Baaghi TV

Author: +9251

  • مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کا تجربہ ، بھارت نے کامیابی کا اعلان کردیا

    مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کا تجربہ ، بھارت نے کامیابی کا اعلان کردیا

    نئی دہلی :مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کا تجربہ ، بھارت نے کامیابی کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق ہندوستان کے جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ 30 کا آج صبح فرنچ گویانا کے کورو واقع تجربہ گاہ سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔

    ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کا کہنا ہے کہ جی سیٹ 30 کو ہندوستانی وقت کے مطابق آدھی رات 2 بجکر 35 منٹ پر ایرین 5۔ وی ٹی 251 لانچ وہیکل سے لانچ کیا گیا۔ 38 منٹ 25 سیکنڈ کے بعد اسے پہلے سے طے شدہ الیپٹیل آربٹ میں قائم کیا گیا۔ اسرو کا کہنا ہے کہ3357 کلو گرام رپیٹ کلو گرام وزن والا یہ سیٹلائٹ ملک کی مواصلات ٹیکنالوجی میں انقلاب لائے گا۔

    اسرو کے صدر ڈاکٹر کے شیون نے بتایا کہ یہ کئی فریکوئنسی میں کام کرنے کے قابل ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سیٹلائٹ ابھی تک رابطہ نہیں ہورہا تاہم اس بات کی تصدیق ابھی نہیں ہوسکی ، لیکن بھارتی خاموشی ضرور کچھ نہ کچھ اشارے دے رہی ہےکہ اس تجربے سے 100 فیصد کامیابی حاصل نہیں ہوسکی

  • ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح

    ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح

    راولپنڈی :ہاکی کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری :راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹرو ٹرف کا افتتاح، اطلاعات کےمطابق راولپنڈی کے ایوب پارک اسٹیڈیم میں نئی آسٹر وٹرف کا افتتاح جمعے کو پاکستان سینیئراورجونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ سے ہوا۔

    افتتاحی تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل آ صف باجوہ ، سابق قومی ہاکی کپتان منظور الحسن، شہناز شیخ، رشید جونیئر، گیس کمپنی کے ایم ڈی لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم اور ہاکی کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر کھیلا گیا نمائشی میچ برابر رہا۔ اپنے خطاب میں فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ قومی کھیل کی ترقی کے لیے نجی اداروں کا آگے آنا خوش آئند ہے، اس اسٹیڈیم سے پنڈی میں تین اسٹیڈیم ہوگئے ہیں جس میں آرمی اسٹیڈیم اور شہناز شیخ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    یہ ٹرف نیلی اور اس کا بارڈر پیلے رنگ کا ہے، اس تنصیب کے ساتھ قومی کھیل میں ملک کے مختلف شہروں میں آسٹرو ٹرف کی تعداد 25 سے زائد ہوگئی ہے، یہ ٹرف ماری پیٹرولیم گیس کی جانب سے لگوائی گئی ہے جس نے اپنی قومی ہاکی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

  • عالمی طاقت کا خواب دیکھنےوالا چین اپنی بقا کے لیے پریشان ،چین میں شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی طاقت کا خواب دیکھنےوالا چین اپنی بقا کے لیے پریشان ،چین میں شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    بیجنگ:عالمی طاقت کا خواب دیکھنےوالا چین اپنی بقا کے لیے پریشان ،چین میں شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی،اطلاعات چین ایک طرف دنیا کی سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا تو دوسری طرف افرادی قوت کی کمی سے بھی پریشان ہے جس کے بل بوتے پردنیا میں اپنی طاقت کا سکہ منوا سکتا ہے، چین میں سال 2019 میں ایک کروڑ 46 لاکھ بچوں کی پیدائش کے باوجود شرح پیدائش 60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    چین کے محکمہ اعدادو شمار کے مطابق سال 2019 میں بچوں کی پیدائش کی شرح 1961 کے بعد کی کم ترین شرح ہے، سال 2018 میں ایک کروڑ 52 لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی تھی،سال 2019 میں ایک کروڑ 46 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی جو کہ سال 2018 سے 5 لاکھ 80 ہزار کم ہے۔چین میں بچوں کی شرح پیدائش میں کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین میں ایک بچے کی پیدائش کی پالیسی کو ختم ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں۔

    چینی محکمہ اعداد و شمار کے مطابق فی ہزار خواتین میں زندہ بچوں کی پیدائش کی تعداد 10.48 ہے جو کہ امریکی خواتین سے کم ہے تاہم بچوں کی پیدائش کی یہ شرح جاپان سے زیادہ ہے جہاں فی ہزار خواتین میں بچوں کی پیدائش کی تعداد 8 ہے۔چینی محکمہ اعداد و شمار کے ڈائریکٹر ننگ جزی کے مطابق چین میں بچوں کی پیدائش کی شرح گزشتہ 3 سالوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور یہ شرح سال 2018 میں 10.94 اور سال 2017 میں 12.43 تھی۔

    خیال رہے کہ 1979 میں چین میں ایک بچے کی پیدائش کا قانون نافذ کیا گیا تھا جسے 2015 میں ختم کردیا گیا تھا اور اب 2 بچوں کی پیدائش کی اجازت ہے اور حکومت کی جانب سے بھی شادی شدہ جوڑوں کو دو بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2 بچوں کی اجازت کے باوجود بھی چینی شادی شدہ جوڑے ایک سے زائد بچوں کی پیدائش نہیں چاہتے جس کی وجہ مہنگائی، اپنا گھر اور طبی سہولتوں کی عدم فراہمی ہے۔چینی خواتین میں بھی طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین کی شادیاں بھی تاخیر سے ہوتی ہیں اور اکثر تو ساری زندگی شادی ہی نہیں کرتیں۔محکمہ شماریات کے مطابق سال 2019 میں چین کی معاشی نمو 6.1 فیصد رہی اور یہ 30 سال کی کم ترین سطح ہے۔

    چین میں کام کرنے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال 90 کروڑ تھی اور ان افراد کی عمریں 16 سے 59 سال ہے، یہ تعداد مجموری آبادی کا 64 فیصد ہے جبکہ 60 سال سے اوپر کی عمر کے افراد کی تعداد 25 کروڑ سے زائد ہے اور یہ آبادی کا 18 فیصد ہیں۔ چین میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کو بعض ماہرین نے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے اور مستقبل کے حوالے سے شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں بچوں کی پیدائش میں کمی کی شرح کے معاشی اور سماجی مسائل جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

    x

  • اسرائیل کی کیڑے مار اسپرے فلسطینی زراعت کے لیے ‘زہرقاتل’

    اسرائیل کی کیڑے مار اسپرے فلسطینی زراعت کے لیے ‘زہرقاتل’

    غزہ ۔ اسرائیل کی کیڑے مار اسپرے فلسطینی زراعت کے لیے ‘زہرقاتل’،اطلاعات کےمطابق فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے ‘غزہ کی پٹی’ کے جنوبی شہرخان یونس کی دوسری طرف نہ صرف صہیونی فوج کا قبضہ ہے بلکہ اسرائیلی حکام اور فوج سرحد کے قریب کیڑے مار اسپرے کے چھڑکائو کرتی ہے۔

    اس اسپرے کا صہیونی فوج کو کوئی فائدہ ہو یا نہ ہو مگر فلسطینی کسانوں کی فصلوں کے لیے یہ زہرقاتل ثابت ہوتا ہے۔ اس نام نہاد اسپرے کے نتیجے میں فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوجاتی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین ایک فلسطینی کاشت کار محمد سمور اپنی زرعی اراضی میں کھڑے ہو انتہائی افسردہ حالت میں صہیونی فوج کی کیڑے مار اسپرے سے ہونے والے نقصان پر کف افسوس مل رہے ہیں۔

    مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں کیڑے مار چھڑکائو کے لیے طیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی طیارے جان بوجھ کر فلسطینی علاقے میں گھس کر مقامی فلسطینی کسانوں کی زرعی اراضی پر یہ مہلک چھڑائو کرتے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

  • توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری ہونے لگی

    توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری ہونے لگی

    اسلام آباد:توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری ہونے لگی ،اطلاعات کےمطابق رواں مالی سال میں ملک میں بجلی کی پیداوار کے شعبے میں جاری 289.7 ملین ڈالر کی براہ راست ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔اس کے مقابل گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے تاہم جاری مالی سال کے دوران اب تک 289.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    دوسری جانب تھرمل سے بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 54.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔پانی سے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 82.1 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسی طرح کوئلے سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبوں میں 80 ملین ڈالر براہ راست سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ دسمبر کے مہینے میں تھرمل کے شعبے میں 7.3 اور پانی سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں 20.7 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی۔

  • اب ویسا نہیں چلے گا جیساماضی میں چلتا تھا :ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر120 ڈرائیورگرفتارکرلئیے

    اب ویسا نہیں چلے گا جیساماضی میں چلتا تھا :ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر120 ڈرائیورگرفتارکرلئیے

    کراچی: اب ویسا نہیں چلے گا جیساماضی میں چلتا تھا :ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر120 ڈرائیورگرفتارکرلئیے،اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی رانگ وے کے خلاف مہم کے پہلے روز ہی 120 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے رانگ وے کے خلاف مہم میں مجموعی طور پر 4765 چالان کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رانگ وے کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا، پہلے روز ہی 11 لاکھ 46 ہزار 650 روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ 120 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق ماضی میں اس طرح کے گرفتار شدگان کو تھانے سے ہی شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا جاتا رہا ہے مگر اس مہم میں پولیس حکام کی جانب سے سخت احکامات ہیں کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ شہری رانگ وے اور ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، شہری اپنے پیاروں اور دوسروں کو حادثات سے بچائیں۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شارٹ کٹ، جلد بازی اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، ہائی اسپیڈ، اوور ٹیکنگ، رانگ وے پر گاڑی چلانے سے گریز کریں۔کلیم امام کا کہنا تھا کہ احتیاط اور صبر محفوظ سفر کی ضمانت ہے، ڈی آئی جی ٹریفک سخت اقدامات اٹھا کر مہم کو موثر اور کامیاب بنائیں۔

  • کراچی میں 30 سالہ لیز پر دی گئی سرکاری اراضی فوری واگزار کرانے کا حکم

    کراچی میں 30 سالہ لیز پر دی گئی سرکاری اراضی فوری واگزار کرانے کا حکم

    کراچی :کراچی میں 30 سالہ لیز پر دی گئی سرکاری اراضی فوری واگزار کرانے کا حکم دیا گیا ، اطلاعات کےمطابق کراچی میں مختلف مقاصد کے لیے 30 سالہ لیز پر دی گئی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر کو احکامات جاری کردیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 جنوری کو کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خطوط جاری کیے ہیں جس میں انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ ان کے دائرہ کار میں وہ سرکاری اراضی جو پولٹری، واہی چاہی، ایگریکلچر، بارانی، ڈیری فارمنگ یا دیگر مقاصد کے لیے 30 سالہ لیز پر حاصل کی گئی تھی اور ان کی لیز کا عرصہ ختم ہوچکا ہے انہیں فی الفور خالی کرایا جائے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28 نومبر 2012 کو 30 سالہ پرانی لیز پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا، اِن احکامات پر محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے جو روبکار جاری کی تھیں، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے تمام روبکار بھی منسوخ کردی گئی ہیں یا ایسے احکامات کو واپس لے لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سے بعض شخصیات، اداروں یا کمپنیوں نے پولٹری، زراعت یا کسی اور مقصد کے لیے اراضی حاصل کی اور اسے کسی دوسرے مقصد یا مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، ایسی تمام اراضی بھی فوری طور پر خالی کراکر تحویل میں لے لی جائیں اور اس میں ملوث فرد، افراد، اداروں یا کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔اس سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع میں ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی، اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اینٹی انکروچمنٹ سیل مل کر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

  • کمرے میں آتشزدگی، 2 بیوہ معمر بہنیں جھلس کر جاں بحق

    کمرے میں آتشزدگی، 2 بیوہ معمر بہنیں جھلس کر جاں بحق

    سیالکوٹ: کمرے میں آتشزدگی، 2 بیوہ معمر بہنیں جھلس کر جاں بحق،اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ میں گیس ہیٹر کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 معمر سگی بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

    سیالکوٹ سے ذرائع ک مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ رنگپورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دونوں بہنیں کمرے میں سورہی تھی کہ اچانک پاس جلائے گئے گیس ہیٹر سے بیڈ شیٹ کو آگ لگ گئی جس کے باعث کمرے میں آگ لگنے کے باعث دونوں بیوہ معمر خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہ تھا،یہ بھی بتایا گیا ہےکہ یہ دنوں بہنیں معمر تھیں اورجب آگ لگی تووہ اپنے آپ کوبچانے کے لیے کوشش بھی نہ کرسکیں‌، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق ان دونوں بہنوں کی تدفین کردی گئی ہے ، پولیس اس واقعہ کی تمام پہلووں سے جائزہ لے رہی ہے

  • آٹامہنگا نہیں ہے،چند سیاسی شرپسند ذخیرہ اندوزچال چل رہے ہیں ، لوگوں کو بروقت اورکم قیمت پرآٹا فراہم کیا جائے ، وزیراعظم

    آٹامہنگا نہیں ہے،چند سیاسی شرپسند ذخیرہ اندوزچال چل رہے ہیں ، لوگوں کو بروقت اورکم قیمت پرآٹا فراہم کیا جائے ، وزیراعظم

    اسلام آباد: آٹامہنگا نہیں ہے،چند سیاسی شرپسند ذخیرہ اندوزچال چل رہے ہیں ، لوگوں کو بروقت اورکم قیمت پرآٹا فراہم کیا جائے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قیمتوں میں کمی کیلئے ٹاسک سونپ دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے معاملے پر دو رکنی کمیٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے کے پی کو 1 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔قیمت میں پہلے بھی 4 روپے اضافہ کیا گیا تھا، چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ سے گندم 2 ہزار روپے فی من ملتی ہے، فلور ملز کو وہی گندم 1350 روپے میں فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • 100 روپے کے کارڈ پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ پی ٹی اے نے وضاحت کرکے پریشانی دورکردی

    100 روپے کے کارڈ پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ پی ٹی اے نے وضاحت کرکے پریشانی دورکردی

    اسلام آباد:100 روپے کے کارڈ پر کتنے پیسے کٹیں گے؟ پی ٹی اے نے وضاحت کرکے پریشانی دورکردی،اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ مختلف کمپنیز کی جانب سے 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے کا لوڈ دیا جارہا ہے اور 24 روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کال سیٹ اپ چارجز 15 پیسے فی کال مقرر کی گئی ہے تاہم اس سے زیادہ وصولی پر کارروائی کی جائے گی۔

     

    ذرائع کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز ریچارج یا ری لوڈ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے اپریل 2019 سے ٹیکس کی بحالی کے بعد صرف ود ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس وصول کررہے ہیں۔

    برداشت —از— نساء بھٹی

    پی ٹی اے کے مطابق 100 روپے کے ری چارج پر 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد صارف کو 88.88 روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ 19.5 فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق فی کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے استعمال پرہوتا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارف کی جانب سے مکمل بیلنس کے استعمال کے بعد جی ایس ٹی کی مد میں 14 روپے 50 پیسے لاگو ہوتے ہیں، صارفین کو ٹیکسز کے حوالے سے صحیح آگاہی نہ ہونے کے باعث یہ تاثر ملتا ہے کہ زیادہ پیسوں کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

    نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا