بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) سیاستدانوں سے تنگ آ کر مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا شروع کردیا جس کے لئے موضع ترگڑھ کے چند نوجوانوں نے ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے نام سے ایک فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی جس کے ممبران تنویر رضا۔علی شان۔ناصر محمود۔شاہد یامین۔لئیق الرحمن۔محمد آصف یوسف۔عابد حسین۔محمد عمران۔محمد یامین۔محمد کاشف۔امانت علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پورا علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا لیکن منتخب نمائندگان نے الیکشن کے بعد عوام کا حال تک پوچھنا گوارہ نہ کیا تو ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے باہمت نوجوانوں نے اپنی مدد آپ سے گلیوں ونالیوں کی صفائی اور مرمت،رات میں آنےجانے والوں کی سہولت کےلئے سٹریٹ لائٹس، غریب اور مستحق بچوں کی امداد اور نالیوں کے اوپر لوہے والے جنگلوں کی ویلڈنگ وغیرہ بہت سے کام کروا چکے ہیں جبکہ مزید کام بھی کئے جارہے ہیں ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے ان کاموں کی وجہ سے اہلیان علاقہ نے کسی حد تک سکون کا سانس لیا ہے۔ ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے تمام ممبران کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں ہے ہم انشاء اللہ اسی طرح اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے میں فلاحی کام جاری رکھیں گے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Author: +9251
-

مبشرلقمان !آپ نے قومی اداروں اوراہم اثاثوں کوگروی رکھ دیا تھا:ہاں گروی رکھا تھا ، اسحاق ڈار نے تسلیم کرلیا
لاہور:یہ بات سچ ہے کہ آپ نے قومی اداروں اوراہم اثاثوں کوگروی رکھ دیا تھا، مبشرلقمان ، جی گروی رکھا تھا ، اسحاق ڈار نے تسلیم کرلیا ، باغی ٹی وی کےمطابق آج لندن سے براہ راست معروف اینکرمبشرلقمان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے میاں نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ بعض مجبوریا ں ہوتی ہے،
باغی ٹی وی کےمطابق مبشر لقمان نے سوال کیا کہ اس سے تو کسی ملک کی سلامتی داوپرلگ جاتی ہے تو اسحاق ڈارنے اسلامی اورغیر اسلامی اصطلاحات کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ موٹروے اوردیگراداروں کوگروی رکھ ہم نے ان اداروں کوبرقراررکھنے اوربراہ راست ملکی خزانے پربوجھ پڑنے سے بچایا
مبشرلقمان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کوگروی رکھنے کیبات کی توپھرڈار نے تسلیم کیا کہ ہم نے اگرگروی رکھا ہے تو اس کا فائدہ دیتے ہیں ۔ لوگوں کو روزگارملتا ہے، معیشت مضبوط ہوتی ہے ، اسحاق ڈار ایک ہی موقع پر متضاد جوابات دینے کی کوشش کرتے رہے جسے مبشرلقمان متشابہات سے الگ کرتے رہے
-

ن لیگ کا "لندن پلان” کیا ہے ، اسحاق ڈار نے مبشر لقمان کو صاف صاف بتا دیا
لاہور:ن لیگ کا "لندن پلان” کیا ہے ، اسحاق ڈار نے مبشر لقمان کو صاف صاف بتا دیا ،باغی ٹی وی کےمطابق آج لندن سے پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما سابق وزیرخزانہ اورمیاں محمد نواز شریف کے کارخاص اسحاق ڈار نے معروف اینکر،ممتاز صحافی مبشر لقمان سے ملکی سیاسی حالات پر اہم نشت کرتے ہوئے اہم انکشافات کیئے ہیں
باغی ٹی وی کےمطابق ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے دوستانہ انداز میں سوال کیاکہ جناب ڈار صاحب ہیں توآپ ٹیکنوکریٹس لیکن نوازشریف اورن لیگ کے اہم فیصلے کے حوالے سے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں ،مبشرلقمان نے باتوں باتوں میںسوال کرہی دیاکہ لندن پلان کیا ہے؟
کوئی پلان نہیں ہے، ان کی صحت کا حقیقی مسئلہ ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایسے ہی کلثوم نواز کے بارے میں بھی یہی قیاس آرائیاں کی جاتی تھیں ، وہی مسئلہ نواز شریف کا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ اگر یہ ٹھیک ہے تو پھرمیاں صاحب کی میڈیکل رپورت میں پلیٹلیٹس کا تو کوئی ذکر نہں ، جو بیان کیا جاتا ہے اس کا میڈیکل رپورٹس میں ذکر نہیں
مبشرلقمان نے اس کے جواب میں ایک خوبصورت سوال کیا کہ جب کلثوم نواز کے بارے میں یہ چہہ میگوئیاں کی جارہی تھیں کہ وہ تو بیمار ہیں لیکن پاکستان میں ان کے خاندان والے سیاست چمکارہےتھے ، اس پراسحاق ڈار نے جواب دیا کہ یہ بات تو حقیقت ہے کہ انسانی فطرت یہی ہےکہ اپنے ہی اس موقع پرساتھ ہوتے ہیں لیکن چونکہ میاں صاحب پارٹی کے سربراہ تھے توان کا یہاں موجود ہونا لازمی تھا
-

ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل کرنا ضروری ہے،ہم مسلح تنظیموں کا خاتمہ چاہتے تھے ، اسحاق ڈارکی مبشرلقمان سے گفتگو
لاہور:سابق وزیرخزانہ اورمیاں نواز شریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار نے معروف اینکرمبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا ہےکیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے ،
ایف ٹی ایف اے کے بارے میں مبشر لقمان کے سوال کےجواب میں ڈار نے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان بلیک لسٹ میں تھا ، ہمارے دور میں پاکستان بلیک سے گرے اورپھرگرے سے وائٹ گراف میں ہماری حکومت نے شامل کروایا
مبشرلقمان نے جواب کے جواب میں پوچھا کہ ایف اے ٹی ایف کی وہ حیثیت نہیں توپھرہمیں اس کو درد سر نہیں لینے چاہیے تھا ، ڈار نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ یہ ایک ضمنی ادارہ ہے ، ڈار نے کہا کہ اس تنظیم میں عالمی قوتیں ، عالمی ادارے شامل ہیں ان کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے
-

جرگے میں فائرنگ رواج بن گیا ، اہل علاقہ کا فائرنگ پرپابندی کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان : جرگے میں فائرنگ رواج بن گیا ، اہل علاقہ کا فائرنگ پرپابندی کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق حق نواز پارک میں جرگہ کے دوران فائرنگ کا ناخوشگوار واقع, عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر سے نوٹس لینے کے ساتھ, عوامی مقام اور پارک میں جرگوں کے انعقاد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے وسط میں واقع حق نواز پارک جو بچوں کا گراونڈ, پبلک لائبریری, یوگا ورزش, کراٹے سنٹر سمیت مختلف پروگراموں کا مرکز ہے وہاں پر جرگہ کے دوران فائرنگ کے واقع نے عوام کو پریشان کر دیا ہے اور اب عوامی و سماجی حلقوں نے محمد عمیر خان ڈپٹی کمشنر اور سید فیروز شاہ ریجنل پولیس آفیسر سے مطالبہ کر دیا ہے کہ حق نواز پارک میں کسی قسم کے جرگے کے انعقاد پر پابندی عائد کی جائے،
اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ یہ طرزعمل علاقے ،معاشرے اورپرامن ماحول کے لیے نقصان دہ ہے،لٰہذا اس پرپابندی ضروری ہے،اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام ہو سکے اور آئندہ عام شہریوں کو اس سے محفوظ بنایا جائے,
-

لیہ – ضلع لیہ کے ایس ایس ای،اے ای اوز،کمپوٹر اساتذہ کا مستقل نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ
لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع لیہ کے 1ہزار سے زائد ایس ایس ای،اے ای اوز،کمپوٹر اساتذہ کا مستقل نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،21جنوری کو سول سیکرٹریٹ کے باہر پنجاب بھر کے اساتذہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا کا اعلان کردیا،گذشتہ روز ایس ایس ای ،اے ای اوزریگولرئزیشن موومنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ایس ایس ای ایسوسی ایشن ضلع لیہ،اے ای اوز ایسو سی ایشن ضلع لیہ ،کمپوٹر ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لیہ ،متحدہ محاذ اساتذہ کے عہدیدران نے مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 2014ء سے محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن حکومت پنجاب محکمہ تعلیم ہمیں مستقل نہیں کررہی جس کی وجہ سے تمام نوجوان اساتذہ ،اے ای اوز و دیگر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں پر فارم نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بھرتی کیا گیا تو این ٹی ایس کے امتحان پاس کرنے کے بعد ہمیں نوکری کے آرڈرز دے دیئے گئے موجودہ حکومت نے اپنی نئی پالیسی مرتب کرتے ہوئے ہمیں پنجاب پبلک سروس کمشن کے تحت امتحان دینے کی تلوار لٹکا دی جس کی وجہ سے 6سال سے محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے ضلع لیہ کے 1ہزار سے زائد نوجوان اساتذہ ،اے ای اوز،کمپوٹر ٹیچر و دیگر کو بے روز گار کرنے کی تلوار لٹکا دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ابتدائی کئے جانے والے آرڈرز میں ایسی کسی قسم کی کوئی شق شامل نہ کی گئی تھی جس کی بنیاد پر ہمیں ایک مرتبہ پھر پنجاب سروس کمیشن کا امتحان دینے کا حکم دیا جارہا ہے،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ابتدائی پالیسی میں اعلان کیا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 1کروڑ نوکریاں دینے کا کہا تھا جبکہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اب ہم نوجوانوں سے روز گار چھینے کا بندوبست کیا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پی پی ایس سی کے امتحان کی تلوار کو فوری طور پر ختم کرکے ہمارے مستقل بنیادوں پر آرڈرز نکالے جائیں ،اگر ایسا نہ کیا گیا تو ابتدائی طور پر ہم 21جنوری کو سول سیکرٹریٹ کے باہر پنجاب بھر کے اساتذہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے اگر پھر بھی ہمیں مستقل کرنے کے احکامات جاری نہ کئے گئے تو اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرکے مستقل بنیاد پر قائدین کی مشاورت سے احتجاجی پلان ترتیب دیا جائے گا،احتجاجی دھرنا سے ضلعی صدر ایس ایس ای محمد سہیل جوتہ،لیاقت علی،مدثر خان،محمد تنویر،ضلع صدر اے ای اوز ایسوسی ایشن موسیٰ خان،منیبہ قیوم،کمپوٹر ٹیچر ایسوسی ایشن ڈویژنل صدر چوہدری عتیق الرحمن ،ملک عامر شبیر بودلہ و دیگر نے خطاب کیا ،احتجاج میں ضلع بھر کے سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔
-

دورہ پاکستان: ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر
لاہور: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمود اللہ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔بنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے فروری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان محمود اللہ کے علاوہ ٹی 20 سیریز کیلئے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو، مہدی حسن ٹیم شامل ہیں۔ امین الاسلام، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روب اور حسن محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے بنگلادیش کی ٹیم پاکستان میں 3 ٹی 20، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے اختتام پر تیسری مرتبہ پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔
-

مودی اور امیت شاء میں اختلافات ہیں: وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ کا انکشاف
نئی دہلی:مودی اورمودی کے یار کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں ، اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے دعویٰ کیا ہے کہ متنازعہ شہریت بل پر وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاء میں اختلافات پائے جاتے ہیں،
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا ہےکہ اس اختلاف کا نقصان پورے ملک کو ہو رہا ہے ۔ ایک گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ امیت شاء شہریت بل، شہریوں کی رجسٹریشن اور آبادی کی رجسٹریشن کو ایک ہی لڑی قرار دیتے ہیں، جبکہ وزیر اعظم مودی شہریوں کی رجسٹریشن کے حامی نہیں۔ دونوں کے اختلافات ملک کو متاثر کر رہے ہیں۔
ذرائع کےمطابق چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مودی اورامت شاہ کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ سی اے اے اوراین آرسی کے نفاذ کے بعد شروع ہوا ہے، وزیراعلیٰ نے یہ بھی انکشاف کیا ہےکہ دونوں انتہاپسند رہنما اپنے اپنے انداز سے شہریتی قانون کے نفاذ کے حامی تھے لیکن فی الحال ان کے درمیان اختلافات پایا جارہاہے
-

*سمجھنا تصوف کو *—از— فلک شیر
*سمجھنا تصوف کو *
وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کے تصوف کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پہ ایک بحث شروع ہو گئی ہے…. کتابیں پوچھی جا رہی ہیں…. تقاریر ڈھونڈی جا رہی ہیں…. موافق مخالف…. متقدمین متاخرین اور "متاثرین”؛ ہر کسی کو دوسرے کی جگہ رکھ کر پورے وثوق سے رائے قائم کی جا رہی ہے.
یونانی، ہندی اور فار ایسٹ تک کے طریقت کے پیٹرنز سے "قربت” اور سنت و قرون اولی سے بعد کی بحث بھی جاری ہے…. سنجیدہ بحث بھی کہیں کہیں ہے…. البتہ زیادہ تر کسی ایک پہلو کو پکڑ کر” جامع اور حتمی” فیصلہ سنایا جاتا ہے….. مجھے اس پوسٹ کے ذریعے صرف یہ عرض کرنا ہے…. کہ جو لوگ خود کچھ پڑھ یا سن کر فیصلہ کرنا چاہتے ہوں…. یا کم از کم معاملے کی اکثر سطحوں کا تجزیہ کرنے کے لیے درکار بنیادی معلومات تک رسائی چاہتے ہیں…. وہ مندرجہ ذیل کتب پڑھ لیں…..
١) تاریخ تصوف….. یوسف سلیم چشتی
٢) شریعت و طریقت…. عبدالرحمان کیلانی
٣) شریعت و طریقت….. اشرف علی تھانوی
٤) تزکیہ نفس….. امین احسن اصلاحیمندرجہ بالا کتب مختلف مکتبہ ہائے فکر کی نمائندگی کرتے ہیں…. اگر کوئی تصوف کے اصل ابتدائی انتہائی متون پڑھ کر اور اس کے تدریجی سفر پہ رائے قائم کرنا چاہتے ہیں… تو وہ رستہ الگ ہے….. البتہ اس سلسلے میں ایک صاحب علم ۔جس کی قدیم و جدید پہ نظر ہے…. فلسفہ اور شعر کو بھی سمجھتا ہے…. خود پریکٹسنگ صوفی ہے.
وعظ و اصلاح کی مجالس منعقد کرتا ہے…. اور بالعموم اسے اہل السنہ کے تمام مکتبہ ہائے فکر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے… یعنی احمد جاوید صاحب…. کے لکچرز کی سیریز ہے… جو کسی حد تک تصوف کی اصل، جائز جگہ اور فی زمانہ اس کی revival کی سپرٹ سے متفق ہیں…. یعنی ہمدرد ہیں.
دوسری جانب وہ اس کے "prevailing model” کے شدید ترین ناقد بھی ہیں…. اور انہیں اس بات کی فکر سب سے زیادہ ہے کہ کلام و فقہ کے میدان میں جب جب امت نے زوال اور خطا پائی ہے، تو ان دونوں شعبوں نے اندر ہی سے اپنی اصلاح کا حوصلہ کیا….. لیکن تصوف ایسا نہیں کر پا رہا آج…..ان کے لکچرز میں سے ایک کا ربط نیچے پہلے کمنٹ میں دیا جا رہا ہے…باقی اسی یوٹیوب چینل پر میسر ہوں گے….
بہر حال زہد، تصوف یا ان کے نام پہ پیش کردہ "مال” پہ ہر ایک کی رائے ہونا یا نہ ہونا بھی ایک مسئلہ ہے .میں تو ظفر اقبال کا ایک شعر کو بصورت نثر پیش کر کے اجازت چاہوں گا… وہ کچھ یوں ہے کہ میں اپنے گھر میں گائے نہیں رکھتا ہوں…. پھر بھی اس کے بارے میں ایک رائے ضرور رکھتا ہوں…. 🙂
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب….
فلک شیر
پس نوشت : پوسٹ پڑھ کر جو احباب اس سلسلے میں مزید بنیادی متون / دروس تجویز فرمائیں…. اس سے یہ فہرست مزید جامع اور معتبر ہو سکتی ہے. -

گارمنٹس کی فیکٹری سے شوبزکی دنیا تک کیسے پہنچا،ہمایوں سعید نے بالآخربتاہی دیا
لاہور:گارمنٹس کی فیکٹری سے شوبزکی دنیا میں انتہا تک کیسے پہنچا،ہمایوں سعید نے بالآخربتاہی دیا،اطلاعات کےمابق معروف پاکستانی اداکارہمایوں سعید نے شوبز دنیا میں اپنے سفرکومحض اتفاقی قرار دیاہے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکار کااپنے فنی کرئیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہناتھا کہ وہ شوبز دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ایک گارمنٹس فیکٹری میں بطور جنرل منیجر ملازمت کرتے تھے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ جس فیکٹری میں وہ ملازم تھے وہ اچانک کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئی اور یوں ان کے کرئیر کا اہم ترین دور شروع ہوا اور وہ شوبز میں آگئے۔اداکار نے بتایا کہ وہ اپنےپہلے ہی آڈیشن میں کامیاب ہوگئے اورپھر انہیں ڈرامہ سیریل میں مرکزی کرداردیا گیا ۔ پہلے دن شوٹنگ ہوئے تو پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات کے مطابق مرکزی کردار نہیں کرسکا اور انکاکردار تبدیل کردیا گیا اور اس کے بعدانہوں نےڈرامہ چھوڑ دیا۔
ہمایوں سعید نےمزیدبتایا کہ ’میں نے ایک دوست کے ساتھ مل کر سنگل ڈرامہ بنایا جو بہت برا تھا لیکن جس پروڈیوسر نے مجھے پہلے ڈرامے میں مسترد کیا تھا انہوں نے کہا کہ جو ڈرامہ تم نے بنایا ہے وہ برا ہے لیکن تم بہتر ہومیرے پراجیکٹ میں کیا ہوگیا تھا‘۔انہوں نے کہاکہ ’ اسی پروڈیوسر نے ڈرامہ سیریل ’یہ جہاں‘ میں کاسٹ کیا ، اس کے بعد مجھے ایک کمرشل بھی ملا اوراس کے بعد میں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ‘۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ حالات اور شوق مجھے شوبز میں لے کر آئے ،آغاز کا دور مشکل تھا لیکن میں نے محنت کی اور اللہ تعالی نے مجھے اس کا صلہ بھی دیا۔
