہزار کا نقصان برداشت کرنا پڑا.جبکہ مالکان نے احتجاج کرتے ہوے وزیر اعلئ پنجاب.آئ جی پنجاب،ار پئ گجرانوالہ اور ڈی پئ او گجرات سے ایس ایچ او کئ اس غیر اخلاقئ اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر اصلاح کرنے پر زور دیا ہے.اس سلسے میں ڈسٹرکٹ گجرات پریس کا وفد ڈی پی او سے ملاقات کریں گا.

  • پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

    پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور:پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں، اطلاعات کے مطابق پاک بنگلہ دیش میچز کے حوالے سےڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے واسا، پی ایچ اے ، ایل ڈبلیو ایم سی ، لیسکو ، سول ڈیفنس ، ہیلتھ سمیت الائیڈ محکموں کے سٹاف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    پاک بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں 24 سے 27 جنوری تک کرکٹ میلہ سجے گا،اس حوالے سے ڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کے لیےمقرر کردہ فوکل پرسنز کی تفصیلات اور سکیورٹی پاسز کے لیے پی ایچ اے، لیسکو، ایل ٹی سی،واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، لاہور پارکنگ کمپنی، ٹیپا، سوئی گیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ریسکیو اور سول ڈیفنس سے ساف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    ذرائع کا کہناتھا کہ فوکل پرسنز اپنے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کریں گے اور کارکردگی کے ذمہ دار ہونگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی نے سیکورٹی حکام سے بھی امن و امان کے حوالے سے تجاویز طلب کرلی ہیں

  • بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے،مسلمان قبول نہیں کرتے : بنگلادیشی وزیراعظم بھی بول اٹھیں

    بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے،مسلمان قبول نہیں کرتے : بنگلادیشی وزیراعظم بھی بول اٹھیں

    ڈھاکہ:بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے،مسلمان قبول نہیں کرتے : بنگلادیشی وزیراعظم بھی بول اٹھیں ،اطلاعات بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت کے شہریت کے متنازع قانون کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ بھارتی حکومت نے ایسا کیوں کیا، شہریت کے متنازع قانون سے بھارت میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

    اپنے بیان میں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے جبکہ نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزن ایکٹ (این سی آر) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کا اندورنی معاملہ ہے۔بھارتی طالبہ نے شہریت قانون کے خلاف گولڈ میڈل لینے سے انکار کر دیا

    بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متنازع شہریت قانون ( این آر سی ) سے ان کے لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے کہ بھارت کا متنازع شہریت بل 11 دسمبر 2019 کو پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔واضح رہے کہ متنازع شہریت قانون پر بنگلادیش حکام نے احتجاجاً بھارت کے اعلیٰ سطح کے دورے بھی منسوخ کیے ہیں ۔

  • ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا گجرات کو اسلحہ کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا،ضلع بھر میں ایلیٹ فورس کے ناکے۔

    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا گجرات کو اسلحہ کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا،ضلع بھر میں ایلیٹ فورس کے ناکے۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا گجرات کو اسلحہ کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا،ضلع بھر میں ایلیٹ فورس کے ناکے، سخت چیکنگ کا عمل جاری
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے ضلع کو پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پرانچارج ایلیٹ فورس عبد الاحد بٹ نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی۔ دوران ناکہ بندی مشکوک افراد کی چیکنگ کا عمل سختی سے جاری ۔
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پاپندی عائد ہے۔اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس کے ناکہ جات کا مقصد ضلع میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں کرنا ہے۔ جبکہ ناکہ جات پر موجود پولیس اہلکاروں کو دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدائیت کی گئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کے ناکوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا اورامن و امان کی فضاء کو قائم کرنا ہے۔شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کے وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔