رحیمیارخان (نمائندہ باغی ٹی وی )ایس ایچ او ظاہر پیر انسپکٹر اظہر اقبال کی زیر قیادت افسران بالا کے احکامات کے تابع رحیم یار خان پولیس تبدیلی کی راہوں پر گامزن۔ غلام دینASI نےماحول دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے مختلف قسم کے پودوں کا چمن آباد کر رکھا ہے جسے ایس ایچ او ظاہر پیر نے شاباش دی اور بتایا کہ درخت اور پودے لگانا گلوبل وارمنگ کنٹرول کرنے کے لیے بہت ضروری ہے اور اس میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Author: +9251
-

عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے:ظفر اقبال وڑائچ
مشکل سال گذر گیا ، اب ملک کے عوام کی حات بدلنے کا آغاز ہو چکا ہے، وفود سے گفتگو
رحیم یار خان(نمائندہ باغی ٹی وی) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف ضلع رحیم یار خان کے صدر ظفر اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ مشکل سال گذر گیا ہے اور اب ملک کے عوام کی حات بدلنے کا آغاز ہو چکا ہے۔پارٹی کے ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا اب مسائل حل ہونگے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں کہا تنقید برائے تنقید کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں اورایسے عناصر محض ذاتی مفادات کے ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں، ہماری نیت صاف ہے،ملک کودرست سمت میں لے جانے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑ ے ہیں لیکن اب ڈیلیور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل سابق حکمرانوں کے طرز حکمرانی اور ان کی کرپشن کے باعث ہیں۔موجودہ حکومت عوام دوست ہے، وزیراعظم عمران خان ملک سے غربت بیروزگاری کے خاتمے کےلیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ظفر اقبال وڑائچ نے یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی، خوشحالی کی بلندیوں پرلیکرجائینگے۔ -

سٹیزن پروٹل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کمپلینٹ ہسٹری کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیے
سٹیزن پروٹل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
کمپلینٹ ہسٹری کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیے
5 اکتوبر 2019کو کمپلینٹ اندراج ہوئی
چودہ اکتوبر دو ہزار انیس کو ڈپٹی کمشنر کو فاروڈ کی گئی گی۔
14 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر بھلوال کو فاروڈ کر دی دی۔
16اکتوبر 2019 کو کو چیف آفیسر بھلوال نے نے ٹی ایم او بھیرہ کو فاروڈ کر دی اب آگے دیکھئے پڑھتے جائے اور شرماتے جائے۔
19 اکتوبر کو ٹی ایم او بھیرہ نے ڈی او لائیو سٹاک کو فاروڈ کر دی ۔
پھر 25 اکتوبر کو کو محکمہ لائیو سٹاک سر گودھا نے اسسٹنٹ کمشنر کمپلینٹ کو فاروڈ کر دیا اور ساتھ ساتھ ایک لیٹر بھی تھما دیا اور ان کو کو یہ یاد دلایا یا کہ یہ کام کام محکمہ لائیوسٹاک کا نہیں ہے ہے بلکہ کہ کام ٹی ایم او کا ہے جو اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے ۔
پھر پھر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے 20 نومبر کو کو کچھ ریمارکس دے کر 11دسمبر کو دوبارہ ٹی ایم او کو کمپلینٹ فاروڈ کر دی۔
2جنوری 2020 فرضی کارروائی پوری کرتے ہوئے کمپلین کو کو کلوز کر دیا ۔جبکہ اس کمپلینٹ کو کو چار ماہ گزر گئے گئے مگر اس پر کوئی کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔جبکہ باولے آوارہ خارش زدہ دہ کتوں کے جھنڈ شہر میں میں جگہ جگہ موجود ہیں جو کہ فجر کی نماز پڑھنے والے نمازیوں راہگیروں اور اسکول جاتے ہوئے یے معصوم بچوں کے لئے لیے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں میری وزیراعلی کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے التماس ہے مفاد عامہ کی اس کمپلینٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے اور فرائض کی کوتاہی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
شکریہ منجانب۔اہلیان بھیرہ -

کیفی اعظمی کی بیٹی شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی
نئی دہلی :ہندوستان کےمعروف شاعرہردلعزیزکی بیٹی کوشدید حادثہ ، شبانہ اعظمی حادثے میں شدید زخمی ،اطلاعات کےمطابق ہندوستان کے معروف شاعر کیفی اعظمیٰ کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔
نئی دہلی سے ذرائع کےمطابق شبانہ اعظمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ان کے شوہر معروف نغمہ نگار جاوید اختر ایکسیڈنٹ میں محفوظ رہے ہیں۔حادثہ ہفتے کی سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے ممبئی پونے ایکسپریس وے پراُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔
اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے مین حادثہ پیش آیا، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔شبانہ اعظمی کو ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان کے شوہر اور معروف نغمہ نگار جاوید اختر حادثے میں محفوظ رہے۔شبانہ اعظمی اس وقت ممبئی کے ایم جی ایم اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
-

پاک بحریہ کے دو جہازوں کی سیچلز کی بندرگاہ وکٹوریہ آمد، بھرپوراستقبال کیا گیا
سیچلز:پاک بحریہ کے دو جہازوں کی سیچلز کی بندرگاہ وکٹوریہ آمد،بھرپوراستقبال کیا گیا ، اطلاعات کےمطابق پاک بحریہ کے دو بحری جہازوں اصلت اور معاون نے افریقہ کے دورے کے آخری حصے میں سیچلز کی بندرگاہ وکٹوریا کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کےترجمان کےمطابق جہازوں کے مشن کمانڈر نے سیچلز کی فوجی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور بحری تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔میزبان حکام نے بحری سلامتی کےلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔
پاکستانی جہازوں کے مشن کمانڈر اور کمانڈ نگ افسران نے وکٹوریا میں غریب بچوں کے بہبود کے لئے قائم ایک ادارے کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعاون اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بحری جہازوں پی این ایس معاون اور پی این ایس اصلت نے افریقی خطے میں تعیناتی کے تحت تنزانیہ کی بندرگاہ دار ا لسلام کا دورہ کیا تھا۔اس دورے کو مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لئے بھی بھر پور طور پر استعمال کیا گیا۔خیر سگالی کے طور پر پاک بحریہ کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ٹیم نے بندرگاہ کے احاطے میںمفت میڈیکل کیمپ بھی لگایا تھا۔
اس کیمپ میں سولہ سو سے زائد مقامی مریضوں کو طبی علاج اور ادویات بھی فراہم کی گئیں، کچھ مریضوں کا پاک بحریہ کے جہاز معاون پر بھی علاج کیا گیا، جو کہ جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے۔پاکستان نیوی کے میڈیکل کیمپ کو مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر سراہا جس سے زبردست خیر سگالی کا جذبہ پیدا ہوا۔ بندر گاہ پر قیام کے دوران جہازپرا عزازی عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تنزانین بحریہ کے سینئر افسران ، سفارتی اور معروف مقامی شخصیات سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-

"عمران خان عوام کی طاقت سے حکومت کا وقت پورا کریں گے”فردوس عاشق اعوان
"عمران خان عوام کی طاقت سے حکومت کا وقت پورا کریں گے”اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی یتیم اور بونے اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کیلئےمڈ ٹرم الیکشن اور حکومت جانے کی بات کررہے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں نومنتخب باڈی کو مبارکباد دینے کی تقریب کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان ذاتی رائے پر مبنی ہے۔ پی ٹی آئی کی خوبصورتی ہے کہ وفاقی کابینہ میں بیٹھ کر بھی لوگ اپنی جماعت پر تنقید کرسکتے ہیں۔ اتحادیوں سے تحفظات کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور میں لگتے رہے ہیں۔
نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیم اپنی پارٹی کی مڈٹرم قیادت کیلئے قرعہ اندازی کرنے والے ہیں۔ عمران خان اپنی حکومت کی مدت پوری اور عوام سے کیے وعدے بھی پورے ہوں گے ۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں حکومتی منشور کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ روڑے اٹکانے والے سن لیں کہ اب وزیر اعظم نے دو ہزار بیس کو عوام کی خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کی مشکلات کے تدارک کیلئے جولائحہ عمل بنایا گیا اب ان پر عمل کا وقت آگیا ہے،جو گرانٹ بند تھی وہ اب بحال کی جائیں گی، معاون خصوصی نے کہاکہ معلومات عوام تک پہنچانے کے لئے پریس کلب سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہوسکتا
پاکستان کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے عمران خان چاہتے ہیں کہ لاہور پریس کلب اپنا کلیدی کردار ادا کرے،پاکستان اب معیشت کو اب وینیلیٹر سے نکال لیا گیا ہے ،پہلے معیشت کی نبض ڈوب رہی تھی ،انہوں نے مزید کہاکہ سرجری ہمیشہ تکلیف دہ ہوتی ہے ،اب عوامی منصوبوں پر پیسہ خرچ ہوگا
وزیراعظم نے منفی عناصر کے خلاف آہنی ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،مرکزی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کم کر رہی ہے ،اتحادیوں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ،حکومت عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریگی،گلے سڑے نظام کے دفن ہونے کا وقت آن پہنچا ہے،جو لوگ روڑے اٹکا رہے ہیں ان کی اب سنی نہیں جائے گی, اب زیرو ٹالورینس ہے وزیراعظم نے 2020 کو عوام کے لئے ریلیف کا سال قرار دیا ہے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ حکومت نے ایک میڈیا کنسلٹیشن کمیشن بنایا ہے،حکومت مالکان اور ورکرز کے درمیان پل کا کردار نبھائے گی،جس میں ملازمت, صحت ارض اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل زیر بحث آئے گے،حکومت نے آٹھواں ویج ایوارڈ اناؤنس کیا ہے جب جیب یا خزانہ خالی ہو تو پھر کچھ نہیں ہوسکتا پی ٹی آئی وینٹیلیشن کا موقعہ دیتی ہے
-

میری قوم کے جوانوں ! میں تمھارے مستقبل کی جنگ لڑرہا ہوں،نئی نسل کوکرپشن اورمافیا سے بچانا چاہتا ہوں ، عمران خان
اسلام آباد:میری قوم کے جوانوں !میں تمھارے مستقبل کی جنگ لڑرہا ہوں،نئی نسل کوکرپشن اورمافیا سے بچانا چاہتا ہوں ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی لڑوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں درپیش چیلنجز،مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات سمیت ڈیجیٹل میڈیا سیکٹرمیں نوجوانوں کے لیے مواقع اور دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، نوجوانوں کے لیے آسان اقساط میں کاروبار کے لیے قرض دیں گے، کرپشن مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پوٹینشل موجود ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا اب بھی کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں ڈیجیٹل میڈیا بہترین کردار ادا کرسکتاہے، پاکستان کے درست تشخص کے لیے ڈیجیٹل میڈیا مؤثر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں، اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار اہم ہے۔
-

ہم مستحکم معیشت چھوڑ کرگئے،عمران خان کی حکومت نے معشیت تباہ کی ، اسحاق ڈارکا دعویٰ
اسلام آباد:نوازشریف حکومت نے کوئی قرض نہیں لیا سب جھوٹ ہے،پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی،سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہيں کہ ن ليگ اچھی بھلی معيشت چھوڑ کر گئی تھی، جسے تباہ کر ديا گيا، نت نئے تجربے نہ کئے جائيں،کرنسی روکنے کیلئے ہم نے ڈالر اوپن مارکیٹ میں نہیں بیچے،
ان خیالات کا ااظہار میاں نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اور ممتاز صحافی مبشرلقمان کےساتھ لندن سے براہد راست گفتگو میں کیا ،باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اسٹاک ایکسچینج کو اربوں کا نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت اب تک 50 ارب کا نقصان پہنچا چکی ہے، ڈالر مہنگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، اچھی بھلی معیشت کو ان لوگوں نے آکر تباہ کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کی بہتری بتارہے تھے۔
باغی ٹی وی کےمطابق مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے موجودہ حکومت کی معاشی صورت حال کچھ اس طرح بیان کی کہ 2013 میں دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ، 2013 کا الیکشن جیت کر کٹھن سفر شروع کیا ، اسٹیٹ بینک کے ریزور پونے تین ارب ڈالرز کے قریب رہ گئے تھے ، ہم نے اسے سنبھالہ ، ستمبر 2016 آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا اور ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جی 20 کا ممبر بن جائے گا ،
اسحاق ڈار نےکہ پاکستان کا 40 سال کے نقصان کون لیگ نے کم کرکے معیشت کوسنبھالہ،اسحاق ڈار کہتے ہیںکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے 24 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے ، ریونیو جوکہ پاکستان کا ریونیو کا ہدف بڑھ گیا تھا ،
پاکستانی روپے کی قدر بہترہوگئی تھی ، جی ڈی پی گروتھ 5.8 پرچلی گئی تھی ، اور اس میں بہتری چاہتے تھے اوراسے اوپرلے کرجانا چاہتے تھے،اس دوران نوازشریف کو نااہل کردیا گیا ، کرنسی ڈیولیوایشن ایک نقصان دہ تجربہ ہوتا ہے، اسی وجہ سے ڈاکٹر مہاتیر محمد کوبھی گھر جانا پڑا تھا ، پاکستان تحریک انصاف نے اسٹاک مارکیٹ کا بیڑہ غرق کردیا ،
جی ڈی پی کی قدر کم ہوگئی ، مہنگائی بڑھ گئی ، لوگوں کوایک کروڑ نوکریاں دینےکے بات کرنے والے اب پریشان ہیں ، اس موجودہ حکومت نے غربت ختم کرنے کی بجائے پھرغربت کی لکیر سے نیچے لے گئے ہیں ، دوائیوں کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں ، ملک کو بہتر کرنے کی بجائے نقصان پہچا دیا گیا ہے،پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،
سابق وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدوں اورمعاہدوں سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے پیسے نہیں لیے، ہم نے کسی سے قرضہ نہیں مانگا، تحفے میں رقم ملی، حکومت کے موجودہ اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، دنیا میں جاکر کرپشن کی بات کرو گے تو کون آکر سرمایہ کاری کرے گا، مقامی سرمایہ کار بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔
کرنسی کی ڈی ویلوایشن کم کرنے کی جو غلطی اس حکومت نے کی ہم نے اس انداز سے نہیں کیا، مبشرلقمان نے ایک سوال کیا کہ آپ کہتے تھے کہ ہمیں خستہ حال معیشدت ملی ہے، تووہ تو دورپیپلزپارٹی کا تھا جس کی معاشی پالیسی حفیظ شیخ چلارہے تھے
آپ پرالزام ہےکہ آپ نے ڈالرکو استحکام تھا اس کو عارضی اورفیک انداز سے مستحکم شو کررہے تھے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسے نہیں ہے، عالمی ادارے نے بھی یہ تصدیق کی تھی کہ اس دور میں معشیت بہترہورہی تھی
اگرڈالرکوڈی ویلوایشن کرنے سے بیلنس بڑھنا تھا تو اب تو بہت زیادہ بہتر ہوجانا چاہیے تھا ،ڈی ویلوایشن کے باوجود نقصان میں جارہے ہیں ،مہنگائی بڑھ گئی ، ادویات کی قیمتوں میں زیادتی کرکے عوام کے ساتھ زیادتی کردی.میاں صاحب نے پیپلزپارٹی کا سہارا لینے کے لیے 18 ویں ترمیم سائن کرکے بہت غلطی کی اس کا نقصان یہ ہوا کہ صوبوں کا ریونیو وفاق کو نہ مل سکا تو بوجھ وفاق پرپڑگیا
مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آپ تو نواز شریف کے معاملات کو اس حد تک مانیٹر کرتے تھے اور50 سے زائد اداروں کے خود سربراہ بنے ہوئے تھے تو ڈار نے جواب دیا کہ میں نے انگریز دور کی پالیسیوں اورکمپنی قوانین کو نئے حالات سے مطابق ڈھالا ۔ڈار نے تسلیم کیا کہ میں اگران اداروں کا سربراہ تھا تواس کا فائدہ بھی تو ہوا ہے
-

سی پیک کے معاہدے ریاست کی بجائے پسندیدہ کمپنیوں کوکیوں دیئے گئے؟اسحاق ڈار نے انکشاف کردیا
لاہور:سی پیک کے معاہدے ریاست کی بجائے پسندیدہ کمپنیوں کوکیوں دیئے گئے؟اسحاق ڈار نے انکشاف کردیا ، باغی ٹی وی کےمطابق کرپشن الزامات پرپاکستانی عدالتوں کومطلوب مفروراہم شخصیت، ن لیگ کی حکومت کے وزیرخزانہ اورمیاں نواز شریف کے کارخاص اسحاق ڈار نے آج معروف صحافی مبشرلقمان سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر سیرحاصل گفتگوکی،
باغی ٹی وی کےمطابق ایک موقع پر مبشرلقمان نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ پرتوالزام ہےکہ آپ نے پاکستان کی اہم پورٹ گوادرکی ترقی کے تمام ٹھیکے اپنے چاہنے والوں کے دیے دیئے تھے اوریہ معاہدے ریاست پاکستان کی بجائے اپنے پسندیدہ لوگوں کی کمپمنیوں سے کرائے ہیںتواسحاق ڈار نے اس بات کا نہ صرف اقرار کیا بلکہ وضاحت بھی پیش کی
ذرائع کےمطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نےیہ تسلیم کیا کہ اس بات میں کوئی جھوٹ نہیںکہ وہ معاہدے ریاست کی بجائے پرائیویٹ اداروں سے کئے گئے تھے ، اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ان کی حکومت یہ نہیں چاہتی تھی کہ ان سی پیک پرآنے والے اخراجات کا بوجھ حکومت پر پڑے
اسحاق ڈار کے اس جواب کے بارے میں جب مبشر لقمان نےیہ دریافت کیا کہ این ایل جی بھی کا معاہدہ بھی تو حکومت سے کیا گیا تھا پھردہرا معیارکیوں،اس پراسحاق ڈار کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، بس اتنا کہا کہ این ایل جی ایک کامیاب منصوبہ تھا اس لیئے حکومت کو اس منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی گئی
-

اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال پراسد عمرسے مناظرہ کرنے سے انکارکردیا
اہور:اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال پراسد عمرسے مناظرہ کرنے انکارکردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی اورکھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ پاکستان کی معاشی صورت حال پرگفتگوکرتے ہوئے میاں نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اسد عمر سے مناظرہ کرنے سے انکارکردیا
باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی مبشرلقمان کی طرف سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ عمران خان کی حکومت کے پہلے وزیرخزانہ اسدعمرسے آمنے سامنے بیٹھ کر ملکی معیشت پر گفتگوکرنے کےلیے تیارہیںتو اسحاق ڈار نے پہلے تواثبات میں گفتگوشروع کی لیکن ساتھ ہی بتا دیا کہ وہ اسد عمر کے ساتھ نہیں کسی اورماہرمعاشیات سے بات کرسکتے ہیں
باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے ن لیگ کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مناظرے کا اس وقت پوچھا جب وہ بار بار اس حکومت کو معاشی عدم استحکام کا ذمہ دارقراردے رہے تھے،ایک موقع پر مبشرلقمان نے اسحاق ڈارکومعاشی مناظرے کی طرف لانے کے لیے یہ دلیل پیش کی کہ چونکہ وہ سابق وزیرخزانہ اورپاکستان تحریک انصاف کا چہرہ ہیں آپ ان سے معاشی حالات کے بارے میں آمنے سامنے بات کریں لیکن اسحاق ڈار نے انکار کردیا
