Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، خاص قسم کا جرائم پیشہ گروہ گرفتار

    ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، خاص قسم کا جرائم پیشہ گروہ گرفتار

    ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، خاص قسم کا جرائم پیشہ گروہ گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان:باٹی ٹی وی :ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی لوگوں کو سرکاری ایجنسیوں کے ملازمان ظاہر کر کے لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور انسداد جرائم کے لیے موثر ناکہ بندیاں قائم کرکے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہےچیکنگ کے تسلسل میں تاج پلازہ میں ایس۔ایچ۔او سٹی فضل الرحیم معہ پارٹی پولیس نے بدروان ناکہ بندی فلائنگ کوچ نمبر 4325 سے 05 مشکوک افراد گرفتار کیا .گرفتار ملزمان نے فلائنگ کوچ پر لائٹ برنگ سرخ لگائی ہوئی تھی.گرفتار ملزمان اپنے آپ کو ایجنسی کے سرکاری ملزم ظاہر کرکے عوام کو دھوکہ و فراڈ سے رقم بٹوتے تھےگرفتار ملزمان میں فیصل ولدنورانی ،نور الدین ولد کمال الدین،فیاض اللہ ولد فتح اللہ،سردار ولد زمان خان،نور محمد ولد رحمت اللہ سکنائے نوشہرہ شامل ہیں.گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 پستول معہ 20 کارتوس برآمد ہوئے

  • پاک سرزمین پارٹی کا حیدرآباد میں تربیتی اجتماع  ، کارکنان کی بھرپورشرکت

    پاک سرزمین پارٹی کا حیدرآباد میں تربیتی اجتماع ، کارکنان کی بھرپورشرکت

    پاک سرزمین پارٹی کا حیدرآباد میں تربیتی اجتماع ، کارکنان کی بھرپورشرکت

    حیدرآباد : باغی ٹی وی :پاک سرزمین پارٹی حیدارآباد میں تربیتی اجتماع کرنے جارہی ہے اس سلسے میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال حیدرآباد میں تربیتی اجتماع سے افتتاحی خطاب کررہے ہیں،*تربیتی اجتماع میں صدر پی ایس پی انیس احمد قائمخانی،اراکین نیشنل و سندھ کونسل،ڈویژنل ذمہ داران کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. سیّد مصطفی کمال نے کہا کہ مایوس ہم وطنوں کاہاتھ تھام لیاہے ،وہ چاروں صوبوں میں امید کاپیغام پہنچارہے ہیں کیونکہ عوام کاناامیدہوناریاست،معیشت ،جمہوریت اورقومی سیاست کے مفادمیں نہیں۔اس موقع پر پی ایس پی کی بڑی تعداد نے شرکت کی . ان بچے خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے.واضح رہے کہ پی ایس پی کے تربیتی اجتماعات کا سلسہ سندھ بھر میں کیا جایرہا ہے اس کے بعد لاڑکانہ میں بھی پی ایس پی بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے.

  • لاہورسمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں آٹے کا بحران جاری ہے

    لاہورسمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں آٹے کا بحران جاری ہے

    لاہورسمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں آٹے کا بحران جاری ہے۔

    ڈی سی لاہوردانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 20 مقامات پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ٹرک کھڑے کر دئیے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ماڈل اور اتوار بازاروں میں بھی آٹے کے ٹرک کھڑے کئے گئے ہیں جہاں سے عوام الناس آٹا خرید سکتے ہیں.ماڈل بازار ٹیپو چوک گرین ٹاؤن ، ماڈل بازار شیر شاہ کالونی چوہنگ، ماڈل بازار وحدت کالونی ، ماڈل بازار مین پلازہ جوہر ٹاؤن، ماڈل بازار سبزہ زار، ماڈل بازار رائیونڈ ، ماڈل بازار ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل بازار چوہنگ ، ماڈل بازار چائنہ سکیم گجر پورہ میں ٹرک کھڑے کئے گئے ہیں.

    ڈی سے لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کی قلت نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔گوجرانوالہ میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ایک ہفتہ کے دوران فائن آٹے میں 15 روپے کلو جبکہ چکی کے آٹے میں 20 روپے اضافہ ہوا ہےْ

    شہریوں نے آٹے کے بحران سے پریشان ہو کر حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی ضرورت سے انتہائی کم آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے لہذا اس مسئلے کا جلد از جلد حل کیا جائے.
    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
    واضح‌رہے کہ وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • بستی ملوک موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ایک بچہ جانبحق

    بستی ملوک موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ایک بچہ جانبحق

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موٹروے روڈ پرٹریفک حادثہ بچہ جانبحق تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ اڈا 5 فیض کے قریب موٹر وے روڈ پر معصوم بچہ ڈلوں ولد محمد اعجاز بعمر 10/11 سال جوکہ بستی جھوک قصائیاں والی 5 فیض کا رہائشی تھا بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوا سڑک پر آگیا اور دوران سڑک کراسنگ ڈوگر ٹریول کی بس نمبر MNS/286 کے نیچے آکر جانبحق ہوگیا۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • مقبوضہ کشمیر:10 بچوں کی پُراسرار موت ، 6 کی حالت تشویشناک، عوام پریشان

    مقبوضہ کشمیر:10 بچوں کی پُراسرار موت ، 6 کی حالت تشویشناک، عوام پریشان

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:10 بچوں کی پُراسرار موت ، 6 کی حالت تشویشناک، عوام پریشان حال کوئی پوچھنے والابھی نہیں ، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں دس بچوں کی پراسرار ہلاکت ہوئی ہے، 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام موت کی وجوہات بتانے سے گریز کر رہے ہیں کشمیری عوام خصوصا بچوں‌ کے والدین اذیت کا شکار ہیں۔

    ہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالت پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے،تحریک لبیک…

    مقبوضہ کشمیرسے ذرائع کے مطابق ضلع اودھم پور کے گاؤں رام نگر میں ان بچوں کو شدید بخار، قے اور پیشاب کی مقدار کم ہونے کی شکایت ہوئی تھی، اس پراسرار بیماری سے مزید 6 بچوں کی حالت تشوش ناک ہے جنہیں پنجاب اور جموں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آسٹریلیاکےرکن پارلیمنٹ کی بیٹی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی،پارلیمنٹ میں ہلچل 

    ذرائع کے مطابق 160 سے زائد روز سے محاصرے کے شکار کشمیری عوام میں اس واقعے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، قابض بھارتی حکام نہ بیماری یا اس کا سبب بتا رہے ہیں اور موت کی وجوہات بتانے سے بھی گریز کر رہے ہیں جس کے سبب کشمیری عوام خصوصا بچوں کے والدین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت کے 93فیصد صحافی ہائپرٹینشن ، بلڈ پریشر اور ذہنی دبا کا شکارہوگئے

  • کشمیریوں کو سنگین چیلنجز کا سامنا، قرارداد لانے کی کوشش کریں گے: امریکی سینیٹرکیری بوکرکا اعلان

    کشمیریوں کو سنگین چیلنجز کا سامنا، قرارداد لانے کی کوشش کریں گے: امریکی سینیٹرکیری بوکرکا اعلان

    واشنگٹن:کشمیریوں کو سنگین چیلنجز کا سامنا، قرارداد لانے کی کوشش کریں گے: امریکی سینیٹرکیری بوکرکا اعلان ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر کیری بوکر نے توقع ظاہر کی ہے کہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہو کر ایک آواز سامنے آئے گی، کشمیر پر قرار داد لانے کی بھی کوشش کریں گے۔

    آسٹریلیاکےرکن پارلیمنٹ کی بیٹی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی،پارلیمنٹ میں ہلچل

    ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی سینیٹر کیری بوکر نے وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے حصے کا کام ضرور کریں گے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے اس کی شفاف صورتحال سامنے نہیں آ رہی، کشمیریوں کو آزادی اظہار کا حق دیا جائے ۔

    مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو

    امریکی سینیٹرکیری بوکر نے کہا کہ کشمیریوں کو سنگین نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے، سینیٹرز سے مل کر کشمیر پر قرارداد لانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالت پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے،تحریک لبیک…

  • آسٹریلیاکےرکن پارلیمنٹ کی بیٹی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی،پارلیمنٹ میں ہلچل مچ گئی

    آسٹریلیاکےرکن پارلیمنٹ کی بیٹی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی،پارلیمنٹ میں ہلچل مچ گئی

    سڈنی :دین اسلام عرب کے صحراوں سے نکل کرپھرسمندروں پاربراعظموں تک پھیلنے لگا، آسٹریلیاکےرکن پارلیمنٹ کی بیٹی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی،پارلیمنٹ میں ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق آسٹریلیا کے رکن پارلیمان جیسن کوسٹیگن کی نوعمربیٹی نےاسلام قبول کرلیاہے۔

    ذرائع کےمطابق اسٹریلیا کے متنازع رکن پارلیمان جیسن کوسٹیگن کی نوعمر 19 سالہ بیٹی برائنا کوسٹیگن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے دوست احمد طحہٰ سےشادی کرلی ہے ۔لا اسٹوڈنٹ برائنا نےآن لائن سوشل ویب سائٹ انسٹاگرام میں اعلان کیا کہ وہ مشرف بہ اسلام ہوچکی ہے اوراپنی غلطیوں پر نادم ہے اور اللہ تعالیٰ سے معافی کی امید رکھتی ہے۔برائناطحہ نےاپنےاکاونٹ سےگزشتہ تمام تصاویریں ڈیلیٹ کردی ہیں۔ برائنا طحہٰ اوران کے شوہرکوسڈنی میں کوکین کی فراہمی کے الزامات کا سامنا ہے۔کوسٹین کوستمبر 2019 میں کوکین ڈیلرزکےخلاف پولیس آپریشن کےدوران سڈنی سےگرفتارکیاگیاتھا۔

    نومبر 2019ء میں ایک عدالت نے برائنا پر ڈائل اے ڈیلر کوکین سنڈیکیٹ کی ممبر ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اس کے ساتھ شریک ملزم اور اب مبینہ شوہر 26 سالہ احمد پر جملہ 14 الزامات عائد ہیں۔سماعت کےدوران عدالت میں کہاگیاکہ برائنایونیورسٹی میں قانون کی ڈگری حاصل کرنےکے دوران منشیات کےکاروبارسےحاصل ہونے والی آمدنی پرانحصارکرتی تھی۔

    برائن کے وکیل نےعدالت میں بحث کے دوران دعویٰ کیاتھاکہ اس کی موکلا اس سنڈیکیٹ کی سرغنہ نہیں بلکہ وہ کم عمری میں غلط روش پرپڑگئی اوراسےبہترزندگی کاموقع دیاجانا چاہیے۔سڈنی منتقلی سے قبل برائنا نے کوئنس لینڈ میں سیاسی سرگرمیوں سے دلچسپی ظاہر کی تھی۔برائنا کا باپ جیسن کوسٹیگن خود متنازع شخصیت ہے، جنوری میں کوسٹگین کوایک 18 سالہ خاتون کوہراساں کرنےکےالزامات کے بعد لبرل پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔متاثرہ لڑکی نےالزام عائد کیاتھاکہ کوسٹگین نےاسےجنسی ہراساں اور تشددکانشانہ بنایاتھا تاہم ،جیسن کوسٹگین نےان الزامات کی تردید کر دی تھی۔

  • قاسم سلیمانی نے زلمے خلیل زاد کو قتل کی دھمکی کیوں دی . اہم انکشاف

    قاسم سلیمانی نے زلمے خلیل زاد کو قتل کی دھمکی کیوں دی . اہم انکشاف

    قاسم سلیمانی نے زلمے خلیل زاد کو قتل کی دھمکی کیوں دی . اہم انکشاف

    باغی ٹی وی :ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد ان کے متعلق کافی انکشافات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں. امریکی سفیر زلمے خلیل زاد عراق اور افغانستان کے امور سے متعلق گہرا تجربہ رکھتے ہیں۔ عراق کے حوالے سے ان کے تجربات کے حوالے سے کئی ایسے واقعات بھی ریکارڈ پر پیں جن میں عراق میں ایران کی کھلی مداخلت کا پتا چلتا ہے۔ زلمے خلیل زاد کو عراق میں ایرانی منصوبوں اور عزائم کا اس وقت پتا چل گیا تھا جب وہ بیرون ملک عراقی جنہیں’آزادی پسند عراقی’ کہا جاتا تھا کے لیے مندوب کاکام کررہے تھے۔ اس کے بعد انہیں عراق میں امریکی سفیر کے طورپرخدمات انجام دیتے ہوئے بھی ایرانی مداخلت کا تجربہ ہوا۔

    افغان نژاد زلمے خلیل زاد نے سنہ 2017ء کو اپنے سفارتی تجربات پرمشتمل ایک کتاب شائع کی۔’کابل سے وائٹ ہائوس تک ہنگامہ خیز دنیا میں سفارت کاری’ کےعنوان سے شائع ہونے والی کتاب میں انہوں نے عراق میں ایرانی مداخلت کا پردہ چاک کیا ہے۔

    اس کتاب میں خلیل زاد نے عراق پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ایرانی منصوبوں کے بارے میں دلچسپ معلومات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے اس کتاب میں لکھا ہے کہ کس طرح ایران کی وفادار عراقی شیعہ جماعتوں نے عراق میں زور پکڑا اور ریاست کو اپنے ہاتھوں میں یرغمال بنایا۔ اس کتاب میں قاسم سلیمانی کا دہشت گردی کی دنیا میں ایک مشہور شخصیت بننے سے قبل ابتدائی دور کا ذکر موجود ہے۔

    کتاب سے پتا چلتا ہے کہ زلمے خلیل زاد اور قاسم سلیمانی کے درمیان بالواسطہ رابطہ صدام کا تختہ الٹے جانے کے بعد پہلے کرد عراقی صدر جلال طالبانی کے توسط سے ہوا۔ اس وقت سلیمانی کی طرف سے زلمے خلیل زاد کو دھمکی آمیز پیغام دیا گیا تھا۔زلمے اپنی کتاب میں رقم طراز ہیں کہ تہران اس تشدد کا مخالف نہیں تھا جو شیعہ عربوں کے خلاف جاری رکھے ہوئے تھے۔ امریکی سفیر نے عراق میں شیعہ فرقہ وارانہ ملیشیاؤں اور اسی طرح القاعدہ کی حمایت کرنے میں ایران کے کردار کے بارے میں اپنی کتاب میں وضاحت کی ہے کہ عراق کے شیعہ گروپ ملک میں ہرحال میں سنی عربوں کو کچل کر اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے تھے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عراق ایک بار پھر سنی مسلک کےلوگوں کے ہاتھ میں چلا جائے۔
    واضح رہے کہ ایران پر عراق سمیت شام ، یمن اور بحرین میں اپنی ملیشیا تیار کرنے اور انہیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کے الزام کا تواتر کے ساتھ سامنا ہے .

  • میرے اور  مہاتیر محمد کے مسائل میں یکسانیت ہے ، وزیر اعظم

    میرے اور مہاتیر محمد کے مسائل میں یکسانیت ہے ، وزیر اعظم

    میرے اور مہاتیر محمد کے مسائل میں یکسانیت ہے ، وزیر اعظم کی ٹویٹ

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتےہوئے اپنے مسائل کو تشبیہ دے کر بیان کیا ہے اور یہ تشبیہ ان کی اپنے ہم منصب کے ساتھ ہے انہوں نے کہا ہےکہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد اور مجھے ایک طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد مسلم امہ کے سب سے زیادہ تجربہ کار مدبر سیاستدان ہیں، وہ بھی پول مافیا جیسی مشکلات کا مقابلہ کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ پول مافیا نے ملائیشیا کو دیوالیہ،مقروض اور ریاستی اداروں کو تباہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان بھی ملک میں معیشت کی بحالی اور کرپشن کے خاتمے سمیت ادارو‌ں کی اصلاحات سمیت کافی پلان کو اپنے انتخابات کا ایجنڈہ بنا کر آئے ہیں.اور اب اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کوشاں بھی ہیں جس میں ان کو کافی مشکلات کا سامنا بھی ہے .

  • سرگودہا:تھانہ کوٹمومن پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ سمیت چارملزمان گرفتار

    سرگودہا:تھانہ کوٹمومن پولیس کی بڑی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ کا سرغنہ سمیت چارملزمان گرفتار۔آٹھ موٹرسائیکل اور ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاراحمد قریشی پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ محمد اعظم ولد اللہ دتہ سکنہ جلہ مخدوم کواسکے ساتھیوں اللہ بخش ولد جہاناں سکنہ جلہ مخدوم اور ناصر علی ولد شیرا سکنہ جلہ مخدوم کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے آٹھ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والے ملزم عامر ریاض ولد محمد ریاض سکنہ چک نمبر19جنوبی کے قبضہ سے رائفل444بور، بندوق12بور اور پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتارملزم عامر ریاض کے خلاف نائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔