Baaghi TV

Author: +9251

  • صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلیئے صحافی کالونی میں ارشد انصاری کی صدارت میں اہم اجلاس  ، اہم فیصلے

    صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلیئے صحافی کالونی میں ارشد انصاری کی صدارت میں اہم اجلاس ، اہم فیصلے

    لاہور:صحافی کالونی کے مسائل کے حل کےلیئے صحافی کالونی میں ارشد انصاری کی صدارت میں اہم اجلاس ، اہم فیصلے ،اطلاعات کےمطابق صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لاہورپریس کلب کے صدر وصحافی کالونی کے کنوینئرارشد انصاری کی زیرصدارت صحافی کالونی میں اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میںکلب کے سینئر نائب صدرو ممبرمینجمنٹ کمیٹی ذوالفقار علی مہتو، پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، امجد فاروق کلو، سابق سیکرٹری پریس کلب افضال طالب،ممبر پریس کلب وصحافی کالونی کے رہائشی اشتیاق چوہدری، عامر سلامت، عامرملک، ذوالفقارشاہ ، امجد اقبال، عمر شریف، اعجاز بٹ ، آفتاب خالد ،کے علاوہ خالد محمود، ایم بی شاہد، محمد پرویز مغل ، محمد افضل ، محمد الیاس ڈار ، میاں محمد امین ، میاں ریاض ، حاجی حنیف مغل ، رفیق احمد اعوان ، محمد عاقف ، اللہ رکھا ، ملک فیاض ، میاں محمود ، محمد اسلم ، محمد شفقت منج ، حافظ حامد محمود و دیگر نے شرکت کی۔

    صدر ارشد انصاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ پریس کلب کی منتخب باڈی کلب ممبران اور صحافی کالونی کے رہائشیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور سلسلہ میں عملی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کی سہولت کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں جس میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد باہمی مشاورت سے اپنے نام ذوالفقار مہتو کو دے دیں جس کے بعد سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی ان افراد کو مختلف کمیٹیوں میں شامل کرکے کالونی کے مسائل پر بھرپور کام شروع کردے گی۔

    انھوں نے اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے کہاکہ رہائشی بے فکر ہوجائیں ان کے تمام مسائل کے حل کی ذمہ داری پریس کلب نے اٹھا رکھی ہے اور وہ انھیں کسی بھی حال میں مایوس نہیںکریں گے۔ اجلاس کے شرکاءنے منتخب قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے شرکاءکی تواضع چائے ودیگر لوازمات سے کی گئی۔
    بابرڈوگر

  • وہاڑی : سستی اور لاپرواہی کرنے پر کاروائی کی جائے گی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ تمام محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں تمام افسران اور سٹاف متحرک ہو کر اپنے فرائض ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراے ڈی سی آر محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر دانش خلیل،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور،ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مز ید کہاکہ کسی بھی خطرے کے پیش نظرسرکاری ریکارڈ روم، پٹرول پمپس اور دیگر حساس جگہوں پرحفاظتی انتظامات مکمل کئے جائیںاورایمرجنسی سے متعلق تمام سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین کی ریسکیو ٹریننگ مکمل کی جائے اجلاس کو بتا یا گیا کہ رواں سال 22ہزار496ایمرجنسز ریسکیو کی گئیںجن میں میڈیکل ایمرجنسیز 13ہزار180، روڈ ایکسیڈنٹ 6ہزار 221 ،فائر ایمرجنسز 328 شامل ہیں مزید بتا یاگیا کہ روڈ ایکسیڈ نٹس کی وجہ سے زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں جو کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئیں مزید بتا یا گیا کہ مریضوں کو دوسرے شہر کے ہسپتال میں شفٹ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سی ای او ہیلتھ کوہدایت کی کہ مریضوںکو ریفر کرنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی جائیں اور تمام وسائل ہونے کے باوجود لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • سانحہ ساہیوال، حصول انصاف کیلئے قرارداد جمع کروا دی گئی

    سانحہ ساہیوال، حصول انصاف کیلئے قرارداد جمع کروا دی گئی

    لاہور:سانحہ ساہیوال، حصول انصاف کیلئے قرارداد جمع کروا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے ایک سال گزر جانے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے قرارداد جمع کرا دی گئی۔

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما کنول پرویز کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 19 جنوری 2019 کو سانحہ ساہیوال پیش آیا، جس میں شادی پر جانے والے معصوم نہتے شہریوں کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    ذرائع کے مطابق معصوم بچوں کے سامنے انکے ماں باپ اور پیاروں کی ہلاکت انسانیت سوز واقعہ تھا، سانحہ ساہیوال کو ایک سال بیت گیا لیکن متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر نظر ہیں۔

    حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کے وعدے سے بھی مکر جانا افسوسناک ہے، ملزمان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ تبدیلی سرکارنا ہی متاثرین کو انصاف دے سکی اور نہ مرنے والے معصوم لوگوں کے خون کا مداوا کرتی نظرآئی۔

  • جنوبی کوریا پہلے خواجہ سرا  فوجی کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا

    جنوبی کوریا پہلے خواجہ سرا فوجی کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا

    سئیول:جنوبی کوریا پہلے خواجہ سرا فوجی کی تقدیر کا فیصلہ کرے گاجنوبی کوریا میں اس طرح کے پہلے معاملے میں ، فوجی عہدیدار اگلے ہفتے اس بات کا تعین کریں گے کہ حال ہی میں صنفی تبديلي کی سرجری کروانے والے فوجی کو فارغ کرنا ہے یا نہیں۔

    جنوبی کوریا ميں ٹرانسجینڈر لوگوں کے فوج ميں شامل ہونے پر پابندی عائد ہے لیکن ان کے ساتھ کوئی خاص قوائد وضوابط موجود نہیں ہیں کہ سروس کے دوران جنسی تبديلي کے آپریشن کرانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کيا جاے ۔ فوج کے ترجمان جیون ہا گیو نے بتایا کہ نان کمیشنڈ آفیسر ایک مرد کی حیثیت سے فوج میں داخل ہوا تھا اور اس نے گذشتہ سال جنس کي تبدیلی کا آپریشن کروايا تھا اب وہ فوج کے زیر انتظام ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    وزارت دفاع کے ترجمان چوئی ہنسو کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جب جنوبی کوریا میں ایک ڈیوٹی پرموجود سپاہی کو کسی فوجی پینل کے پاس بھیجا گیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ تبديلي جنس کی کارروائی کی وجہ سے اس کي خدمات ختم کریں یا نہیں ۔

    انساني حقوق کی ایک تنظیم يہ کہتی ہے کہ اس نے سپاہی کو مشورہ ديا ہے کہ جنس کي تبديلي کے ليے اس نے ایک طویل مدت کے لئے جسمانی علاج اور ہارمون تھراپی کی ہے۔ اس ليے اس کو برقرار رکھے ۔ دوسري جانب سیول میں فوجي ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ بدھ کو ہونے والے آرمي پينل کے اجلاس میں فیصلہ کيا جائے گا۔

  • قصور:میاں رفیع ہاوسنگ سکیم میں علم کی روشنی کا ایک نیا مرکز ،مقامی آبادی خوش

    قصور:میاں رفیع ہاوسنگ سکیم میں علم کی روشنی کا ایک نیا مرکز ،مقامی آبادی خوش

    قصور:میاں رفیع ہاوسنگ سکیم میں علم کی روشنی کا ایک نیا مرکز کھل گیا ہے، اطلاعات کے مطابق قصورشہرمیں قادرآبادروڈ پرواقع نئی ہاوسنگ سکیم میں آبادعوام الناس کے بچوں کی کوچنگ اور بنیادی تعلیم کےلیے ایک سینٹرکھول دیا گیا ہے

    یہ سینٹرکالونی کے نئے باسیوں کی ذاتی کوشش سے شروع کیا گیا ہے، جس میں مقامی بچوں کو بہترین بنیادی تعلیم دی جاتی ہے ، ذرائع کےمطابق میاں رفیع ہاوسنگ سکیم قصور میں یہ سینٹرفی الحال کالونی کےمرکزی دروازے کے ساتھ کالونی کے اندر کھولا گیا ہے

    دوسری طرف مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ وہ اس کوشش سے بہت متاثر ہیں ، مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ وہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بہت پریشان تھے تاہم اس ابتدائی کوشش سے ان کو بہت زیادہ تسلی ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس تعلیمی سینٹرکو وقت کے ساتھ ساتھ وسعت دینے کا بھی پروگرام ہے ، یہ سینٹرایک پرفضامقام پرواقع ہے جہاں بچوں کوتعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح بھی میسر ہے

  • سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کیخلاف آپریشن کلین اپ،جوکرے گا وہ بھرے گا

    سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کیخلاف آپریشن کلین اپ،جوکرے گا وہ بھرے گا

    اسلام آباد:سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کیخلاف آپریشن کلین اپ،جوکرے گا وہ بھرے گا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پربکواسات پرقابوپانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے،سوشل میڈیا پر نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز روکنے کے لیے حکومت آپریشن کلین اپ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹس پرغیراخلاقی مواد کو ہٹانے کے لیے سائبر کرائم ایکٹ قوانین بدلنے کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، کمیٹی میں اےڈی جی بشارت، ڈائریکٹرسائبر کرائم وقار احمد، ڈائریکٹر لاء طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ سجادعلی شامل ہیں۔

    یہ کمیٹی 6 سوشل سائٹس کے عدم تعاون پر سفارشات اور حکمت عملی تیار کرے گی اور ان سفارشات کو وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں نازیبا اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو کئی بار خطوط لکھے گئے لیکن ان کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔

  • دی یونیورسٹی آف لاہور اور چینی یونیورسٹی  ٴٴسنگھوا ٴٴ  کے اشتراک سے سی پیک فورم کانفرنس  کا انعقاد

    دی یونیورسٹی آف لاہور اور چینی یونیورسٹی ٴٴسنگھوا ٴٴ کے اشتراک سے سی پیک فورم کانفرنس کا انعقاد

    لاہور:دی یونیورسٹی آف لاہور اور چینی یونیورسٹی ٴٴسنگھوا ٴٴ کے اشتراک سے سی پیک فورم کانفرنس کا انعقاد آج یونیورسٹی آف لاہور میں ہورہا ہے ، جس کا موضوع ٴٴ Internationalization of Renminbiٴٴ ہے۔ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

    کانفرنس سے چیرمین یونیورسٹی اویس رئوف ، وفاقی وزیر برائے پلاننگ ا ینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر ، وفاقی وزیر ساحلی امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین اظہار خیال کریں گے۔

    اس کانفرنس میں‌ پروفیسر ڈاکٹر ٹو یونگ ہونگ، ڈاکٹر یو زیو،ڈاکٹر زبیر گیلانی چیئر مین بورڈ آف انوسٹمنٹ ،جمیل اختر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ،رابعہ اختر ،مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ ،وائس چیئرمین شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ شاہد نجم اور ڈاکٹر سعید شفقت بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شرکائ سی پیک کے نتیجہ میں ہونے والی تجارت چینی کرنسی میں شروع کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ چینی کرنسی میں تجارت سے زیادہ فائدہ ہوگا اور ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے میں مد د ملے گی ۔ کانفرنس کے دوران ملکی و غیر ملکی مندوبین میں یادگاری شیلڈز بھی دی جائیں گی

  • انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ۔ پاکستان  نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی،فاسٹ باولرمحمد وسیم جونیئر نے توکمال ہی کردیا

    انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی،فاسٹ باولرمحمد وسیم جونیئر نے توکمال ہی کردیا

    لاہور:انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ ۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی،فاسٹ باولرمحمد وسیم جونیئر نے توکمال ہی کردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ، اس میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 23.5 اوورز میں 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر، قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کی عمدہ باولنگ کی بدولت، پوری ٹیم 24ویں اوور میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر نے 7.5اوورز میں 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے محض 2 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

    حریف ٹیم کی جانب سے عزیرشاہ 20 رنز بناکر ٹاپ اسکور ر رہے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہ تھا۔ صرف 4 اسکور پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان اور کپتان روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔

    عرفان خان 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روحیل نذیر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کرلیا۔حریف ٹیم کی جانب سے لائم نیلر، چارلی پیٹ اور قیس سجاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمباوے کے خلاف کھیلی گی۔

  • ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    لاہور: ٹی20 میں مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مصباح الحق نے بالآخرتسلیم کرہی لیا،اطلاعات کےمطابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق مسلسل شکستوں کے خوف سے نویں نمبر کی ٹیم سے متعلق بھی محتاط بیانات دینے لگے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ مسلسل شکست کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔مصباح الحق نے کہا کہ وہ محمد رضوان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سرفراز کی پرفارمنس کا پی ایس ایل کے بعد جائزہ لیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق نےکا کہنا ہےکہ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاری اچھے انداز میں جاری ہے ۔

    مصباح‌الحق نے کہا کہ بنگالی ٹیم بی پی ایل کھیل کر آرہی ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان اچھا پرفارم کررہے ہیں ۔ ن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ميں تمام ڈوميسٹک کرکٹ کھيلنے والے کھلاڑي حصہ لے رہے ہيں اور ان کے ليے کارکردگي دکھانے کے مواقع موجود ہيں ۔ پي ايس ايل کے بعد کھلاڑیوں کی کھلاڑیوں کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیارہی ہورہی ہے، ہمیں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی اور اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں فیورٹ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں نہ بنگلہ دیش کو کہہ سکتے ہیں، ہم ٹی ٹوینٹی میں لگاتار میچ ہارے ہیں۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کیمپ میں 19 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے، کیمپ کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے، پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، اسد شفیق، عابد علی، بابر اعظم، بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

  • نشہ نشہ ہوتا ہے ، ہیروئن پینے کا یا ہیروئن اسمگل کرنے کا،مسافر نے ہیروئن وہاں چھپائی جہاں کسی کا تصورنہیں تھا

    نشہ نشہ ہوتا ہے ، ہیروئن پینے کا یا ہیروئن اسمگل کرنے کا،مسافر نے ہیروئن وہاں چھپائی جہاں کسی کا تصورنہیں تھا

    لاہور:نشہ نشہ ہوتا ہے ، ہیروئن پینے کا یا ہیروئن اسمگل کرنے کا،مسافر نے ہیروئن وہاں چھپائی جہاں کسی کا تصورنہیں تھا،اطلاعات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نےکارروائی کرتے ہوئے لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے ہیروئن برآمد کر لی۔

    ذرائع کےمطابق آج ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اشفاق احمد لاہور سے ائیربلیو کی پرواز پی اے 470سے جدہ جا رہا تھا۔دوران تلاشی مسافراشفاق احمد کے جوتوں سے براؤن ہیروئن برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر کے جوتوں سے برآمد ہونے والی ہیروئن کا وزن 610گرام ہے ۔

    ذرائع کےمطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے ہیروئن لے جانے والے مسافراشفاق احمد کو جہاز سے آف لوڈ کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی مسافرہیروئن اسمگل کرتے ہیں لیکن جس صفائی اورکمال سے اشفاق احمد نامی مسافر نے چپھائی ، ایئرپورٹ حکام بھی حیران ہیں‌