Baaghi TV

Author: +9251

  • بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے

    بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے

    بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن نے باقا عدہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ خواتین کو آگاہی دی جا سکے۔ وہ بھیرہ میں ادارہ پودا، بھیرہ پریس کلب اور ناہیدہ محبوب الہی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 11کروڑ سے زائد ووٹروں میں سے 1کروڑ 50لاکھ خواتین ووٹرز شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دیہی استعمال نہیں کر سکتیں اس لیے الیکشن کمیشن نے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نادراکے تعاون سے ان کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر سرگودھا میاں ارشد علی نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں اس وقت تقریبا 2لاکھ سے زائد خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، وکلا، تاجروں اور محکمہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارہ پودا اسلام آباد کی صدر ثمینہ نذیر، خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ،سینئر مینجئر پروگرامز پودا محمد زبیر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر علی باقر نقوی، تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، سابق ناظم حاجی شوکت علی زرگر، سابق کونسلر نسرین ہطار، انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ اور اکرام اللہ سلیمی نے پودا تنظیم کی دیہی خواتین کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے پر اسے خراج تحسین پیش اور کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کے لیے جدو جہد کرنا ہو گی۔ اجلا س میں میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق چیئر مین چوہدی خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،سینئر وکیل محمد انور بولا ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا ناصر محمود عزیز ایڈووکیٹ، محمود منور خان ایڈووکیٹ، محمد جاوید رفیع ایڈووکیٹ، آصف اقبال پنجوتھہ ایڈووکیٹ، طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ و دیگر افراد نے شرکت کی۔

  • افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی

    افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی

    افسوسناک خبر بھلوال کے علاقے پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے درمیان کھڑی ٹرالی سے ٹکراگئی جس سے ایلیٹ فورس کے جوان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے
    منڈی بہاؤالدین کے علاقے کوٹ شہانا ضلع منڈی بہاوالدین کے رہائشی قمر عباس، جنید عباس اور شاویز نامی نوجوان کار پر کار اسلام آباد ائیرپورٹ پہ جا رہاے تھے کہ چکیاں پھلروان کے قریب کار بے سڑک کے درمیان کھڑی لکڑی سے لدھی ٹرالی سے ٹکراگئی جس سکے نتیجے میں ایلٹ فورس کا ملازم قمر عباس اور ڈرائیور جنید عباس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی شاویز شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولینگ پولیس کے اے ایس آئی محمد اکرم موقع پر پہنچے اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شاویز نامی نوجوان دم توڑ گیا۔اس وقت بھی ٹرالی سڑ ک کے درمیان کھڑی ہے جو مزید حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ٹرالی ڈرائیور کی لاپروائی تین افراد کی جان لے گئ

  • اسلام آباد  لندن اور پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

    اسلام آباد لندن اور پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ گیا

    اسلام آباد لندن اور پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ،
    باغی ٹی وی :
    پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کو دنیا میں اچھی شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی ہے .بین الاقوامی سروے کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت شہر قائد کراچی اور لاہور میں جرائم کی شرح بھی بڑی حد تک کمی کے باعث ان شہروں کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آ گئی ہے۔

    ورلڈ کرائم انڈیکس نیمبیو کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسلام آباد جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی کے بعد سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی مات دیتے ہوئے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔

    جاری شدہ فہرست کے مطابق اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 نمبرپر آ گیا ہے اور اس کا کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ اس رینکنگ کے بعد پاکستان کے خلاف مغرب اور اس کے دشمن ممالک کا وہ پراپیگنڈہ بھی کمزور ہو گیا ے جو پاکستان کو آئے روز دنیا میں غیر محفوظ ملک قرار دیتے نہیں تھکتے .

  • بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے

    بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے

    بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے 3 ناموں میں راجہ سکندر سلطان کا تعلق بھیرہ کی مردم خیز مٹی سے ہے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے داماد ہیں راجہ سکندر سلطان وفاقی سیکرٹری ریلوے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان چیف سیکرٹری آزادکشمیر سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب بھی رہے ہیں ان کے والد مرحوم محمد سلطان پاک آرمی میں میجر اور بھائی ظفر سلطان کرنل رہے ہیں ان کے بھائی محمد وصال فخر سلطان ریجنل پولیس آفیسر ہیں ڈاکٹر محمد جلال سکندر سلطان نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ سے حاصل کرکے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور کچھ عرصہ محکمہ صحت میں ملازمت کے بعد سول سروس جائن کی

  • امریکی نائب وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد ، اہم امور پر ہوگی بات

    امریکی نائب وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد ، اہم امور پر ہوگی بات

    امریکی نائب وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد ، اہم امور پر ہوگی بات

    باغی ٹی وی : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی، پاکستانی حکام سے باہمی امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی اور 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گی۔ ایلس ویلز پاکستان کے سینئر حکام اور سول سوسائٹی سے ملیں گی،امریکی نائب وزیر خارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر بات کریں گی ،ایلس پاکستانی حکام کے ساتھ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گی۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ نیویارک گئے جہاں ان کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کے خدشات کو بار_دگر باور کروایا
    وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء امریکہ کے دوسرے مرحلے میں امریکی سینٹ کے سینیئر اراکین ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں؛

  • 22 سالہ نوجوان کے قتل پر پولیس کے خلاف کیوں ہوا احتجاج

    22 سالہ نوجوان کے قتل پر پولیس کے خلاف کیوں ہوا احتجاج

    22 سالہ نوجوان کے قتل پر پولیس کے خلاف کیوں ہوا احتجاج

    باغی ٹی وی : نواب ٹاون کے علاقہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا کا انوسٹی گیشن ونگ پولیس کے خلاف احتجاج ، مظاہرین نے ضرار شہید روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ،مقتول زوہیب کے لواحقین ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کر ریے تھے. 22 سالہ .زوہیب کی لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے.مظاہر ین نے کہا کہ پولیس ملزمان سے ساز باز کر چکی ہے. 22 سال زوہیب کو ایک ماہ پہلے چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا، مقتول زوہیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،لاہور مقتول کو ظل شاہ اور دیگر دوستوں نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا،مظاہرین نے الزام لگایا کہ ملزم عمیر کی بہن رابعہ اسلم موٹروے پولیس میں انسپکٹر ہیں. لیڈی انسپکٹر نے پولیس کے ساتھ ساز باز کرکے ملزمان کو بے گناہ کر دیا.یہ واقعہ جی4 بلاک نواب ٹاون میں پیش ہوا مظاہرین
    ذوہیب کے تایا اسلم نے الزام لگایا کہ لاہور پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز کررہی ہے.

  • وزیر خارجہ تین روزہ اہم دورہ امریکہ مکمل کرکے وطن واپس ، کیا سمیٹی کامیابی

    وزیر خارجہ تین روزہ اہم دورہ امریکہ مکمل کرکے وطن واپس ، کیا سمیٹی کامیابی

    وزیر خارجہ تین روزہ اہم دورہ امریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    باغی ٹی وی : امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور سفارت خانے کے سنیر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا،وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء امریکہ دو مرحلوں پر مشتمل تھا

    پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ نیویارک گئے جہاں ان کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کے خدشات کو بار_دگر باور کروایا
    وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء امریکہ کے دوسرے مرحلے میں امریکی سینٹ کے سینیئر اراکین ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں؛

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے ، افغان مفاہمتی عمل ،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اپنے حالیہ دورہ ء ایران و سعودی عرب سے آگاہ کیا -امریکی حکام کی طرف سے قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا جانا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہےوزیر خارجہ نے واشنگٹن میں پاکستان کانگریشنل کاکس اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اسے مزید مستحکم بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کیوزیر خارجہ نے بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کی اور اپنے دورہ ء امریکہ کے اغراض و مقاصد اور امریکی حکام سے ہونیوالی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی.خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورہ ء امریکہ کو اہم سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے اسی لئے سفارتی حلقوں میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو بہت پذیرائی مل رہی ہے

  • متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب صوبائی وزیر تعلیم کے خلاف کیوں اتنا بڑا احتجاج کرنے جارہے

    متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب صوبائی وزیر تعلیم کے خلاف کیوں اتنا بڑا احتجاج کرنے جارہے

    متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب صوبائی وزیر تعلیم کے خلاف کیوں اتنا بڑا احتجاج کرنے جارہی

    لاہور(باغی ٹی وی ) 21جنوری بروز منگل مین سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے مرکزی رہنماؤں حافظ عبدالناصر،حافظ غلام محی الدین،رشید احمد بھٹی، محمد اجمل شاد، محمد آصف جاوید،کاشف شہزاد چودھری،محمد اشفاق نسیم،عبدالستار خاں،محمد اسحاق رحمانی،محمد صدیق گل،شہزاد ندیم قیصر،بابر ظہیر، محمد افضل،ملک اصغر علی و دیگر نے اپنے اجلاس میں اس امر کا جائزہ لیاکہ وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس مصنوعی اقدامات اور اعلانات کر کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے سامنے اپنی کاردکرگی بڑھا چڑھا کہ پیش کرنے پر عمل پیرا ہیں۔ جبکہ محکمہ کے حقیقی مسائل کا نہ تو ان کو ادراک ہے اور نہ ہی محنت کر کے تعلیمی ترقی میں کو ئی مثبت پیش رفت لانا ان کا ایجنڈا ہے۔ اس وقت محکمہ سکول ایجوکیشن میں سب سے اہم مسلہ 11 ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی کا ہے کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے ہزاروں ایجوکیٹرز کی تنخواہیں بند ہو رہی ہیں۔

    پنجاب کے تمام سرکاری سکولز کو بلدیات کے حوالے کرکے اساتذہ اور طلبہ کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کی مرکزی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس حقائق کا سامنا کریں اور مصنوعی کاردکرگی پیدا کرنے سے اجتناب کریں۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کو دی گئی بریفنگ میں ای ٹرانسفر کو انقلابی کام کے طور پر پیش کیا گیاجبکہ یہ سسٹم سابقہ حکومت کے بنائے گئے ایس آئی ایس کا اگلا مرحلہ ہے جسے محکمہ درست کرنے میں ناکام نظر آتا ہے پہلے پروموشن کے بعد چند ہفتوں میں میرٹ پر شفاف آرڈر ہوتے تھے اب یہ کام مہینوں میں ہوتا ہے اور اس میں بھی من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے اساتذہ مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں ان حالات میں بھی وزیر سکول مصنوعی طرز عمل اختیار کرتے ہوئے پاکٹ یونین کے لوگوں کے ساتھ فوٹو سیشن کروا کر اپنے حق میں بیان بازی میں مصروف ہیں۔ وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کے منطور نظر اور مشیر بھی وہی پاکٹ یونین کے لوگ ہیں جنہوں نے سابقہ حکومت کو بھی شعبہ تعلیم میں کوئی اچھا کام نہیں کرنے دیا بلکہ خرابیاں ہی پیدا کراوائیں۔ تاھم متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے مرکزی رہنماؤں کی میٹنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اساتذہ اور تعلیمی مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اس ضمن میں 21جنوری بروز منگل مین سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔

    کاشف شہزاد چوہدری
    مرکزی سیکرٹری جنرل
    پنجاب ٹیچرز یونین،پنجاب
    متحدہ محاذ اساتذہ، پنجاب
    صوبائی صدر
    پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، پنجاب
    03009413816

  • ریلوے پولیس  کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

    ریلوے پولیس کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

    ریلوے پولیس کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسز کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

    لاہور . باغی ٹی وی : ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن میں ریلوے پولیس کے جوانوں کو سال 2018/19 کے دوران USDOJ/ICITAP کے تعاون سے کروائے جانے والے ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کورسزکی اسسمنٹ کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ریلوے پولیس 16 جوانوں نے شرکت کی۔ ٹریننگ مینیجر ICITAP کنول خان اور ان کی ٹیم نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ریلوے پولیس کے جوانوں کا ایڈوانس کریمنل انوسٹی گیشن کے حوالے سے تحریری امتحان بھی لیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن سید ابرار عباس بھی موجود تھے۔ ٹریننگ مینیجر ICITAP کنول خان نے ریلوے پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان ریلوے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس کی بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

  • پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

    پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

    پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک

    باغی ٹی وی : اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کے سبزی منڈیوں کے دورے.اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کا سبزی منڈی رائیونڈ اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا کاچھا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ.افسران نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا.رائیونڈ سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 70 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 35 روپے فی کلو ہے.
    افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا.منڈیوں میں تجاوزات کا جائزہ لیا.صفائی ستھرائی اور دیگر امور کو بھی چیک کیا گیا.
    منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی.منڈیوں میں گراں فروشی کا جائزہ لیا گیا.گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ ہے.ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر دورے کئے گئے ہیں.