Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاور:محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پربڑوں کے تبادلے

    پشاور:محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پربڑوں کے تبادلے

    پشاور:پشاور:محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پربڑوں کے تبادلے ،اطلاعات کےمطابق محکمہ صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ایس،ڈی ایچ اوز اور ڈائریکٹرز سمیت گریڈ بیس اور انیس کے24ڈاکٹرز کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ ایک دوروز میں جاری کردیا جائیگا،

    محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ارشد کو ڈی جی ہیلتھ سروسز کو رپورٹ کرنے جبکہ انکی جگہ ڈاکٹر طاہر ندیم کو نیا ڈی جی ہیلتھ سروسز مقرر کردیا گیا ہے ڈاکٹر ایوب روز کو پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں ڈائریکٹر جنرل جبکہ ڈاکٹر جواد حبیب کو بلڈ ٹرانسفیوژن پراجیکٹ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے ڈاکٹر جاوید کو چیف ایگزیکٹو میڈیکل فیکلٹی جبکہ انکے پیش رو ڈاکٹر نیک نواز کو ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز لگادیا گیا ہے،

    ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹرز نیاز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن، ڈاکٹر شاہین آفریدی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جبکہ ڈاکٹر عبدالرحمن کا بنوں میں کیا گیا تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی ایچ او شانگلہ لگادیا گیا ہے مولوی جی ہسپتال میں ڈاکٹر اختیار کو ایم ایس جبکہ صفوت غیور چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر فضل مولا کو نیا ایم ایس تعینات کردیا گیا ہے اسطرح ڈاکٹر نیا ز آفریدی کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز قبائلی علاقہ جات جبکہ ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ کو ڈی ایچ او ایبٹ آباد اور ڈاکٹر انیس آفریدی کو میٹرنٹی ہسپتال پشاور میں ایم ایس لگایا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر منہاج کو ڈی ایچ او صوابی تعینات کردیا گیا ہے،

    اس سلسلے میں ڈی جی ہیلتھ سروسز نے تبادلوں کی تصدیق کردی ہے اور رابطے پر بتایا ہے کہ انہوں نے خود ہی وزیر صحت کو عہدے سے سبکدوش کرنیکی درخواست کی تھی ایک عرصہ تک ڈی جی کے عہدے پرتعینات رہا نئی تعیناتی تک انہوں نے شکار کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

  • ’خالد مقبول کا استعفیٰ عامر خان کی سازش ہے‘، مصطفٰی کمال نے کمال کردکھایا

    ’خالد مقبول کا استعفیٰ عامر خان کی سازش ہے‘، مصطفٰی کمال نے کمال کردکھایا

    کراچی: ’خالد مقبول کا استعفیٰ عامر خان کی سازش ہے‘، مصطفٰی کمال نے کمال کردکھایا،اطلاعات کےمطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حکومت علیحدگی کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیا۔ایم کیو ایم والے حکومت نہیں چھوڑیں گے، یہ سب ڈرامہ کر رہے ہیں، کراچی والوں کے نام جو ڈرامہ ہو رہا ہے اسے اب بند ہونا چاہیے۔

    ذرائع کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصفیٰ‌کمال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے استعفے کا نام لے کرکراچی والوں سے ڈرامہ کیا جا رہا ہے کیونکہ ایم کیو ایم والے حکومت سے باہر نہیں جا سکتے، ان کی سانسیں کرپشن سے جڑی ہوئی ہیں اور فائلیں تیار ہیں جیسے ہی یہ لوگ حکومت سے باہر آئیں گے پکڑے جائیں گے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ سب ڈرامہ ایم کیو ایم والوں کی آپس کی لڑائی ہے کیونکہ سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عامر خان نے ساری ایم کیو ایم کا کام اتار دیا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ خالد مقبول صدیقی کا ساتھ دیں۔

    چیئرمین پی ایس پی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فروغ نسیم پر زور نہیں چلتا اس لیے ان سے استعفیٰ نہیں لیا ورنہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا، اگر حکومت سے استعفیٰ دینا تھا تو دونوں وزراء استعفیٰ دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد سے استعفیٰ کیوں نہیں دلوایا گیا؟ کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کی آخری باری ہے اور یہ مال بنانا چاہتے ہیں۔

    علاوہ ازیں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ غلط کر رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ اب ایم کیو ایم حقیقی بن گئی ہے، یہ لوگ خالد مقبول صدیقی کو ہٹا کر امین الحق کو وزیر بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔

  • ایران کودھچکا :برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

    ایران کودھچکا :برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

    لندن:ایران کودھچکا :برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا،اطلاعات کےمطابق برطانیہ نے حزب اللہ کی پوری تنظیم کو دہشت گردی اور دہشت گردی کے مالی اعانت کے ضوابط کے تحت ایک دہشت گرد گروہ کے طور پر نامزد کیا ہے اور اس طرح کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے امریکہ بھی حزب اللہ، ایک بھاری ہتھیاروں سے لیس گروپ دہشت گرد تنظیم چکا ہے ،ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزارت نے حزب اللہ کے صرف عسکری ونگ کے اثاثے منجمند کیے تھے تاہم 2019 کے مارچ میں برطانوی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد اب برطانیہ کی وزارتِ خزانہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

    1982 میں ایران کے پاسداران انقلاب نے قائم کیا تھا اور تہران کی زیرقیادت ایک علاقائی اتحاد کا ایک اہم حصہ ہے، جسے “مزاحمت کا محور” کہا جاتا ہے۔برطانوی حکومت نے جمعے کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں لکھا ہے کہ ’حزب اللہ نے خود اپنے ملٹری اور سیاسی ونگ میں فرق کی تردید کی ہے۔بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’اس تنظیم کو دہشتگردی میں ملوث پایا گیا ہے اور برطانیہ میں مارچ 2019 میں اسے دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔‘

  • توہین رسالت پر مبنی کتابوں پر پابندی کیلئے قانون بنارہے:سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان

    توہین رسالت پر مبنی کتابوں پر پابندی کیلئے قانون بنارہے:سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا اعلان

    لاہور:توہین رسالت پر مبنی کتابوں پر پابندی کیلئے قانون بنارہے،اطلاعات کےمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے مطابق ایسی غیر ملکی کتابوں اور نظریات پر پابندی لگائی جائے گی جو اسلام اور توہین رسالت پر مبنی ہو۔

    ذرائع کے مطابق جامعہ اشرفیہ میں سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب میں قاری محمد حنیف جالندھری سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق المدارس پاکستان کے نظریہ کی حفاظت کر رہے ہیں، اسلامی نظریہ ہی پاکستان کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر بھی ایسی کتب اور لٹریچر پر پابندی لگائی جانی چاہئے اور ایسا نصاب فروخت کرنے پر بھی مکمل پابندی ہونی چاہئے ، کوئی بھی ملکی و غیر ملکی دینی کتاب یا مواد علما کونسل سے اجازت و سند کے بعد ہی پاکستان میں چھاپنے ، بیچنے اور کسی بھی ذرائع ابلاغ، آن لائن، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی جائے ۔

    اس موقع پر قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ دینی اداروں کے مسائل حل کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ، دینی ادارے نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کے نظریہ کی حفاظت کیلئے مصروف عمل ہیں، محکمہ تعلیم کے ساتھ وفاق المدارس کی حالیہ میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ دینی ادارے اپنے غیر ملکی طلبہ کو تعلیمی ویزا کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کر سکتے ہیں۔ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو دینی مدارس کے 30 لاکھ طلبہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

  • گجرات پولیس کا سرائے عالمگیر کے علاقہ میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑا آپریشن،،

    گجرات پولیس کا سرائے عالمگیر کے علاقہ میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑا آپریشن،،

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)دہشت گردی،قتل، اغواء، اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے 29مقدمات میں مطلوب 4ہائی پروفائل مجرم اشتہاری گرفتار
    مجرمان اشتہاری سرائے عالمگیر کے علاقہ بیلہ اور رکھ پبی سرکار میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس نے سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی سرکار اور بیلہ میں اشتہاریوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل،ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی،قتل، اغواء اور اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے 29مقدمات میں مطلوب 4ہائی پروفائل مجرم اشتہاری گرفتارکرلئے۔مجرمان اشتہاریوں کا تعلق بدنام زمانہ فیقا گروپ سے ہے، جن میں یاسر عرف پہاڑ ولد گلزار احمد سکنہ کھوہار،نبیل عرف نوشی ولد نعیم سکنہ کھوکھرہ، ثقلین عرف موٹو ولد ملازم حسین سکنہ ڈھوری، قمر عباس ولد اصغر سکنہ جنڈ شریف شامل ہیں۔ جن کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر،ڈنگہ اور گلیانہ میں سنگین نوعیت کے 29مختلف مقدمات درج ہیں۔بدنام زمانہ فیقا گروپ کے مجرمان اشتہاریوں نے علاقہ کا امن و امان تباہ کررکھا تھا اور ان کی گرفتار ی پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او توصیف حیدرنے رکھ پبی سرکار اور بیلہ کے علاقہ میں خطرناک اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کا ٹاسک ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال اور ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس اور سب انسپکٹر شبیر احمد کو دیا۔جنہوں نے محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے علاقہ میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے چاروں اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ جن کی گرفتاری سے علاقہ میں امن و امان کی حقیقی فضا ء قائم ہوگی اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

  • صحافیوں کے لیے خوشخبری ، فرانس کی سیر، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کوششیں تیزکردیں

    صحافیوں کے لیے خوشخبری ، فرانس کی سیر، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کوششیں تیزکردیں

    اسلام آباد:صحافیوں کے لیے خوشخبری ، فرانس کی سیر، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کوششیں تیزکردیں ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کی استعداد کار میں اضا فے اور ٹریننگ کے لیےفرانس سے تعاون کے خواہاں ہیں ۔

    پاکستانی صحافیوں کے لیے بہترسے بہتر مواقع کے حصول کےلیے فنی تربیت کے حوالے سے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہاتھا کہ انہوں نے فرانس کے سفیر مارک بارٹے سے ملاقات کے دوران اس حوالے سے کھل کربات کی ہے۔
    ملاقات میں معاون خصوصی نے دونوں ملکوں کی اسٹیٹ نیوز ایجینسیز اور نیشنل براڈکاسٹرز کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فرانس کی اے ایف پی نیوز ایجنسی کا شمار دنیا کی ٹاپ نیوز ایجینسیز میں ہوتا ہے ۔ چاہتے ہیں کہ اے پی پی ،اے ایف پی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرے ۔وزیراعظم کی معان خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کامزید کہنا تھا کہ نیوزایجینسیز کے مابین تعاون دونوں ممالک کے عوام کو اہم خبریں اوراطلاعات پہنچانےکے لیےضروری ہے ۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اورمتحرک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کےلئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں ۔معان خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ جمہوری حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہے ۔پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ فرانسیسی سفیر مارک بارٹے نے فرانس کی میڈیا منظر نامے پر روشنی ڈالی اور پاکستان اور فرانس کے مابین مختلف شعبوں میں جاری تعاون کی نوعیت پر گفتگو کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ فرانسیسی سفیر نےٹریننگ اور میڈیا تبادلوں کے آئیڈیازمیں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔معاون خصوصی نے بتایا کہ فرانس کے سفیر کی اے ایف پی کی جانب سے اے پی پی کے لیےتکنیکی تعاون اور تربیتی سہولتوں کی فراہمی کی پیشکش بھی کی گئی۔

  • ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی  تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری،  شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری۔۔۔

    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی تھانہ سول لائن میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے تھانہ سول لائن شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرنے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان، ایس ایچ او سول لائن ذولفقار احمد وریاہ اور دیگر پولیس افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اور ضلع کو امن کا گہوارہ بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،

  • گجرات قتل اتفاقیہ موت برطانیہ پلٹ دو سگی بہینیں غسل خانے میں جاں واقعہ میرپور نئی آبادی میں پیش

    گجرات قتل اتفاقیہ موت برطانیہ پلٹ دو سگی بہینیں غسل خانے میں جاں واقعہ میرپور نئی آبادی میں پیش

      گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
      گجرات کے علاقہ نئی آبادی میرپور کا رہائشی عبدالرحمان اپنی فیملی سمیت پاکستان میں آیا ہوا تھا اسکی دو جواں سالہ بیٹیاں پچیس سالہ ماریہ اور انیئس سالہ نادیہ نہانے کے لیے غسل خانے گئیں جہاں وہ کافی دیر تک باہر نہ آئیں تب لواحقین نے جا کر دیکھا دونوں لڑکیاں جاں بحق ہو چکی تھی لواحقین کے مطابق دونوں کی موت گیزئر سے نکلنے والی گیس کے باعث ہوئی پولیس تھانہ دولت نگر نے دونوں کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم اور دیگر نمونہ جات لیبارٹری کو بجھوا دیے ہیں ڈی پی او گجرات کے مطابق رپورٹ کے حتمی رزلٹ کے بعد واقعہ کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • ایل پی جی گیس دھماکہ کہاں ہوا اور نقصان کتنا تفصیل جانئے

    ایل پی جی گیس دھماکہ کہاں ہوا اور نقصان کتنا تفصیل جانئے

    ایل پی جی گیس دھماکہ

    رحیم یارخان: صادق آباد قومی شاہرای پر واقع چک نمبر 32 این پی کے ایک گھر میں کھانا پکاتے ہوئےکمرے میں گیس بھرجانے کا باعث گیس دھماکہ ہوا جس سےکمرے کی چھت گرگئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے2ایمبولینسوں سمیت جائے حادثہ پرپہنچ کرریسکیوآپریشن کیا۔3زخمی ہونے والے افراد میں،1 مرد اور 2 خواتین شامل۔ریسکیواہلکاروں نے زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہسپتال صادق آباد منتقل کردیا۔

  • بھارت کو بتادیا ہے کہ پہلے کشمیر،باقی معاملات بعد میں ، شاہ محمود قریشی کا واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب

    بھارت کو بتادیا ہے کہ پہلے کشمیر،باقی معاملات بعد میں ، شاہ محمود قریشی کا واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب

    واشنگٹن:بھارت کو بتادیا ہے کہ پہلے کشمیر،باقی معاملات بعد میں ، شاہ محمود قریشی کا واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض ممالک پاکستان اور بھارت کو دوطرفہ مذاکرات سے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی بات کرتے ہیں، اس پر بھی ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی ہے لیکن بھارت کا رویہ مخاصمانہ رہا، بھارت نے صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کیا اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کی گئی، مزید فوجوں کو مقبوضہ وادی بھجوایا گیا۔

    امریکہ میں بہت بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے اندر اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے امتیازی قوانین بنائے گئے جس کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ ساتھ وہ بھارتی جو سیکولر ہندوستان کے حامی تھے ، سراپا احتجاج ہیں اور احتجاج کا دائرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاک ہ ہم نے سیکورٹی کونسل کو اپنے ان خدشات کا اظہار کیا کہ بھارت اپنے داخلی بدامنی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے پلوامہ کی طرح کا کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔ پلوامہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے جارحیت کی جس کا ہم نے ردعمل میں جواب دیا۔

    واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا مثبت تشخص ابھارنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، میں نے ڈیڑھ سال کے بعد کیپیٹل ہل کے رویہ میں بہت تبدیلی دیکھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اگست 2017ء کو جنوبی ایشیائی پالیسی کا اعلان ہوتا ہے اور پاکستان کو منفی درجہ دیا جاتا ہے اور آج پاکستان کی ستائش کی جا رہی ہے، افغان عمل امن میں پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، ہم نے انہیں شرپسند عناصر سے بھی خبردار کر دیا ہے جو امن مخالف ہیں۔ پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوصِ نیت سے ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی طرف سے کل سامنے آنے والا بیان انتہائی حوصلہ افزاءہے، طالبان کو سازگار بنانے کےلئے آمادہ ہونے سے امن معاہدے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ امریکا اور طالبان کو معاہدہ طے پانے کے بعد ہمیں امید ہے کہ ”بین الاافغان“ مذاکرات کا آغاز ہو گا۔

    کشمیر سے متعلق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو سے ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کروں کیونکہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو خطہ میں ایک اور انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ہم خطہ میں امن کے متمنی ہیں تاکہ ہم پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کی طرف توجہ مرکوز کر سکیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سمجھتا ہوں آزادانہ خارجہ پالیسی کیلئے معاشی استحکام کا ہونا بنیادی شرط ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ آپ امریکی کاروباری حضرات کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کےلئے آمادہ کریں تاکہ وہاں روزگار کے مواقع میسر آئیں اور معیشت کا پہیہ چلے، ہم نے کاروبار کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہوں۔