Baaghi TV

Author: +9251

  • یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے 75فوجی جاں بحق 45 سے زائد زخمی ،حملہ حوثی باغیوں نے کیا

    یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے 75فوجی جاں بحق 45 سے زائد زخمی ،حملہ حوثی باغیوں نے کیا

    صنعاء: حوثی باغیوں نے سعودی اتحاد کی افواج پر حملہ 75 سے فوجی جاں بحق 45 سے زائد زخمی ،اطلاعات کےمطابق یمن میں ملٹری کیمپ پر میزائل حملے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے جب کہ 45سے زائد زخمی ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں قائم ملٹری ٹریننگ کیمپ کی مسجد پر اس وقت میزائل داغے گئے جب بڑی تعداد میں فوجی نماز ادا کر رہے تھے۔تاحال حملے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے حکومتی افواج کو نشانہ بنایا ہے جو کہ سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ ہیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ دارالحکومت صنعاء سے 170 کلو میٹر دور واقعے ملٹری کیمپ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے اور 45 سے زائد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے 2014 میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جس کے ردعمل میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 2015 میں باغیوں کے خلاف حملے شروع کیے تھے۔بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت نے حملے کو بزدلانہ اور دہشتگردانہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی سخت مزمت کی ہے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز:19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز:19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بيس جنوري سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 جنوری سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحي کھلاڑي امام الحق ، سلمان بٹ ،احمد شہزاد ، کامران اکمل ،عمر اکمل ، فواد عالم اور سرفراز احمد کھلاڑيوں کي فہرست ميں جگہ بنانے ميں ناکام رہے

    تربيتي کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں ميں اظہر علی، کپتان، اسد شفیق، عابد علی ، بابراعظم ، بلال آصف ، فواد عالم ، فہیم اشرف ، حارث سہیل ، امام الحق ، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہيں ۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے باعث بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والے تمام 16 کھلاڑیوں کے علاوہ موسیٰ خان، فہیم اشرف اور بلال آصف کو ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں طلب کیا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی کے حالیہ سیزن میں 42وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو ایونٹ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو فٹنس کی مکمل بحالی کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

    موسیٰ خان سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے مگر وہ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کے ہمراہ ٹریننگ کرتے رہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،مصباح الحق اوروقاریونس متحرک

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،مصباح الحق اوروقاریونس متحرک

    لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تر بیتی کیمپ جاری ہے ،،،،آل راونڈر عماد بٹ کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھاکر ٹیم میں آل راونڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا

    بنگالی ٹائیگرز کا شکار کرنے کے لیے شاہینوں کی مشقیں قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں کیمپ کے دوران ٹارگٹ میچ کھیلا گیا ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے بلے بازوں اور باولرز کو مختلف ٹارگٹس دئیے

    ٹارگٹ میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہونے والے آل راونڈر عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے خوب مقابلہ ہوگا کوشش ہوگی کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورااترتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں مستقل جگہ بناوں ۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ٹیم میں آل راونڈر کی کمی کو پورا کروں ۔ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے کوشش ہو گی اس پر پورا اتروں۔ عماد بٹ کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہےان سے اچھا مقابلہ ہوگا ۔

    23 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں پیر کے روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24جنوری کو کھیلا جائے گا

  • پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے ، عبداللہ گل کا تقریب سے خطاب

    پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے ، عبداللہ گل کا تقریب سے خطاب

    لاہور:ملک میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاپیدا کرنے کےلیے ضروری ہےکہ پولیس جیسے محکمے کی اصلاح کی جائے ، اس محکمے کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے ، ان خیالات کا اظہارتحریک نوجوان پاکستان و کشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے لاہور میں پولیس ٹریننگ کالج “معاشرے کی پولیس سے توقعات” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    عبداللہ گل نے زوردیتے ہوئے کہاکہ قانون سازی کرکے پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کیا جائے اور افواج کی سطح پر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ بہترین عوامی مفاد میں پولیس ڈیوٹی سرانجام دے۔

    اس موقع پر عبداللہ گل نے اس اہم نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی بہترین تربیت سے معاشرے کے حالات بھی بہترہوسکتے ہیں ، اس تقریب میں 5 ایم فل، 108 ماسٹرز، 260 گریجویٹ اور دیگر سے محمد عبداللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پربھی زور دیا کہ جب تک پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک نہیں کرتے کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا

  • کیا بات ہوئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے اے سی  کو معطل کر دیا

    کیا بات ہوئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے سی کو معطل کر دیا

    کیا بات ہوئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے سی کو معطل کر دیا

    .باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا اچانک دورہ.جڑانوالہ ، وزیراعلی کی اچانک آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،وزیراعلی عثمان بزدار نے سستے بازار میں آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا-وزیراعلی پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا وزٹ بھی کیا .وزیراعلی پنجاب نے تھانہ سٹی کا معائنیہ کیا،اور ناقص صفائی پر برہمی کا اظہارکیا-. تھانہ کی بلڈنگ کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات صادر کردئیے–وزیر اعلی پنجاب نے اے سی سٹی جڑانوالہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو معطل کر دیا
    .وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں رکن قومی اسمبلی ملک نواب شیروسیر اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری علی اختر کے مابین تلخ کلامی ہوئی .وزیراعلی کی سیکورٹی ٹیم نے میڈیا کو بات چیت سے روک دیا…وزیراعلی پنجاب کے سیکورٹی سٹاف کی ایم پی اے چوہدری علی اختر کیساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی ..وزیراعلی پنجاب نے سستے بازار میں آٹے کے 15تھیلے فری تقسیم کیے-

  • ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے نشانہ بنائے جانے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل بتا دی

    ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے نشانہ بنائے جانے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل بتا دی

    ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کے نشانہ بنائے جانے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل بتا دی

    باغی ٹی وی : ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ایک بار پھر زیر بحث ہے .امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےعراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے نزدیک ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کی پہلی مرتبہ لمحہ بہ لمحہ تفصیل آشکار کی ہے۔

    انھوں نے جمعہ کی شب ری پبلکن پارٹی کی چندہ جمع کرنے کی ایک تقریب کے دوران میں قاسم سلیمانی کے خلاف ڈرون حملے کے بارے میں حکمراں جماعت کے کارکنوں ، ہمدردوں اور لیڈروں کو بتایا ہے لیکن ان کی اس تقریر کی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی ہے بلکہ کیبل نیوز نیٹ ورک ( سی این این ) کو اس کی ایک آڈیو ریکارڈنگ ملی ہے لیکن وائٹ ہاؤس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    صدر ٹرمپ اپنے سامعین کو بتا رہے ہیں کہ جس وقت قاسم سلیمانی کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا ،اس وقت وہ خود وائٹ ہاؤس کے سیچوایشن روم میں لمحہ بہ لمحہ صورت حال کی نگرانی کررہے تھے اور ان کا اس آپریشن کے ذمے دارفوجی افسروں کے ساتھ مکالمہ جاری تھا۔
    صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھیں فوجی حکام نے بتایا:’’ وہ سر اکٹھے ہیں،ان کے پاس صرف دو منٹ اور 11 سیکنڈز کا وقت ہے۔ وہ صرف اتنے لمحے زندہ رہ سکتے ہیں سر۔وہ کار میں ہیں۔ وہ ایک بکتر بند گاڑی میں ہیں۔سر، ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف ایک منٹ رہ گیا ہے،سر۔ 30 سیکنڈز ، 10، 9 ، 8 ۔۔۔۔‘‘

    ’’اس کے بعد اچانک دھماکا ہوجاتا ہے۔وہ جاتے رہے، سر،رابطہ منقطع‘‘۔میں نے کہا :یہ شخص کہاں ہے۔ یہ آخری لمحہ تھا جب میں نے اس سے یہ سنا تھا۔‘‘انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا۔

    صدر ٹرمپ نے پہلی مرتبہ قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کی اتنی زیادہ تفصیل بیان کی ہے۔انھیں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت پر امریکی کانگریس کے بعض ارکان کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ان کا کہناہے کہ نہ تو صدر ٹرمپ نے خود اور نہ ان کے مشیروں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت فراہم کیا ہے کہ قاسم سلیمانی خطے میں امریکیوں کے لیے ایک یقینی خطرہ تھے۔

  • چالیس دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مختلف اسکولز اور مدارس کے طلباء میں سائیکلز اور انعامات تقسیم کئے گئے

    چالیس دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مختلف اسکولز اور مدارس کے طلباء میں سائیکلز اور انعامات تقسیم کئے گئے

    رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی )جامعہ اسلامیہ جامع مسجد شریف گلشن اسلام کے زیر اہتمام چالیس دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے والے مختلف اسکولز اور مدارس کے طلباء میں سائیکلز اور انعامات تقسیم کئے گئے، رہنماء جمعیت علماء اسلام ومہتمم جامعہ اسلامیہ قاری ظفر اقبال شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نمازدین کاستون ہے، بچوں کی سب سے بڑی درس گاہ ماں کی گودہے اوروالدین کی یہ ذمہ داری ہے اپنے چھوٹے بچوں کونمازپڑھنے کی تلقین کریں اوردینی تعلیمات سے آراستہ کریں، انہوں نے کہاکہ نمازبرائی سے بچاتی ہے اورتمام والدین اپنے بچوں کونمازاورقرآن پاک کی تعلیمات حاصل کرنے پرراغب کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں تاکہ ہماری نئی نسل کوبنیادی طورپرنماز، قرآن وسنت کی تعلیم میسراورآگاہی حاصل ہو، انہوں نے کہاکہ 12سال تک کے بچوں نے تکبیراولیٰ کے ساتھ نمازپڑھی ہے اورانکی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں سائیکلزاوردیگرانعامات دیئے جارہے ہیں تاکہ ان میں نمازقرآن کی تعلیمات حاصل کرنے کاجذبہ اوردلچسپی پیداہو، اس موقع پرحاجی منور شریف، محمد ندیم مسعود، حا جی اعظم شبیر، سکندر علی چوہدری، حافظ مدثر سہیل، سہیل اختر چوہدری، ڈاکٹرطاہر مسلم، میاں انس ظفر، عبدالرحمن ظفر، ملک اعجاز، سردار اللہ نوازچاچڑ، طلحہ اسلام،بلال اسلام کے علاوہ اہل علاقہ کی بھی ایک کثیرتعدادموجودتھی، اس موقع پرملک، قوم وتمام امت مسلمہ کی سلامتی اورکشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

  • کراچی سے خیبر تک عوام آٹے کو ترس گئی ،حکومتی ترجمان اور وزراء سب اوکے کی رپورٹیں دے رہے

    کراچی سے خیبر تک عوام آٹے کو ترس گئی ،حکومتی ترجمان اور وزراء سب اوکے کی رپورٹیں دے رہے

    کراچی سے خیبر تک عوام آٹے کو ترس گئی ،حکومتی ترجمان اور وزراء سب اوکے کی رپورٹیں دے رہے

    باغی ٹی وی : آٹے کے بحران نے پورے ملک کے باسیوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے کراچی سے خیبر تک آٹے کا بحران، ستر روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے اور قیمت سن کر چودہ طبق بھی روشن ہو گئے۔ آٹے بحران کے بعد نان روٹی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔
    عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے، ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکومتی دعوے اور اقدامات بے سود، آٹا نایاب، چکی کا دیسی آٹا بھی 70 روپے فی کلو ہو گیا۔ لاہورآٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن قیمتوں میں اضافہ برقرار رکھنے پر بضد ہے۔

    ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ملک کہتے ہیں حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ گندم سستی کر دیں تو ہم بھی آٹا سستا کر دیں گے۔ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت زیادہ ہے، بجلی کے بل بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔

    آٹا بحران کے بعد روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کے لیے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن بھی میدان میں ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر افتاب گل کہتے ہیں آٹا اور میدہ مہنگا ہے، مزدور کی اجرت بھی زیادہ ہے۔حکومتی ترجمان اور وزراء بار بار اس بات کا دعوی کر رہے ہیںکہ ہم نے اس بحران کے ذمہ دران کو پکڑنا شروع کیا ہے .اور ویسے بھی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے .

    ادھر وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • بستی ملوک سیاسی و سماجی شخصیت مہر زیشان سہارن اور عثمان خلجی کی جانب سے  بستی ملوک نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

    بستی ملوک سیاسی و سماجی شخصیت مہر زیشان سہارن اور عثمان خلجی کی جانب سے بستی ملوک نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )سیاسی و سماجی شخصیت مہر ذیشان سہارن اور عثمان خلجی نے بستی ملوک پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی اور صدر پریس کلب چوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر کو پھولوں کے ہار پہنائے۔مہر ذیشان سہارن اپنے وسیب کی تعمیر وترقی اور الگ صوبے کی کاوشوں میں پیش پیش ہوتے ہیں اس موقع پر مہر ذیشان سہارن نے موجودہ حکومت کو وسیب کے حق کی یاد دلواتے ہوئے کہا کہ ہم الگ صوبے کے مطالبے پر قائم ہیں اور جلد اپنا یہ حق لے کر رہیں گے جس کےلئے بستی ملوک پریس کلب نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ہماری آواز بنا۔ رپورٹ رانا اظہر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ترجمان حکومت پنجاب چیئرمین  شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے

    ترجمان حکومت پنجاب چیئرمین شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے

    بھیرہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومتی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے عوامی نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وہ گورنر ہاوس میں ترجمان حکومت پنجاب چیئرمین شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا گورنر نے سرگودھا ڈویژن میں عوامی شکایات کے خاتمہ کے لیے مثبت اقدامات کرنے پر حسن انعام پراچہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مسائل کے بروقت حلقہ کا تہیہ کر رکھا ہے پراچہ ہاوس بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن انعام پراچہ نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی شکایت سیل میں آنے والی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں عوام سے کی گئی ذیادتیوں کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا