Baaghi TV

Author: +9251

  • حوثیوں نے یمن میں میزائل حملے سے بڑی تباہی مچا دی

    حوثیوں نے یمن میں میزائل حملے سے بڑی تباہی مچا دی

    حوثیوں نے یمن میں میزائل حملے سے بڑی تباہی مچا دی

    باغی ٹی وی :یمن میں جنگجو گروہ حوثیوں نے ایک فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 فوجی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل یمن کے وسطی صوبے ماریب کی ایک مسجد پر گرا ہے جبکہ سرکاری نیوز ایجنسی نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔دوسری جانب یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے حملے کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ فعل قرار دیا ہے۔ واضح رہے یمن تنازعہ 2014 سے جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے دو ہفتے قبل یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔اس سے پہلے ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج یکم جولائی 2018ء کو ایک طیارے کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حوثی باغی ایک پرانی فوٹیج کو دوبارہ پیش کرکے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

    دوسری طرف اتحاد نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے بحری جہاز کی یمن میں باب المندب سے اغواء کے بعد جہاز کو بازیاب کرانے اور اسے اس کی مالک کمپنی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • بلوچستان اسمبلی کااجلاس،اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قراردینے سمیٹ دیگر اہم بلوں کی منظوری

    بلوچستان اسمبلی کااجلاس،اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قراردینے سمیٹ دیگر اہم بلوں کی منظوری

    بلوچستان اسمبلی کااجلاس ، اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قراردینے سمیٹ دیگر اہم بلوں کی منظوری

    1 سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قراردینے کے بل
    2019ء کے مسودہ کی منظوری ہوئی ۔2 محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کئی منظوری دی گئی

    3۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء کی مجوزہ ترامیم کا جائزہ، آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ترامیم کو حتمی شکل دے کر اسے نافذالعمل کرنے کا فیصلہ،یونین کونسل، میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی تشکیل سے اتفاق، حزب اختلاف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا 4۔ کالجز اور محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل بورڈ کی منظوری دی گئی5۔ گوادر کی تحصیل پسنی میں وزارت دفاعی پیداوار کے تحت قائم کئے جانے والے شپ یارڈ کی تعمیر کے لئے اراضی مختص کرنے کی منظوری بھی جس کے تحت صوبائی حکومت اس منصوبے میں بیس سے تیس فیصد تک وفاقی حکومت کی شراکت دار ہوگی۔6۔ بلوچستان کیڈٹ کالجز ایکٹ 2019ء کے مسودہ کی منظوری۔ 7۔ کالجز اور ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ترقیاتی اسکیمات میں فنڈز کو 1000.000ملین روپے سے بڑھا کر 1366.206 ملین روپے کرنے کی منظوری۔ 8۔ بی ایریا سے اے ایریا میں تبدیل ہونے والے کوئٹہ گوادر اور لسبیلہ اضلاع میں نئے پولیس تھانوں کے قیام کی منظوری۔9۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن میں بعض ترامیم کے بعد اس کے دوبارہ اجراء کی منظوری۔

    10۔ بی ٹیوٹا ایکٹ 2011ء کے ڈرافٹ میں ترمیم کی منظوری ۔صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت می، بی ٹیوٹا بورڈ کے چیئرمین بی ٹیوٹا کے ایم ڈی کی آسامی تخیلق کی گئی 11۔ ہاشو ہنر ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے پانچ سو نوجوانوں کو ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبہ میں ٹریننگ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری۔

    12۔ بلوچستان کم سے کم ویجز بل 2019ء کی منظوری۔

    13۔ ان ایکمنٹ آف بلوچستان پیمنٹ آف ویجز بل 2019ء کی منظوری۔

    14۔ محکمہ مائنز اینڈ منرل کے حوالے سے ریکوڈک کیس میں عالمی سطح پر قانونی ماہرین کی خدمات کے حصول کی کاروائی کی توثیق۔

    15۔ محکمہ ترقی خواتین کے زیرانتظام صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین کو ہنر مند بناکر ان کے لئے معاشی سرگرمیاں پیدا کرنے کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر اور دستکاری کے مراکز کے قیام کے منصوبے کی اصولی منظوری محکمہ کو مکمل ورکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت۔

    16۔ بلوچستان وائلڈ لائف پالیسی 2019ء کی منظوری۔

    17۔ دی ہیگ کنونشن کے تحت غیرملکی مغوی بچوں کے کیسز فیملی کورٹ ایکٹ 1964ء کے تحت چلانے کی منظوری۔

    18۔ محکمہ زراعت کو گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ہزار ٹریکٹروں کی خرید کے لئے زرعی ترقیاتی بنک کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی منظوری۔

    19۔ گندم کی فصل اور پیداوار میں اضافے کے ایمرجنسی قومی پروگرام کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت مختص فنڈ کے اجراء کی منظوری۔

    20۔ کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لئے مختص فنڈ کو بڑھانے کی منظوری۔

    21۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپونس سینٹر (MERC) کے منصوبے کو ترقیاتی منصوبے سے الگ کرکے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں فنڈز کی فراہمی کی منظوری۔

    22 سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں شام کے اوقات میں سرکاری ڈاکٹروں کو نجی پریکٹس کرنے کی منظوری، آمدنی کا ساٹھ فیصد حصہ ڈاکٹروں اور 40فیصد صوبائی خزانہ میں جمع کرایا جائے گا۔

    23۔ ایم ایس ڈی کی عدم مرکزیت اور ڈویژنل سطح پر ادویات کی خریداری کی منظوری۔

    24۔ صوبے کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں، چلڈرن ہسپتال کوئٹہ، ٹراما سینٹر، شعبہ حادثات، مفتی محمود میموریل ہسپتال کے لئے مشینری اور آلات کی خریداری کے لئے اضافی فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گی .

  • ہائے یتیمی ! ننھے کینگرو کی یتیمی نے دل دہلا دئیے، تصویر وائرل ، پتھردل انسان بھی رودیئے

    ہائے یتیمی ! ننھے کینگرو کی یتیمی نے دل دہلا دئیے، تصویر وائرل ، پتھردل انسان بھی رودیئے

    سڈنی:ہائے یتیمی ! ننھے کینگرو کی یتیمی نے دل دہلا دئیے، تصویر وائرل ، پتھردل انسان بھی رودیئے، اطلاعات کےمطابق آسٹریلوی جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث اپنے ماں باپ کو کھونے والے کینگرو کی تصویر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کینگرو اپنی گود میں کھلونا ٹیڈی بیئر کو لیے ہوئے ہے اور اسے زور سے بوسہ بھی دے رہا ہے۔

    پاکستان بھارت کشیدگی ؟چینی لڑاکا طیاروں کو خطرناک لیزر ہتھیاروں سے مسلح

    یہ بات اب سب کو معلوم ہےکہ آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے جہاں ایک ارب سے زائد جانور ہلاک ہوگئے وہیں ایک ایسا کینگرو بھی موجود ہے جو اپنے والدین گنوا چکا، ایسے میں وہ اپنا غم انسان کو سمجھا تو نہیں سکتا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی ایک ایسی تصویر ضرور وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر اس کے غم کا اندازہ ہوتا ہے۔

     

     

    جرائم کی شرح میں کمی؛ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

     

    تصویر دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ مذکورہ کینگرو کے ماں باپ اب اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ انہیں بہت یاد کر رہا ہے۔اس تصویر کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والی ان کی والدہ انہیں نیو ساوتھ ویلز کے شمالی ریور خطے سے لائی ہیں، بیشارا بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کی یہ تصویر ان کی توقعات سے زیادہ مشہور ہوئی۔

    بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام نہ روکا تو ہمارا خاموش بیٹھنا مشکل ہوگا: وزیر اعظم 

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تسمانیہ سینیٹر پیٹر وش ولسن اور گرین کے ایڈوائزر ٹم بیشارا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شائع کی جو دیکھتے ہی دیکھے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ یہ تصویر آسٹریلیا میں شیئر ہورہی ہے لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس نے خطہ اوشیانا سے نکل کر یورپ اور جنوبی امریکا میں بھی شہرت پالی ہے جبکہ امریکا کے کچھ مارننگ شوز میں بھی اس تصویر کو آن ایئر کیا گیا۔

  • بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا ، جہاں اپنے غیرمحفوظ ہوں وہاں پردیسیوں کا کیا حشرہوگا، عالمی ادارے چیخ اٹھے

    بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا ، جہاں اپنے غیرمحفوظ ہوں وہاں پردیسیوں کا کیا حشرہوگا، عالمی ادارے چیخ اٹھے

    نئی دہلی : بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا ، جہاں اپنے غیرمحفوظ ہوں وہاں پردیسیوں کا کیا حشرہوگا، عالمی ادارے چیخ اٹھے،اطلاعات کےمطابق بھارت غیر ملکی افراد کے لیے ایشیاء کا خطرناک ترین ملک بن گیا، بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں غیر ملکیوں کو جنسی ہراسانی اور سکیورٹی کاعدم تحفظ سب سے زیادہ ہے۔

    پاکستان بھارت کشیدگی ؟چینی لڑاکا طیاروں کو خطرناک لیزر ہتھیاروں سے مسلح

    تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا، اس حوالے سے عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے2019کی خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔فہرست کے مطابق برازیل پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور نائیجیریا تیسرے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے جہاں لوگوں کو رہنے کیلئے خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

    جرائم کی شرح میں کمی؛ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

    اسپیکٹیٹرانڈیکس کی فہرست میں برطانیہ12 ویں اورامریکا16 ویں نمبر پر ہے۔ انسانی حقوق، عوام کے استحصال، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات انڈیکس کا حصہ ہیں۔حقوق غصب کرنا، آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی اس میں شامل ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ اور بدترین لاک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے۔نیا قانون شہریت ہندووتوا کی ترویج اور اقلیتوں کی حقوق غصب کرنے کا باعث ہے، اس کے علاوہ اسپیکٹیٹر انڈیکس میں تمام معاشرتی پہلوؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام نہ روکا تو ہمارا خاموش بیٹھنا مشکل ہوگا: وزیر اعظم 

    عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پچھلے پانچ سالوں میں 173 غیرملکی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی 32 غیرملکیوں کوانتہا پسند ہندووں کےہاتھوں جان سے ہاتھ دھونا پڑے اوردرجنوں زخمی بھی ہوئے ، یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ اس سارے عمل میں بھارتی سیکورٹی اداروں کے لوگ بھی شامل ہیں‌

  • خیبر پختونخواہ  میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، اجمل خان وزیر

    خیبر پختونخواہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، اجمل خان وزیر

    خیبر پختونخواہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، اجمل خان وزیر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی آٸی خان میں پریس ٹاک کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے
    منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا. لفٹ کینال پر بہت جلد کام شروع ہو جاٸے گا

  • پاکستان بھارت کشیدگی ؟چینی لڑاکا طیاروں کو خطرناک لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری

    پاکستان بھارت کشیدگی ؟چینی لڑاکا طیاروں کو خطرناک لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری

    بیجنگ: پاکستان بھارت کشیدگی ؟چینی لڑاکا طیاروں کو خطرناک لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا ، اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے اخبار ’’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘‘ کی ایک تازہ خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نے جدید لڑاکا طیاروں کو لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جو ڈاگ فائٹ (لڑاکا طیاروں کی دُوبدو لڑائی) میں دشمن طیاروں کو پلک جھپکتے میں فضا میں ہی تباہ کر ڈالیں گے۔

    اس طرح یہ طیارے نہ صرف اپنی حفاظت خود کرسکیں گے بلکہ غیر مسلح فوجی طیاروں کے محافظ بھی بن سکیں گے۔اس خبر میں چینی فوج (پیپلز لبریشن آرمین) آرمی کے زیرِ انتظام چلنے والی ایک ویب سائٹ پر آنے والے حالیہ اشتہارات کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں لڑاکا طیاروں پر تنصیب کے قابل لیزر اور متعلقہ کنٹرول سافٹ ویئر فروخت کرنے والے مقامی (چینی) اداروں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ پنٹاگون بھی جدید ٹیکنالوجی کی خریداری کےلیے اسی طرح کی امریکی ویب سائٹس استعمال کرتا ہے جن کے ذریعے ’’مخصوص امریکی اداروں‘‘ کو اشارہ کیا جاتا ہے۔

    اندازہ ہے کہ یہ لیزر ہتھیار جدید ترین چینی ساختہ لڑاکا طیاروں پر نصب کیے جائیں گے۔ ان میں 15 فلائنگ شارک (جسے طیارہ بردار بحری جہاز سے پرواز کےلیے بنایا جارہا ہے)، جے 20 مائٹی ڈریگن (وزنی لڑاکا طیارہ) اور ژیان وائی 20 ہیوی ٹرانسپورٹ (سپورٹ ایئرکرافٹ) جیسے اہم نام قابلِ ذکر ہیں۔

    امریکی جریدے ’’پاپولر مکینکس‘‘ کے مطابق کم طاقت والے لیزر ہتھیار، لڑاکا طیاروں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ دشمن کے لڑاکا طیاروں کے علاوہ چھوٹے موٹے میزائلوں کو بھی دورانِ پرواز تباہ کرسکیں۔ البتہ، اگر یہ لیزر ہتھیار زیادہ طاقتور ہوئے تو یہ دشمن کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں تک کو فضا میں ہی نشانہ بنا کر ان کے پرخچے اڑا دیں گے۔

  • آٹا بحران کا صرف منفی پراپیگنڈا جاری ہے، معاون ‌خصوصی کی منطق

    آٹا بحران کا صرف منفی پراپیگنڈا جاری ہے، معاون ‌خصوصی کی منطق

    آٹا بحران کا صرف منفی پراپیگنڈا جاری ہے، ترجمان معاون ‌خصوصی کی منطق

    باغی ٹی وی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے آٹے بحران کو مصنوعی قراردتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، گھی، چاول اور دالیں سستے داموں دستیاب ہیں، پنجاب بھر کی فلورملز کو حکومت سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم فراہم کر رہی ہے، عوام کی طاقت سے ذخیرہ اندوزوں کوشکست دیں گے۔ سندھ حکومت نے گندم کی خریداری میں‌ غفلت کا مظاہرہ کیا۔
    سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےعوام سے وعدہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کونہیں چھوڑوں گا، رئیل اسٹیٹ مافیا نے اپنی بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے زرعی اجناس کی زخیرہ اندوزی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور موقع ملنے پر مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے رئیل اسٹیٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔
    آٹامہنگا نہیں ہے،چند سیاسی شرپسند ذخیرہ اندوزچال چل رہے ہیں ، لوگوں کو بروقت اورکم قیمت پرآٹا فراہم کیا جائے ، وزیراعظم
    انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے جس کی روک تھام ضروری ہے، سندھ میں گندم کی بروقت خریداری نہیں کی گئی،صوبائی حکومت نے اپنے فرائض میں غفلت برتی۔ پنجاب میں 60 فیصد زیادہ گندم پیدااورذخیرہ ہوتی ہے۔
    واضح رہے کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔قیمت میں پہلے بھی 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا، چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے گندم 2 ہزار روپے فی من ملتی ہے، فلور ملز کو وہی گندم 1350 روپے میں فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام نہ روکا تو ہمارا خاموش بیٹھنا مشکل ہوگا: وزیر اعظم کا واضح پیغام

    بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام نہ روکا تو ہمارا خاموش بیٹھنا مشکل ہوگا: وزیر اعظم کا واضح پیغام

    اسلام آباد:بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام نہ روکا تو ہمارا خاموش بیٹھنا مشکل ہوگا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر کشمیر میں بھارتی دراندازی کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

     

     

    وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں پیغام دیا کہ جنگ بندی لکیر کے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتےحملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کے لیے بھارت پر زور ڈالے۔عمران خان نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ہمیں بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ حملے کا اندیشہ ہے۔

     

     

    ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے عالمی برداری پر واضح کیا کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز کرتا ہے تو پاکستان کے لیے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں نیویارک میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر چین نے بلایا تھا جو 6 ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دوسرا اہم اجلاس تھا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 168 روز سے جاری ہے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بدستور معطل ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک اور ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام اور ڈاکٹرز کو اسپتال جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، طلبا اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹی میں نہیں پہنچ پا رہے۔

  • مریم اورنگ زیب نے عمران خان  کو پاکستان کے لیے عذاب قرار دے دیا

    مریم اورنگ زیب نے عمران خان کو پاکستان کے لیے عذاب قرار دے دیا

    مریم اورنگ زیب نے عمران خان کو پاکستان کے لیے عذاب قرار قرار دے دیا

    باغی ٹی وی:مریم اونگ زیب نےوزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت پرخوب تنقید کی ہے . مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    ملک میں مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خوردونوش کو سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سولہ ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‎محکمہ شماریات کے اعدادوشمارعمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،‎سرکاری محمکے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے، ‎جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے؟واضح رہے کہ اس وقت جہاں مہنگائی سے عوام دوچار ہیں وہاں آٹے کا نا ملنا بھی عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہے، مہنگا آٹانہ ملنا بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے.

  • جرائم کی شرح میں کمی؛ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

    جرائم کی شرح میں کمی؛ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

    لاہور:دنیا مان گئی ہے کہ پاکستان بھی امن کا گہوارہ بننے لگا جرائم کی شرح میں کمی؛ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ورلڈ کرائم انڈیکس کی نئی رینکنگ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 پر پہنچ گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان میں امن وامان کے حوالے سےورلڈ کرائم انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی سے اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔اسلام آباد نے جرائم کی کم شرح میں سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، فہرست کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

    گزشتہ سال جاری کی جانے والی ورلڈ کرائم انڈیکس کی فہرست میں اسلام آباد 232 ویں نمبر پر تھا جب کہ وفاقی دارالحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ادارے نمبیو کی رپورٹ دنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی گئی ہے۔