شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کے براہ راست کاروائی کرنے کی بناء پر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آٹا کی مصنوعی قلت ختم ہوگئی ہے اور 20 کلو کا آٹا کا تھیلہ 805 روپے میں جبکہ دس کلو کا آٹا کا تھیلہ 403 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت چند روز قبل 840 تا 850 روپے جبکہ دس کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 420 تا 430 روپے تک پہنچ گئی تھی جس پر ہونے والے عوامی احتجاج پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر نے ڈی ایف سی اور محکمہ خوراک کے دیگر حکام سے میٹنگ کر کے آٹا کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کا لائحہ عمل مرتب کیا اور اے ڈی سی جی نے ہدایت جاری کی کہ تمام فلور ملوں کو ملنے والی سرکاری گندم کی پسائی اور اس سے روزانہ بننے والے 30 ہزار تھیلوں کی ضلع شیخوپورہ میں فروخت کو یقینی بنایا جائے اس دوران فلور ملوں میں سرکاری گندم کی پسائی کی نگرانی کے لیے محکمہ مال کے عملے کی بھی خدمات حاصل کر لی گیں اس کے بعد آٹا کا مصنوعی بحران ختم ہوگیا باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی حکام نے فلور ملوں کے بجلی کے میٹروں کی روزانہ چیکنگ کے لیے لیسکو کے حکام سے مل کر لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے تاکہ سرکاری گندم کا کوٹہ فروخت کرنے والی ملوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جاسکے یاد رہے کہ ضلع شیخوپورہ میں محکمہ خوراک فلور ملوں کو 1375 روپے فی 40 کلو کے حساب سے گندم مہیاء کرتی ہے جبکہ مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 1750 تا 1800 روپے فی 40 کلو ہوچکا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چند مل مالکان گندم محکمہ خوراک سے لے کر آٹا بنانے کی بجائے اسے مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ گندم کی پسائی اور آٹے کی فروخت کی نگرانی کا موجودہ لائحہ عمل جاری رکھا گیا تو ضلع شیخوپورہ میں آٹے کا بحران دوبارہ پیدا نہ ہونے کی توقع ہے جبکہ محکمہ خوراک کے پاس کئی ماہ تک فلور ملوں کو گندم مہیاء کرنے کے ذخائر موجود ہیں
Author: +9251
-

3 ماہ قبل آٹے کے بحران کا منصوبہ بنا ، حکومت کے خلاف عوامی رائے کوابھارنے میں سازشی ٹولہ کامیاب
لاہور:3 ماہ قبل آٹے کے بحران کا منصوبہ بنا ، حکومت کے خلاف عوامی رائے عامہ ابھارنے میں سازشی ٹولہ کامیاب حکومت کے آٹے کے بحران کو حل کرنے کے تمام دعوے صرف دعوؤں کی حد تک محدود، مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا ۔
رپورٹ کےمطابق تین ماہ قبل ہی حکومت کو یہ اطلاعات ملنا شروع ہوگئی تھیں کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتیں لاہور اور گردونواح میں اگلے چند ماہ کےاندرآٹے کا ایک بحران پیداکرکے عوام کوحکومت کے خلاف اکساکراپنے عزائم کوکامیاب بنانا چاہتے ہیں . لیکن حکومت اس کے باوجود اس سازش کا توڑ نہ کرسکی اورپھر ویسے ہی ہوا جیسے لاہور کی سیاست میں ہوتا ہے،
دوسری طرف مخالفین کی سازشیں کامیاب ہوتی نظرآتی ہیں ،حکومت کے لیے آٹے کا بحران پیدا کردیا گیا ہے، مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا اور جہاں دستیاب ہے وہ من مانی قیمت وصول کررہےہیں، شہرمیں بیس کلوکا تھیلا 805 روپے کےسرکاری نرخوں کی بجائے900 سے ایک ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری طرف گزشتہ روز لاہور آٹا چکی اونرزایسوسی ایشن اور ضلعی حکومت کے مابین چکی آٹے کی قیمت کم کرنے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے، جس کے بعد چکی کا آٹا 70 روپے فی کلو میں ہی فروخت کیا جارہا ہے۔آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم 2200 سے 2300 روپےفی من تک جا پہنچی ہے، جس کے باعث وہ 70 روپے فی کلو سے کم آٹا فروخت نہیں کر سکتے۔
-

پاکستان مسلم لیگ قائداعظم نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمرکس لی
لاہور:پاکستان مسلم لیگ قائداعظم نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمرکس لی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ( ق) نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
لاہور سے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کامل علی آغا کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں چودھری سلیم بریار ، میاں عمران مسعود اور دیگر شامل ہیں، کمیٹی یونین کونسل کی سطح پر سیاسی طور پر متحرک کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کی فہرست اور اپنی سفارشات اعلیٰ قیادت کو بجھوائے گی
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارشات کےبعد انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، انٹرویوزکے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چوہدری برادران نے ہدایت کی ہے کہ تمام طبقات کے تمام افراد کواعتماد میں لیا جائے تاکہ ایک مشترکہ سیاسی جدوجہد ہواورعوام کو فائدہ بھی پہنچے
-

اسد عمر نے لاہورکی بجائے کس شہرکوپاکستان کا دل قراردیا ، نئی بحث چھڑگئی
کراچی: اسد عمر نے لاہورکی بجائے کس شہرکوپاکستان کا دل قراردیا ، نئی بحث چھڑگئی ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی، اسد عمر کا کہنا تھا کراچی میرے دل کے قریب ہے، نہیں مانتا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے، کراچی پاکستان کا دل بھی ہے اور دماغ بھی۔
اسد عمر نے کہاکہ دل جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جس سے انسان کی زندگی اس کے احیا کادارومدارہوتا ہے،اس حوالے سے کراچی ہی پاکستان کا دل ہے جس سے پاکستان کی سلامتی جڑی ہے ، اسد عمر نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر سناتے ہوئے کہاہےکہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے رواں اور اگلا سال بہت اچھا ہوگا، سندھ میں بلدیاتی اختیارات پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں، عمران خان مجھ سے کہتے ہیں کہ کراچی کے لیے بہت کچھ کرنا ہے.
اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جارہےہیں ،پاکستان بہت جلد دنیا کی ایک طاقت بن کرابھرے گا ، اسد عمر نے لاہور کو پاکستان کا دل ہونےکے حوالے سے مزید یہ کہاکہ لاہوراہل لاہورکا دل ہے میں بھی یہ تسلیم کرتا ہوں ہرباسی کواپنے شہرسے محبت ہوتی ہے لیکن یہاںدل سے مراد محبت نہیں بلکہ دل سے مراد زندگی ہے لیکن جب بات پاکستان کی ہوگی توپھریہ بات ہی وزن رکھتی ہےکہ کراچی پاکستان کا دل ہے
-

کاروباری افراد کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی :پاکستان کے پہلے پیمنٹ گیٹ وے منصوبے کی منظوری
اسلام آباد: کاروباری افراد کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی :پاکستان کے پہلے پیمنٹ گیٹ وے منصوبے کی منظوری دے دی،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کاروباری افراد کی سہولت کے لیے نئے اقدامات شروع کر دیے ہیں، اس سلسلے میں چھوٹے پیمانے پر اشیا کی بیرون ملک ترسیل کا نظام سستا، مؤثر اور تیز بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے پے منٹ گیٹ وے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے، پے پال، منی گرام، ویزا، ماسٹر جیسی عالمی کمپنیاں اس منصوبے کے اسٹیک ہولڈر ہوں گی، یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت ای کامرس اجلاس میں کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی طرف سے کاروباری افراد ، طبقات اور اداروں کےلیے قائم کیئے گئے پیمنٹ گیٹ وے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا، جو بیرون ملک مارکیٹ میں اپنی اشیا فروخت کر کے آمدن حاصل کر سکیں گے، اس منصوبے کے تحت مصنوعات کی بہ آسانی اور سستی نقل و حرکت کو ممکن بنایا جائے گا۔ جب کہ پاکستان پوسٹ میں ٹریکنگ نظام مؤثر بنا کر اسے ای کامرس کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے چھوٹے کاروباری اپنی اشیا کی بر وقت ترسیل یقینی بنا سکیں گے۔
اسلام اباد سے ذرائع کےمطابق ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کےلیے انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کے ساتھ مرچنٹ پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل پر بھی کام جاری ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرنا ہوگی، ملک میں پہلی بار موجودہ حکومت ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے، کیش آن ڈیلیوری اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کا نظام بھی مزید مضبوط بنائیں گے۔
-

گجرات افسوسناک حادثہ آج صبح گجرات کے نواحی علاقہ پنڈی حسنہ روڈ پر پیش آیا جس میں ایک ہائی ایس گاڑی کی نوٹر سائیکل سوار کو ٹکر
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد) افسوسناک حادثہ آج صبح گجرات کے نواحی علاقہ پنڈی حسنہ روڈ پر پیش آیا جس میں ایک ہائی ایس گاڑی کی نوٹر سائیکل سوار کو ٹکر موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ موٹر سائیکل سوار کا نام مسعود احمد ہے جس کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں لدھا سدھا سے ہے اور ہائی ایس کے ڈرائیور کا نام کاشف جس کا تعلق شیخ پور سے ہے موقع کی اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج ریاض احمد اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے دونوں سواروں کی رفتار تیز تھی۔۔
-

ڈی پی او گجرات کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا علی الصبح ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سر کل ریاض الحق اور ایس ایچ او رحمانیہ کے ہمراہ سبزی منڈی گجرات کا دورہ کیا۔اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور ریٹس چیک کیے۔ جبکہ سبزی منڈی کے سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔
-

گجرات کے تعلیی ادارے بھی کرپشن کی ذد میں، قوم کی بیٹیاں قوم کے معماروں کے ہاتھوں لٹنے کے ساتھ بلیک میل ہونے پر مجبور
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات کے تعلیی ادارے بھی کرپشن کی ذد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب اور چئیرمین نیب کے فری کریشن اداروں کا خواب ادھورا قوم کی بیٹیاں قوم کے معماروں کے ہاتھوں لٹنے کے ساتھ بلیک میل ہونے پر مجبور یونیورسٹی آف گجرات فورا چوک گرلز کیمپس گجرات میں فائن کے نام پر مال پانی نہ دینے پر داخلہ نہ بھجنے کی دہمکیاں والدین اور سٹوڈنٹس مجبور وزیر اعلی پنجاب وائس چانسلر یونورسٹی آف گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات فورا چوک گرلز کیمپس میں ایف ایس سی کی بچیوں کو فائن کے نام پر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیں ایف ایس سی کلاس کی بچیوں کے والدین نے میڈیا کے نمائیدہ سے بات کرتے ہوے بتایا کہ فی سٹوڈنٹ دو ہزار سے لے کر پنتیس سو روپے لیے جا رہے ہیں اور ساتھ یہ بھی دہمکی دی جا رہی ہے کہ جو سٹوڈنٹ پیسے نہیں دے گی اس کا داخلہ نہیں بھجا جاے گا والدین نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات اور سٹی ایم پی اے گجرات سلیم سرور جوڑا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں بڑی مشکل سے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے جاتے ہیں اوپر سے فورا چوک کیمپس کی انچارج زکیہ بانو فائن کے نام پر لاکھوں روپے بلیک میل کر کے اکٹھے کر رہی ہے جو ظلم ہے اس کے خلاف نوٹس لیتے ہوے قانونی کاروائی کی جاے
-

سلطان قابوس کی عمان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے:عبداللہ گل کی عمانی سفیر سے تعزیت
اسلام آباد:سلطان قابوس کی عمان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے:عبداللہ گل کی عمانی سفیر سے تعزیت،اطلاعات کےمطابق سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزارے عبداللہ گل نے عمان کے سلطان کی وفات پرگہرے دکھ اظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے
باغی ٹی وی کےمطابق تحریک نوجوان پاکستان وکشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے آج اسلام آباد میں عمان کے سفارتخانے میں جاکرعمانی سفیر سے تعزیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ، اس موقع پرعمانی سفیر نے عبداللہ گل کی آمد پرشکریہ بھی ادا کیا
ذرائع کےمطابق عبداللہ گل نے عمان کے سلطان قابوس کی عمان کی عوام کےلیے خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ بیشک سلطان قابوس کو عمان میں شعور اور بیداری لانے والے حکمران کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر عبداللہ گل نے مہمانوں کی کتاب میں سلطان قابوس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی لکھے
-

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے ایک معمر فلسطینی کو گرفتار کر لیا
مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے ایک معمر فلسطینی کو گرفتار کر لیا .اطلاعات کےمطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران ایک عمر رسیدہ فلسطینی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقبوضہ وادی سے عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نےبیت المقدس سے 70 سالہ علی عجاج کو حراست میں لے لیا۔ عجاج کی گرفتاری بیت المقدس کے باب الاسباط سے کی گئی جس کے بعد انہیں المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا۔ کچھ دیر بعد انہیں وہاں سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بیت المقدس المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے 2037 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 498 بچے اور 77 خواتین شامل تھیں۔