Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک بھر میں‌کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں‌کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں‌کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی رپورٹ : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے موسم میں بھی تک سردی کی شدت ہے

    گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 20،استور، کالام منفی 15،گوپس منفی 14،قلات ،بگروٹ منفی 12،کوئٹہ منفی 09، پارا چنار منفی 08، گلگت، دیر منفی 06، مالم جبہ، دالبند ین، چترال منفی 05، ژوب اور دروش منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو

    مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو

    لاہور:مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے،فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگو،اطلاعات کےمطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو لے کر مصنوعی بحران کا واویلا کیا جا رہا ہے. آٹا چکی مالکان نے جو آٹے کے ریٹ میں اضافہ کیا ہے اس کا فلور ملز سے کوئی تعلق نہیں

    چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں آٹے کے مسائل موجود ہیں کیونکہ وہاں آٹے کی تر سیل. نہیں ہو رہی. پنجاب سے آٹے کی ترسیل کے پی کے کو روک دی گئی ہے. وفاقی حکومت پاسکو سے گندم کا اجرا کیا لیکن صوبائی حکومت اپنے حصے کی سبسڈی دینے کو تیار نہیں ہے

    عاصم رضا نےکہاکہ پنجاب میں یومیہ گندم 25 ہزار 700 ٹن جاری کی جا رہی ہے،فلور ملز ساڑھے سات لاکھ تھیلے مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہے، 34 روپے فی کلو گندم لے کر ہم 39 روپے فی کلو حساب سے فروخت کرتے ہیں.
    چکی مالکان 23 روپے فی کلو گرائینڈنگ چارجز وصول کر رہے ہیں.حکومت کو اس معاملے پر نوٹس لینا چاہئیے. ہم ایکس مل ریٹ کے ذمہداران ہیں اس وقت کوئی بحرانی کیفت ہے،یہ کوئی سازش ہے جو حکومت کے مخالفین کی طرف سے چل رہی ہے.

  • ہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالت پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے،تحریک لبیک پاکستان

    ہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالت پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے،تحریک لبیک پاکستان

    کراچی:تہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالت پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہارحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان (ٹی ایل پی) کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری ،یونس سومرو اور ثروت فاطمہ نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ٹی ایل پی کے کارکنوں کو ہزاروں سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالت پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے ۔

    اس طرح کی سزا کی مثال دنیا کے کسی معاشرے میں نہیں ملتی ہے ۔ہم ملکی اداروں اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اس طرح کے فیصلوں سے یہ تاثر جائے گا کہ اس ملک میں طاقتور وں کے لیے الگ اور کمزوروں کے لیے الگ قانون ہے ۔ٹی ایل پی اپنے کارکنوں کو انصاف دلانے کے لیے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرے گی۔ہفتہ کو جاری مشترکہ بیان میں ٹی ایل پی کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی اور بھتیجے سمیت 86کارکنوں کو مجموعی طور پر 4738سال قید ایک کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ انصاف کا خون ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن نہ کسی پر حملہ آور ہوئے تھے اور نہ ہی انہوںنے کسی کا قتل کیا ۔انہوںنے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم آج تک آزاد ہیں ، جلا ؤگھیراؤ،پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کا ملزم اس وقت ملک کا وزیراعظم ہے ۔ آئین توڑنے والا آمر ملک سے باہر بیٹھا ہے ۔کراچی کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلنے اور وکلاء کو زندہ جلانے والے آج تک آزاد ہیں لیکن آئین پاکستان پر عملدرآمد کروانے کے لئے احتجاج کرنے پر تحریک لبیک کے امیر کے بھائی و دیگر مسلمانوں کو دہشتگردی کے ناجائز مقدمات چلا کر قید کردیا گیا ہے ۔ٹی ایل پی کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ ملکی اداروں اور عدالتوں کا احترام ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہے ۔ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر ایسے فیصلے جو غیر انسانی،غیر شرعی اور آئین کے منافی ہوں قبول نہیں کرینگے ۔

    اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر دستک دینا ہمارا قانونی وآئینی حق ہے،پاکستان کی تاریخ میں کسی دہشتگرد اور آئین شکنی کرنیوالوں کو کبھی ایسی سزا نہیں دی گئی،ملک کی اکثریت سمجھتی ہے کہ یہ سزاآئین وقانون کی روشنی میں نہیں منشا پر سنائی گئی ہے۔ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے کے لیے اسلام دشمن قوتیں سرگرم ہیں ۔حال ہی میں ایک”زندگی تماشہ” کے نام سے ایک فلم بنائی گئی ہے جسے رواں ماہ ہی ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

    اس فلم میں مذہبی شعائر کو نشانہ بناکر ایک بار پھر ملک کو نئی کشمکش میں مبتلا کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔تحریک لبیک پاکستان گزشتہ تین ماہ سے حکومتی اداروں کی توجہ سے اس فلم کی جانب سے دلارہی ہے لیکن اب تک اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔فلم کی ریلیز نہ روکنے کے خلاف 22جنوری کو ملک بھر تحفظ ناموس ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی ریلی لاہور میں داتادربار سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی ،جس سے امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

  • کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ  سے پريکٹس سيشن کا آغازکردیا گیا

    کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغازکردیا گیا

    لاہور:کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغاز،اطلاعات کےمطابق بنگلہ ديش کے خلاف سيريز کے ليئے قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ ميں ٹارگٹ ميچيز کا آغاز ۔۔ بلے بازوں کا جم کے بيٹنگ کا مظاہرہ بھی شامل ہے

    ذرائع کےمطابق قذافي اسٹيڈيم ميں جاري قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کيمپ کے دوسرے روز کوچز کي زير نگراني کھلاڑيوں نے وارم اپ سے پريکٹس سيشن کا آغاز کيا ۔ قومي ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق نے بلے بازوں کي مختلف جوڑياں بنا کر بيٹنگ کروائي فاسٹ باولرز کو بيٹسمينوں کو آوٹ کرنے کا ٹارگٹ ديا گيا ۔

    قومي ٹيم ميں نئي اينٹري احسان علي نے دھواں دار بيٹنگ کرکے باولرز کو اپني ٹيم ميں آمد کي نويد سنائي۔ قومي ٹيم کي بيٹنگ کے دوران سٹيڈيم ميں فلڈ لائيٹس جلا کر ان کي آزمائش کي جاتي رہي ۔ قومي ٹيم کے تيسرے روز بھي ٹارگٹ ميچ کھيلا جاے گا ۔ جبکہ کيمپ ميں شامل دو کھلاڑيوں حارث روف اور شعيب ملک کي رپورٹ متوقع ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت کے 93فیصد صحافی ہائپرٹینشن ، بلڈ پریشر اور ذہنی دبا کا شکارہوگئے

    وفاقی دارالحکومت کے 93فیصد صحافی ہائپرٹینشن ، بلڈ پریشر اور ذہنی دبا کا شکارہوگئے

    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے 93فیصد صحافی ہائپرٹینشن ، بلڈ پریشر اور ذہنی دبا کا شکارہوگئے ،پریس کلب میں میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر وں نے بھی اس صورتحال پر شدید تشویش کراظہار کرتے ہوئے ان مسائل کوفوری حل کرنے پر زور دیا۔ فری میڈیکل کیمپ میںسینکڑوں صحافیوں ، بچوں اور ان کے فیملیزکاچیک آپ کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب کے فری میڈیکل کیمپ میں بی ویل ہسپتال بلیو ایریا اسلام آبادکے ماہر اور سینئر ڈاکٹروں ڈاکٹر طاہرہ بتول ، ڈاکٹر شازیہ شرف ، ڈاکٹر غزالہ ممتاز، ڈاکٹر ابرار غوری ، ڈاکٹر قیصر اور دیگر گائنی، امراض قلب، ڈینٹل سرجن ، ماہر نفسیات ،میڈیکل اسپیشلسٹ سمیت مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں نے صحافیوں ، ان کے اہلخانہ اور بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ بھی تیار کی گئی ،

    تھنک ٹینک ادارے اوپینین میکرز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چیک اپ کرانے والے 93 فیصد سے زائد صحافی ذہنی دبا، بلڈ پریشر ، ہائپر ٹینشن ڈپریشن ، شوگر اور دیگر امراض کا شکار پائے گئے جبکہ صحافیوں کے 70 فیصد بچوں میں خوف ، تشدد ، محرومی اور نفسیاتی دبا کے اثرات پائے گئے ،اوپینین میکرز کی تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ صحافی حضرات روز مرہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ہنسنے ، قہقے لگانے ، دوستوں کے ساتھ آزادانہ ماحول میں گپ شپ کرنے،کتابوں کے مطالعے اورفلمیں دیکھنے اور سیرو سیاحت کیلئے وقت نکالیں ،

    اوپینین میکرز کی تحقیقاتی رپورٹ میں صحافیوں کوکہا گیا کہ اپنے بچوں کو کچھ وقت دینے کی طرف توجہ دیں اور بچوں کو جرائم پرمبنی ویڈیو گیمز ، خوف دلانے والی فلموں اور ڈراموں سے بچائیں اور بچوں کو آٹ ڈور گیمز کی طرف راغب کریں جس سے ان کی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں لیکن ان کی دوستیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    اس موقع پرصحافیوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے طبی معائنے کے بعد اوپینین میکرز کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ ہوش رباہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، میڈیا ورکرز پر دبا کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،صحافیوں کو اوپینین میکرز کی تحقیقاتی رپورٹ پر توجہ دیتے ہوئے اپنے لئے بھی وقت نکالنا چاہئے انہوں نے کہا ہمیں لگتا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں بے روزگاری ، جبری برطرفیاں اورتنخواہوں میں تاخیر ان امراض کی بنیادی وجوہات ہیں حکومت اور میڈیا مالکان کو اپنے ورکرز کی صحت پر توجہ دینی چاہئے ۔

  • ایمرا کی جدوجہدرنگ لے آئی ،پبلک ٹی وی کی طرف سے ورکرزکے واجبات اداکرنے کی یاددہانی

    ایمرا کی جدوجہدرنگ لے آئی ،پبلک ٹی وی کی طرف سے ورکرزکے واجبات اداکرنے کی یاددہانی

    لاہور:ایمرا کی جدوجہدرنگ لے آئی ،پبلک ٹی وی کی طرف سے ورکرزکے واجبات اداکرنے کی یاددہانی ،اطلاعات کےمطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)کے صدر محمد آصف بٹ ، نائب صدر عرفان ملک اور ایمرا ممبرگورننگ باڈی شاکراعوان کی پبلک نیوز چینل کے بیوروچیف ناصر نقوی اور اعجاز بھٹہ اسٹشن ہیڈ پبلک نیوز چینل سے ورکز کے واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے دفترپبلک نیوز میں ملاقات کی

    باغی ٹی وی کےمطابق لیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)کے صدر محمد آصف بٹ ، نائب صدر عرفان ملک اور ایمرا ممبرگورننگ باڈی شاکراعوان کی پبلک نیوز چینل کے بیوروچیف ناصر نقوی اور اعجاز بھٹہ اسٹشن ہیڈ پبلک نیوز چینل سے واجبات ،تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی کے لئے پبلک نیوز چینل کےمالک عبدالجبار سے بذریعہ ٹیلی فون پر کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں ۔

    جس پر پبلک نیوز چینل کے مالک عبدالجبار ، بیوروچیف ناصر نقوی اور اسٹیشن ہیڈ اعجاز بھٹہ نے ایمرا باڈی کو یکم فروری 2020تک پبلک نیوز چینل کے سٹاف کےتمام بقایاجات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا بڑی حد تک بقایا جات کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔ اور فروری کے بعد تمام سٹاف کی تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگی کرنٹ تنخواہ پر کی جائے گی۔ ایک بار پھر سب دوستوں کو مبارک ہوکہ ایمرا باڈی کو ایک بار پھر صحافتی ورکرز کی تنخواہوں اور بقایات کی جات کی ادائیگی کے لئے بڑی کامیاب ملی ہے۔

  • ایس پی راجہ شاہد نذیر، شاندارخدمات،شاندارالوداعی تقریب

    ایس پی راجہ شاہد نذیر، شاندارخدمات،شاندارالوداعی تقریب

    راولپنڈی:ایس پی راجہ شاہد نذیر، شاندارخدمات،شاندارالوداعی تقریب، اطلاعات کےمطابق ایس پی راولپنڈی ریجن پنجاب ہایُ وے پٹرول راجہ شاہد نزیر صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے ریجنل آفس راولپنڈی سٹاف کی طرف سے ھوٹل مونال صدر,راولپنڈی میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا..

    باغی ٹی وی کےمطابق اس تقریب میں بہت سے پولیس افسران نے شرکت کی جن میں ایس ایس پی موٹر وے پولیس, ایس پی سیکیورٹی راولپنڈی راجہ گلفام, ڈی ایس پی پی ایچ پی شاہد صدیق, ڈی ایس پی پی ایچ پی حاجی شفیق ,ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد سلیم , ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز, ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی و ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی ودیگر افسران شامل تھے

    اس تقریب میں آنے والے مہمانوں ،افسران سمیت تمام اہلکاروں نے ایس پی راجہ شاہد نزیر کو پنجاب پولیس میں ان کے ہمراہ بہترین خدمات سر انجام دینے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا اور یادگاری شیلڈ پیش کی.. بطو ر Asi انہوں نے اپنے کیریُر کا آغاز کیا اورSP کے رینک پر ریٹایُر ہوےُ جو کہ شاندار اعزاز ہے ان کا شمار اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران میں ہوتا ہے.

  • وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ  امریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ امریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ امریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ، اطلاعات کےمطابق امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور سفارت خانے کے سنیر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا، یاد رہےکہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء امریکہ دو مرحلوں پر مشتمل تھا

    پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ نیویارک گئے جہاں ان کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کے خدشات کو بار_دگر باور کروایاوزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء امریکہ کے دوسرے مرحلے میں امریکی سینٹ کے سینیئر اراکین ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں

    وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے ، افغان مفاہمتی عمل ،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اپنے حالیہ دورہ ء ایران و سعودی عرب سے آگاہ کیا -امریکی حکام کی طرف سے قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا جانا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے

    وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں پاکستان کانگریشنل کاکس اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اسے مزید مستحکم بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کیوزیر خارجہ نے بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کی اور اپنے دورہ ء امریکہ کے اغراض و مقاصد اور امریکی حکام سے ہونیوالی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ،خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورہ ء امریکہ کو اہم سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے اسی لئے سفارتی حلقوں میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو بہت پذیرائی مل رہی ہے

  • میلسی : نمبرداران کا اہم اجلاس

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) پُرامن اور جرائم سے پاک معاشرہ کے قیام اور پولیس اورعوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت میلسی میں میں نمبرداروں اور معززین سے میٹنگ کا انعقاد اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ دیہی علاقہ میں نمبردارایریا ایک معزز اور ذمہ دار شخص ہوتا ہے جو کہ علاقہ میں امن و امان کے قیام، جرائم کی اطلاع، سماجی و معاشرتی برائیوں کی روک تھام،عوام کے جان ومال کے تحفظ میں معاون ثابت ہونے اور ان کے دیگر معاملات کو حل کروانے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ضلع وہاڑی میں نمبر داران اور معززین کوآن بورڈ کرنے کا مقصد پولیس اور ان میں اعتماد، تعاون اور رابطے کی فضاء کومزید مستحکم و بہتر بنانا ہے تاکہ مل جل کر امن و امان کی فضاء کو برقرار اور جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی میں نمبرداروں اور معززین میٹنگ کے دوران کیا۔

  • واشنگٹن میں امریکی سینیٹروں کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں

    واشنگٹن میں امریکی سینیٹروں کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں

    واشنگٹن: واشنگٹن میں امریکی سینیٹروں کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں ،اطلاعات کےمطابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات دوران ملاقات پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا

    اس ملاقات میں وزیرخارجہ نے باور کرایا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ،وزیر خارجہ نے سینیٹر ہولن کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ ماہ سے جاری محاصرے ، بلاجواز پابندیوں اور امن و امان کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے سینیٹر کرس وان ہولن کے اصولی موقف کی تعریف کی اور امریکی سینیٹرپرواضح کیاکہ بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی حکومتی پالیسیوں نے پورے جنوبی ایشیائی خطے کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا ہے

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹرکوکہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کو پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے افغانستان میں قیام امن سے حاصل ہونے والے ثمرات سے پورا خطہ مستفید ہو گا

    وزیر خارجہ نے سینیٹر ہولن کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے اور قیام_امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا،تاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے بروئے کار لائ گئی کوششوں میں پاکستان اور امریکہ اہم اتحادی رہے ہیں

    یاد رہےک امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اکتوبر 2019 میں اپنے دورہ ء پاکستان کے دوران پر تپاک خیر مقدم پر ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اس دوران آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کیا تھا، امریکی سینیٹرکے ساتھ ایک اور سینیٹرنے ملاقات کی اورپاکستان کے اقدامات کو سراہا